بلوچستان نیوز

بلوچستان نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بلوچستان نیوز, Social Media Agency, Saryab Roade, Quetta.

بلوچستان کی تازہ ترین خبروں ‘ تجزیوں اور ویڈیوز کیلئے ابھی لائیک کریں

بلوچستان کا سب سے بڑا اور پہلا سوشل نیوز نیٹورک بلوچستان نیوز

#بلوچستان
#نیوز
#نیٹورک

29/09/2024

بھوک اور تنگی ہی انقلابوں کو جنم دیتی ہے تم عوام کو دو وقت کی عزت کی روٹی دو ساری تحریکیں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

 #خضدارخضدار/وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و دیگر کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری آغا شکیل احمد ...
24/09/2024

#خضدار
خضدار/وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و دیگر کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری آغا شکیل احمد درانی و برادران سے تعزیت کا اظہار

خضدار/ تحصیل زہری میں روزنامہ آواز ٹائمز خضدار کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف  صحافی عبدالکریم زہری کے گاڑی پر فائرنگ۔  گاڑی پر اس و...
24/09/2024

خضدار/ تحصیل زہری میں روزنامہ آواز ٹائمز خضدار کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف صحافی عبدالکریم زہری کے گاڑی پر فائرنگ۔ گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گھر
میں موجود تھے اور گاڑی گھر کے سامنے کھڑی تھی۔ صحافی عبد الکریم زہری معجزاتی طور پر محفوظ رہے ،

01/08/2024
بریکنگ نیوز: باخبر زرائع کے مطابق چار جون کو خضدار سے لاپتہ  ہونے والے انیس بلوچ کو دس دن کے بعد سیشن کورٹ خضدار میں  پی...
15/06/2024

بریکنگ نیوز:
باخبر زرائع کے مطابق چار جون کو خضدار سے لاپتہ ہونے والے انیس بلوچ کو دس دن کے بعد سیشن کورٹ خضدار میں پیش کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انیس بلوچ کو مختلف الزامات میں ملوٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

*ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،**بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں**وزیر اعلیٰ بلو چستان کی زیر صدار...
15/06/2024

*ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،*

*بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں*

*وزیر اعلیٰ بلو چستان کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے گفتگو*

*کوئٹہ /////وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024،25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور بجٹ سے متعلق محکمہ جاتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی بجٹ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان، انتظامی سیکرٹریز اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل میں کوشش رہی کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے صوبائی حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگا ٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے اس لئے ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر منصوبوں کا جائزہ لینا ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی وزیر اعلٰی نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنائیں افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے زور دیا کہ عوامی حکومت کے اقدامات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں اور کوشش کی جائے کہ ائیر ایمبولینس، بینیظیر بھٹو اسکالرشپ، تعلیمی پروگرامز سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک لائے جائیں اجلاس میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کینسر کی ادویات مریضوں تک مفت فراہمی کے منصوبے پر اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان قمبرانی اور یوتھ پالیسی 2024 کی پیش رفت کا عمل تیز کرنے پر سیکرٹری یوتھ افئیرز طارق قمر بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں بیک وقت دو ٹیمیں کام کرتی ہیں جس میں سیاسی طور پر کابینہ اراکین ، وزراء￿ اور ایم پی ایز جبکہ دوسری ٹیم افسران پر مشتمل ہوتی ہے افسران کا فرض ہے کہ وہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔*

بلوچستان نیوز

*وفاق نے بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 281 ارب روپے مختص کردیے**اسلام آباد//////مالی سال 2024- 25 کے بجٹ میں وفاق اور صو...
12/06/2024

*وفاق نے بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 281 ارب روپے مختص کردیے*

*اسلام آباد//////مالی سال 2024- 25 کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اگلے مالی سال وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقرر کیے جائیں گے جبکہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095ارب روپے ہو گیا ہے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا ہے۔ خیبرپختونخوا نے 351 ارب اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مقرر کیا گیا ہے یعنی ایف بی آر کو اگلے مالی سال 3720 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا*
بلوچستان نیوز

