Hewad News Bostan

Hewad News Bostan غیر جانبدارانہ نیوز political activities and social interest news

13/11/2024
حاجی نواب سلیمان خیل انتقال کر گۓ  وہ مرحوم حاجی خان سلیمان خیل کا بڑا بھای  حاجی بنگل شنکو خان کا والد  حاجی خداۓرحیم ح...
08/11/2024

حاجی نواب سلیمان خیل انتقال کر گۓ وہ مرحوم حاجی خان سلیمان خیل کا بڑا بھای حاجی بنگل شنکو خان کا والد حاجی خداۓرحیم حاجی عبداللہ حبیب اللہ کا چاچا تھے مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 11:00 بجے کلی سرڈب قبرستان میں ادا کی جائیگی

🥲🥲🥲🥲🥲افسوسناک خبر ۔🥲🥲🥲🥲🥲گلستان کراس تین بھائی لقمہ اجل۔قلعہ عبداللہ گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے...
05/11/2024

🥲🥲🥲🥲🥲افسوسناک خبر ۔🥲🥲🥲🥲🥲
گلستان کراس تین بھائی لقمہ اجل۔
قلعہ عبداللہ گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں تین بھائی شمس اللہ اکرام اللہ اور عزتِ اللہ جان بحق ہو گئے
تفصیلات کے مطابق آج گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے آپس میں لڑای جھگڑے میں دو بھائی شمس الله اور اکرام اللہ موقع پر جان بحق ہوئے اور تیسرا بھائی عزت الله شدید زخمی ہوگئے تھے۔جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اور بعد میں وہ بھی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پشین: دو گروپوں مسلح تصادم۔پشین کلی کربلا میں دو گروپوں میں مسلح تصادم،گھنٹوں سے فائرنگ جاری۔پشین:دونوں گروپ مورچہ بند، ...
03/11/2024

پشین: دو گروپوں مسلح تصادم۔

پشین کلی کربلا میں دو گروپوں میں مسلح تصادم،گھنٹوں سے فائرنگ جاری۔

پشین:دونوں گروپ مورچہ بند، دونوں اطراف سے جدید اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے۔لیویز ذرائع

پشین:مسلح تصادم سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔لیویز ذرائع

پشین: مسلح تصادم سے علاقہ مکینوں کا آمد و رفت متاثر

28/10/2024

اریا ہسپتال کوئٹہ

مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شہ ید مفتی طارق مسعود ...
24/10/2024

مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شہ ید مفتی طارق مسعود شدید زخمی زرائع

21/10/2024

پی ٹی ائی کہ وہ ارکان جو اپ نے ضمیر کا سودا کر چکے

"مبارک ہو، میر ناصر، یو ایس اے کانفرنس میں بہترین مندوب منتخب ہونے پر! ہمیں آپ کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور لگن پر...
21/10/2024

"مبارک ہو، میر ناصر، یو ایس اے کانفرنس میں بہترین مندوب منتخب ہونے پر! ہمیں آپ کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور لگن پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔ آپ کی کامیابی آپ کے خاندان، برادری اور قوم کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ مستقبل کی کوششیں

کوئٹہ: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 05 دہشت گردوں کو گرفتار کیا: خودکش جیکٹس ضبطتفصیلات کے مطابق بلوچستان پشی...
18/10/2024

کوئٹہ: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 05 دہشت گردوں کو گرفتار کیا: خودکش جیکٹس ضبط

تفصیلات کے مطابق بلوچستان پشین کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان شمالی نے پانچ خوارج دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد مفتی قاسم بھی شامل ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں اہم ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے، جن میں تین خودکش جیکٹس، دو کلاشنکوف، دو پستول، راکٹ لانچر کے گولے، پندرہ گرینیڈز، اور دیگر دھماکہ خیز مواد (IEDs) شامل ہیں۔ یہ آپریشن سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

۔۔

18/10/2024

افسوس ناک خبر
مستونگ روڑ پر کوچ اور گاڑی کے درمیان ایکسیڈنٹ۔
6 افراد جان بحق۔
ایدھی ذرائع

دکی: مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 20 ہوگئی دکی: پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں کوئلہ کان...
11/10/2024

دکی: مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 20 ہوگئی
دکی: پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور جن میں عبدالمالک، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل، اور روزی خان شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے ہیں۔ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور نصیب اللہ، سمیع اللہ، عبداللہ اور نصیب اللہ بھی حملے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ جاں بحق ہوئے ہیں۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور عبدالولی، غلام علی اور حیات اللہ بھی اس واقعے میں جانبحق ہوچکے ہیں۔کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور بسم اللہ جبکہ ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جلات خان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔مزید برآں، ضلع موسی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور صمد خان اور ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ولی محمد بھی اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خوشخبری!!الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کویٹہ 8 پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے کے اپ...
03/10/2024

