19/07/2024
کوئٹہ یونیورسٹی نیورسٹی میں موجود لابی میرے اور یونیورسٹی کے خلاف سازشیں کررہی ہے ،وائس چانسلر ایس بی کے ساجدہ نورین کی پریس کانفرنس،ایل بی این
LBN🇵🇰
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں موجود لابی یونیورسٹی اور میرے خلاف سازشیں کررہی ہے یہ لابی طالبات سے پیسے بٹورنے اور ٹرانسپورٹ سمیت ہر شعبے میں بدعنوانی میں ملوث رہی ہے بیس سال سے اس یونیورسٹی سے وابستہ ہوں کوشش رہی ہے کہ یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کروں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹیز اور دیگر اسٹاف کے ہمرہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 2004 سے بطور وائس چانسلر یونیورسٹی کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہوں اور یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی معلوم ہوا کہ ایس بی کے یونیورسٹی میں ایک لابی موجود ہے جوبدعنوانی کے کیسز میں ملوث ہے یہ لابی جامعہ کی طالبات سے مختلف طریقوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی بچیوں نے تعلیم ترک کردی یہ لابی ٹرانسپورٹ میں کرپشن سمیت ہرشعبے میں غبن کرتی رہی جب میں نے حق کے لئے آواز اٹھائی تو انہوں نے میرے خلاف منفی اقدامات شروع کر دیئے انہوں نے کہا کہ یہ لابی میر ی تعیناتی کے بعد سے اب تک میرے خلاف سازشیں کررہی ہے میرے اور یونیورسٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی سازشیں کی اور مجھ پر 77کروڑ روپے خرد برد کا بھی الزام لگایا ا جو کہ سراسر غلط ہے ان کے پاس ایسی باتوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں وہ ایک گروہ کی شکل میں میرے خلاف بر سر پیکار ہیں میں ادارے کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتی نہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ا یسی بہت سی طالبات ہیں جو فیس ادا نہیں کرسکتی ہمارے ادارے کی اساتذہ کرام اپنی جیب سے ان بچیوں کی فیس ادا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ یونیورسٹی بند نہ ہوملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کررہے ہیں ۔نہوں نے کہا کہ2004 سے وویمن یونیورسٹی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہوں میرٹ پر ایس بی کے یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات ہوئی تعلیمی اداروں کا کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ہوتا ہے:میرے خلاف سوشل میڈیا سازش کی جارہی ہے جس کو مسترد کرتی ہوں ساجدہ نورین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے خاص کر یہاں قبائلی روایات کی وجہ سے اکثر بچیاں تعلیم سے محروم ہے لیکن جو بچیاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے یونیورسٹی تک پہنچتی ہے تو ان کو مختلف قسم کی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بلوچستان میں خواتین کیلئے سب سے بڑی یونیورسٹی ہے لیکن گزشتہ کہی عرصہ سے میرے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس میں طارق نامی شخص اور اس کے دیگر حواری شامل ہیں جو خود کو ایک اہم شخص گردانتا ہے وہ اور اس کے دیگر حواری میرے خلاف اس ہڑتال اور مظاہروں کے سرکرد ہ ہیں میں نے اسی لئے میڈیا کو بلوا کر تمام حقائق سے آگاہی دینا ہی مناسب سمجھا میں تمام منفی اقدامات کی مذمت کرتی ہیں خوردوبرد سمیت مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو میں مسترد کرتی ہیں م چاہتے ہیں کہ یہاں گروپ بندی کی بجائے تمام معاملات گفت وشنید سے حل ہو ں ایک گروپ میرے اور میرے اسٹاف کے خلاف اندرونی طو پرکافی عرصے سے ہی منفی پروپگنڈوں میں مصروف ہے جو اساتذہ احتجاج پر ہیں ان کیلئے ہم نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے جائز مسائل سن کر حل کرینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق گورنر بلوچستان نے اپنے دور میں ایک نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھ سے پہلے ایس بی کے یونیورسٹی ہاسٹل میں ہراسگی کیسز ہو ئے میں عزت دار خاندان سے تعلق رکھتی ہوں ہراسگی کے الزامات برداشت نہیں کر سکتی ہاسٹل کی بچیاں مجھے امی کہہ کر پکارتی ہیں ا یس بی کے یونیورسٹی میرا دوسرا گھر ہے میں نے اس یونیورسٹی میں اپنے بہترین ایام گزارے ہیں مگر ایک گروہ کے لوگ اپنے چند افراد کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف منفی پروپگنڈہ کررہے ہیں میں کھلم کھلا کہتی ہوں کہ میں میرٹ پر ایس بی کے یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات ہوئی تعلیمی اداروں کا کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ہوتا ہے:میرے خلاف سوشل میڈیا پر یہ ہی گروہ سازش کررہا ہے میں اس پریس کانفرنس کے دوران مسترد کرتی ہوں بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے میڈیا کے نمائندوں کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کرایا,ایل بی این
#