Golden words سنہری الفاظ

Golden words سنہری الفاظ This Page Is only For Islamic Purpose And Preach
Here We Post
Qoutations
Informatin

کوئی شوہر اپنی بیوی سے پاگل پن کی حد تک پیار کیسے کر سکتا ہے؟ ایک بوڑھی خاتون کا انٹرویوجنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پچاس ...
25/12/2023

کوئی شوہر اپنی بیوی سے پاگل پن کی حد تک پیار کیسے کر سکتا ہے؟
ایک بوڑھی خاتون کا انٹرویو

جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پچاس سال کا عرصہ پرسکون طریقے سے ہنسی خوشی گزارا

🍀 خاتون سے پوچھا گیا کہ اس پچاس سالہ پرسکون زندگی کا راز کیا ہے؟

کیا وہ کھانا بنانے میں بہت ماہر تھیں؟

یا پھر ان کی خوبصورتی اس کا سبب ہے؟

یا ڈھیر سارے سارے بچوں کا ہونا اس کی وجہ ہے یا پھر کوئی اور بات ہے؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : پرسکون شادی شدہ زندگی کا دار و مدار اللہ کی توفیق کے بعد عورت کے ہاتھ میں ہے، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے اور وہ چاہے تو اس کے برعکس یعنی جہنم بھی بنا سکتی ہے.

اس سلسلے میں مال کا نام مت لیجیے،
بہت ساری مالدار عورتیں جن کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، شوہر ان سے بھاگا بھاگا رہتا ہے

خوشحال شادی شدہ زندگی کا سبب اولاد بھی نہیں ہے، بہت ساری عورتیں ہیں جن کے دسیوں بچے ہیں پھر بھی وہ شوہر کی محبت سے محروم ہیں بلکہ طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے

بہت ساری خواتین کھانا پکانے میں ماہر ہوتی ہیں، دن دن بھر کھانا بناتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں شوہر کی بدسلوکی کی شکایت رہتی ہے

🍀 انٹرویو لینے والی خاتون صحافی کو بہت حیرت ہوئی، اس نے پوچھا :
پھر آخر اس خوشحال زندگی کا راز کیا ہے ؟

🍀بوڑھی خاتون نے جواب دیا : جب میرا شوہر انتہائی غصے میں ہوتا ہے تو میں خاموشی کا سہارا لے لیتی ہوں لیکن اس خاموشی میں بھی احترام شامل ہوتا ہے، میں افسوس کے ساتھ سر جھکا لیتی ہوں.

ایسے موقع پر بعض خواتین خاموش تو ہوجاتی ہیں لیکن اس میں تمسخر کا عنصر شامل ہوتا ہے اس سے بچنا چاہیے، سمجھدار آدمی اسے فوراً بھانپ لیتا ہے

🍀 نامہ نگار خاتون نے پوچھا : ایسے موقعے پر آپ کمرے سے نکل کیوں نہیں جاتیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں، ایسا کرنے سے شوہر کو یہ لگے گا کہ آپ اس سے بھاگ رہی ہیں،
اسے سننا بھی نہیں چاہتی ہیں.

ایسے موقعے پر خاموش رہنا چاہیے اور جب تک وہ پرسکون نہ ہوجائے اس کی کسی بات کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے.

🍀 جب شوہر کسی حد تک پرسکون ہوجاتا ہے تو میں کہتی ہوں :
پوری ہو گئی آپ کی بات ؟

پھر میں کمرے سے چلی جاتی ہوں

کیونکہ شوہر بول بول کر تھک چکا ہوتا ہے اور چیخنے چلانے کے بعد اب اسے تھوڑے آرام کی ضرورت ہوتی ہے.

میں کمرے سے نکل جاتی ہوں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہوں.

🍀 خاتون صحافی نے پوچھا : اس کے بعد آپ کیا کرتی ہیں؟ کیا آپ بول چال بند کرنے کا اسلوب اپناتی ہیں؟ ایک آدھ ہفتہ بات چیت نہیں کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں !

اس بری عادت سے ہمیشہ بچنا چاہیے،

یہ دودھاری ہتھیار ہے،
جب آپ ایک ہفتے تک شوہر سے بات چیت نہیں کریں گی ایسے وقت میں جب کہ اسے آپ کے ساتھ مصالحت کی ضرورت ہے تو وہ اس کیفیت کا عادی ہو جائے گا اور پھر یہ چیز بڑھتے بڑھتے خطرناک قسم کی نفرت کی شکل اختیار کر لے گی.

