Radio Pakistan Quetta

Radio Pakistan Quetta Radio Pakistan Quetta Presents Programmes, News, Entertainment, Dramas, Features, Documentaries.

13/06/2024

بلوچستان کے ضلع خضدار کی مشہور تفریحی مقام
"مولہ چٹوک" پر خصوصی فیچر پروگرام۔
تحقیق: سلطان احمد شاہوانی
راوی: محمد رفیع کاکڑ
پیشکش: ریڈیو پاکستان کوئٹہ۔۔

10/06/2024

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہے اور اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں مزدور طبقے کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کی صوبائی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر غریب عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے آڈیٹوریم میں محکمہ آبپاشی کے دوران ملازمت فوت شدہ ملازمین کے ورثاء کو لواحقین کے کوٹہ پر ملازمت کے آرڈرز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے دیگر شرکاء میں صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک، پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سابق صوبائی وزیر بابو آمین عمرانی، صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبد الماجد, لیر و ٹریڈ یونینز کے سرکردہ رہنماؤں و دیگر خواتین و حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے، تقریب سے خطاب میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ سابق حکومتوں کے دور میں ملازمتیں فروخت ہوتی رہیں ہیں لیکن آج ہم لواحقین کے کوٹہ پر ان کےحقدار ورثاء کو صاف و شفاف طریقے سے آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں اس میں ہماری نیک نیتی اور ہماری پارٹی قیادت کی ہدایات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزراء اگر کہیں غلط کام کریں گے تو ہم نہ صرف ایک دوسرے کا احتساب کرسکتے ہیں بلکہ پارٹی قیادت بھی ہم سےاس غلط عمل پر باز پرس کرے گی، صوبائی وزیر نے اس موقع پر ٹریڈ یونینز کے راہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی گروپ بندی میں شامل ہوئے بغیر محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی تعمیر وترقی کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک، پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبد الماجد، مزدور تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں محمد رمضان، خان زمان، میر عمر جتک نے خطاب کرتے ہوئے میر صادق محمد عمرانی کی محنت و کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر صادق عمرانی نے سابق حکومتوں میں جب وہ وزیر تھے تب بھی اسی طرح مزدور دوستی کا ثبوت دیا تھا اور آج جس طرح شفاف طریقے سے لواحقین کو ان کا حق دیا جا رہا ہے یہ کریڈٹ صوبائی وزیر اور ان کے پورے ٹیم کو جاتا ہے، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبد الماجد نے اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک مجموعی طور پر تقریباً 130ورثاء کو محکمے میں تعینات کیا جا چکا ہے جن میں سے 107 لواحقین کو آج آرڈرز فراہم کیے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا اور پوسٹ خالی ہونے کی صورت میں باقی ماندہ لواحقین کو بھی مراحلہ وار تعیناتی کے آرڈرزفراہم کیے جائیں گے ۔

10/06/2024

صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کی زیرِ صدارت بورڈ اف ڈائریکٹرز اِجلاس منعقدہ ہوا

اجلاس میں آپریشنز، فنانس اور ریونیو ونگ کے افسران کی شرکت ہوئی

اِجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای اور ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے بریفنگ دی

اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز شریک تھے

ریونیو، آپریشن اینڈ منٹینینس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایڈمن اور میں اصلاحات لائی جائیں گی ۔

اجلاس میں ریونیو کولیکشن میں پیش رفت کا جائزہ

اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری لی گئی

اجلاس میں پرانی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری بھی لی گئی

اجلاس میں دو پوسٹوں کی اپگریڈیشن بھی لی گئی

واسا میں ائندہ کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی

ریونیو کولیکشن میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بریفنگ

افسران بلا مشروط نادہندگان کے خلاف ایکشن لیں

ریونیو میں اضافے کے لئے ریونیو افسران کو اختیارات دیے جاے گئے سردار کھیتران

غیر قانونی کنکشن ہولڈرز کے خلاف شعبہ ریونیو اصلاحات مشترکہ آپریشن کریں گے ۔

وزیر پی ایچ ای کا ریونیو ٹیم کو ریونیو بڑھانے کیلئے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات کی گئی

ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے ۔سردار کھیتران

ٹینکر مافیا پر ٹیکس عائد کی جائے تاکہ محکمے کو ریونیو حاصل ہو سکے۔سردار کھتیران.