خوشخبری!!
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کویٹہ 8 پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے کے اپیل پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق 17 اکتوبر کو 15 پولنگ سٹیشن پر انتخابات کا اعلان کر دیا ہے
حلقہ تمام عوام سے اپیل ہے اپنے رائے نصر اللہ خان زیرے کے حق د صحیح استعمال کرکے وطن اور عوام دوستی کا ثبوت دیں

افسوسناک خبر!!!تحصیل کاریزات بمقام مرغہ کراس N50 کوئٹہ ژوب روڈ پر ایک ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار دو افراد 1-علی الرحمن وال...
02/10/2024

افسوسناک خبر!!!
تحصیل کاریزات بمقام مرغہ کراس N50 کوئٹہ ژوب روڈ پر ایک ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار دو افراد 1-علی الرحمن والد نصر اللہ قوم کاکڑ سکنہ دلسورہ 2- حبیب ولد محمد عیسیٰ قوم کاکڑ سکنہ کلی دلسورہ جو ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئے ہیں جسکے نتیجے میں متذکرہ بالا دونوں نوجوان شہید ہوگئے ہیں، ڈیڈ باڈیز کو سول ہسپتال خانوزئی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ آئل ٹینکر ڈرائیور ٹینکر کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، لیویز نے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے،

جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے رہنما اور سابق کونسلر، سیاسی و قبائلی شخصیت میر اعجاز خان ابابکی نے اپنے ساتھیوں سمیت احتج...
25/09/2024

جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے رہنما اور سابق کونسلر، سیاسی و قبائلی شخصیت میر اعجاز خان ابابکی نے اپنے ساتھیوں سمیت احتجاجاً جمعیت علماء اسلام سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت میں مخلص کارکنوں اور ورکروں کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ ہر کوئی صرف اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی فکر میں لگا ہوا ہے۔ پارٹی مقامی، ضلعی اور صوبائی سطح پر صرف اقرباء پروری کا شکار ہو چکی ہے۔
میر اعجاز خان ابابکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار مقامی، ضلعی اور صوبائی ذمہ داروں سے اپنے علاقے اور ورکروں کے مسائل کا تذکرہ کیا، لیکن ہر بار صرف طفل تسلیاں ہی ملیں۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ الیکشن کے بعد کچھ کیا جائے گا، مگر سابقہ اور موجودہ الیکشن کے بعد بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ورکرز میں کافی عرصے سے بے چینی پھیلی ہوئی تھی، اور اس صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے بڑی سوچ بچار کے بعد جمعیت علماء اسلام کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

(  میر ناصر ) پشتون ثقافت کا دن، جو ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے، پشتون لوگوں کی بھرپور اور متنوع وراثت کا ایک طاقتو...
23/09/2024

( میر ناصر ) پشتون ثقافت کا دن، جو ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے، پشتون لوگوں کی بھرپور اور متنوع وراثت کا ایک طاقتور جشن ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں پشتونوں کو اپنی قدیم تاریخ، ثقافتی اقدار اور روایات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ہی اپنے منفرد تشخص کو وسیع دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ صدیوں پر محیط تاریخ رکھنے والے پشتون، جنہیں پٹھان بھی کہا جاتا ہے، بنیادی طور پر افغانستان اور پاکستان میں آباد ہیں، لیکن ان کا اثر و رسوخ اور موجودگی عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ دن ماضی کی یاد دہانی کے ساتھ ساتھ پشتونوں کی فن، ادب، سیاست اور قیادت میں جاری خدمات کا جشن بھی مناتا ہے۔

پشتون ثقافت کا مرکز پشتونولی کا ضابطہ ہے، جو ایک اخلاقی اور معاشرتی ضابطہ ہے جس نے پشتون طرز زندگی کو نسل در نسل رہنمائی فراہم کی ہے۔ یہ مہمان نوازی (ملمسٹیا)، انصاف (بدل)، عزت اور بالخصوص خواتین کے لیے احترام جیسے بنیادی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔ یہ اصول پشتون معاشرت کی بنیاد رہے ہیں اور آج بھی ان کی شناخت کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پشتون ثقافت کا دن پشتونوں کو ان اقدار کے جشن کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو جغرافیائی حدود سے قطع نظر، انہیں ایک قوم اور ایک کمیونٹی کے طور پر جوڑنے والی کڑی ہیں۔

اس دن، پشتون فخر سے اپنے روایتی لباس زیب تن کرتے ہیں، جو ان کی ثقافتی شناخت اور فخر کی علامت ہوتا ہے۔ مرد عام طور پر کلاسک شلوار قمیض کے ساتھ پکول (گول ٹوپی) یا لونگی (پگڑی) پہنتے ہیں، جبکہ خواتین روشن رنگوں والے، نفیس کشیدہ کاری والے لباس پہنتی ہیں، جو اکثر روایتی زیورات کے ساتھ ہوتے ہیں۔ یہ لباس محض کپڑے نہیں ہیں بلکہ یہ صدیوں پرانی روایات کی نمائندگی کرتے ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہیں، اور پشتونوں کی تاریخ اور روح کو مجسم کرتی ہیں۔

