Bolta balochistan media

Bolta balochistan media بولتا بلوچستان
حق اور سچ۔
(4)

بلوچستان کے مختلف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ریوینیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سمری۔
28/08/2023

بلوچستان کے مختلف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ریوینیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سمری۔

30 اگست 2023 بروز بدھ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک مشرقی بائی پاس پشتون آباد سیٹلائٹ ٹاؤن گل منڈی چوک سریاب روڈ,کرانی روڈ,ا...
28/08/2023

30 اگست 2023 بروز بدھ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک مشرقی بائی پاس پشتون آباد سیٹلائٹ ٹاؤن گل منڈی چوک سریاب روڈ,کرانی روڈ,ارباب کرم خان روڈ ,کشمیرآباد,کرانی روڈ,سبزل روڈ,اسپنی روڈ,بروری روڈ,ہزارہ ٹاؤن,زرغون روڈ,گورنر ہاؤس,وزیراعلی ہاؤس,بلوچستان ہائی کورٹ,کینٹ, جناح ٹاؤن,شہباز ٹاؤن کواری روڈ,لیاقت بازار, قندھاری بازار,پرنس روڈ, طوغی روڈ,علمدار روڈ, مری آباد سمیت ان کے تمام ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی۔

بولتا بلوچستان میڈیا کے سابقہ پیج پر Strike کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا ہے برائے مہربانی نئے پیج کو لائک اور فالو کیجئے۔
28/08/2023

بولتا بلوچستان میڈیا کے سابقہ پیج پر Strike کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا ہے برائے مہربانی نئے پیج کو لائک اور فالو کیجئے۔

کوئٹہ میں کلرک راج/ڈپٹی کمشنر آفس جوائنٹ سب رجسٹرار کا کلرک ٹرانسفر کے باوجود ایک ہفتہ سے غیر قانونی طور پر کمشنر کے احک...
12/05/2023

کوئٹہ میں کلرک راج/ڈپٹی کمشنر آفس جوائنٹ سب رجسٹرار کا کلرک ٹرانسفر کے باوجود ایک ہفتہ سے غیر قانونی طور پر کمشنر کے احکامات کے باوجود اپنا عہدہ نہ چھوڑنے پر بضد۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے 5 مئی کو عوامی شکایات کی بنا پر جوائنٹ سب رجسٹرار کوئٹہ آفس کے ایک کلرک ثنا اللہ کا تبادلہ کردیا گیا تھا اور اِنکی جگہ دوسرے کلرک کو بھرتی کیا گیا تھا جبکہ جوائنٹ سب رجسٹرار کے کلرک ثنا اللہ کو جوڈیشل سیکشن ٹرانسفر کر دیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے تاحال ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود مذکورہ کلرک بضد ہوکر اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مذکورہ کلرک کا دعویٰ ہے کہ مجھے سیاسی قوت کا سہارا حاصل ہے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کا کوئی احکام میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا جبکہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اے ڈی سی کے احکامات کو بھی چیلنج کرنے والا یہ کلرک ٹرانسفر کے باوجود اپنے کام کو جوائنٹ سب رجسٹرار آفس میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یقیناً ایک بہت بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ کیا واقعی ایک کلرک اتنا طاقتور ہے کہ وہ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کے احکامات کو ماننے سے انکار کرتا ہے اور دعوے کرتا ہے کہ کمشنر کو اپنے اِس احکام کو مجبوراً کینسل کرنا پڑے گا۔

پی ڈی ایم کا اجلاس ختم/ روڈوں پر نکلنے کا فیصلہ۔اسلام آباد(بولتا بلوچستان) پی ڈی ایم کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی ق...
12/05/2023

پی ڈی ایم کا اجلاس ختم/ روڈوں پر نکلنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد(بولتا بلوچستان) پی ڈی ایم کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پیر سے پی ڈی ایم جماعتوں کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان۔

سپریم کورٹ کو یہ باور کرایا جائے گا کہ وہ مدر آف لاہ ہے مدر اِن لاہ نہیں, فیصلہ کر لیا گیا سپریم کورٹ کے رویہ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن

12/05/2023

نہایت افسوس اور معذرت کے ساتھ جہاں بلوچستان میں گالی گلوج کی سیاست عروج پر ہے وہی روایت اور احترام کی شدید کمی ہوتی جا رہی ہے۔

کیا کوئٹہ کی شاہراؤں پر اِن نعروں کا لکھا ہونا ہماری روایات اور مہمان نوازی پر سوالیہ نشان نہیں۔۔۔؟

12/05/2023

مسلم باغ میں ایف سی کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ, وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری۔

12/05/2023

مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ۔

New cover.
11/05/2023

New cover.