جبری گمشدگیاں بلوچ سماج کے لئے کینسر کا کردار ادا کررہی ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان نیوز
09/06/2024

جبری گمشدگیاں بلوچ سماج کے لئے کینسر کا کردار ادا کررہی ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان نیوز

خضدار انیس بلوچ کے لواحقین عوامی ہوٹل سے روڈ بلاک کر دیا۔   #بلوچستان  #خضدار  #انیس  #بلوچ  #
09/06/2024

خضدار انیس بلوچ کے لواحقین عوامی ہوٹل سے روڈ بلاک کر دیا۔

#بلوچستان
#خضدار
#انیس
#بلوچ
#

چمن:گزشتہ شب سکیورٹی فورسیز کا قومی شاہراہ کھولنے کی کوشش کے دوران مظاہرین پر تشدد  اور پرلت کمیٹی کے رہنمائوں  کے گرفتا...
05/06/2024

چمن:
گزشتہ شب سکیورٹی فورسیز کا قومی شاہراہ کھولنے کی کوشش کے دوران مظاہرین پر تشدد اور پرلت کمیٹی کے رہنمائوں کے گرفتاری کے خلاف شہر میں شیٹر ڈاؤن ہڑتال جاری۔

#بلوچستان
#نیوز
#چمن

‏بی این پی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین واحد بلوچ کے بھانجے انیس الرحمن  کو 9بجے شارع آر سی ڈی پب جی ہوٹل خضدا...
05/06/2024

‏بی این پی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین واحد بلوچ کے بھانجے انیس الرحمن کو 9بجے شارع آر سی ڈی پب جی ہوٹل خضدار سے نامعلوم مسلح افراد x کرولا گاڑی میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے
ذرائع
#بلوچستان #نیوز
#خضدار
#انیس #بلوچ

*بلوچستان: سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق**دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر ایک کو رلادیا، فضا سوگوار...
04/06/2024

*بلوچستان: سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق*

*دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر ایک کو رلادیا، فضا سوگوار ہوگئی*

*بلوچستان کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے۔*

*چیف مائنزانسپکٹر عبد الغنی کے مطابق کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔*

*انہوں نے کہا کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔*

*ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔*

*افسوس ناک حادثے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی*

*یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے۔*

*بلوچستان میں کوئلے کی لاتعداد کانیں موجود ہیں جس میں بداحتیاطی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال لاتعداد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔*

#بلوچستان
#نیوز
#کوئٹہ

سوراب نیوز  اپڈیٹ ;                                                   "لاٸیوسٹاک سوراب میں  بہت بڑا گھپلا  ہورہاہے"     ...
03/06/2024

سوراب نیوز اپڈیٹ ; "لاٸیوسٹاک سوراب میں بہت بڑا گھپلا ہورہاہے" گزشتہ دنوں سے ضلع سوراب میں مقامی لوگوں سے ایک شناختی کارڈ پر دس عدد گھریلوں مرغیاں پالنے کے لیے فی مرغی 800گرام دینے کا اعلان کرکے مبلغ تین ہزار روپے عوام سے وصول کیاگیا ابھی عوام کو جو مرغیاں مل رہیے ہیں وہ 300 گرام سے بھی کم ہیں مارکیٹ میں یہی مرغیاں 250روپے سے کم قیمت میں دستاب ہے لاٸیو سٹاک سوراب کے آفیسران 3000روپے وصول کرنے پر کوٸی رسید نہیں دیں رہےہیں گورٸمنٹ آف پاکستان کے کوٸی بھی فیس ہو اِسکے ضرور چالان /رسید ہوتے ہیں یہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہیں اگر یہ پیسے حکومت پاکستان کےلیے جمع ہورے ہے تو حلفیہ بیان میں رقم کا ذکر ہونا ضروری ہیں ڈپٹی کمیشنر سوراب اور علاقے کے متعبر رہنماوں سےگزارش ہیکہ اس مسلے کو زیر بعث لأہیں تاکہ سوراب کے غریب عوام کو مزید نقصان سے بچاٸیں.
#بلوچستان #بلوچستان #نیوز #سوراب

