Aamir Freelancer

Aamir Freelancer FOUNDER ASF Trainings | Top Rated Freelancer | Digital Marketing Expert, Influencer | Trainer Hi there! Let's work together and make it happen.

I'm Aamir Freelancer, a top-rated freelancer from Quetta city, Pakistan. With over 10 years of experience in the field of content writing and SEO optimization, my services are designed to help you excel in the digital space. From creating compelling website content to developing impactful SEO strategies - I do it all! What makes me unique is my ability to understand your project requirements quick

ly and provide customized solutions that fit your needs perfectly. So, if you're looking for an experienced freelancer who can help you make your online presence felt loud and clear then don't hesitate reach out!

23/11/2024

پاکستان میں کاروبارسوالیہ نشان، میرے فری لانسرز دوست حاضر ہوں جو کہتے تھے ڈالرز میں کمائیں۔بارہ بجے کے بعد ملتے ہیں۔

Dr. Muhammad Affan Qaiser

21/11/2024
21/11/2024

یہ تصویر ان دنوں کی ہے جب مجھے بدترین کرونا ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا تھا۔یہ تصویر میرے موبائل فون میں ہر وقت آویزاں ہے۔ یہ کیوں ہے؟
کیونکہ یہ مجھے میرے اصل کی یاد دلاتی ہے۔
ہم سب مادیت کی دنیا میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہمیں قطعی طور پر یہ بھول چکا ہے کہ ہم نے جانا کہاں ہے؟ وہ کہتے ہیں نا انسان کو ہر وقت اپنی قبر یاد رکھنی چاہیے تو یہ تصویر بھی مجھے ہر وقت یہ یاد دلاتی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی حاصل کیا ہوا مال کسی بھی شکل میں ساتھ نہیں جائے گا۔
چند سال پہلے مجھے بدترین کرونا ہوا اور یہ اس قدر شدید تھا کہ بیان نہیں کیا جا سکتا! کرونا بیماری سے گزرتے ہوئے میں نے کئی بار اس بات کا شدت سے احساس کیا کہ میں کتنا تنہا ہوں؟ میرے اندر کس نے اپنی روح پھونکی ہے؟ اور اس دنیا کی اصل کیا ہے؟
سچ پوچھیں میں نے یہ کیفیت اپنے اوپر طاری کر لی اور جب بھی میں کسی مریض کو علیل دیکھتا ہوں تو میں اسی کیفیت کو اپنے اوپر طاری کر لیتا ہوں۔ تو مجھے بہت ساری چیزوں کا احساس ہونے لگتا ہے۔
کرونا سے ریکوری کے بعد بہت برا پوسٹ کووڈ ڈپریشن کا فیز آیا یہ اتنا شدید ڈپریسو تھا کہ میں گاڑی چلا رہا ہوتا تھا تو مجھے گاڑی بری لگتی تھی مجھے لوگ برے لگتے تھے مجھے دنیا بری لگتی تھی میرا دنیا سے ایمان ہی اٹھ گیا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں کئی نوجوان ایسے دیکھے ہیں جو چلتے پھرتے میرے پاس آئے اور جب معائنہ کرنے لگے تو پتہ لگا کہ کسی کو نیچے آنت کا کینسر ہے کسی کو معدے کا کینسر نکل آیا کسی کو جگر کی کوئی بڑی بیماری نکل آئی تو یہ جو ہم سب دندناتے پھرتے ہیں دنیا پر اور مادیت اور پیسے کے پیچھے ہیں اور عورتوں کے پیچھے ہیں عورتیں مردوں کے پیچھے ہیں۔
ہم سب کو اپنے اپنے موبائل میں اپنے ایسے کسی وقت کی تصویر رکھنی چاہیے جو ہمیں یہ یاد دلاتا رہے کہ تمہاری اصل کیا ہے!
یہ یاد رکھیں یہ مادیت آپ کی اصل نہیں ہے جو کچھ آپ سوشل میڈیا اور ورچوئل دنیا میں مادیت اور فلٹرز کی صورت میں دیکھتے ہیں وہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے یہ آئی فونز یہ برانڈز یہ عورتوں کا کپڑوں کا کریز یہ آپ کی اصل نہیں ہے۔
آپ کی اصل وہ روح ہے جو آپ میں تنہا پھونکی گئی آپ تنہا اس دنیا پر رہے اور آپ تنہائی چلے جائیں گے آپ کے ساتھ نہ کوئی آیا تھا نہ کوئی رہا ہے اور نہ کوئی ساتھ جائے گا۔ آپ کے پیارے آپ کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی تلے دفن کر کے چلے جائیں گے۔ میں نے دو دن پہلے برطانیہ سے ایک آن لائن پاکستانی کی کنسلٹیشن کی وہ لڑکا Scleroderma نام کی بیماری کا شکار تھا یہ ایسی خطرناک بیماری ہے جو جسم کے بہت سارے اعضاء کو متاثر کرتی ہے اس کے پھیپھڑے بری طرح متاثر تھے وہ ہر وقت آکسیجن پر تھا اور اس کو Interstitial lung disease ہو چکی تھی اب اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اس کی خوراک کی نالی کا نچلا حصہ کھل چکا تھا اسی بیماری کی وجہ سے اور اس کو کھانا معدے میں رہنے کی بجائے بہت تنگ کرتا تھا۔ میں کافی دیر اس لڑکے سے آن لائن بات کرتا رہا اور سچ پوچھیں تو دنیا کے بہترین ملک میں رہنے کے باوجود پیسہ ہونے کے باوجود جوانی ہونے کے باوجود اس کے پاس کوئی علاج نہیں تھا۔
اس نوجوان جیسے کئی چہرے مجھے جوانی میں بوڑھا کر گئے ہیں۔ عشق، تصوف، اللہ کی لو یہ سب معاملے اسی تسلسل کا حصہ ہیں۔ میں نوجوان نسل کو بار بار کہوں گا اپنی اصل یاد رکھیں اور میرے رب سے جب بھی دعا مانگیں سب سے پہلے اور سب سے افضل دعا صحت کی مانگیں باقی دولت شہرت مادیت یہ سب سیکنڈری چیزیں ہیں۔ یہ دنیاوی ہیں۔ ان میں نفع نقصان اپس ڈاؤن یہ سب چلتا رہے گا صحت اچھی ہے تو یہ سب آپ کا ہے وہ بھی تب تک جب تک آپ کے اپنے آپ کو منوں مٹی تلے دفن نہیں کر جاتے ہیں۔