چیف جسٹس صاحب کیا آپ بتائے گے کہ پچھلے کہیں ماہ سے ریاست کی سلاسل میں قید مولانا ہدایت الرحمٰن بھی عدالت سے گرفتار ہوئے ...
11/05/2023

چیف جسٹس صاحب کیا آپ بتائے گے کہ پچھلے کہیں ماہ سے ریاست کی سلاسل میں قید مولانا ہدایت الرحمٰن بھی عدالت سے گرفتار ہوئے تھے تو کیا اِنکا حق نہیں بنتا کہ اِنکی گرفتاری کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیدار مبین خلجی کوئٹہ سے گرفتار۔
11/05/2023

بلوچستان کے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیدار مبین خلجی کوئٹہ سے گرفتار۔

ملک بھر میں کل بروز جمعہ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے گے۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان)دو روز کی تعطیل کے بعد حکومت سن...
11/05/2023

ملک بھر میں کل بروز جمعہ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے گے۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان)دو روز کی تعطیل کے بعد حکومت سندھ اور وفاق نے کل سے تمام ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پرائیویٹ اسکول تنظیموں نے بھی کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

یاد رہے عمران خان کی گرفتاری اور اِس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد 2 روز سے تمام اسکول میں تعطیل رہی۔

کوئٹہ شہر کے متعدد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صاحبان کا تبادلہ کر دیا گیا۔
11/05/2023

کوئٹہ شہر کے متعدد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صاحبان کا تبادلہ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔☜سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق درخواست...
11/05/2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔

☜سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت۔
☜ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے وہ آپ کو ماننا پڑے گا۔ چیف جسٹس
☜یہ بات کی جا رہی ہے کہ آپ کے کارکنان غصے میں باہر نکلے چیف جسٹس
☜آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس
☜آپ کل ہائی کورٹ میں پیش ہو۔چیف جسٹس

11/05/2023

سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی اسلام آباد سے گرفتار۔قاسم خان سوری کو اسلام آباد سپریم کورٹ جاتے ہوئے پول...
11/05/2023

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی اسلام آباد سے گرفتار۔

قاسم خان سوری کو اسلام آباد سپریم کورٹ جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

قاسم خان سوری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

قاسم خان سوری پر کوئٹہ میں بھی قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کوئٹہ میں معمولات زندگی عام طور پر بحال۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان) پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے 9 مئی کے احتجاج ا...
11/05/2023

کوئٹہ میں معمولات زندگی عام طور پر بحال۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان) پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے 9 مئی کے احتجاج اور قانونی کارروائی عمل میں آنے کے بعد معمولات زندگی بحال۔

جبکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ, ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ, اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنیم و اے سی صدر تمام حالات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں بازار سمیت تمام کاروباری مراکز کھلے ہوئے ہیں جبکہ عوام بھی معمول کے مطابق شہر میں آمد و رفت کر رہے ہیں۔

سابق وزیرِ مملکت محمد علی خان اسلام آباد سے گرفتار۔اسلام آباد(بولتا بلوچستان) سابق وزیرِ مملکت اور تحریک انصاف کے مرکزی ...
11/05/2023

سابق وزیرِ مملکت محمد علی خان اسلام آباد سے گرفتار۔

اسلام آباد(بولتا بلوچستان) سابق وزیرِ مملکت اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد علی خان اسلام آباد سے گرفتار۔

محمد علی خان کو پولیس نے گرفتار کیا۔

محمد علی خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ/سنگین غداری کیس۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان)آئین شکنی اور سنگین غداری کیس چلانے کی استدعا پر تحریری حکم نامہ...
11/05/2023

بلوچستان ہائی کورٹ/سنگین غداری کیس۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان)آئین شکنی اور سنگین غداری کیس چلانے کی استدعا پر تحریری حکم نامہ جاری۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بولتا بلوچستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان اور سیکرٹری قومی اسمبلی و قانون کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری۔

وفاقی حکومت سے کارروائی شروع کرنے کی استدعا پر 29 مئی کو جواب طلب کیا ہے۔

درخواست سپریم کورٹ کے وکیل عبد الرازق شر نے دائر کی ہے۔

تحریری حکم نامہ چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی زیر صدارت دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔

11/05/2023

پاکستان کے واحد اسٹیڈیم جہاں ایک ہی جگہ پر تمام کھیلوں کی سہولیات موجود ہے کہ داخلی دروازے پر 19 سال بعد منعقد ہونے والے نیشنل گیمز کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کیلئے محکمہ کھیل نے منفرد طرز اپنا لیا۔

