Zeba E Balochiatan

Zeba E Balochiatan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zeba E Balochiatan, News & Media Website, Quetta Cantonment.

مقروض شاعر کا جنم دنآج غالب کے جنم دن پہ مجھے شدت سے نواب جان بیگم کا وہ جملہ یاد آ رہا ہے جو وہ داروغہ کے طنز کے جواب م...
27/12/2022

مقروض شاعر کا جنم دن

آج غالب کے جنم دن پہ مجھے شدت سے نواب جان بیگم کا وہ جملہ یاد آ رہا ہے جو وہ داروغہ کے طنز کے جواب میں کہتی ہیں،جب داروغہ نواب جان سے پوچھتے ہیں کہ ہاتھ پہ مہندی سے کس کا نام لکھا ہوا ہے؟
تو نواب جان کہتی ہیں"دہلی کے سب سے بڑے شاعر ہیں مرزا اسد اللہ خاں غالب"۔
تو داروغہ جل کر کہتے ہیں: "ہاں ہاں! جانتا ہوں پوری دہلی کے مقروض ہیں"۔
اس پہ نواب جان بیگم کہتی ہیں کہ: "ایک دن ساری دہلی مل کر بھی ان کا قرض ادا نہیں کر پائے گی"
کاش کوئی نواب جان بیگم کو بتا سکتا کہ دہلی کیا پورا ہندوستان بھی مل کر اس مقروض شاعر کا قرض ادا نہیں کر پا رہا۔

جنم دن مبارک مرزا صاحب

گوادر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا گوادر عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ  پورا تمام سہولیات سے آرستہ وینٹ ایمبولنس انڈس...
12/11/2022

گوادر

ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا گوادر عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا تمام سہولیات سے آرستہ وینٹ ایمبولنس انڈس ہسپتال کے منتظمین کے حوالے کر دیا گیا ۔

رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی ہدایات پر گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر ارشد کلمتی نے تمام سہولیات سے آراستہ وینٹ ایمبولنس کے چابی ہیڈ آف کیمپس پاک چائنا انڈس ہسپتال گوادر ڈاکٹر آفتاب کے حوالے کر دیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء سابق تحصیل ناظم گوادر ماجد سہرابی ، جی ڈی اے گوادر کے ڈائریکٹر فنانس طارق لاسی ، جی ڈی اے ہسپتال کے ایڈمن آفیسر نادر بلوچ ،بی این پی گوادر کے تحصیل سکریٹری جنرل ناصر موسی موجود تھے واضع رہے روان ماہ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے انڈس ہسپتال کے حوالگی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ تمام سہولیات سے آراستہ ایمبیولنس گوادر کے عوام کے لیے جلد فراہم کرونگا ونیٹ ایمبیولینس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو تشویش ناک حالات میں کراچی پہنچے میں مشکلات کا سامنا تھا مگر اب تمام سہولیات سے آراستہ ایمبولنس کی سہولت گوادر کے لوگوں کو فراہم کی گئی ہے ۔

11/11/2022
نوشکی سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب مینگل نے نیشنل گیمز میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں ,پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ...
10/11/2022

نوشکی سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب مینگل نے نیشنل گیمز میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں ,پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس مقابلے میں انہوں نے 2 گولڈ میڈل جیتے جو پورے بلوچستان کے لئے عزاز ہیں۔

کوئٹہ:یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب ہم آج بلوچستان میں (STEM) اسٹم تعلیمی نظام کا افتتاح کررہے ہیں۔ میرے لئے یہ ایک خوبصورت خ...
10/11/2022