🍀 صحافی نے پوچھا : پھر آپ کیا کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :
میں دو تین گھنٹے بعد شوہر کے پاس ایک گلاس جوس یا ایک کپ کافی لے کر جاتی ہوں اور محبت بھرے انداز میں کہتی ہوں: پی لیجیے.

حقیقت میں شوہر کو اسی کی ضرورت ہوتی ہے.

پھر میں اس سے نارمل انداز میں بات کرنے لگتی ہوں.

وہ پوچھتا ہے کیا میں اس سے ناراض ہوں؟

میں کہتی ہوں : نہیں.
اس کے بعد اس کا رویہ ٹھیک ہونا شروع ہو جاتا ہے اور خوبصورت قسم کی باتیں کرنے لگتا ہے۔ مگر میں نے کبھی اپنے شوہر کو جھکانے کی کوشش نہیں کی ۔ہمیشہ اسے سربلند ہی رکھا ۔

انٹرویو لینے والی خاتون نے پوچھا : اور آپ اس کی یہ باتیں مان لیتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں : بالکل، میں کوئی اناڑی تھوڑی ہوں، مجھے اپنے آپ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے.

کیا آپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر جب غصے میں ہو تو میں اس کی ہر بات کا یقین کرلوں اور جب وہ پرسکون ہو تو تو اس کی کوئی بات نہ مانوں؟

خاتون صحافی نے پوچھا : اور آپ کی عزت نفس (self respect) ؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :

پہلی بات تو یہ کہ میری عزت نفس اسی وقت ہے
جب میرا شوہر مجھ سے راضی ہو
اور ہماری شادی شدہ زندگی پرسکون ہو

دوسری بات یہ کہ شوہر بیوی کے درمیان عزت نفس نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی

جب مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں تو پھر الگ سی عزت نفس کیسی ؟؟

منقول

19/12/2023
07/12/2023

نوجوان کی اللہ پاک سے محبت کا اثر

✨مسکرایا کرو کیونکہ...!!غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاریسانسوں کو گروی رکھ لیں...!!ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری آنکھ...
07/12/2023

✨مسکرایا کرو کیونکہ...!!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
سانسوں کو گروی رکھ لیں...!!
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری آنکھوں کی مسکان چھین لیں.....!!
سو دل سے مسکراؤ....!!
کیونکہ..! تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے.

🥀❤️

آپ اپنے موبائل میں اسے محفوظ کر لیں بہت اچھی معلومات ہیں
05/12/2023

آپ اپنے موبائل میں اسے محفوظ کر لیں بہت اچھی معلومات ہیں

باپ وہ ہستی ہے جو سینکڑوں تکالیف برداشت کرکے بھی اپنے بیوی بچوں کے لیے مسکرا رہا ہوتا ہے۔😍🥰😍🥰پیارے بہن بھائیوں مجھے ساتھ...
01/12/2023

باپ وہ ہستی ہے جو سینکڑوں تکالیف برداشت کرکے بھی اپنے بیوی بچوں کے لیے مسکرا رہا ہوتا ہے۔😍🥰😍🥰

پیارے
بہن بھائیوں مجھے ساتھ ساتھ فولو کرو مجھے اچھے نیک لوگوں کی
ضرورت ہے ۔۔mashallah indianactoar

دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ 😷😘
یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین









PAKISTAN SUPER LEAGUE 2023 LIVE 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

ہم میں صبر نہیں ہے، اگر کوئی آپ کو ہرٹ کر دیتا یا کوٸی بات جو آپ کو بری لگ جاتی ہے تو فوراً واویلا نہ کرنا شروع کردیں بل...
29/11/2023

ہم میں صبر نہیں ہے، اگر کوئی آپ کو ہرٹ کر دیتا یا کوٸی بات جو آپ کو بری لگ جاتی ہے تو فوراً واویلا نہ کرنا شروع کردیں بلکہ صبر سے چپ کر جائیں..