اسلام آبادوزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات می...
10/06/2024

اسلام آباد
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ بلوچستان حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پہلی فرصت میں بلوچستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں بتایا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اور صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں.

"الحمد سکول کوئٹہ کے بچوں اور بچیوں کا ریڈیو پاکستان کوئٹہ کا دورہ"الحمد سکول کے بچوں اور بچیوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ ک...
04/06/2024

"الحمد سکول کوئٹہ کے بچوں اور بچیوں کا ریڈیو پاکستان کوئٹہ کا دورہ"
الحمد سکول کے بچوں اور بچیوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کا دورہ کیا ڈپٹی کنٹرولر (پروگرام) اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ صدیقہ خان نے طلباء وطالبات کو ریڈیو کی اہمیت اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے نشر ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اور سوال جواب کے سیشن میں ان کے سوالات کے جواب دیئے، بعد ازاں بچوں کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے مختلف اسٹوڈیوز سمیت ایف ایم 101، ایم سی آر کا دورہ کرایا گیا جہاں انجینئرنگ کے عملے نے انہیں کوئٹہ میں نصب ٹرانسمیٹرز اور ٹرانسمیشن کے بارے میں بتایا اس موقع پر سینئر پروڈیوسر کلیم اللہ نے بچوں سے ریڈیو پاکستان کے فنکاروں اور ادارے کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

04/06/2024
28/05/2024

28 مئی یوم تکبیر..

14/11/2023

..🎙️ ... of by 📻
#کوئٹہ #ڈاکومنٹری

  کے  #ہزارگی   #کمپیرز  #ٹیم کا   #پروڈیوسر محمد سلیم بلوچ کے ساتھ لائیو   #اسٹوڈیو نمبر 3 میں گروپ فوٹو
17/08/2023

کے #ہزارگی #کمپیرز #ٹیم کا #پروڈیوسر محمد سلیم بلوچ کے ساتھ لائیو #اسٹوڈیو نمبر 3 میں گروپ فوٹو

  کے  #پشتو  #کمپیرز  #ٹیم کا اپنے   #پروڈیوسر  کے ساتھ لائیو   #اسٹوڈیو نمبر 3 میں گروپ فوٹو
16/08/2023

کے #پشتو #کمپیرز #ٹیم کا اپنے #پروڈیوسر کے ساتھ لائیو #اسٹوڈیو نمبر 3 میں گروپ فوٹو

 #کوئٹہپروگرام منیجر محترمہ صدیقہ خان،   کے ریٹائرڈ سنئیر براڈ کاسٹ انجئیر خالد خان خٹک کو ان کی خدمات کے اعتراف میں   (...
14/08/2023

#کوئٹہ
پروگرام منیجر محترمہ صدیقہ خان، کے ریٹائرڈ سنئیر براڈ کاسٹ انجئیر خالد خان خٹک کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ( لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ) انہیں پیش کر رہی ہیں*

 #کوئٹہ 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب،  پروگرام منیجر محترمہ صدیق...
14/08/2023

#کوئٹہ 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب، پروگرام منیجر محترمہ صدیقہ خان اور جملہ ملازمین کی موجودگی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔۔

پوری قوم کو 14 اگست مبارک ہو۔۔
13/08/2023

پوری قوم کو 14 اگست مبارک ہو۔۔

06/08/2023

"خصوصی رپورٹ یوم استحصال کشمیر"
05 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدام کے خلاف پوری قوم نے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے حوالے سے یوم استحصال کشمیر منایا اسی سلسلے میں ریڈیو پاکستان کوئٹہ کا تیار کردہ ریڈیو رپورٹ۔
شرکاء
ڈاکٹر عرفان احمد بیگ) سینئر صحافی تجزیہ کار ادیب دانشور (
بابر خان یوسفزئی)سیاسی و سماجی شخصیت سابق ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان (
راوی / پروڈیوسر: محمد سلیم بلوچ