یہ دن ثقافتی سرگرمیوں سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جیسے کہ روایتی موسیقی، رقص، اور شاعری کی محفلیں۔ معروف پشتون رقص، اتن، بڑی جوش و خروش سے پیش کیا جاتا ہے، جسے ڈھول کی متوازن دھمک کے ساتھ کیا جاتا ہے، جو اتحاد، طاقت اور خوشی کی علامت ہے۔ روایتی پشتو موسیقی، جو رباب اور طبلہ جیسے آلات پر بجائی جاتی ہے، پشتون زندگی کے دلکش پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔ شاعری، جو پشتونوں میں ایک محبوب فن ہے، اکثر بڑے شاعروں جیسے خوشحال خان خٹک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پڑھی جاتی ہے، جنہوں نے پشتو ادب پر ایک دیرپا اثر چھوڑا ہے۔ یہ تقریبات پشتون ثقافت کی خوبصورتی کا جشن مناتی ہیں اور ایک مشترکہ فخر اور برادری کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔

ثقافتی تقریبات کے علاوہ، پشتون ثقافت کے دن کا ایک گہرا مطلب اتحاد اور امن کے فروغ میں بھی پوشیدہ ہے۔ یہ پشتونوں کو، علاقائی یا سیاسی اختلافات سے قطع نظر، اپنی مشترکہ ثقافتی شناخت کے تحت متحد ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایک ایسی دنیا میں جو اکثر تنازعات اور تقسیم کا شکار رہتی ہے، یہ دن پشتونولی کی امن پسندانہ اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے، جو مہمان نوازی، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر زور دیتی ہیں۔ اپنی ثقافت کے امیر اور پُرامن پہلوؤں کو اجاگر کر کے، پشتون ان منفی تصورات کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں جو ان کے خطے سے وابستہ ہوتے ہیں، اور اپنے امن اور ثقافتی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں مقیم پشتونوں کے لیے، پشتون ثقافت کا دن اپنے آباؤ اجداد سے دوبارہ جڑنے اور اپنی روایات کو نوجوان نسلوں تک منتقل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ ثقافتی نمائشیں، کھانوں کے میلوں اور تعلیمی تقریبات اکثر ان ممالک میں منعقد کی جاتی ہیں جہاں پشتونوں کی نمایاں موجودگی ہوتی ہے، جیسے کہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکہ۔ یہ تقریبات غیر پشتونوں کو پشتون تاریخ، رسم و رواج، اور اقدار کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہیں، اور بین الثقافتی افہام و تفہیم اور قدر کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔ یہ مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہیں، اور پشتون ورثے کو عالمی سطح پر محفوظ اور فروغ دینے میں معاون ہوتی ہیں۔

آخر میں، پشتون ثقافت کا دن نہ صرف ایک قدیم ثقافت کا جشن ہے بلکہ پشتون قوم کی پائیدار طاقت اور اتحاد کا اعادہ بھی ہے۔ روایتی موسیقی، رقص، لباس اور شاعری کے ذریعے، دنیا بھر کے پشتون اپنی وراثت کا احترام کرتے ہیں اور اسے وسیع عالمی برادری کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ جدید دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، یہ دن ان کی امیر ثقافتی وراثت اور تاریخ پر ان کے دیرپا اثرات کی یاد دہانی کے طور پر کھڑا ہوتا ہے۔ پشتون ثقافت کا دن اتحاد، امن، اور فخر کو فروغ دیتا ہے، اور پشتونوں کو اپنی شناخت کا جشن منانے اور عالمی ثقافتی نقشے میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مقالہ از میر ناصر

مسلم باغ؛ بزرگ رہنما باچا خان بازئی اس وقت سخت بیمار ہے کوئٹہ میں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیںآپ سب مسلمانوں سے ان کے...
13/09/2024

مسلم باغ؛
بزرگ رہنما باچا خان بازئی اس وقت سخت بیمار ہے کوئٹہ میں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں
آپ سب مسلمانوں سے ان کے صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے

کوئٹہ: گستاخ رسول کو پولیس اہلکار نے قتل کردیا۔کوئٹہ : توہین رسالت کے ملزم عبدالعلی کو کینٹ تھانے میں رکھا گیا تھا۔کوئٹہ...
12/09/2024

کوئٹہ: گستاخ رسول کو پولیس اہلکار نے قتل کردیا۔
کوئٹہ : توہین رسالت کے ملزم عبدالعلی کو کینٹ تھانے میں رکھا گیا تھا۔
کوئٹہ : ملزم کو ایک پولیس اہلکار نے دوران حراست فائرنگ کرکے قتل کیا ، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ
کوئٹہ : پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے ، ایس ایس پی آپریشنز

Address

Bostan
Quetta

Telephone

+923132048247

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hewad News Bostan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hewad News Bostan:

Videos

Share