صبر کا انعام بہت بڑا ہے
لیکن اس کے لیے ہمیں اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ہوگا.. جس نے آپکو تکلیف دی ہے اسکا ذکر بھی نہ کریں کسی سے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی خاطر صبر سے کام لیں وہ آپکو کہیں گرنے نہیں دے گا.. ان شاء اللہ
محبتیں سلامت رہیں❤️✨

13/11/2023

*💖-=۞->>* ﷽ *

کل سے ملک بھر میں چیک پوسٹوں ۔۔بازاروں ۔شہروں میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے خلاف کارواٸیاں شروع هو رہی ھیں اپ جہاں بھ...
11/11/2023

کل سے ملک بھر میں چیک پوسٹوں ۔۔بازاروں ۔شہروں میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے خلاف کارواٸیاں شروع هو رہی ھیں اپ جہاں بھی جا رھے ھیں اپ کے پاس شناختی کارڈ ۔پاسپورٹ یا سٹوڈنٹ کارڈ لازمی ھونا چاہیے نہیں تو اپ کو مختلف مسائل کا سامنا هو سکتا ھے۔ شکریہ

اگر کسی کے محلے میں کوی ایسا معزور افراد ہو جو پاون اور ہاتھ سے محروم ہو توپلیز رابطہ کریں اسکو ھم مہیاکرینگے۔۔رابطہ نمب...
25/10/2023

اگر کسی کے محلے میں کوی ایسا معزور افراد ہو جو پاون اور ہاتھ سے محروم ہو توپلیز رابطہ کریں اسکو ھم مہیاکرینگے۔۔رابطہ نمبر 03331390712..03078388101..

عدالتی خلع لیکر ایک اور  #نکاح کرنا نکاح نہیں  #زنا ہے۔  دارالافتاء کراچی کا فتوئتمام مكتبہ فکر کے مفتیان کرام کا بھی یہ...
10/10/2023

عدالتی خلع لیکر ایک اور #نکاح کرنا نکاح نہیں #زنا ہے۔
دارالافتاء کراچی کا فتوئ
تمام مكتبہ فکر کے مفتیان کرام کا بھی یہی فتویٰ ہے عدالتی خلع کی کوئی حیثیت نہیں جب شوہر کو پتہ ہی نہ ہو اور راضی نہ ہو

آللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین

جو مستحق طلبا اپنی فیس میں رعایت کروانا چاہتے ہیں وہ یہ 1۔فارم پرنٹ نکلوا کے2۔ ان کو پر کر کے3۔ اپنے Documents کی کاپی س...
03/09/2023

جو مستحق طلبا اپنی فیس میں رعایت کروانا چاہتے ہیں وہ یہ
1۔فارم پرنٹ نکلوا کے
2۔ ان کو پر کر کے
3۔ اپنے Documents کی کاپی ساتھ لگا کر
4۔ اپنے اپنے ریجنل آفس پوسٹ کر دیں۔

فیس فارم، بیان حلفی پر کرنے کے بعد اور اپنے documents کی تصاویر بنا کر اپنے CMS پورٹل پر جا کر student request پر بھی upload کردیں۔
ریجنل آفس والے آپ کی درخواست وصول کر کے پھر آپ کو انٹرویو کے لیے بلائے گی اور پھر آپ کی فیس میں کمی ہو سکے گی۔
یہ یونیورسٹی کا اختیار ہے کہ وہ مکمل فیس معاف کر دے یا 35% معاف کر دے۔
نوٹ:
جن طلباءکو ابھی بھی سمجھ نہ آئی ہو وہ اپنے تمام documents کے ساتھ اپنے اپنے ریجنل آفس تشریف لے جا ئیں۔ وہاں آپ کو مکمل معلومات کے ساتھ اپلائی کروایا دیا

موجودہ حالات کے تناظر میں ایک درد دل💔امام مسجد اور اک غریب مزدور ۔صرف 15 ہزار تنخواہ اور ماہانہ خرچہ جو بالکل نہ ہونے کے...
22/08/2023

موجودہ حالات کے تناظر میں ایک درد دل💔
امام مسجد اور اک غریب مزدور ۔صرف 15 ہزار تنخواہ اور ماہانہ خرچہ جو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے جس کے علاوہ کوئی بھی چارہ نہیں😭

وھواکی نامور علمی روحانی شخصیتپیر طریقتحضرت مولانا مفتی بشیر احمد پسروری رحآپ وھوا کی آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔۔ام...
18/08/2023

