Zahor Network

Zahor Network اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَفَاعَةَ الْحُسَيْن🤲 like my page and subscribe my YouTube channel

اعمال روز عرفہالتماس دعا
15/06/2024

اعمال روز عرفہ
التماس دعا

اہمیت اور فضیلتروز عرفہ مناسک حج کا آغاز ہے اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے ...
15/06/2024

اہمیت اور فضیلت

روز عرفہ مناسک حج کا آغاز ہے اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔ روز عرفہ کی اہمیت و عظمت صرف حاجیوں کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں، بلکہ اس سے بڑھ کر تمام انسانوں کے لئے اس دن کی خاص اہمیت ہے۔اسکی عظمت، اہمیت اور حساسیت کے پیش نظر معصومین علیہم السلام سے کچھ مخصوص اعمال، دعا اور مناجات وارد ہوئے ہیں۔ان میں سے مشہور ترین دعا، امام حسینؑ کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ ہے.اس دعا کو امام حسینؑ نے میدان عرفات میں پڑھا ہے اور آج بھی شیعیان عالم میں یہ دستور ہے کہ وہ اگرچہ میدان عرفات میں حاضر نہ ہوں مگر اپنے مولا و آقا کی اقتداء کرتے ہوئے روز عرفہ اس دعا کو پڑھتے ہیں۔

بہت سی احادیث میں اس دن کو گناہوں کے بخشے جانے کا خصوصی دن قرار دیا گیا ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:

مَن لَمْ یُغْفَرْ لَهُ فِی شَهْرِ رَمَضانَ لَمْ یُغْفَرْ لَهُ اِلی قابِلٍ اِلاَّ اَنْ یَشْهَدَ عَرَفَةَ؛ جو شخص ماہ رمضان میں نہ بخشا گیا تو پھر اسکی بخشش کا صرف ایک راستہ باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ وہ شخص (روز عرفہ) میدان عرفات میں حاضر ہو۔

ایک حدیث شریف میں رسول رحمت کا ارشاد گرامی ہے:

ما مِن یَومٍ أکثَرَ أن یُعتِقَ اللَّهُ فِیهِ عَبدَاً مِنَ النّارِ مِن یَومِ عَرَفَهَ؛جس تعداد میں خداوند عالم عرفہ کے روز بندوں کو آتش جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے، اتنا کسی اور دن نہیں فرماتا۔ صحیح مسلم ، ج 4 ، ص 107 .

امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

مِنَ الذُّنوبِ ذُنوبٌ لاتُغفَرُ إلّا بِعَرَفَاتٍ؛بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جو صرف روز عرفہ بخشے جاتے ہیں۔ دعائم الاسلام ، ج 1 ، ص 294

روایات کی روشنی میں یہ وہ دن ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں

أعظَمُ أهلِ عَرَفاتٍ جُرماً مِنِ انصَرَفَ و هُوَ یَظُنُّ أنَّهُ لَن یُغفَرَ لَهُ؛ میدان عرفات میں سب سے سنگین جرم کا مرتکب وہ شخص ہوتا ہے تو عرفات سے ہو کر اس گمان کے ساتھ واپس آئے کہ خدا نے اسے نہیں بخشا ہے۔ بحار الأنوار ، ج 99 ، ص 248 .

ائمہ معصومین علیہم السلام اس دن کے لئے خاص احترام و عظمت کے قائل تھے اور لوگوں کو اس کی اہمیت و عظمت اور اعمال کی طرف انہیں متوجہ فرماتے تھے اور روز عرفہ اگر کبھی کوئی سائل آجاتا تو اسے خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجتے تھے

قال الامام محمد باقر علیه السلامقولوا للناس احسن ما تحبون ان يقال لكم.جتنی نیک اور اچھی بات تم اپنے بارے میں سننا چاہتے ...
13/06/2024

قال الامام محمد باقر علیه السلام
قولوا للناس احسن ما تحبون ان يقال لكم.

جتنی نیک اور اچھی بات تم اپنے بارے میں سننا چاہتے ہو،اتنی ہی نیک اور اچھی بات دوسروں کے بارے میں کیا کرو۔

بحارالانوار،ج65،ص152. الکافی ج2 ص 165 محاضرات ج 1 ص 251.