کوئٹہ:یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب ہم آج بلوچستان میں (STEM) اسٹم تعلیمی نظام کا افتتاح کررہے ہیں۔ میرے لئے یہ ایک خوبصورت خواب کی مانند ہے جو آج پورا ہورہا ہے۔ یہ بات بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے نواب غوث بخش رئیسانی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لوہڑ کاریز کوئٹہ میں پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پہلی بار پاکستان میں اسٹم تعلیمی نظام شروع کرنے کے سلسلے میں بلوچستان کے دس سکولوں کے پرنسپلز کو اس پروگرام کے تحت چیک فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کو اس وژن کو حقیقت کی شکل دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹم منصوبے کے تحت ملک بھر میں سرکاری اسکولوں میں پچاس لیبز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور منی سسٹم فیب لیبز میں تبدیل کیا جائے گا ہر منی اسٹم لیب کسی اینٹ اور مارٹر کے کام کے بغیر موجود لیبز کی تجدید کاری کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔ بنیادی طور پر ہر منی اسٹم لیب میں قومی نصاب کے مطابق ڈیزائن کمپیوٹرز ، ڈی تھری پرنٹرز، لیزر کٹر مشینیں ، روبوٹکس اور سائنس کٹس، ورکنگ ماڈلز سمیت عالمی سطح پر مشہور فیب لیب کے اجزاءہونگے۔ اسٹم تعلیم کے بارے میں تربیتی ماڈیول گریڈ نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے لئے مربوط تدریسی نقطہ نظر کے ساتھ تیار کئے جارہے ہیں ان سکولوں کے اساتذہ کو اسٹم ماڈیولز پر تربیت دی جائے گی جو چین اور پی ایس ایف نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے اسٹم منصوبے کی کامیابی کا انحصار تمام اسٹیک ہولڈر ، محکموں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر ہوگا خاص طور پر صوبے کے اسٹم نامزد سکول اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی ذہانت ہماری طاقت ہے اور ہمیں اپنے معاشرے کی ترقی کے لئے اس ذہانت سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹم تعلیم ہمیں اس ترقی کی طرف ایک راستہ فراہم کرتی ہے۔ ایک دن یہ اسٹم ایجوکیشن پروجیکٹ ہمارے ملک کی تعلیمی نظام کی لائف لائن بن جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بلوچستان بھرمیں سائنس کاروان رواں دواں ہے۔ دور دراز کے پسماندہ علاقوں کے سکولوں میں مفید معلومات کی فراہمی اور سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکالر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انشاءاللہ اس پروگرام کا نتیجہ ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالرﺅف بلوچ ، ڈائریکٹر سائنس کاروان عبدالرﺅف ، ڈائریکٹر جی ایس پی اور سکول پرنسپلز سمیت پارٹی کے ضلعی صدر غلام نبی مر ی ،سابق کمشنر کوئٹہ نسیم لہڑی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،علی احمد قمبرانی،اکرم بنگلزئی ،میر غلام مصطفی سمالانی،رضا جان شاہیزئی،شاہنواز کاشانی،ودیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ ۔ قبل ازیں تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے جسے وفاقی وزیر نے بہت سراہا اور سکول انتظامیہ کے کاوشوں کی بھرپور داد دی۔

ہمارے اصل ہیرومائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نال خضدار سے تعلق رکھنے والے سکندر بزنجو کی سماجی خدمات کا اپنی کتاب میں ذک...
09/11/2022

ہمارے اصل ہیرو
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نال خضدار سے تعلق رکھنے والے سکندر بزنجو کی سماجی خدمات کا اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے
جو کہ پاکستان اور بلوچستان کیلئے باعثِ فخر ہیں
یاد رہے کہ سکندر بزنجو وہ با ہمت نوجوان ہے جنہوں نے کرونا کے دوران اپنا ایک تنظیم " بلوچستان کےنوجوان کرونا کے خلاف ہے" #،BYAC کے نام سے بنایا ہے
جس کے زریعے انہوں نے نوجوانوں کو متحرک کیا اورکرونا کے دوران دور دراز علاقوں کے لوگوں کو راشن،دوائی اور تعاون فراہم کیا جب وہ لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں اور اپنے علاقوں تک محدود ہوچکے تھے۔

سریاب ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے
02/11/2022

سریاب ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے

‏یہ بس 1970 سے 1976 تک اوستہ محمد بلوچستان سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جاتی تھی
02/11/2022