وھوا
کی نامور علمی روحانی شخصیت
پیر طریقت
حضرت مولانا مفتی بشیر احمد پسروری رح
آپ وھوا کی آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔۔
امام الاولیاء
شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری
سابق مرکزی امیر جمعیتہ علماء اسلام پاکستان سے
روحانی فیض حاصل کیا۔ اور خلافت سے سرفراز ھوئے۔۔
آپ وھوا سے پسرور
ضلع سیالکوٹ تشریف لے گئے۔ اور اسی کو ہمیشہ کیلئے اپنا مسکن بنالیا۔ آپ کے بڑے صاحبزادہ مفتی رشید احمد صاحب آپ کے جانشیں ٹھہرے۔
ان کے انتقال کے بعد آپ کے پوتوں نے آپنے دادا جی مرحوم کے مشن کو سنبھالا ھوا ھے۔
مذکورہ بالا تصویر
انجمن حمایت اسلام لاہور کے زیر اہتمام سیمنار کی ھے۔
پروگرام سے خطیب اسلام
مولانا ضیاء القاسمی رح کے بڑے بھائی مولانا قاری عبداللہ عابد مرحوم خطاب کرتے ہوئے۔
جبکہ سٹیج پر
ابن امیر شریعت سید ابوزر معاویہ رح
اور حضرت مولانا
مفتی بشیر احمد پسروری رح تشریف فرما ہیں

05/08/2023

تنہائی میں رونے کا اک وقت مقرر کر لیا جائے تو ہر وقت ہر بندے کے سامنے رونے دھونے سے بچا جا سکتا ہے،
اپنے غم اپنے اور اللہ کے درمیان رکھیں اس دنیا میں کوئی بھی مکمل خوش نہیں۔۔

حجاج بن یوسف کو کسی نے خبر دی کہ ایک شخص ہے جو 20 سال سے غلاف کعبہ کو پکڑ کی دعائیں مانگ رہا ہے لیکن اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
حجاج اس آدمی کے پاس پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ آدمی اندھا ہے اور اللہ سے آنکھیں مانگتا ہے
بیس سال گزرنے کے باوجود اس کی دعا قبول نہیں ہوئی۔
حجاج نے اس سے کہا: اللہ نے تجھے آنکھیں نہیں دیں لیکن اس کے علاوہ کچھ ایسی خاص چیز ضرور دی ہوگی جو آنکھوں کا نعم البدل ہوگی۔
اس نے جواب دیا: نہیں مجھے آنکھیں تو ملی نہیں لیکن نعم البدل بھی نہیں ملا۔
حجاج نے اس کو اپنی تلوار دیتے ہوئے کہا: اچھا! یہ میری تلوار رکھو۔ میں تین دن بعد یہیں کعبہ کے پاس آونگا ، اگر تیری آنکھیں واپس نہ آئی ہوئی ہوئیں تو تجھے قتل کردونگا۔
تین دن بعد جب حجاج واپس وہاں آیا تو اس شخص کی بینائی واپس آچکی تھی۔
حجاج نے کہا: اب تجھے معلوم ہوا کہ "دعا مانگنے" کا طریقہ کیا ہے؟؟
ہمارے ایک دوست کو ایک سال پہلے سرطان (کینسر) ہوا تھا۔
بتاتے ہیں کہ میں جس ہسپتال میں تھا وہاں ایک شخص آیا اس کو بھی سرطان تھا۔
ڈاکٹرز نے کہا: آپ کے علاج پر اتنا اتنا خرچہ آئیگا!!
اس نے کہا : میرے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں۔
کسی نے اس کو کہا کہ اللہ سے تہجد میں اٹھ کر مانگو، اللہ ضرور پیسوں کا انتظام کردیگا ۔
اس شخص نے نہ جانے کس طرح اللہ سے مانگا!
کہ چند دن بعد اس کا سرطان ہی ختم ہوگیا۔
ہسپتال والے حیران تھے کہ سارے ٹیسٹ کلیئر آگئے۔
میرے دوستو!! ممکن نا ممکن تو مخلوق کیلیئے ہے
اللہ کیلیئے تو سب ممکن ہی ممکن ہے۔
"کُن" کہا اور ہو گیا !!