دوسرا درس7-6-2024 نہج البلاغہ کا تعارفنہج البلاغہ علوم و معارف کا وہ گراں بہا سرمایہ ہے جس کی اہمیت و عظمت ہر دور میں مس...
07/06/2024

دوسرا درس
7-6-2024
نہج البلاغہ کا تعارف
نہج البلاغہ علوم و معارف کا وہ گراں بہا سرمایہ ہے جس کی اہمیت و عظمت ہر دور میں مسلّم رہی ہے اور ہر عہد کے علماء و ادباء نے اس کی بلندی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ صرف ایک ادبی شاہکار ہی نہیں ہے، بلکہ اسلامی تعلیمات کا الہامی صحیفہ، حکمت و اخلاق کا سرچشمہ اور معارفِ ایمان و حقائق تاریخ کا ایک انمول خزانہ ہے۔
نہج البلاغہ کو سید رضی نے چوتھی صدی کے آواخر میں مرتب کیا جوکہ 238 خطبات۔ 79خطوط۔ 480 مختصر کلمات پر مشتمل ہیں

نہج البلاغہ اہل سنت علماء کے نزدیک
1-معروف مصری عالم شیخ محمد عبدہ نے کہا کہ : کلام اللہ اور کلام رسول اللہ کے بعد حضرت علی کا کلام سب سے بلیغ اور اشرف ہے.
2- ابن ابی الحدید معتزلی نے کہا کہ نہج البلاغ فصاحت ،فصحاء اور بلغاء کی فصاحت کی سردار ہے
3- امام محمد غزالی نے کہا اگرتم چاہتے ہو کہ علم ،ادب اور تحریر میں سب سے برتر و بلند ہوجاؤ تو قرآن کریم اور نہج البلاغہ کو حفظ کرنے کی کوشش کرو۔
4- محمد محیی الدین عبد الحمید نے کہا کہ نہج البلاغہ ایسی کتاب ہے جس میں بلاغت و فنون کے چشمہ جاری ہیں،اس کتاب نے اپنے قائین کے لیے فصاحت کے اسباب فراہم کردیے ہیں
5- سبط ابن جوزی نے کہا خداوند عالم نے حلاوت، خوبصورتی اور فصاحت کے امتیازات کو حضرت علی کے وجود میں جمع کر دیا ہے

6- ڈاکٹر زکی مبارک نے کہا کہ میرا عقیدہ ہے کہ نہج البلاغہ میں غوروفکر کرنے سے انسان کو مردانگی، شہامت اور بزرگی حاصل ہوتی ہے ،کیونکہ یہ کتاب بزرگ روح کی بزرگ فکر سے صادر ہوئی ہے

صحیفہ سجادیہ کاتعارف
صحیفہ سجادیہ امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کا وہ بے بہا خزانہ ہے جس میں علم حکمت رشد و ہدایت کا سمندر موجزن ہے صحیفہ سجادیہ کو زبور آل محمد انجیل اہل بیت اختیار القرآن کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے
صحیفہ سجادیہ اہل سنت علماء کے نزدیک
1-اہل سنت عالم جوہر طنطاوی نے کہا کہہ ہماری بدبختی ہے کہ اب تک یہ زندہ جاوید اور گران بہاء کتاب ـ جو نبوت کے مواریث میں سے ہے ـ ہماری دسترس سے خارج تھی، میں جتنا بھی اس کا مطالعہ کرتا ہوں، اس کو مخلوق کے کلام سے بالاتر اور خالق کے کلام سے کم تر دیکھتا ہوں۔

2- ابن جوزی خصائص الائمہ نے کہا کہ علی بن الحسین، زین العابدین ع املا، انشاء، بات چیت اور خطاب کرنے کی کیفیت اور اللہ کی بارگاہ میں عرضِ حاجت کے سلسلے میں تمام مسلمانوں پر معلمی کا حق رکھتے ہیں؛ کیونکہ آنحضرت (ع) نہ ہوتے تو مسلمان اللہ کے ساتھ کلام اور راز و نیاز کرنے اور اس کی بارگاہ میں عرض حاجت کی کیفیت سے نا واقف رہتے۔
3- ڈاکٹر زکی مبارک نے کہا کہ
صحیفہ سجادیہ کو مختلف پہلؤوں سے انجیل کی مثال قرار دیتے ہیں، اس فرق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ انجیل کا کام یہ ہے کہ وہ اللہ کے کلام کو عیسی مسیح ع کی طرف پلٹا دیتی ہے اور صحیفہ سجادیہ دل کے صفحے پر لکھی جانے والی بات اللہ کی طرف لے جاتا ہے
صحیفہ سجادیہ میں کل 54 دعا و مناجات ہیں۔