اپنے ایک عزیز کو بوٹ اور کٹس کا ٹھیکہ دینے والے حال ہی میں بیورو کریٹک شخصیت بننے والے سبی والے صاحب سے ایک چکر یہاں بھی لگانے کی التجا۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان) ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا ہے کہ...
10/05/2023

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان) ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں 10 سے زائد دفعات شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں ذکر کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے قائدین کے کہنے پر پولیس پر حملہ کیا,جلاؤ گھیراؤ کیا,سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا, پولیس کی گاڑی کو جلایا,عوام پر تشدد کیا, کیا ایک شخص کو قتل کیا۔

ایف آئی آر میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری, ان کے بھائی بلال سوری, ڈاکٹر منیر احمد, زین العابدین,سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سمیت متعدد افراد نامزد۔

ایف آئی آر بجلی گھر روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

10/05/2023

فواد چوہدری سپریم کورٹ میں موجود, ممکنہ طور پر انہیں نکلتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

10/05/2023

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار۔

ماہل بلوچ کی ضمانت عدالت سے منظور۔
10/05/2023

ماہل بلوچ کی ضمانت عدالت سے منظور۔

10/05/2023

پنجاب میں فوج کی تعیناتی کی منظورِی۔

پولیس لائن میں عمران خان کیس کی سماعت جاری۔نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
10/05/2023

پولیس لائن میں عمران خان کیس کی سماعت جاری۔
نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

حکومت بلوچستان کا صوبہ میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے صوبہ میں امن و امان کی صورت...
10/05/2023

حکومت بلوچستان کا صوبہ میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اور انسانی زندگیوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ سرکاری تنصیبات کی حفاظت کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت صوبائی حکومت کی مدد کیلئے پاک فوج کے دستوں کی مدد درکار ہے۔
سمری میں لکھا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین امن و امان کی خرابی کے سلسلہ میں CRPC 1898 کی دفعہ 131 (A) کا ذکر ہے, (A) کے تحت مسودہ کی درخواست ضمیمہ ہے جسے غور کیلئے وفاق کو بھیجا جائے گا, آئین کے آرٹیکل -245(1) اور سیکشن 131(1) کے تحت سول پاور کی مدد کے لئے وافر تعداد میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجے جانے والے خط کے مسودے کی منظورِی طلب کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔☜پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اسلام آبا...
10/05/2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔

☜پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار۔
☜اسد عمر کو 3 ایم,پی,او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ پولیس کا قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ قاسم سوری کا بھائی گھر سے گرفتار۔قاسم سوری کا دعویپولیس نے اسلام آباد احتجاج ک...
10/05/2023

کوئٹہ پولیس کا قاسم سوری کے گھر پر چھاپہ

قاسم سوری کا بھائی گھر سے گرفتار۔قاسم سوری کا دعوی

پولیس نے اسلام آباد احتجاج کے دوران میری اہلیہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔قاسم سوری

عمران خان کی تازہ تصویر
10/05/2023

عمران خان کی تازہ تصویر

09/05/2023

آپکی نظر میں ملک کے حالات کہا جا رہے ہیں؟

پولیس کی سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے گھر پر چھاپا۔کوئٹہ(بولتا بلوچستان) پولیس نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغ...
09/05/2023

پولیس کی سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے گھر پر چھاپا۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان) پولیس نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے گھر پر چھاپا مار کر اِنکے بھائی اور 2 بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

سید ظہور آغا کے بھائی اور دونوں بھتیجوں کو جلاؤ گھیراؤ پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے, دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع

سابق گورنر سید ظہور آغا کے بھائی اور 2 بھتیجوں کو نامعلوم تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع

09/05/2023

مچھ جیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔

09/05/2023

ایئرپورٹ روڈ میدان جنگ بن گیا آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔

09/05/2023

حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر تیار ممکنہ طور پر عمران خان کو مچھ جیل منتقل کئے جانے کا امکان۔

09/05/2023

پی ٹی آئی کوئٹہ کے مشتعل کارکنان نے کینٹ کی جانب پیش قدمی کی ایک مرتبہ پھر کوشش, پولیس کے تشدد سے 10 سے زائد افراد اب تک زخمی اور 1 جانبحق۔

حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے نافذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
09/05/2023

حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے نافذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر حالات تاحال کشیدہ 5 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع۔
09/05/2023

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر حالات تاحال کشیدہ 5 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

09/05/2023

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر 2 فوجی ٹرک نظر آتش۔

Address

Quetta

Telephone

+923335919818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolta balochistan media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bolta balochistan media:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Quetta

Show All