کیا آپ کو معلوم ھے۔۔
کہ فرض نمازوں اور تہجد میں کیا فرق ھے
فرض نمازوں کے لیے انسان منادی (اذان) دیتاھے جبکہ تہجد کے لیے اللہ تعالٰی منادی دیتا ہے ۔ فرض نمازوں کے لیے ندا (اذان) کو تمام انسان سُنتے ہیں جبکہ تہجد کی ندا کو بعض خوش بخت انسان سُنتے ہیں ۔
فرض نماز کو بہیت سارے لوگ پڑھتے ہیں ۔ جبکہ تہجد کو اللہ تعالٰی کے خاص بندے پڑھتے ہیں ۔ فرض نماز کی پُکار ھے حیی علٰی الصلاتہ آو نماز کی طرف ۔
جبکہ تہجد کے لیے پُکار ھے ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا میں اس کو عطا کروں ۔۔
اے اللہ ھمیں تہجد کی محبت اور اسے پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔۔
( آمین یارب العالمین

06/07/2023

🥀🥀 سبق اموز کہانیاں 🥀🥀

لڑکی نے ایک دن اپنی ماں سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہم بستر ہونے کی اجازت مانگی۔۔۔
عقلمند ماں نے کچھ سوچ کر بیٹی سے اجازت دینے کیلئے ایک شرط پر ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی۔۔۔
شرط یہ کہ ۔۔۔۔
وہ بادشاہ کے محل کے سامنے رُکے، اور جب بادشاہ اپنے قافلہ سمیت محل سے نکلے تو ایک بے ہوش انسان کی طرح خود کو اسکے سامنے گرا دے۔۔۔ اور جو گزرے وہ ماں کو سنائے۔۔۔

لڑکی نے ایسا ہی کیا تو بادشاہ خود گھوڑے سے اترا اور خود ہی اسکی حالت درست کی اور پھر اسے اچھی حالت میں گھر پہنچانے کا حکم دیا۔۔۔
ماں نے دوسرے دن بھی ایسا کرنے کا کہا! چنانچہ لڑکی نے ایسا ہی کیا۔ اس دفعہ بادشاہ نے اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور اسے اپنے حال پر چھوڑ کر آگے بڑھا۔۔ وزیر نے بھاگ کر لڑکی کو سنبھالا اسکی حالت درست کی اور آگے بڑھ گیا۔۔۔
تیسرے دن لڑکی نے خود کو وزیر کے سامنے گرایا، لیکن اس دفعہ وزیر نے بھی کوئی توجہ نہیں دی۔ دستے کے کمانڈر نے آگے بڑھ کر اسے جاکر اسے سنھبالا دیا۔۔۔

چوتھے دن ایسا کرنے پر کسی ایک سپاہی نے سنبھلا کیوں کہ کمانڈر نے آج اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔۔۔

پانچویں دن عام راہگیر نے اسے اٹھایا۔۔۔

چھٹے دن لوگوں نے پاؤں مار مار کر اسے راستے سے ہٹایا۔۔ راہ چلتے بھکاری نے اسے سنبھالا ۔۔۔

ساتویں دن انسانوں کے بجائے ایک کتا اسکے چہرے کو چاٹنے لگا۔۔۔

ماں نے بیٹی کو سمجھاتے ہوئے کہا، کہ بالکل اسی طرح معاشرے میں جب کوئی گرتا ہے، تو سب سے پہلے کوئی امیر شخص یا کوئی بگڑا امیر زادہ اس کی عزت نوچتا ہے۔۔۔
پھر وہ اسکو اپنے سے کمزوروں کیلئے چھوڑ دیتا ہے۔۔اسی طرح ہوتے ہوتے ایک دن وہ گلی کے کتوں (لفنگوں) کیلئے ایک سستا مال بن جاتا ہے۔۔۔

06/07/2023

*🥀سنہرے الفاظ🥀*

زمانے کا شِکوہ نہ کیجئے،
بلکہ! خُود کو بَدلئیے،
کیونکہ! پاؤں کو گندگی سے بچانے کا طریقہ، جُوتا پہننا ہے،
نہ کہ! سارے شہر میں قــــــالِین بچھانا

11 ماہ کا ننھا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار😍😘😍
28/06/2023