‏یہ بس 1970 سے 1976 تک اوستہ محمد بلوچستان سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جاتی تھی

M.Sc 2nd Extended Notification of M.A M.Sc (A) Exam 2022 & (S) Exam 21
24/10/2022

M.Sc 2nd Extended Notification of M.A M.Sc (A) Exam 2022 & (S) Exam 21

Important Notification for ADA / ADS, BA / BSc Candidates...ابھی جو ADA/ADS اور B.A/B.Sc سالانہ امتحان 2021 کا رزلٹ آئے ...
24/10/2022

Important Notification for ADA / ADS, BA / BSc Candidates...
ابھی جو ADA/ADS اور B.A/B.Sc سالانہ امتحان 2021 کا رزلٹ آئے گا یا جس کا آئے چکا ہے۔ وہ تمام امیدواران اگر ابھی جو M.A پرائیوئٹ 2022 میں امتحانی فارم جمع کروانا چاہتے ہیں تو وہ پارٹ ون کے لیے جمع کر سکتے ہیں اور ADA/ADS اور B.A/B.Sc کی پاس ڈی۔ایم۔سی ویب سائٹ سے پرنٹ کریں۔ اور فارم کے ساتھ لگائیں۔

وطن کی مٹی گواہ رینا بس انسانیت کی زبان جانتے ہیں ۔ بالاچ چلا گیا لیکن ایک سبق چھوڑ گیا کے انسانیت سب سے پہلے ہے بلوچستا...
19/08/2022

وطن کی مٹی گواہ رینا

بس انسانیت کی زبان جانتے ہیں ۔ بالاچ چلا گیا لیکن ایک سبق چھوڑ گیا کے انسانیت سب سے پہلے ہے
بلوچستان کے ایک اور ہیرو نے اج جام شہادت نوش کی بالاچ جان نوشیروانی کی قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جاے گی جس نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک معصوم کو بچانے کی کوشش کی اور خود شہید ہوگیے اللہ پاک شہادت قبول کرے۔ اور پر یہ مت کہنا ہے لوگوں
یہ مٹی بنجر ہو کے بھی بزدل کبھی پیدا نہیں کرتی

کوئٹہ: عوامی شکایات پر   فوڈ اتھارٹی کا فوری کاروائیطوغی روڈ پر قائم معروف بریانی سینٹر کے خلاف حفظان صحت کے اصولوں کی خ...
02/08/2022

کوئٹہ: عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کا فوری کاروائی

طوغی روڈ پر قائم معروف بریانی سینٹر کے خلاف حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی ، بھاری جرمانہ عائد

#کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی)تفصیلات :-عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے طوغی روڈ میں واقع مشہور بریانی سینٹر کا معائنہ کیا ، معائنہ کے دوران بریانی سینٹر میں صفائی کی صورتحال ابتر ، اشیاء فرائی کرنے کیلئے زیر استعمال کوکنگ آئل میں مکھیوں کی موجودگی ، گوشت کی نامناسب اسٹوریج ، آلودہ واٹر اسٹوریج سسٹم ، گندا فرش اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت پائی گئی ، مزید برآں بریانی سینٹر کے مالکان کے پاس تاحال بی ایف اے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھا جس کی بناء پر مزکورہ بریانی سینٹر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

نوشکی بلوچستان کے ہندو بلوچ برادری انسانی خدمت میں بازی لے گئے .ہندو برادری کے رضاکار نوجْوانوں نے مہندر کمار کی سربراہی...
01/08/2022

نوشکی بلوچستان کے ہندو بلوچ برادری انسانی خدمت میں بازی لے گئے .ہندو برادری کے رضاکار نوجْوانوں نے مہندر کمار کی سربراہی میں ""ھرے کرشنا ویلفئر سوسائٹی"' ٹرسٹ بناکر اپنے پاکٹ مَنی سے نوشکی کے مختلف علاقوں کے مسلمان سیلاب زدگان کو راشن پہنچاتے رہیں۔ کل اُنہوں نے احمدوال شہر اور جنگل گومازگی میں راشن تقسیم کیا۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے ننھے آرٹست گل محمد کے جادوئی ہاتھوں کا کمال۔ گل محمد لیاری کے مہروان آرٹ انسٹیٹیوٹ سے اسکیچنگ ک...
24/07/2022