 #کوئٹہ ، سابق چیف سیکرٹری  #بلوچستان معروف  #ادیب   مرحوم کی  #یادگاری _پوٹریٹ   کے اسٹوڈیو پکچر گیلری میں لگا دی گئ، ا...
02/08/2023

#کوئٹہ ، سابق چیف سیکرٹری #بلوچستان معروف #ادیب مرحوم کی #یادگاری _پوٹریٹ کے اسٹوڈیو پکچر گیلری میں لگا دی گئ، اس موقع پر مرحوم عبدالحکیم بلوچ کے فرزند صحافی سماجی کارکن میر بہرام بلوچ نے اپنے والد کے دو عدد تصانیف پروگرام منیجر ریڈیو پاکستان کوئٹہ محترمہ صدیقہ خان کو تحفے میں پیش کی، ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے تمام پروڈیوسر اس موقع پر موجود تھے۔

سابق چیف سیکرٹری بلوچستان معروف ادیب بلوچستان کی قد آور شخصیت جناب عبد الحکیم بلوچ  مرحوم کی ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اسٹو...
31/07/2023

سابق چیف سیکرٹری بلوچستان معروف ادیب بلوچستان کی قد آور شخصیت جناب عبد الحکیم بلوچ مرحوم کی ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اسٹوڈیو میں یادگار تصویر..

30/07/2023
30/07/2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ ریڈیو پاکستان کے 1000 کلو واٹ جدید ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی ہیں..

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی  محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی روئیت کے لئےکوئٹہ میں اجلاس کے موقع پر ریڈیو پاکستان کی او بی ٹ...
18/07/2023

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی روئیت کے لئےکوئٹہ میں اجلاس کے موقع پر ریڈیو پاکستان کی او بی ٹیم اسٹیشن ڈائر یکٹر انیس الرحمٰن کے ہمراہ.

18/07/2023

Day is an annual observed on July 18th to honor the legacy of Nelson Mandela, the former South African president, and anti-apartheid revolutionary. The day celebrates Mandela's values and dedication to promoting peace, reconciliation, and human rights.
Nelson Mandela Day encourages people around the world to take action and make a positive impact in their communities. It is an opportunity for individuals and organizations to engage in activities that foster goodwill, support social justice, and inspire change.
Report Narration Naqeeb Ullah Tareen senior Producer Pbc

19/06/2023

کے #نمائندے ہال بجٹ 2023-24 کی #میڈیا #کوریج کرتے ہوئے۔۔
's of 2023-24

Don't Wait.. Radio Pakistan Voice of Nation..
01/06/2023

Don't Wait.. Radio Pakistan Voice of Nation..

12/05/2023

34 واں نیشنل گیمز بلوچستان۔۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہوگیا.. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، پرنسپل سیکرٹری ...
12/05/2023

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہوگیا..
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، پرنسپل سیکرٹری میر عمران گچکی، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کی کوششوں سے 19 سال بعد سج گئے بلوچستان کے کھیلوں کے میدان..

World Press Freedom Day..
03/05/2023

World Press Freedom Day..

25/04/2023

ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے براہوئی زبان کے مشہور گلوکار استاد عید محمد علی صاحب کا ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے گایا ہوا خوبصورت نغمہ۔

22/04/2023

ریڈیو پاکستان کے پوڈکاسٹ نشریات پر خصوصی عید اسپیشل شو..

20/04/2023

ریڈیو پاکستان کے پوڈکاسٹ نشریات پر خصوصی رمضان المبارک ٹرانسمیشن ہر روز 05 بجے سے 09 بجے تک

Address

Radio Pakistan Ghalib Road Quetta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Radio Pakistan Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Radio Pakistan Quetta:

Videos

Share

Category