07/06/2024

امام محمد تقی علیہ السلام کا فرمان
لَنْ يَسْتَكْمِلَ الْعَبْدُ حَقيقَةَ الاْيمانِ حَتّى يُؤْثِرَ دينَهُ عَلى شَهْوَتِهِ، وَلَنْ يُهْلِكَ حَتّى يُؤْثِرَ شَهْوَتَهُ عَلى دينِهِ.
(بحارالانوار، ج۷۵، ص۸۱)
انسان کے ایمان کی حقیقت اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتی جب اس کا دین اس کی خوہشات پر غالب نہ آجائے اور اسوقت تک ہلاکت نہیں آتی جب تک اس کی خوہشات اس کے دین پر غالب نہ آجائیں

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا:١- الْمُؤمِنُ يَحْتاجُ إلى ثَلاثِ خِصالٍ: تَوْفيقٍ مِنَ اللّهِ عَزَّوَجَلَّ، وَ...
07/06/2024

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا:

١- الْمُؤمِنُ يَحْتاجُ إلى ثَلاثِ خِصالٍ: تَوْفيقٍ مِنَ اللّهِ عَزَّوَجَلَّ، وَ واعِظٍ مِنْ نَفْسِهِ، وَقَبُولٍ مِمَّنْ يَنْصَحُهُ. (بحار‌الانوار، ج۷۵، ص۳۵۸)
مومن کو تین باتوں کی ضرورت ہوتی ہےخداوندعالم کی طرف سےتوفيق 'خوداپنے نفس کی طرف سے ناصح اونر نصیحت کرنے والے کی نصیحت قبول کر نے کی صلاحیت۔

٢- مُلاقاةُ الاْخوانِ نَشْرَةٌ، وَ تَلْقيحٌ لِلْعَقْلِ وَ إنْ كانَ نَزْراً قَليلاً. (بحار‌الانوار، ج۷۱، ص۳۵۳)
دوستوں اور بھائیوں سے ملاقات انسان کی تازگی اور خوشحالی اس کی عقل پر نکھار لانے کا سبب ہے چاہےوہ ملاقات تھوڑی دیر کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔

٣-إيّاكَ وَ مُصاحَبَةُ الشَّريرِ، فَإنَّهُ كَالسَّيْفِ الْمَسْلُولِ، يَحْسُنُ مَنْظَرُهُ وَ يَقْبَحُ أثَرُهُ. (بحار‌الانوار، ج۷۱، ص۱۹۸)
شرپسند افرادکے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے بچو وہ کھنچی ہوئی تلوار کی طرح ہوتا ہے جودیکھنے میں اچھی لگتی ہے لیکن اسکا خمیازہ بہت برا ہوتا ہے۔

اسلام شناسی شارٹ کورس6.6.2024بسم الله الرحمن الرحیمالحمد لله رب العالمین ثم صلواۃ وسلام علی محمد وآل محمد ولعنة الله اعد...
06/06/2024

اسلام شناسی شارٹ کورس

6.6.2024
بسم الله الرحمن الرحیم
الحمد لله رب العالمین ثم صلواۃ وسلام علی محمد وآل محمد ولعنة الله اعدائھم اجمعین۔
درس عقائد
پہلا درس
خدا کے بارے میں
ہمار یہ عقیدہ ہے کہ خدا ایک ہے بےمثل ہے وہ ہمیشہ سے تھا اب بھی ہے وہ زندہ بے نیاز سنے والا دیکھنے والا انصاف کرنے والا ہے
توحید
توحید کے بارے میں
ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا یکتا ہے جس طرح وہ اپنی ذات کے لحاظ سے ایک ہے اسی طرح واجب الوجود ہونے کے اعتبار سے بھی ایک ہے کیونکہ خدا کی صفات عین ذات ہوتی ہیں وہ اپنی ذاتی صفات میں اپنا مثل اور مانند نہیں رکھتا۔ یعنی علم۔ قدرت میں لاثانی ہے اور خالق رازق ہونے کی صفات میں بھی اس کا شریک نہیں ہے وہ تمام خوبیوں میں بے مثل ہے

(خدا کی صفات کے بارے میں )
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خدا کی حقیقی ثبوتی صفات جنہیں جمال وکمال کہا جاتا ہے جسے علم ۔قدرت۔ ارادہ ۔ حیات خدا کی عین ذات ہیں اس کی ذات سے الگ اور اضافہ نہیں ہے بس ان صفات کا وجود خدا کا وجود ہے
درس تجوید
تجوید کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
لغوی تعریف۔ تحسین اور خوبصورت بنانا
اصطلاحی تعریف یعنی ہر حرف کو اس کا حق دینا کہ حرف کو اس کے صحیح مخرج سے ادا کیا جائے اور اس کی صفات کو ادا کیا جائے
تجوید کی اہمیت۔۔
تجوید سیکھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے اگر تجوید نہ سیکھے تو پھر حروف کی ادائیگی غلط ہوگی جس کی وجہ سے معنی تبدیل ہو جاے گا۔
جسے قل هُو الله احد جس کا معنی ہے کہو اللہ ایک ہے اگر کوئی قل کے بدلے کل کہے یعنی حرف قاف کے بدلے حرف کاف پڑھے تو معنی یوں ہوگا ۔ کھاو اللہ ایک ہے (نعوذ باللہ)
کل حروف تہجی 28 ہیں
مخارج حروف 17 ہیں

سال ہاے گزشتہ کی طرح اس سال بھی بچوں کے لیے اسلام شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہےلہذا والدین سے تعاون کی اپیل کیجات...
05/06/2024

سال ہاے گزشتہ کی طرح اس سال بھی بچوں کے لیے اسلام شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے

لہذا والدین سے تعاون کی اپیل کیجاتی ہے

بمقام جامع مسجد امامیہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین پنجاب

03/06/2024

25 ذالقعدہ ۔۔

یہ سال بھر کے ان چار دنوں میں سے ایک ہے کہ جن میں روزہ رکھنے کی خاص فضیلت ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ اس دن کا روزہ ستر سال کے روزے کی مانند ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اس دن کا روزہ ستر سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، جو شخص اس دن روزہ رکھے اور اس کی رات میں عبادت کرے تو اس کیلئے سو سال کی عبادت لکھی جائے گی۔ آج کے دن روزہ رکھنے والے کے لیے ہر وہ چیز استغفار کرے گی جو زمین و آسمان میں ہے۔ یہ وہ دن ہے جس میں خدا کی رحمت دنیا میں عام ہوتی ہے، اس دن ذکر و عبادت کیلئے جمع ہونے کا بہت بڑا اجر ہے۔

آج کے دن میں غسل ر وزہ اور ذکر و عبادت کے علاوہ دو عمل ہیں۔ ان میں سے پہلا عمل وہ نماز ہے جو قمی علماء کی کتب میں مروی ہے اور یہ دو رکعت نماز ہے جو بوقت چاشت ﴿ظہر کے قریب﴾ پڑھی جاتی ہے جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد پانچ مرتبہ سورۂ شمس پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد یہ دعا پڑھے:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

25 ذالقعدہ کونسا دن ہے؟
03/06/2024

25 ذالقعدہ کونسا دن ہے؟

جسارت نہ کجیۓ۔۔۔
30/05/2024

جسارت نہ کجیۓ۔۔۔

فرمان امام علی ع
30/05/2024

فرمان امام علی ع

انا للہ وانا الیہ راجعونایران ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی سمیت تمام 9 افراد کی شہادت  پا ...
20/05/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون
ایران ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی سمیت تمام 9 افراد کی شہادت پا گئے ہیں
خدایا تو ہی صبر عطا کرے۔
امام زمان عج تسلیت
رھبر معظم تسلیت
ملت ایران تسلیت
عالم اسلام تسلیت

