15/01/2024
جب کبھی نادرا آفس کے سامنے سے گزریں تو وہاں انتہائی رش اور لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرے جیسے ملازمت پیشہ بندے نے شناختی کارڈ بنوانا ہو تو آفس سے ایک دن کی چھٹی لینا پڑتی ہے۔
تقریبا ایک سال پہلے ایسے ہی ان لمبی لائنوں کو دیکھ کر خیال آیا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں شناختی کارڈ بھی آن لائن اپلائی ہونا چاہیے۔ جب انٹرنیٹ پہ سرچ کیا تو معلوم پڑا کہ نادرا کی ایک موبائل اپلیکیشن موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
خیر مجھے تو ایک سال پہلے اس وقت ضرورت نہیں تھی۔ کیونکہ میرا شناختی کارڈ 2024 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ اب ضرورت پڑی تو 4 دن پہلے موبائل میں ایپ انسٹال کی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق شناختی کارڈ ری نیو کی درخواست جمع کروادی۔
درخواست دینے کے چوتھے دن بعد آج صبح نیا شناختی کارڈ بذریعہ ٹی سی ایس کوریئر گھر پہنچ گیا۔ 😍 (میں نے Executive کی فیس جمع کروائی تھی) روٹین میں 21 دن لگتے ہیں۔
اس ایپلیکشن کی جو خوبی سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ ہے کہ فنگر پرنٹ بھی گھر بیٹھے ویریفائی ہوگئے۔ فیس ڈیبٹ کارڈ سے ادا ہوگئی اور سب سے بڑھ کر فارم تصدیق کے لیے گریڈ 17 کا افسر بھی نہیں ڈھونڈنا پڑا۔ بلکہ گھر کے ہی فرد کا فنگر پرنٹ اور تفصیلات ڈال کر اسی سے تصدیق ہوگئی۔
1998 سے لیکر آج تک جتنی بار بھی شناختی کارڈ بنوایا ہے ہر بار شناختی کارڈ پر لگی اپنی فوٹو دیکھ کر سارے کانفیڈنس کی ایسی تیسی پھر جاتی تھی۔ 😅 لیکن اس بار فوٹو چونکہ خود اپنے موبائل سے بنائی ہے تو فوٹو بھی زبردست بنی ہے۔ 😅 (یہ ایک اضافی فائدہ ہے😅)
تحریر کا مقصد یہ ہے کہ جیسے اس سے پہلے میں اس سہولت سے لاعلم تھا شاید میری فرینڈ لسٹ میں سے بھی کوئی دوست اس سے لاعلم ہو۔ لہذا ضرورت پڑنے پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ شناختی کارڈ ری نیو، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، ب فارم وغیرہ آن لائن اپلائی ہوسکتا ہے۔
ایپ لنک کمنٹ میں