25/05/2023
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز کے حوالے سے بگٹی کرکٹ اسسٹیڈیم میں وومن کرکٹ کا نمائشی میچ وزیراعظم الیون اور وزیر اعلی الیون کے درمیان کھیلا گیا جو وزیر اعظم الیون نے27 رنز سے جیت لیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری34ویںنیشنل گیمز کے حوالے سے جمعرات کو وومن کرکٹ ٹمیوں کے درمیان ایک نمائشی وزیراعظم الیون اور وزیراعلی کے درمیان میچ کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وزیراعظم الیون نے مقررہ اورز میں 148رنز بنائے کاکا نے 46جنت نے 35اور عائشہ عاصم نے 22رنز کی شاندار اننگز کھیلی وزیراعلی الیون کی جانب سے عاسیہ نے تین مبشرہ اور زامار نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ جواب میں وزیراعلی اییون مقررہ اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بناسکیں وزیر اعلی الیون کی جانب سے عاسیہ نے 42 اور مبشرہ نے 15رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سےارم نے تین کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا اس طرح وزیراعظم الیون نے نمائشی میچ 27رنز سے جیت لیا.