11 ذوالقعدہ
19/05/2024

11 ذوالقعدہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزگان کے عام علاقے میں "ہارڈ لینڈنگ" کا حادثہ پیش آیا ہے۔اس ...
19/05/2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزگان کے عام علاقے میں "ہارڈ لینڈنگ" کا حادثہ پیش آیا ہے۔

اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں آیت اللہ رئیسی، آیت اللہ الھاشم، تبریز جمعہ کے امام، حسین امیرعبداللہیان، وزیر خارجہ، اور کئی دوسرے اصحاب شامل تھے۔

ایرانی صدر کو بچانے کے لیے 16 ریسکیو ٹیمیں خطے میں جا چکی ہیں۔

تصاویر میں موجود وہ شخصیات جو ہیلی کاپٹر پر ایرانی صدر کے ساتھ سوار تھے..

ام یجیب المظطره اذا دعا ویکشف السو
یا الله بحق اہلبیت اطہار آیت الله رائیسی اور قافلے کو اپنی حفظ وامان میں محفوظ فرما ۔۔۔۔۔آمین

جشن ولادت  حضرت امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ و جشن ولادت حضرت فاطمہ معصومہ قم ؑ
19/05/2024

جشن ولادت حضرت امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ
و جشن ولادت حضرت فاطمہ معصومہ قم ؑ

آیت اللہ علی کورانی عاملی وفات پا گئے۔۔۔[آپ ایک بہترین ناصح و مناظر و روایات امام العصر و الزمان علیہ السلام و اخبار فتن...
19/05/2024

آیت اللہ علی کورانی عاملی وفات پا گئے۔۔۔
[آپ ایک بہترین ناصح و مناظر و روایات امام العصر و الزمان علیہ السلام و اخبار فتن آخر الزمان کے سپیشلسٹ تھے ]
اللہ ان کو انبیاء و ورسل کے ساتھ محشور فرمائے ۔۔۔الہی آمین
آپ شھید باقر الصدر کے شاگردوں میں سے تھے۔ متعدد کتابوں کے مؤلف جن میں دفاع مکتب اہل بیت ع میں لکھی گئی کتب قابل ذکر ہیں۔
خدا درجات بلند فرمائے
التماس فاتحہ مع الصلوات۔

ماہِ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نمازماہِ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز چار رکعتی مستحب نماز ہے جو ذی القعدہ کے مہی...
12/05/2024

ماہِ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز

ماہِ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز چار رکعتی مستحب نماز ہے جو ذی القعدہ کے مہینے میں اتوار کے دن خاص شرائط کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ احادیث میں اِس نماز کی بہت زیادہ فضیلت نقل ہوئی ہے؛ مِن جمله ان میں گناہوں کی مغفرت اور دنیا سے ایمانداری کی موت نصیب ہونا شامل ہیں۔ اِس نماز کی مستند ایک حدیث ہے جسے سید ابن طاووس نے مالک بن انس کے توسط سے پیغمبر اکرمؐ سے نقل کیا ہے۔

*نماز کا طریقہ*
یہ نماز دو، دو رکعتوں پر مشتمل ہے جسے ذی القعدہ کے اتوار کی نماز کی نیت سے ادا کی جاتی ہے۔ اس نماز کی ہر رکعت میں ایک دفعہ سورہ حمد، تین دفعہ سورہ توحید، ایک‌ دفعہ سورہ ناس اور ایک‌ دفعہ سورہ فلق پڑھا جاتا ہے۔ چار رکعتوں کے اختتام پر ستر مرتبہ اِستغفار (اَستَغفِرُ اللہ و اَتوبُ إلیہ) اور ایک مرتبہ «لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ اور آخر میں دعائے «یا عَزِیزُ یا غَفَّارُ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَ ذُنُوبَ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّہُ لَا یغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» پڑھی جاتی ہے۔ اسی طرح نماز سے پہلے غسل🚿 کرنا بھی مستحب ہے۔[1]

سید ابن طاووس نے کتاب اقبال الاعمال📖 میں انس بن مالک کے توسط سے پیغمبر اکرمؐ سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس نماز کی سند ہے۔[2]

