پاکستان کی ایلیٹ کلاس کا لائف سٹائل اور عیاشیاں ملاحظہ کریں جبکہ عام عوام جس کا خون نچوڑ کر ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ھے وہ روٹی کے نوالے کو بھی ترس رہی ھے۔😭😭
الہ آباد شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کی جائے ختم کیا جارہا ہے
الہ آباد چوک میں بنے گول چکر اور فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹ ہے جو شہر کی خوبصورتی کیلئے ہے لیکن ٹریفک پولیس کی موجودگی میں سروس روڑ کی بجائے فٹ پاتھ کو پارکنگ بنا دیا ہے موٹر سائیکل رکشہ ریڈھی اور گاڑیاں فٹ پاتھ پر کھڑی کردی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے موٹر سائیکل رکشہ گاڑیاں اور ریڑھیاں فٹ پاتھ پر کھڑی ہیں ۔ شہر کی فلاہی۔ سماجی۔ مذہبی اور سیاسی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس پے نوٹس لیا جائے۔
محمد اشفاق ندیم رپورٹر آواز C49نیوز
ڈیلی اساس لاہور
ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب الہ آباد
چونیاں پریس کلب
03066800900
الہ آباد/کمسن بچہ اغواء
الہ آباد: تھانہ الہ آباد کے علاقہ محلہ رحمان پورہ سے پانچ سالہ بچہ دو روز سے لاپتہ،پولیس
الہ آباد : محمد عبداللہ گھر سے نکلا اور غائب ہو گیا خدشہ ہے کہ اسے اغواء کر لئیے گیا ہے
پولیس نے والد عبد الجبار کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی پانچ سالہ عبداللہ کی تلاش کے لئیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں تین مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں،ایس ایچ او الہ آباد شہر کے اہم پوائنٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ ،مساجد میں اعلانات اورعلاقہ کا آپریشن جاری ہے،ایس ایچ او شیخ اعجاز
محمد اشفاق ندیم الہ آباد رپورٹر آوازC49نیوز
ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب الہ آباد
چونیاں پریس کلب
03066800900
چونیاں//چھانگا مانگا میں مرکزی عید گاہ کی خستہ حال دیوار گر گئی، زیر تعلیم 2 بچے جان کی بازی ہارگئے۔ بچوں کی شناخت 12 سالہ احمد اور 6 سالہ دلاور کے نام سے ہوئی، دونوں بچے قرآن پاک حفظ کرنے کیلئے مظفر گڑھ سے چھانگا مانگا میں مدرسہ میں زیر تعلیم تھے،بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ دیوار گر گئی، ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔اطلاع ملنے پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔
ظفراقبال عاصم-ایک نیوز چونیاں
ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب
چونیاں پریس کلب
چونیاں//ڈرگ انسپکٹر تحصیل چونیاں لائیق الرحمٰن خاں نے عوامی شکائیت پر الہ آباد میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف میڈیکل سٹور/ فارمیسیز کی سخت چیکنگ کی۔متعدد کو شوکاز نوٹس جاری کئے جبکہ ایک فارمیسی کا چالان کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھیج دیا
تفصیلات کے مطابق عوامی شکائیت پر سی ای او ہیلتھ قصور کی ہدایات پر ڈرگ انسپکٹر تحصیل چونیاں لائیق الرحمٰن نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے الہ آباد کی مختلف فارمیسیز/ میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی۔ کئی میڈیکل سٹورزکو مختلف وائیلیشن پر وارننگ جاری کی جبکہ ایک فارمسی (خالد فارمیسی )کا چلان کرتے ہوئے مختلف ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ لیب لاہور بھجوا دئے۔
ڈرگ انسپکٹر لائیق الرحمٰن خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام فارمیسیز/ میڈیکل سٹورز قانون اور قواعد کے مطابق اپنے کاروبار جاری رکھیں۔ کسی بھی غیر قانونی کام سے باز رہیں۔ غیر قانونی پریکٹس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ اور عطائیت کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان کے کریک ڈاؤن کی اطلاع ملتے ہی گلی محلوں میں بیٹھے عطائی اپنے کلینک بند کر کے رفوچکر ہو گئے۔
محمد اشفاق ندیم رپورٹر آواز C49نیوز
ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب الہ آباد
چونیاں پریس کلب
پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور روز نامہ جہاں تاب کی 19 سالگرہ کے موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی 180
چوہدری احسن رضا خاں صاحب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
روزنامہ جہاں تاب کی 19ویں سالگرہ کے پروگرام پنجاب کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب الہ آبادکے لیگل ایڈوائزر افتخار حیدر خاں صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے