Urdu World

Urdu World Urdu World is One of the rising Social Media Channel.

20/09/2021
افغانستان کے مختلف ایئرپورٹس کی صورتحال
16/08/2021

افغانستان کے مختلف ایئرپورٹس کی صورتحال

ترکی میں جب اس سرسبز میدان کو صاف کیا گیا، تو اسکے نیچے یہ اسٹیڈیم نکلا دو ہزار سالہ قدیم یونانی میدان جہاں مختلف کھیل م...
12/08/2021

ترکی میں جب اس سرسبز میدان کو صاف کیا گیا، تو اسکے نیچے یہ اسٹیڈیم نکلا
دو ہزار سالہ قدیم یونانی میدان جہاں مختلف کھیل منعقد ہوتے تھے،
گویا اس گرد کے نیچھے بیس صدیاں دفن تھیں،
عظیم یونانی تہذیب کی یہ آماجگاہ بیس صدیوں تک دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی،
تاریخ سلطنتوں، ایمپائرز، حکومتوں، افواج، تہذیبوں اور
ملکوں کے ساتھ یہی سلوک کرتی ہے،
فطرت کے نزدیک سوپر پاور کوئی نہیں
آج یونانی تہذیب زندہ نہیں، رومن سلطنت موجود نہیں، عظیم مصری تمدن صدیاں ہوئی کہ فنا ہو چکی ہیں، عظیم ترک سلجوق ایمپائر کب کی ختم ہوئی، برٹش راج اور سوویت یونین کل کا حصہ ہے،
اس دنیا میں ہر ملک، سلطنت، طاقت، تہذیب، تمدن اور ایمپائر تاریخ کے کسی بے رحم صدی کی تھپڑ سے فنا ہونے کا انتظار کر رہا ہے،
"لا غالب الا ھو" کے علاؤہ ہر چیز فانی ہے۔

حافظ اکرام اللہ صاحب کا تعلق ایسے گھرانے سے ہے جنہوں نے نسل در نسل محکمہ تعلیم کے لئے  اپنی خدمات فراہم کیں،اور  سب سے ب...
05/08/2021

حافظ اکرام اللہ صاحب کا تعلق ایسے گھرانے سے ہے جنہوں نے نسل در نسل محکمہ تعلیم کے لئے اپنی خدمات فراہم کیں،اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حافظ صاحب ایگزیکٹو پوسٹ پر ہونے کے باوجود آج تک اپنا ملکیتی گھر نہیں بنا سکے ،لوکل گاڑی پر سفر کرتے اور اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے رہے آفس ٹائم کے بعد بھی جب تک آفیشل کام ختم نا ہو جاتا گھر نا جاتے،بہت سے ماتحت ملازمین اور افسران اس وجہ سے حافظ صاحب سے نالاں اور حسد میں رہتے کہ نا یہ خود کرپشن کرتے ہیں اور نا ہمیں کرنے دیتے ہیں ،،جب سے حافظ صاحب نےاسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹ سمبھالی تو تمام سٹاف اور ٹیچرز کو ایک ہی ریکویسٹ کی کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں لیکن کچھ شر پسند اور کام چور عناصر کو یہ بات گوارہ نا تھی جن کی کرپشن بے ایمانی کے اگے یہ ایک دیوار تھے اور وہ سیاسی پشت پناہی اور افسران بالا کےٹیوٹس نے کان پھرنا شروع کر دئیے کہ یہ بندہ ہمیں کام کرنے نہی دیتا۔۔جس کا رزلٹ ان کے ٹرانسفر سے ان کی ایمانداری کا صلہ دیا گیا۔۔میری افسران بالہ سے گزارش ہے کہ اس کی شفاف انکوئری ہونی چاہیے اور کلرک سے لے کر سی او تک ان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال ہونی چائیے پھر واضح ہو جائے کے کرپٹ اور ایماندار میں کیا فرق ہوتا ہے۔

گجرات ۔  محلہ مسلم آباد  اقبال چوک کے نزدیک حمزہ پلازہ میں زور دار دھماکہ3 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو عز...
02/08/2021

گجرات ۔ محلہ مسلم آباد اقبال چوک کے نزدیک حمزہ پلازہ میں زور دار دھماکہ3 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے گیا دھماکہ شوارما والی شاپ پر ھونے سے بلڈنگ زمین بوس ھو گئی اور راہ کئی گیر زخمی ہوگئے 1122 کی ٹیم زخمیوں کو ریسکیو کر رہی ہے دھماکہ اتنا زور دار تھا اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو کر رہ گئے گجرات میں سوگ کی فضا دکان داروں کے شٹر تک باہر نکل آئے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں

حکومت پاکستان نے عوام کی سہولت اور ملک میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کیے گئے وعدے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں ...
29/07/2021

حکومت پاکستان نے عوام کی سہولت اور ملک میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کیے گئے وعدے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں آن لائن طریقہ کار کی مدد سے بجلی کے نئے میٹر کی تنصیب کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

حکومت پاکستان نے اس مقصد کے لیے الیکٹریسٹی نیو کنکشن (ای این سی) http://enc.com.pk کا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس میں درخواستگزار اپنے کوائف پُر کرے گا جس کے بعد واپڈا کا نمائندہ آپ کے گھر آکر آپ سے کاغذات لینے کا پابند ہو گا۔

اس پورٹل پر اپلائی کرنے کے بعد آپ کو ایک ٹریکنگ آئی ڈی جاری کی جائے گی جس کو سرچ کر کے آپ اپنے گھر بیٹھے اپنی درخواست کا سٹیٹس جان سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو کسی واپڈا اہلکار یا نمائندے کو رشوت بھی نہیں دینا پڑے گی۔

اپلائی کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے آپ http://enc.com.pk پر جائیں،Apply New Connection پر کلک کریں ، آپکے سامنے فارم آئے گا، اس فارم میں اپنے شناختی کارڈ، مکان سمیت دیگر معلومات پُر کریں اور اپلائی کردیں۔ اس کے لئے آپکو شناختی کارڈ، جس گھر میں میٹر لگوا رہے ہیں اس کے کوائف بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

اس پورٹل اور ای این سی سسٹم کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ سے کاغذات کی فائل حاصل کرنے والا نمائندہ اس کے بعد ایک ماہ کے اندر میٹر لگوانے کا پابند ہوگا۔

آج مورخہ2021-07-28 کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تحصیل پھالیہ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹ اور پیمانہ جات چیک ...
29/07/2021

آج مورخہ2021-07-28 کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تحصیل پھالیہ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹ اور پیمانہ جات چیک کئے۔ریٹ زیادہ ہونے پر اور پیمانہ میں کمی پرعمر پٹرولیم طارق آباد کو 80000ہزار روپے اور سلطان پٹرولیم طارق آباد کو 30000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے تمام پٹرول پمپس مالکان کو تنبیہ کی کہ اپنے اپنے ریٹ اور پیمانہ جات کو درست کرلیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مطابق قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پھالیہ میں گورنمنٹ کا ایسا ہسپتال موجود ہے جو صرف خواتین کے لیے بنایا گیا ہے،جہاں بچوں کی پیدائش ا...
26/07/2021

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پھالیہ میں گورنمنٹ کا ایسا ہسپتال موجود ہے جو صرف خواتین کے لیے بنایا گیا ہے،جہاں بچوں کی پیدائش اور نارمل چیک اپ کی سہولت 24 گھنٹے فری میں موجود ہے۔۔
پرائیویٹ ہسپتالوں کے اخراجات ہے بچیئے اور بہتریں علاج سے فائیدہ اٹھائیے۔۔

پٹرولنگ پوسٹ نواں لوکسیرے ۔سیدا شریف ۔بھیکھو موڑ  ناجائزتجاوزاتپاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح دیگر ممالک کی نسبت کہیں ز...
20/07/2021

پٹرولنگ پوسٹ نواں لوک
سیرے ۔سیدا شریف ۔بھیکھو موڑ ناجائزتجاوزات

پاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح دیگر ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق ہر سال پچیس سے تیس ہزار افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان کھو دیتے ہیں اور ہزاروں افراد شدید زخمی اور مستقل طور پر معذور ہو جاتے ہیں۔ صرف صوبہ پنجاب کی سڑکوں پر روزانہ اوسطاً 700 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ، ۔روزبروز بڑھتی ٹریفک کے ساتھ ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث ھے۔ ہمیں بحیثیت انسان ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائزہ لینا چاہئے اور حکومتی سطح پر ٹریفک حادثات کی روک تھام میں معاونت کرنی چاھیے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

انتہاٸی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ منڈی بہاولدین کی ایک عظیم علمی ،مذہبی و روحانی شخصیت قبلہ پروفیسر ڈاکٹر خضر حی...
14/07/2021

انتہاٸی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ منڈی بہاولدین کی ایک عظیم علمی ،مذہبی و روحانی شخصیت قبلہ پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات نوشاہی صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ دربار حضرت نوشہ صاحب ؒ آف ساہنپال شریف ضلع منڈی بہاوالدین انتقال فرما گٸے ہیں
۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
نمازِ جنازہ آجمورخہ 14جولائی2021ء بروز بدھ سہ پہر 05:00 بجے دربار رنمل شریف پر ادا کی جائے گی۔