11 ماہ کا ننھا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار😍😘😍

28/06/2023

اوقات کار عید الاضحی 2023 وہوا شہر
جامع مسجد قباء دنڑ (المعروف حاجی ضیاء صاحب) 15-6 بجے
مرکزی عید گاہ المعروف پرانی عید گاہ 45-6 بجے
مسجد سیدنا ابوھریرہ عتیق احمد والی مسجد 30-6 بجے
جامع مسجد فیروز خان جت شمالی 00-6 بجے
جامع مسجد تقوی توحید آباد دنڑ 30-6 بجے

(نوٹ: آپ کی قریبی مسجد کے اوقات اس لسٹ میں شامل نہیں تو براہ کرم نماز عید کے اوقات کمنٹس میں درج کردیں: شکریہ)

بے شک دنیا کا سب بڑا میدان مناسکِ حج ادا کیے جارہے ہیں۔تقریبا 25 لاکھ قریب لوگ پوری دنیا سے حج کی ادائیگی کے لیے مصروف ع...
28/06/2023

بے شک دنیا کا سب بڑا میدان مناسکِ حج ادا کیے جارہے ہیں۔تقریبا 25 لاکھ قریب لوگ پوری دنیا سے حج کی ادائیگی کے لیے مصروف عمل ہیں۔بے روح پرور مناظر ہیں اللہ پاک سے دعا ہے سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی توفیق عطا فرمائے آمین 🤲

‏سنا ہے آج  تیرے در پہ ہجوم عاشقاں ہوگا            اگرچہ ہم یہاں ہوں گے مگر دل تو وہاں ہوگا لَبَّیْک_اَلّٰھُمَ_لَبَّیْک_...
27/06/2023

‏سنا ہے آج تیرے در پہ ہجوم عاشقاں ہوگا
اگرچہ ہم یہاں ہوں گے مگر دل تو وہاں ہوگا

لَبَّیْک_اَلّٰھُمَ_لَبَّیْک_لَبَّیْک_لاَشَرِیْکَ_لَکَ_لَبَّیْکَ
اِنَ_الْحَمْدَ_وَالنِعْمَۃَلکَ_وَالْمُلْک_لَاشَرِیْکَ_لکَ_لَبَّیْکَ

ایک پادری مسلمان کیسے ہوا"میں ایک لاکھ افراد کا مذہبی پیشوا تھا۔ 15 برس سے کلیسا میں بطور پادری خدمات سر انجام دیتا رہا۔...
27/06/2023

ایک پادری مسلمان کیسے ہوا
"میں ایک لاکھ افراد کا مذہبی پیشوا تھا۔ 15 برس سے کلیسا میں بطور پادری خدمات سر انجام دیتا رہا۔ کلیسا کے ساتھ ہی رہائش تھی۔ پھر ایک خواب دیکھا، وہی خواب پھر بار بار دیکھا۔ مجھے حکم دیا گیا کہ اپنے لوگوں کو سفید لباس پہناو۔ میں نے سوچا کہ سفید لباس تو مسلمانوں کی نشانی ہے۔ بس اشارہ سمجھ گیا۔ میں نے اپنے تمام پیروکاروں کے ہمراہ کلمہ شہادت پڑھ لیا۔" إبراهيم ريتشموند
چند روز جنوبی افریقہ کی ویڈیو لگائی تھی، جس میں پادری سمیت چرچ کے تمام سینکڑوں پیروکار بیک وقت کلمہ پڑھ رہے تھے۔ تو یہ صاحب ہیں، اس چرچ کے پادری، جن کی وجہ سے پورا کلیسا ایمان لے آیا۔ اب یہ حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔ ارض مقدس پر قدم رکھ کر ہی ابراہیم صاحب سجدہ ریز ہوگئے۔

خانہ کعبہ کا ایک بہت ہی خوبصورت منظر، ایک بوڑھا بیٹا اپنے باپ کو پیٹھ پر اٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف کروا رہا ہے۔  ماشاءال...
27/06/2023

خانہ کعبہ کا ایک بہت ہی خوبصورت منظر، ایک بوڑھا بیٹا اپنے باپ کو پیٹھ پر اٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف کروا رہا ہے۔ ماشاءاللہ
Today best Photo
#






















