Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز

Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح کی خبریں جاننے کے لیے پیج لائک کریں

23/12/2024


موٹروے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ سکھیکی منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن حادثہ میں 7 افراد زخمی ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی روانہ

  حافظ آباد کے نواحی گاؤں سکھیکی منڈی میں گیس لیکج سے سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ⚠️دھماکہ کے نتیجہ میں گھر کی چھت نیچے...
22/12/2024


حافظ آباد کے نواحی گاؤں سکھیکی منڈی میں گیس لیکج سے سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ⚠️
دھماکہ کے نتیجہ میں گھر کی چھت نیچے آ گری جبکہ ماں بیٹی جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

  حافظ آباد میں یومِ شہداء کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عد...
20/12/2024


حافظ آباد میں یومِ شہداء کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز اور دیگر افسران نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں شہید نعمان عباس کے اہل خانہ نے شرکت کی اور ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
انجینئر عدنان نواز نے کہا کہ 20 دسمبر ان شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔

  کل مورخہ 21 دسمبر بروز ہفتہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں، گرڈ سٹیشن کولو تارڑ اور گرڈ سٹیشن س...
20/12/2024


کل مورخہ 21 دسمبر بروز ہفتہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں، گرڈ سٹیشن کولو تارڑ اور گرڈ سٹیشن سکھیکی منڈی کے مندرجہ ذیل فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

  23 ماہ بعد گجرات ڈویژن بحال۔ نوٹیفیکیشن جاری
20/12/2024


23 ماہ بعد گجرات ڈویژن بحال۔ نوٹیفیکیشن جاری

  پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے حافظ آباد کو گجرانوالہ ڈویژن سے نکال کر گجرات ڈویژن میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہ...
19/12/2024


پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے حافظ آباد کو گجرانوالہ ڈویژن سے نکال کر گجرات ڈویژن میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل حافظ آباد گجرانوالہ ڈویژن کا حصہ تھا اور انتظامی معاملات گجرانوالہ کے ذریعے طے پاتے تھے۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد حافظ آباد اب گجرات ڈویژن کے ماتحت ہوگا اور تمام انتظامی و ریونیو امور گجرات ڈویژن کے تحت انجام دیے جائیں گے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے کیونکہ گجرانوالہ ڈویژن سے ان کا تاریخی اور معاشی تعلق ہے اور انہیں گجرات ڈویژن میں شامل کرنا ان کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔
حافظ آباد کے بیشتر معاملات گجرانوالہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور یہ فیصلہ عوامی مشاورت کے بغیر لیا گیا ہے جو ناانصافی ہے۔

  حافظ آباد کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سائنس اور آرٹس ماڈلز کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکو...
19/12/2024


حافظ آباد کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سائنس اور آرٹس ماڈلز کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مدینہ کالونی میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سائنس، ٹیکنالوجی، انگلش، آرٹس اور میتھ ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے نمائش کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔
نمائش میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کردہ ماڈلز پیش کیے گئے۔
یہ نمائش طلباء کے لیے نہ صرف علم کی نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ بنی بلکہ ان کی خوداعتمادی میں اضافے کا سبب بھی بنی۔

  حافظ آباد کے محلہ قادر آباد میں ڈکیتی کی بڑی وارداتحافظ آباد کے محلہ قادر آباد کے رہائشی محمد قاسم کے گھر ڈاکوؤں نے گن...
19/12/2024


حافظ آباد کے محلہ قادر آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات
حافظ آباد کے محلہ قادر آباد کے رہائشی محمد قاسم کے گھر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 47 لاکھ سے زائد کی لوٹ مار کی۔
ڈاکوؤں نے 20 لاکھ نقدی، 9 تولے سونا اور دو موٹر سائیکلیں چرا لیں۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  ضلع حافظ آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرتقسیم مہم کی افتتاحی تقریب،،کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب ساٸرہ افضل تارڑ ,...
19/12/2024