رب رب کر دے بڈھے ہو گئے ملاں پنڈت سارے
رب دا کھوج کھرا نہ لبھا سجدے کر کر ہارے
رب تے تیرے اندر وسدا وچ قران اشارے
بلہے شاہ رب اوہنوں ملسی جیہڑا اپنے نفس نو مارے!

گونج
ڈاکٹر عفان قیصر

Darod e Pak Parh lain... thanks
15/11/2024

Darod e Pak Parh lain... thanks

15/11/2024
14/11/2024
13/11/2024
12/11/2024

کوئٹہ(اے این این)بلوچستان میں بے شمار ایسے آفیسران ہے جو عوام کی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں لیکن وہ آفیسران جب ریٹارئرڈ ہوکر تو لوگ ان کو سلام تک نہیں کرتے ہیں لیکن بعض ایسے آفیسران ہے جو کرسی پر بیٹھ کر وہ عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں جو ایک طرف اپنے آپ کو مضبوط بناتے ہیں دوسری جانب لوگ بھی ان کی تعریف کرتے ہیں ان سچے اور ایماندار آفیسروں میں کمشنر کوئیٹہ حمزہ شفقت کا نام سرفہرست ہے جس نے ہمیشہ عوام کو ترجیح دی ہے اگر ہماری حکومت اور خاص کر چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے کے حوالے سے ایسے ایماندار آفیسران کا چناؤ کریں تو عوام کی مشکلات میں کمی اور خزانے کو فائدہ بھی پہنچا سکتے ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اور خاص چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستا ن کے تمام محکموں میں خاص کر ایسے پوسٹیں جو عوام کو برائے راست فائدے ہو رہے ہیں ان میں کمشنر کوئیٹہ حمزہ شفقت جیسے آفیسران کو تعیناتی کیا جائے اور آچھی کارکردگی کرنے والے آفیسران کی حوصلہ افزائی کیا جائے۔
رپورٹ
چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

Address

Quetta

Telephone

+923457143381

Website

https://www.youtube.com/@aamirshehzadfreelancer/videos, https://www.fiverr.com/asguru55

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Freelancer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aamir Freelancer:

Videos

Share