27/06/2023

تونسہ شریف کی مساجد میں اوقاتِ نماز عیدالاضحیٰ 1444ھ 2023ء

دربار عالیہ سلیمانیہ (دربار پیرپٹھان) تونسہ شریف
8:00

مسجد عالیہ نظامیہ محمودیہ تونسہ
7:15

مرکزی عید گاہ عالیہ محمودی تونسہ
6:45

جامع مسجد جنازہ گاہ سلیمانیہ وہوا روڈ تونسہ شریف
7:30
جامع مسجد مولانا احمد صاحب والی فلٹریشن پلانٹ والی گلی نزد قبرستان تونسہ
6:30

مسجد گلزار جنت نور محمدی (خلیفہ سٹریٹ) تونسہ
6:00

مسجد الحامد نزد منگڑوٹھہ چونگی پیرپٹھان چوک تونسہ
6:00

جامع مسجد عبداللہ راشد ٹاون عیدگاہ تونسہ
6:15

جامع مسجد امام احمد رضا ٹُب روڈ تونسہ
5:55

مسجد الرحمن محلہ چاہ گھلو والا تونسہ
6:30

مسجد فاطمتہ الزاہرہ نزد تعمیر نو اکیڈمی تونسہ
6:15

مسجد فاطمتہ الزاہرہ نزد سٹی فوڈ کلب تونسہ
6:00

جامع مسجد انوار محمدیہ محلہ لاشاریاں والا تونسہ
7:00

مسجد حامد ذوکی والی نزد خٹک چوک محلہ سومرو تونسہ
6:45

مسجد خلفائے راشدین محلہ شیرانی والا تونسہ
6:45

مسجد صدیقیہ محلہ کچی آبادی تونسہ
7:00

جامعہ مسجد نظامیہ نورانیہ محلہ فاروقیہ نزد عیدگاہ روڈ تونسہ
6:00

جامعہ نظامیہ فیض القرآن محلہ نظام آباد تونسہ
6:15

مسجد ابراہیم اقبال ٹاؤن تونسہ
6:15

مسجد طیبہ محلہ سستی بستی تونسہ
6:30

جامع مسجد مدنی ، محلہ فرید ٹاؤن نزد تعمیر نو اکیڈمی تونسہ
6:30

جامع مسجد صوفی نذر حسین محلہ نظام آباد تونسہ
6:15

جامع مسجد اللہ والی محلہ سیداں والا تونسہ
6:30

مسجد الحرمین محلہ معظم آباد تونسہ
6:15

مسجد سیدنا علی المرتضی محلہ سخی ساتن تونسہ
6:45

مسجد ذوالنورین پرانا کالج روڈ تونسہ
6:30

جامع مسجد اللہ والی نزد عیدگاہ محلہ عیدگاہ تونسہ
6:00
جامع مسجد بلال ، بیکو پمپ تونسہ
6:15

مسجد منجوٹھہ والی محلہ منجوٹھاں والا تونسہ
6:45

::::: سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم :::::ٹائیٹن نامی سب میرین ؛ جسے بہترین انجینئرز نے ڈیزائن کیا تھا ، اسکی لمبائ...
25/06/2023

::::: سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم :::::

ٹائیٹن نامی سب میرین ؛ جسے بہترین انجینئرز نے ڈیزائن کیا تھا ، اسکی لمبائی جو 20 فٹ تھی اور کئی دھاتوں سے اسکی تیاری عمل میں لائی گئی تھی ؛ تقریبا 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پریشر برداشت نہ کرسکی جسکی وجہ سے یہ فنا ہوگئی اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

نیچے تصویر میں آپکو ایک باریک سی مچھلی نظر آرہی ہے ، اسکا نام Aphyonidae ہے اور اسکا سائز صرف 10 سینٹی میٹر ہے۔
مگر اس سے بھی ذیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ مچھلی 2000 سے لیکر 6000 میٹر گہرے پانیوں میں ہی رہتی ہے۔

اللہ تعالی نے 10 سینٹی میٹر کے اس جاندار کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ یہ ننھی مخلوق 6000 میٹر گہرے پانی میں گھومتی پھرتی پریشر برداشت کرتی ہے اور اسے کوئی آنچ نہیں آتی۔

مگر دنیا میں کچھ احمق کہتے ہیں کہ یہ دنیا خود بخود بن گئی !

سوچئے ماہر خالق اور ایسے عظیم پروردگار کی عظمت پر کیوں نہ قربان جائیں ؟
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم !

Address

Quetta

Telephone

+923346926269

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golden words سنہری الفاظ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Golden words سنہری الفاظ:

Videos

Share