لیاری سے تعلق رکھنے والے ننھے آرٹست گل محمد کے جادوئی ہاتھوں کا کمال۔ گل محمد لیاری کے مہروان آرٹ انسٹیٹیوٹ سے اسکیچنگ کا فن سیکھ رہے ہیں ۔

23/07/2022

چوہدری شجاعت حسین وہ پرانی بندوق ثابت ہوئی ، جو لڑائی کے دوران کبھی نہیں چلی ، مگر صفائی کے دوران اپنا ہی بندہ مار دیتی ہے ۔
😅😂

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کی مختص کردہ نشستوں پر داخلہ جاری ہیں
23/07/2022

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کی مختص کردہ نشستوں پر داخلہ جاری ہیں

بیش باریم ان تما تیز ان تمیتو
21/07/2022

بیش باریم ان تما تیز ان تمیتو

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

دو اہم خبریں چین کے مشہور سرچ انجن کمپنی 'بیدو' نے جمعرات کو اپنی نئی الیکٹرک خودکار گاڑی متعارف کرائی ہے جو بغیر ڈرائیو...
21/07/2022

دو اہم خبریں
چین کے مشہور سرچ انجن کمپنی 'بیدو' نے جمعرات کو اپنی نئی الیکٹرک خودکار گاڑی متعارف کرائی ہے جو بغیر ڈرائیور کے گاڑی چل سکے گی۔

دوسرا اہم خبر
کلی ملک خدابخش کے لئے نیا سمرسیبل کویٹہ سے روانہ کردیا گیا ہے ۔ تین دن پہلے سمرسیبل نکالا تو وہ جل چکا تھا

کوئٹہ۔۔۔ کرپشن اور اسکینڈلز کا بے تاج 👑 بادشاہ پروفیسر عبد المالک ترین کو پنجگور یونیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر د...
22/06/2022

کوئٹہ۔۔۔ کرپشن اور اسکینڈلز کا بے تاج 👑 بادشاہ پروفیسر عبد المالک ترین کو پنجگور یونیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا، ان کی تعیناتی کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن سے اپیل ہے کہ یونیورسٹی میں کرپشن اور اسکینڈلز کا شعبہ تخلیق کر دیں ، نصاب اور لیکچرز موصوف خود مرتب کریگا، اس طرح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ میں کرپشن اور اسکینڈلز پر پہلا نصاب، شعبہ اور لیکچرز کا ریکارڈ قائم ہو جائیگا۔

28/05/2022

گزشتہ الیکشن میں جس پارٹی کا صفایا بلوچستان سے باپ پارٹی نے کیا وہ مسلسل تین سال سے بی این پی فوبیا کا شکار ہے
براہوئی ٹی پارہ اوشک پنیر آف کیک خروال ئے

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔20 روپے میں آپ جیسے ہیں ،...
17/05/2022

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں۔
30 روپے میں آپ اپنے آپ کو جیسا سوچتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں-
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں!
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے۔۔۔
اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے!!
آپ جیسے بھی ھیں ، بہت اچھے ھیں ۔۔۔۔
20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے
Copied

14/05/2022
بچوں کو اس طرح کے کھلونے دلانے سے احتیاط برتیں ۔
05/05/2022

بچوں کو اس طرح کے کھلونے دلانے سے احتیاط برتیں ۔

رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ کا سریاب کے عوام کے لیے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا ایک عظیم تحفہ گورنمنٹ بوائز ہ...
23/04/2022

رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ کا سریاب کے عوام کے لیے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا ایک عظیم تحفہ
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شفیع محمد لہڑی قمبرانی روڈ کی منظوری جن پر کام کا آغاز ہو چکا ہے

