11/05/2024
دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر ایک ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے میں مزید وقت درکار ہے، یاد رکھیں قدرت ہمیں ان دو امرودوں کے ذریعے ایک اہم سبق سکھا رہی ہے۔
جب ہم اپنے ارد گرد دوسروں کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جب کہ ہم نے کامیابی حاصل نہیں کی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ ہمارے لیے ابھی صحیح وقت نہیں آیا، لہٰذا ہمیں
صبر کرنا چاہیے اور مایوس بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی پکنے والی حالت تک پہنچنے سے صرف چند دن دور ہوں، یاد رکھیں ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اس کیلئے صبر اور استقامت کی ضرورت ہے، اپنے رب پر اپنی قوتِ بازو اور اپنی محنت پر بھروسہ رکھیں صبر کریں آپ کا بھی وقت ضرور آئے گا۔
کاپی۔۔۔۔