فضیلت
رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص ماہ ذی القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز بجا لائے تو اس کی توبہ‌ قبول ہو گی، گناہیں معاف کئے جائیں گے، قیامت کے دن دشمن اس سے راضی ہونگے، دنیا سے دین اور ایمان کے ساتھ مرے گا، اس کی قبر کشادہ اور نورانی ہوگی اور اس کے والدین اس سے راضی ہونگے؛ اسی طرح اس کے والدین اور ذریہ کو بھی بخش دی جائے گی؛ رزق و روزی میں اضافہ ہو گا؛ موت کے وقت ملک الموت اس سے مدارا کریں گے اور وہ آسانی سے جان دے گا و...[3]

شیعہ عالم دین میرزا جواد ملکی تبریزی نے بھی اس نماز کی سفارش کی ہے۔[4]

وقت

اس نماز کو ذیقعدہ کے مہینے میں اتوار کے دن کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔ حدیث کے آخری حصے کے مطابق [5] اگر دوسرے مہینوں میں بھی اتوار کے دن پڑھی جائے تو بھی اس کا ثواب مل جاتا ہے۔[6]

حواله جات*

قمی، مفاتیح الجنان، 1387ہجری شمسی، اعمال ماہ ذی‌قعدہ، نماز روز یکشنبہ، ص344۔
ابن‌طاووس، اقبال الإعمال، 1409ھ، ج1، ص 308۔
قمی، مفاتیح الجنان، اعمال ماہ ذیقعدہ، اتوار کی نماز، ص344۔
ملکی تبریزی، المراقبات، 1422ھ، ص236۔
ابن طاووس، اقبال الإعمال، 1409ھ، ج1، ص308۔
قمی، مفاتیح الجنان، 1387ہجری شمسی، اعمال ماہ ذی‌قعدہ، نماز روز یکشنبہ، ص344۔

*💾مآخذ*
ابن‌طاووس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، 1409ھ۔
قمی، عباس، مفاتیح‌الجنان، قم، مشعر، 1387ہجری شمسی۔
ملکی تبریزی، میرزاجواد، المراقبات، قم، ذوی‌القربی، 1422ھ۔

خبر غم انا للہ وانا الیہ راجعونبرادر عزیز  نور الحسن  ڈار کے والد محترم غضنفر علی ڈار اور ذوالفقار ڈار۔ مظفر ڈار ۔ماسٹر ...
08/05/2024

خبر غم
انا للہ وانا الیہ راجعون
برادر عزیز نور الحسن ڈار کے والد محترم غضنفر علی ڈار اور ذوالفقار ڈار۔ مظفر ڈار ۔ماسٹر امجد ڈار۔کوثر ڈار کے بڑے بھائی وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج ٹھیک 00. 6 بجے عصر عیدگاہ والے قبرستان پھالیہ میں ادا کی جائیگی

04/05/2024

قالَ الامام جعفر صادق عليه السلام:
لايَكْمُلُ ايمانُ الْعَبْدِ حَتّى تَكُونَ فيهِ ارْبَعُ خِصالٍ: يَحْسُنُ خُلْقُهُ وَسَيْتَخِفُّ نَفْسَهُ وَيُمْسِكُ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ وَيُخْرِجَ الْفَضْلَ مِنْ مالِهِ.

انسان کاایمان چار خصلتیں اپنانے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا: خوش اخلاق ہو، اپنے نفس کو ہلکااور بے وقعت سمجهتاہو، اپنی بات اور زبان کو قابو میں رکھتاہو؛ اور اپنی ثروت و دولت میں سے حقوق اللہ اور حقوق الناس اداکرتاہو.

مستدرك الوسائل : ج 7 ص 163 ح 1.

04/05/2024

قالَ الامام جعفر صادق عليه السلام:
امْتَحِنُواشيعتَناعِنْدَ ثَلاثٍ: عِنْدَ مَواقيتِ الصَّلاةِ كَيْفَ مُحافَظَتُهُمْ عَلَيْها وَ عِنْدَ اسْرارِهِمْ كَيْفَ حِفْظُهُمْ لَهاعِنْدَ عَدُوِّنا وَ الى امْوالِهِمْ كَيْفَ مُواساتھمْ لاخْوانِهِمْ فيها.
ہمارے شیعوں کو تین چیزوں میں ازماؤ:
1 – نماز کے وقت، کہ وہ نماز کی کس طرح رعایت کرتے ہیں؟
2 – ایک دوسرے کے رازوں کو کس طرح چهپاتے یافاش کرتے ہیں؟
3 – اپنے اموال اور دولت سے کس طرح دوسروں کے مسائل حل کرتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کو کس طرح اداکرتے ہیں.