ضلع حافظ آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرتقسیم مہم کی افتتاحی تقریب،،

کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب ساٸرہ افضل تارڑ , ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق , ایم پی اے میاں عون انتصار بھٹی, میاں تہور حسین تارڑ ,اے ڈی سی آر تنویر یٰسین کی شرکت,

محترمہ ساٸرہ افضل تارڑ,ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق, ایم پی اے میاں عون انتصار بھٹی, اور میاں تہور حسین تارڑ نے خوش قسمت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی

18/12/2024


اقلیتی برادری کی خصوصی رجسٹریشن مہم کے تحت حافظ آباد میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین کے کل کے دوروں کا شیڈول👇
نادرا موبائل رجسٹریشن وین کل 19 دسمبر بروز جمعرات کڑیالہ حافظ آباد اور ادوکی حافظ آباد میں صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے دورہ کرے گی۔
شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور با آسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔
مزید معلومات کے لیے نادرا ہیلپ لائن 051111786100 (موبائل فون صارفین 1777) پر رابطہ کریں۔

  کل مورخہ 19 دسمبر بروز جمعرات 132 کے وی گرڈ اسٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن جلالپور بھٹیاں، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں، گرڈ سٹی...
18/12/2024


کل مورخہ 19 دسمبر بروز جمعرات 132 کے وی گرڈ اسٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن جلالپور بھٹیاں، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں، گرڈ سٹیشن کولو تارڑ اور گرڈ سٹیشن سکھیکی منڈی کے مندرجہ ذیل فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

18/12/2024
18/12/2024

اپنے بچوں کا بہت خیال رکھا کریں ، زرا سی سستی خدا ناخواستہ کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

18/12/2024

اقلیتی برادری کی خصوصی رجسٹریشن مہم کے تحت حافظ آباد میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین کے آج کے دوروں کا شیڈول👇
نادرا موبائل رجسٹریشن وین کل 18 دسمبر بروز بُدھ قلعہ رامکور حافظ آباد اور مرادیاں حافظ آباد میں صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے دورہ کرے گی۔
شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور با آسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔
مزید معلومات کے لیے نادرا ہیلپ لائن 051111786100 (موبائل فون صارفین 1777) پر رابطہ کریں۔

  آج مورخہ 18 دسمبر بروز بُدھ 132 کے وی گرڈ سٹیشن جلالپور بھٹیاں، گرڈ سٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں اور گرڈ سٹی...
18/12/2024


آج مورخہ 18 دسمبر بروز بُدھ 132 کے وی گرڈ سٹیشن جلالپور بھٹیاں، گرڈ سٹیشن حافظ آباد، گرڈ سٹیشن پنڈی بھٹیاں اور گرڈ سٹیشن سکھیکی منڈی کے مندرجہ ذیل فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

  حافظ آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن ...
17/12/2024


حافظ آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 13 جنوری بروز پیر کو دوبارہ کھلیں گے کیونکہ 11 جنوری کو ہفتہ اور 12 جنوری کو اتوار ہو گا۔

  سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی حافظ آباد بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔گیس کی عدم دستیابی سے گھروں میں کھانا ...
17/12/2024


سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی حافظ آباد بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔
گیس کی عدم دستیابی سے گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہو گیا ہے جبکہ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانے والے افراد کو خالی پیٹ گھروں سے جانا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔ اس صورتحال نے بالخصوص خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

  کل مورخہ 17 دسمبر بروز منگل 132 کے وی گرڈ سٹیشن حافظ آباد اور گرڈ سٹیشن کولو تارڑ کے مندرجہ ذیل فیڈرز پر بجلی کی سپلائ...
16/12/2024


کل مورخہ 17 دسمبر بروز منگل 132 کے وی گرڈ سٹیشن حافظ آباد اور گرڈ سٹیشن کولو تارڑ کے مندرجہ ذیل فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

Address

Pindi Bhattian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share