03/06/2024

*خضدار میں زہریلے گٹکے ماوے پر فوری پابندی عاٸد کی جاۓ*

*منشيات جیسے زہر سے زیادہ زہریلے گٹکے ماوے کا کاروبار سر عام خضدار کے دکانداروں میں فروخت ہورہا ہے*
*خضدار میں منشيات سے بھی زیادہ زہریلے گٹکے ماوے کا کاروبار سر عام ہے جبکہ دیگر چبانے والے نشے جیم رتن رجنی دیگر نشہ آور چیزوں کی فروخت سرعام جاری ہے۔*
*جو کہ ابتدائی نشہ بچہ بچہ نوجوان سب اس لت کے لپیٹ میں آچکے ہیں زہریلے نشہ اس قدر پھیل چکا ہے کہ چھوٹے بچے بھی اس سے محفوظ نہی ہیں۔۔زہریلہ گٹکا ماوا و دیگر نشے تواتر سے کینسر و دیگر موزی امراض کا سبب بن رہے ہیں جس سے کٸی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں خضدار کے عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی خضدار سے گزارش ہے کہ گٹکا ماوا کے کاروبار پر فوری پابندی عاٸد کرکے اس زہریلے کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ اور خضدار کو گٹکا ماوا و دیگر نشہ آور چیزوں سے پاک کیا جاۓ۔*
بلوچستان نیوز

گوادر ایئر پورٹ اور ریکوڈک کے خالی اسامیوں پر بلوچستان کے بیروز گار نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کرنا قومی محکومی اور احسا...
03/06/2024

گوادر ایئر پورٹ اور ریکوڈک کے خالی اسامیوں پر بلوچستان کے بیروز گار نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کرنا قومی محکومی اور احساس محرومی میں مزید اضافہ کریگا، بلوچستان سے قومی وحدت کے بجائے کالونی جیسا سلوک کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نےگوادر ایئرپورٹ اور ریکوڈک کی خالی اسامیوں میں بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرکے سو فیصد اسامیوں پر پنجاب اور سندھ کے مقامی باشندوں کو بھرتی کرنے کے عمل کو قومی وحدت کے ساتھ وفاق کا بدترین سلوک قرار دیا ہے ترجمان نے واضع کیا ہے کہ اس عمل سے بلوچستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں قومی محکومی اور احساس محرومی کے سوچ کو مزید تقویت حاصل ہوگی جو جس کے منفی نتائج برامد ہونگے، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو روزاول سے قومی وحدت کے بجائے کالونی تصور کرکے ان کے وسائل لوٹا گیا بلوچستان کو غربت جہالت بیروزگاری کے اندھیروں میں دھکیل کر احساس محروم پیدا کی گئی اور وقت کے ساتھ ساتھ ناانصافیوں کی انتہا کی گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں گزشتہ پچیس سالوں سے انسرجنسی کا ماحول ہے نوجوانوں کا جمہوری جدوجہد اور وفاقیت سے اعتماد اٹھ چکا ہے ریکوڈک اور سیندک کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کے بعد اب ان ذخائر کے عوض ملنے والی مٹھی بھر ملازمتوں سے بھی بلوچستان نوجوانوں کو محروم رکھا جارہا ہے اور غیر مقامی لوگ بھرتی کرکے بلوچستان جلتی پر تیل کا کام کیا جارہا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ 1973کے آہین کے تحت یہ وسائل صوبوں کی ملکیت ہے مگر ان کا سودا وفاق نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ طے کرلیا جو آہین کی سنگین خلاف ورزی ہے اگر اسلام آباد 1973کے آہین کی بار بار اس انداز سے خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم حق بجانب ہونگے کہ نئے عمرانی معائدہ کا مطالبہ کریں ، ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر ایئر پورٹ اور ریکوڈک میں غیر مقامی افراد کی بھرتیاں منسوخ کرکے بلوچستان کے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔

#بلوچستان
#نیوز
#گوادر
بلوچستان نیوز

جبار وش نیوز - Jabbar Vsh News
Gwadar e tawar گوادر ءِ توار
Mahrang Baloch
https://whatsapp.com/channel/0029VaYPjmhHgZWiFTxJ9j3Q

02/06/2024

Address

Saryab Roade
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Quetta

Show All