04/05/2024

قالَ الامام جعفر صادق عليه السلام:
انَّ النَّهارَ اذاجاءَ قالَ: يَابْنَ ادَم، اعْجِلْ فى يَوْمِكَ هذاخَيْرا، اشْهَدُ لَكَ بِهِ عِنْدَ رَبِّكَ يَوْمَ الْقيامَةِ، فَانّى لَمْ اتِكَ فيمامَضى وَلااتيكَ فيمابَقِىَ، فَاذاجاءَاللَّيْلُ قالَ مِثْلُ ذلِكَ.

جب دن چڑھ جائے کہتاہے: اے فرزند ادم نیکی کے کاموں میں جلدی کرو کیونکہ میں قیامت کے دن بارگاہ خداوندی میں گواہی دوں گااور جان لو کہ میں اس سے قبل تمہارے اختیار میں نہیں تهااور اس کے بعد بھی تمہارے پاس نہیں رہوں گا. اسی طرح جب رات چھاجاتی ہے وہ بھی اسی طرح کاتقاضاکرتی ہے.

04/05/2024

قالَ الامام جعفر صادق عليه السلام:
اذااوَيْتَ الى فِراشِكَ فَانْظُرْ ماسَلَكْتَ فى بَطْنِكَ وَ ماكَسَبْتَ فى يَوْمِكَ وَاذْكُرْ انَّكَ مَيِّتٌ وَ انَّ لَكَ مَعادا.

جب تم بستر میں داخل ہوتے ہو دیکھو کہ اس روز کیاکھایااور کیاپیاہے اور جو کچھ کھایااور پیاہے وہ کہاں سے ایاہے، اور اس روز تم نے کونسی چیزیں کن راستوں سے حاصل کی ہیں. اور ہر حال میں توجہ کرو کہ موت تم کو اٹھالے جائے گی اور اس کے بعد صحرائے محشر میں اپنے کردار اور گفتار کاحساب دوگے.

بحارالا نوار: ج 27، ص 41، ح 1.

04/05/2024

قالَ جعفر صادق عليه السلام:
قَضاءُ حاجَةِ الْمُؤْمِنِ افْضَلُ مِنْ الْفِ حَجَّةٍ مُتَقَبَّلةٍ بِمَناسِكِها وَ عِتْقِ الْفِ رَقَبَةٍ لِوَجْهِ اللّهِ وَ حِمْلانِ الْفِ فَرَسٍ فى سَبيلِ اللّهِ بِسَرْجِها وَ لَحْمِها.

مؤمن کے حوائج اور ضروریات برلانا ایک ہزار مقبول حجوں، اور ہزار غلاموں کی ازادی اور ایک ہزار گھوڑے راہ خدامیں روانہ کرنے سے برتر و بالاتر ہے۔

أمالی الصدوق : ص 197.

25 شوّال ہادی برحق حضرت امام جعفر صادقؑ کی مظلونانہ شہادت کی مناسبت سے تمام مؤمنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
04/05/2024

25 شوّال ہادی برحق حضرت امام جعفر صادقؑ کی مظلونانہ شہادت کی مناسبت سے تمام مؤمنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔

یکم  مئی یومِ مزدور
01/05/2024

یکم مئی یومِ مزدور

24/04/2024

✨میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے ؟

شکوہِ امام زمانہ عج
کلام: ضیغم رضوی ✨

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز اولِ وقت کیا تمہاری جاری ہے ؟
رکوع, قیام اور سجدوں میں انکساری ہے؟
ادا ہو وقت پہ جو کچھ بھی ذمہ داری ہے ۔
جھوٹ ہی جھوٹ ہے یا سچ زباں پہ جاری ہے؟

زباں پہ کہنے کو یوں العجل تو طاری ہے ۔
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے؟

۔۔۔۔۔
کیا مومنین ایک دوسرے سے ملتے ہیں ؟
لبوں پہ پھول تبسم کے انکے کھلتے ہیں ؟
کیا ایک دوسرے کے درد کو سمجھتے ہیں ؟
قدم ملا کے وہ راہِ علی پہ چلتے ہیں ؟