جنگل میں شیر نے حکم  جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتا 😈باقی جانور...
13/07/2021

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتا 😈
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر باندر نے خرگوش پکڑ لیا اور رکھ کے چپیڑ ماری 😒
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں اس لیے نہیں پہن سکتا۔۔۔۔😢
باندر نے کہا اوکے جاو😕

اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا
باندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی, 😕
خرگوش نے روتے ہوے کہا سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا..😢😓
باندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ👿

تیسرے دن فیر باندر نے یہی حرکت کی تو خرگوش شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی سنائی۔۔😭
شیر نے باندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے 😡
اور وی سو طریقے ہیں جیسا کہ تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاو سموسے لاؤ اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے۔۔😁
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے
تو لگاو چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لاے😒
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لاے۔۔۔😒

خرگوش نے یہ ساری گفتگو سن لی۔۔😯

اگلے دن باندر نے خرگوش کو بلایا اور کہا جاو سموسے لاؤ
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا

باندر نے پوچھا چٹنی لاے ہو
خرگوش بولا یس سر ☺
باندر نے فیر پوچھا کون سی 😏
خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا☺😊

باندر نے رکھ کے ایک چپیڑ ماری اور پوچھا؛

توں اے دس ٹوپی کیوں نہی پائی؟؟؟😜😝😛

ان سے ملیے یہ ہے ہمارا گمنام ہیرو سہیل عباس ۔ایک روز سہیل عباس ایک ٹی وی پروگرام میں کہہ رہے تھے کہ پاکستانی لوگ مجھے پہ...
13/07/2021

ان سے ملیے یہ ہے ہمارا گمنام ہیرو سہیل عباس ۔ایک روز سہیل عباس ایک ٹی وی پروگرام میں کہہ رہے تھے کہ پاکستانی لوگ مجھے پہچانتے بھی نہیں میں نے 350 سے زائد گول کیے ھیں پاکستان کیلیے گینز بک آف دی ورلڈ میں میرا نام درج ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستانی عوام مجھے جانتے بھی نہیں ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن عوام پاکستانی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور اگر کرکٹ میں کوئی کھلاڑی پہلے میچ میں پچاس رنز بنالے تو پاکستانی عوام بیس سال اس کو بھولتے نہیں ہے اور سر پہ بٹھا کے اس کے گن گاتے ہیں لیکن میں نے پاکستان کیلئیے دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ گول کئے ہیں لیکن پھر بھی مجھے بس کچھ ہی لوگ نام سے جانتے ہیں شکل معلوم بھی نہیں ورلڈ نمبر ون سہیل عباس پاکستان کے ہیرو ہیں ❤🇵🇰
ہم ایسے ہیرو کو گمنام نہیں ہونے دینگے

تمام عالمِ اسلام کوماہِ ذی الحج کا چاند مُبارک
11/07/2021

تمام عالمِ اسلام کوماہِ ذی الحج کا چاند مُبارک

دوڑنے کے ایک مقابلے میں افریقی ملک کینیا کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ہابیل مطائی، اختتامی لائن سے صرف چند فٹ کے فاصلے ...
08/07/2021

دوڑنے کے ایک مقابلے میں افریقی ملک کینیا کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ہابیل مطائی، اختتامی لائن سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر تھا، لیکن وہ الجھن کا شکار ہو گیا اور سمجھا کہ اس نے ریس مکمل کر لی ہے۔ اس کے پیچھے آنے والے ہسپانوی کھلاڑی کو اندازہ ہو گیا کہ کیا ہوا ہے، اس نے چلا کر مطائی کو دوڑ مکمل کرنے کا کہا لیکن مطائی ہسپانوی زبان نہ سمجھا تو ہسپانوی کھلاڑی ایون نے اسے فتح یابی کی لکیر کی طرف دھکیل دیا اور یوں مطائی دوڑ کا مقابلہ جیت گیا۔
اس بابت ایک صحافی نے ایون سے پوچھا ، "آپ نے ایسا کیوں کیا؟
ایون نے جواب دیا ، "میرا خواب یہ ہے کہ کسی دن ہم سب انسان مشترکہ معاشرتی زندگی گزار سکیں"۔ صحافی نے اصرار کیا "لیکن آپ نے کینیا کے کھلاڑی کو کیوں جیتنے دیا؟" ایون نے جواب دیا ، "میں نے اسے جیتنے نہیں دیا وہ خود جیتنے والا تھا"۔ صحافی نے پھر زور دے کر کہا ، "لیکن آپ جیت سکتے تھے!" ایون نے صحافی کی طرف دیکھا اور جواب دیا ، "لیکن میری ایسی جیت کا اخلاقی طور پر کیا جواز و مقام ہوتا؟ اگر میں اس طرح تمغہ حاصل کر لیتا تو کیا وہ اعزاز ہوتا؟ اور میری ماں میری اس حرکت کی بابت کیا سوچتی؟ میں اپنی ماں کو شرمسار نہیں کر سکتا۔"