تحریر ایس ایم نیوز بلوچستانبلوچستان اور بلوچ قوم کا واحد آواز سرداراخترجان مینگل و بلوچستان نیشنل پارٹی ہے چاہے آواران س...
21/04/2022

تحریر ایس ایم نیوز بلوچستان
بلوچستان اور بلوچ قوم کا واحد آواز سرداراخترجان مینگل و بلوچستان نیشنل پارٹی ہے چاہے آواران سے لاپتہ بلوچ بہنیں ہوں یا شہید حیات بلوچ، بانک مہناز و برمش واقعہ ہو یا سانحہ بانک کریمہ بلوچ ہوں، سانحہ چاغی، یا گوادر، سیندک، چمالنگ و ریکوڈک بی این پی اور اختر جان مینگل نے موئثر آواز اٹھائی ہے اور بہترین ترجمانی کی ہے پارلیمنٹ میں صرف چار سیٹوں کے ساتھ، اس سے پہلے بھی لوگ اسمبلی و سینیٹ میں آئے ہیں اس ٹائم کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہوتا تھا یا بلوچستان میں سب کچھ اچھا تھا یا پھر ذاتی و گروہی مفادات کی خاطر زبان پہ تالہ لگے ہوئے تھے، آج بھی سرداراخترجان مینگل کے علاوہ اور بھی بلوچ اسمبلی میں گنگے بن کر بیٹھے ہوئے ہوئے نواب شہید اکبر خان کا نواسہ شازین بگٹی جو ایک لفظ بولنے سے بھی ڈر محسوس کرتا ہے اچھے نواب سردار وہ باتیں اپنے گھر میں نہیں بول سکتے سرداراخترجان مینگل اسمبلی فلور پر برملا بول رہے ہیں تاریخ میں پہلی بار بلوچ کا مسئلہ اسمبلی میں بلند ہورہا ہے بہتر ترجمانی ہورہی ہے لوگ مراعات وزارتوں کی خاطر کیا کیا نہیں کرتے مگر یہ مرد مجاہد سرداراخترجان مینگل ہے جہنیں خود منتیں کررہے ہیں کہ آپ اپنے پسند کے وزارت اٹھاو مگر اختر جان کہہ رہا ہے مجھے لاپتہ چاہیے مجھے چاغی میں مظالم ڈھانے والے ایف سی والوں کے خلاف انکواری اور شہید کے لواحقین کو انصاف چاہیے تو اس مرد مجاہد پر ہر بلوچ کو فخر کرنا چاہیے مگر افسوس صد افسوس چند نادان اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے آئے روز سردار صاحب کے خلاف اپنی گندھی زبان اور قلم استعمال کرتے ہیں اس سے سردار مینگل پر کوئی اثر نہیں ہوگا.اور نہ وہ ایسے بیوقوف بلوچوں کی گندھی حرکتوں کو خاطر میں لائینگے ۔
کوئی یونین کونسل کا سیٹ چھوڑنے سے پہلے ہزار بار سوچتا ہے مگر اختر جان مینگل و اس کی پارٹی نے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت پر اسمبلیوں سے استعفٰی دیا تھا، لاپتہ افراد کی خاطر پی ٹی آئی حکومت کا حصہ بننے سے معزرت کی تھی، بلوچستان کے وزیر اعلٰی کی کرسی ٹھوکر ماری، اور اب سانحہ چاغی پر پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت پر دو اہم وزارتیں لینے سے انکار کردیا، یہ ہوتی ہے قوم و وطن کی اجتماعی مفاد کی خاطر ذاتی و پارٹی مفادات کو قربان کرنا، اختر مینگل بھی چاہتا بلوچ و بلوچستان کی نمائندگی کے بجائے اپنے چند حلقوں کی بات کرتا وڈھ میں چند آدھ چوک بنا کر ٹرانسفارمر و روڑ بنا کر وقتی داد لے سکتے تھے مگر ان کی ترجیحات میں آنے والی نسلیں ہیں قومی بقا ہے زبان کی تشخص ہے بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس مقدم ہے،
وہ جانتے ہیں تاریخ میں قومی لیڈران و قربانی دینے والوں کو یاد کیا جاتا ہے چوک بنانے والے مستریوں کو نہیں،
*وطن کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے*
*وہ قرض بھی چکا دئیے جو واجب نہ تھے*
سردار اخترجان مینگل جیسا قومی ہیرو ہزاروں میں ایک پیدا ہوتا ہے سردار مینگل کی وجہ سے بلوچ مسئلہ انٹرنیشنل سطح پر اجاگر ہوا ہے چاغی واقعے پر شدید احتجاج وزارتیں نہ اٹھانے کی دھمکی پر باقائدہ انکواری کمیٹی تشکیل پایا چیف سیکرٹری و دیگر شہید حمید کے گھر گئے پچیس لاکھ مالی تعاون اور دو ملازمتیں دینے کا اعلان ہوا اور مزید انکواری ہورہی ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر اندراج ہوگا اور چاغی کا مسئلہ نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر اجاگر ہوا ہے یہ تمام کریڈیٹ سرداراخترجان مینگل اور اسکی پارٹی کو جاتا ہے مگر افسوس چند ضمیر فروش یہ کارنامے اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے اور چند پیسوں کے عوض اپنے اقاوں کی خوشنودی کے لیے سردار مینگل کے خلاف لب کشائی کررہے ہءں مگر ذی شعور بلوچ انکے پروپگنڈوں پر کان نہیں دھرائینگے سردار مینگل کی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اللہ پاک سرداراخترجان مینگل کو لمبی عمر عطاء فرمائے اور ہمیشہ خوش و سلامت رکھے آمین