قرآنی رمز سے کیا معرفت تمہاری ہے؟
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا والدین سے حسنِ سلوک رکھتے ہو؟
ان کے ہر قول پہ کندھوں کو تم جھکاتے ہو ؟
طلب سے پہلے کیا ان کی صدا کو سنتے ہو ؟
نگاہِ لطف سے کیا آنکھ بھر کے دیکھتے ہو ؟

کیا والدین پر احسان یوں ہی جاری ہے ؟
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمانے بھر میں جو مفلس ہو بے سہارا ہو ۔
کیا ایسے بندے کا تم واقعی سہارا ہو ؟
اپنے ہمسائے کے دکھ درد میں سہارا ہو ؟
جو ہو طوفاں میں کیا اس کے لیے کنارہ ہو ؟

امور ناس میں کیا عاجزی تمہاری ہے ؟
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط نسب کو ہی وجہِ کمال جانتے ہو ؟
علی کو مانتے ہو, کیا علی کی مانتے ہو ؟
گر اہل بیت کو افضل جہاں میں جانتے ہو ۔
امامِ وقت کو کیوں کر نہیں پہچانتے ہو ؟

جہالتوں سے تمہاری کیا رشتہ داری ہے؟
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ارتکابِ گناہ پر ضمیر ٹوکتا ہے ۔
ہر اِک نفَس یوں ہی میری صدا کو سنتا ہے۔
قدم بھلائی کے رستے پہ جو بھی اٹھتا ہے ۔
وہ اپنے مولا کے نقشِ قدم پہ چلتا ہے۔

رہو بیدار اگر خلد تم کو پیاری ہے ۔
میرے آنے کی یہ بتلاو کیا تیاری ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس ایک درد ہے. *ضیغم* جو دل میں رکھتے ہیں۔
امام وقت ہیں کیا ؟ کیوں نہیں سمجھتے ہیں ؟
یوں ترجیحات میں مجھکو سب اپنی رکھتے ہیں ۔
سب سے آخر میں دعاۓ ظہور کرتے ہیں۔

تم ہی کہو کہ کیا سچی تڑپ تمہاری ہے ؟
میرے آنے کی یہ بتلاؤ کیا تیاری ہے؟

21/04/2024

یہ وہ احادیث ہیں، جوہمیشہ بتانے کے بجائے چھپانے میں چودہ سو سال لگا دئیے، یہ احادیث کتابوں میں درج ہیں اور اب سوشل میڈیا پر شائع ہوتی ہیں
حدیث :- 1
"علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

حدیث نمبر :- 2
"علی کا ذکر عبادت ہے"۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)

حدیث نمبر :- 3
"علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی سواے اس کے کہ میرے بعد کوی نبی نہیں"۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)

حدیث:- 4
یوم خیبر ، "کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا"۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)

حدیث:- 5
"میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی کی عدالت سب سے بہترین ہے" ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 6
"علی تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے"۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 7
" میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی) سرور عرب ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 8
"یوم خندق ضربت علی, ثقلین کی عبادت سے افضل ہے "۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)

حدیث نمبر :- 9
"علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں" ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)

حدیث نمبر:- 10
"علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں"۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)

حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، "خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن " ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)

حدیث نمبر:- 12
علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)

حدیث نمبر:- 13
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا... (سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا

حدیث نمبر :- 14
"جس نے علی کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا" ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15

"جس نے علی سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی"۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)

حدیث نمبر:- 16
"اے علی ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا"۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)
مسلم شریف میں اسی حدیث کا مفصل طرق موجود ہے
مسلم شریف حدیث نمبر 240

حدیث نمبر:- 17
"علی کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو" ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)

حدیث نمبر:-18
"اے علی ! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی"، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علی کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
"علی پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے"۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)

حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)

حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، "اے علی تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو"۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)
فخرِسادات آل نبی ؐ اولا علی ؓ
پیر سید شاہ زبیر اکبر شاہ صاحب آف بھیرکنڈ

8 شوال یوم انہدام جنت البقیع
17/04/2024

8 شوال یوم انہدام جنت البقیع

Address

Phalia
50430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahor Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zahor Network:

Videos

Share


Other Phalia media companies

Show All