اخلاقی اقدار نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں۔ کیا ہم اپنے بچوں کی کردار سازی کر رہے ہیں؟ ہم اپنے بچوں کو کون سی اقدار کی تعلیم دے رہے ہیں؟ اپنے بچوں کی اپنے کردار و عمل سے تربیت کیجئے۔ انہیں وقت دیجئے ورنہ جو انہیں وقت دے گا وہ انہیں اپنے مطابق ڈھال لے گا۔

اگر بلدیاتی حکومت کے لیے اہل ویژن رکھنے والے اور  دیانتدار  لوگ منتخب کے جاییں تو شہر مے ایسی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔۔گو...
07/07/2021

اگر بلدیاتی حکومت کے لیے اہل ویژن رکھنے والے اور دیانتدار لوگ منتخب کے جاییں تو شہر مے ایسی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔۔
گورنمنٹ ٹھیکداروں کو رقم ایسی سڑکوں کی ادا کرتی ہے مگر وہ بناتے نہیں۔

‏ہم سٹائل ایوارڈ...اسلامی جمہوریہ پاکستان‏آج لاہور میں ِایوارڈ شو تھا تقریب میں ڈرامہ انڈسٹری کی لڑکیوں کی ڈریسنگ کو دیک...
06/07/2021

‏ہم سٹائل ایوارڈ...اسلامی جمہوریہ پاکستان

‏آج لاہور میں ِایوارڈ شو تھا تقریب میں ڈرامہ انڈسٹری کی لڑکیوں کی ڈریسنگ کو دیکھ کر ایک لمحے کو ایسا لگا جیسا کہ کوئی ہالی یا بالی وڈ کی ایوارڈ تقریب ہیں۔
جب ریاست کمزور ہو ایکشن نا لے سکے تو پھر وہی ہوتا ہے جو عمران خان نے کہا کہ چھوٹے کپڑوں سے اشتعال پھیلتا ہے
‏یہ زمہ داری حکومت کی ہے کہ اگر واقعی ریاست مدینہ بنانی ہے تو پابندی عائد کی جائے کہ اس طرح کا لباس پہننے کی اجازت نہیں... اگر ریاست اور حکومت نے بھی صرف باتوں کی حد تک تنقید کرنی ہے تو ریاست مدینہ کا نام لینا بند کرے......

یہ عوام کی نہیں حکومت کی زمہ داری ہے کہ قانون بنائے
‏پاکستانی ماڈلز اور اداکارائیں جس تیزی سے کپڑے اتارتی چلی جا رہی ہیں
عنقریب یہ دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری جوائن کر لیں گی اور یوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بڑا اچھا نام روشن ہوگا
👇🏻👇🏻👇🏻

02/07/2021

منڈی بہاولدین کے ہسپتالوں میں کیا ہو رہا ہے ۔یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد۔۔۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے اہم ٹویٹ*        پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چ...
29/06/2021

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے اہم ٹویٹ

* پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی 2021 سے ہو گا: ڈاکٹر مراد راس

* گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث صوبے بھر کے سکول یکم جولائی2021 سے یکم اگست 2021 تک بند رہیں گے: ڈاکٹر مراد راس

* تمام طلبا و والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کرونا ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کریں : ڈاکٹر مراد راس

استاد کی عزت کرنے والے شاگرد ہی معاشرہ میں عزت پاتے ہیں۔تھانہ سول لائنز بہاولپور کے ایس ایچ او فرحان حسین کے ساتویں کلاس...
28/06/2021