17/04/2022

ہمارا ضمیر مطمئن ہے ہم جو کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام کے لیے کر رہے ہیں ہم ان کو جوابدہ ہے کسی ضمیر فروش کو جوابدہ نہیں ہے

16/04/2022

افغانستان میں انگور کو اس طرح کئی مہینوں تک سٹور کیا جاتا ہے

07/02/2022

صوبے کے تمام محکموں کے نسبت زیادہ تنخوا لینے والوں نے اپنے تنخواہ مزید بڑھا دیئے۔

یمن کے اِس ڈاکٹر نے اپنی گاڑی کے پیچھے لکھ رکھا ہےاگر آپ کو طبی مشورے کی ضرورت ہے تو مجھے روک لیجیے! ❣️❣️
14/01/2022

یمن کے اِس ڈاکٹر نے اپنی گاڑی کے پیچھے لکھ رکھا ہے
اگر آپ کو طبی مشورے کی ضرورت ہے تو مجھے روک لیجیے!
❣️❣️

بلوچستان نیشنل پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن 23,22اور24 جنوری کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا
14/01/2022

بلوچستان نیشنل پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن 23,22اور24 جنوری کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا

لورالائی کے ہنرمند کا کمال: 👍🎓ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر TTC  لورالائی میں آٹو ورکشاپ کے سینئر انسٹرکٹر خدا بخش سمالانی نے بیٹر...
14/01/2022

لورالائی کے ہنرمند کا کمال: 👍🎓
ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر TTC لورالائی میں آٹو ورکشاپ کے سینئر انسٹرکٹر خدا بخش سمالانی نے بیٹری سے چلنے والا موٹر سائیکل تیار کرلیا ہے۔ یہ لورالائی کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ھے۔ ہمیں اپنے استاد پر فخر ھے۔

11/01/2022
ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے سات...
03/01/2022

ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں
اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا.
اے لوگو!! ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے.
کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو...
وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا..
تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا :
یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟
بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ ولیمہ کی دعوت میں.
اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں.
قصے سے سبق یہ ملا کہ جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پائے اس کو دوست،بھائی،یا پڑوسی نام مت دے.
اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں۔
✍️

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeba E Balochiatan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Quetta Cantonment

Show All