استاد کی عزت کرنے والے شاگرد ہی معاشرہ میں عزت پاتے ہیں۔
تھانہ سول لائنز بہاولپور کے ایس ایچ او فرحان حسین کے ساتویں کلاس کے استاد سید انور شاہ صاحب جب تھانہ میں ان کے پاس کسی مسلے کے لئے آئے تو ایس ایچ او صاحب نے انکے قدموں میں بیٹھ کر انکا نہ صرف مسئلہ سنا بلکہ اسکو فوری طور پر حل بھی کیا۔
کچھ لمحے کے لیۓ سوچیں کے استاد محترم کے دل سے کتنی دعائیں نکلی ہوگی. اور یقیناََ آنسوں بھی نکلے ہونگے.
اور آج ہم موازنہ کریں تو ہم تو کچھ بھی عزت نہیں کرتے اُلٹا والدین کی امیری اورانکی پہنچ کا رعب و دبدبہ ڈالتے ہیں. کچھ بیوقوف گالی گلوچ اور اچھا بُرا بھی کہتے ہیں. اور حقیقت میں اگر دیکھا جاۓ تو ہمیں اعلیٰ عہدوں پر پہنچانے والا استادمحترم ہی ہوتا ہے.
جب سے طلبہ نے استاد کی عزت اور بے حرمتی کرنا شروع کہ ہیں اس وقت سے ہم زوال میں جا رہے ہیں. تو خدارا استاد کا ادب و احترام کریں. جزاک اللہ

ملکوال پولیس کی کوششوں سے باہووال سے اغواء ہونے والی پانچ سال کی بچی اوکاڑہ سے بازیاب ، ملزم گرفتار۔ ملزم طارق اوکاڑہ کا...
27/06/2021

ملکوال پولیس کی کوششوں سے باہووال سے اغواء ہونے والی پانچ سال کی بچی اوکاڑہ سے بازیاب ، ملزم گرفتار۔
ملزم طارق اوکاڑہ کا رہائشی تھا اور باہووال میں ملازمت کرتا تھا۔ بچی کو اغوا کر کے اوکاڑہ لے گیا۔ پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کر دیا۔

قیام پاکستان سے قبل اودھو داس سندھ کے امیر کبیر لوگوں میں شامل تھا۔اس کی ماں بیمار ہوئی تو ڈاکٹروں نے کہا کہ سندھ میں مو...
26/06/2021

قیام پاکستان سے قبل اودھو داس سندھ کے امیر کبیر لوگوں میں شامل تھا۔اس کی ماں بیمار ہوئی تو ڈاکٹروں نے کہا کہ سندھ میں موجود اسپتالوں میں اس بیماری کے علاج کی سہولت میسر نہیں ، اس کا علاج بمبئی کے اسپتال میں ہی ہوسکتا ھے ۔
اودھو داس والدہ کو بمبئی لے گیا اور علاج کرایا،ماں کی حالت بہتر ہونے پر گھر واپس لے آیا اور چند روز بعد ماں سے پوچھا کہ آپ کی طبعیت کیسی ھے جس پر اس کی ماں نے جواب دیا کہ:
میں تو اودھو داس کی ماں ہوں،یہاں علاج ممکن نہیں تھا تو بمبئی کے اسپتال میں علاج ہوگیا مگر سندھ میں بسنے والی ان ماؤں کا کیا ہوگا جن کے بیٹے اودھو داس کی طرح دولت مند نہیں۔
اودھو داس اپنی والدہ کی اس بات سے متاثر ہوا اور اس نے ماں کو بتائے بغير سنڌ کہ شہر شکار پور میں اس زمانے کا ایک جدید اسپتال تعمیر کرایا اور والدہ کو ساتھ لے کر اسپتال پہنچا کہ ماں اب فیتا کاٹ کر افتتاح کرو، یہاں سندھ میں بسنے والے غریبوں کا مفت علاج ہوگا ۔
ماں نے دیکھا کہ اسپتال کے مرکزی دروازے پر اس کے بیٹے اودھو داس کا مجسمہ نصب تھا ۔ ماں اودھو داس سے مخاطب ہوئی کہ یہ مجسمہ تم نے اسلیے نصب کرایا ھے کہ تمہارے سخی ہونے کے چرچے ہوں، اس مجمسمے کی یہاں موجودگی تک میں افتتاح نہیں کرسکتی ۔
اودھو داس نے مجسمے کو ہٹوا کر اپنے نام کی تختی بنوائی اور اسے داخلی راستے پر زمین میں دفن کرادیا کہ جو بھی اسپتال میں داخل ہوگا وہ میرے نام کو پیروں تلے روندتا ہوا داخل ہوگا ۔ اس کے بعد اودھو داس کی ماں نے اس فلاحی اسپتال کا افتتاح کیا ۔
آج جب میں سوشل میڈیا پر غریبوں کو راشن دیتے وقت فوٹو سیشن کراکے ان کو رسوا اور اپنی مشہوری کی پوسٹیں دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ کاش ھم لوگ بھی اودھو داس کی ماں اور اودھو داس کی طرح سوچیں.

Address

First Floor Pick And Pay Mart, Main Gujrat Road Phalia
Phalia
50400

Telephone

+923345588000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu World:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Phalia

Show All