Aam Olas Awaz

Aam Olas Awaz Www.Aam Olas Awaz

اپنی کمزوریاں اپنے تک رکھیں اُنہیں دوسروں پر عیاں نہ ہونے دیں پھر چاہے وہ دوسرے آپ کے بہت قریب ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ ایک...
07/11/2024

اپنی کمزوریاں اپنے تک رکھیں اُنہیں دوسروں پر عیاں نہ ہونے دیں پھر چاہے وہ دوسرے آپ کے بہت قریب ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب یہی لوگ آپ کی کمزوریوں کا مذاق اڑائیں گے یہ لوگ، جنہیں آپ اپنا سمجھتے ہیں، کبھی بھی آپ کی کمزوریوں کو سمجھنے کی کوشش نہیں کریں گے، بلکہ وہ انہیں آپ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنی ذات کی حفاظت کریں اور اپنی کمزوریوں کو اپنی طاقت میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں
عمیرہ احمد اپنے ناول لاحاصل میں لکھتی ہیں
"انسان پر بھروسہ کر بھی لیا جائے تو وقت اور حالات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ وقت اور حالات دو چیزے ہے جو جذبہ اور رشتہ بدل دیتے ہے۔"
Follow me
❤‍🔥❤💯.


۔













۔

💯💙💞

ڈھل گئی عمر سبھی شوق ہمارے لے کراب تم آئے ہو مری جان ستارے لے کرتم بھی چل دو گے لیے ساتھ ہماری خوشیاںاور جیے جائیں گے ہم...
07/11/2024

ڈھل گئی عمر سبھی شوق ہمارے لے کر
اب تم آئے ہو مری جان ستارے لے کر

تم بھی چل دو گے لیے ساتھ ہماری خوشیاں
اور جیے جائیں گے ہم روگ تمہارے لے کر۔
Follow me












۔

زندگی بغیر ڈگریوں کے چل سکتی ہے، زندگی ایک ہی کپڑے کو سو بار پہن کر بھی گزاری جا سکتی ہے، زندگی دو روٹیوں کے بجائے ایک ر...
06/11/2024

زندگی بغیر ڈگریوں کے چل سکتی ہے، زندگی ایک ہی کپڑے کو سو بار پہن کر بھی گزاری جا سکتی ہے، زندگی دو روٹیوں کے بجائے ایک روٹی کھا کر بھی چل سکتی ہے .
لیکن زندگی بغیر عزت بغیر محبت کے نہیں گزر سکتی، اس لیے ہمیشہ اُس شخص کو چنو جو آپ کی عزت کرے، آپ سے محبت کرے، اکیلے میں بھی اور سب کے سامنے بھی آپکو عزت و محبت دے، آپ کی تذلیل نہ کرے، چاہے آپ موجود ہوں یا غیر حاضر ہوں"محبت اعلیٰ ترین اور عزت انمول شے ہے..

(چلو غم کو بھلائیں ذرا مسکرا کر اپنا خوں بڑھائیں )کہتے ہیں کہ کچھ چور ایک دفعہ رحیم خان کے گھر گھس گئے اور سارا سامان چو...
06/11/2024

(چلو غم کو بھلائیں ذرا مسکرا کر اپنا خوں بڑھائیں )

کہتے ہیں کہ کچھ چور ایک دفعہ رحیم خان کے گھر گھس گئے اور سارا سامان چوری کر کے لے گئے۔ جب وہ جانے لگے تو رحیم خان نے کچھ بچا ہوا سامان اُٹھایا اور ان کے پیچھے چل پڑا۔ جب چوروں نے اسے دیکھا تو پوچھا:

"کیوں پیچھے آ رہے ہو، بھائی؟ تمہیں کیا چاہیے؟"

رحیم خان نے کہا: "تم لوگوں نے میرے گھر میں کچھ بھی نہیں چھوڑا، تو میں تمہارے ساتھ چل رہا ہوں کہ شاید تمہارے گھر میں جگہ مل جائے!"

چور اس کی بات سن کر ہنس پڑے اور سارا سامان واپس کر دیا۔ 😁

یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا...
06/11/2024

یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا !

خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکر غم کا چلا دیا !

یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،،خوشبو نہیں آنے دی !

اگر خوشبو آ گئی تو باپ ہے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاہی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا !

سمجھا دوں گا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ہے
کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رہا ہے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ہے یا نہیں ! لہذا سارا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا ہے !

اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو !

یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ، ان مع العسرِ یسراً ،

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،،مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔

یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا ،اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا

اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں : این آر او " کے تحت باہر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناہی ثابت نہ ہو جائے ،،عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ،،،

وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا ، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا ،

فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا !

اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ہے تو : کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں،یعقوب چیخ پڑے ھیں : انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔

تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں " مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ھے :

سبحان اللہ ،،جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،،جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے !

واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون !

اللہ جو چاھتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی !

یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ہیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں !

کھبی کھبی ڈھیروں  لفظ ہونے کے بعد بھی بولنے کو دل نہیں چاہتا ۔۔۔۔نہ بتانے کے لئے۔۔۔  نہ جتانے کے لئے ۔۔۔اور نہ  ہمدردی ک...
06/11/2024

کھبی کھبی ڈھیروں لفظ ہونے کے بعد بھی بولنے کو دل نہیں چاہتا ۔۔۔۔
نہ بتانے کے لئے۔۔۔
نہ جتانے کے لئے ۔۔۔
اور نہ ہمدردی کے لئے
#

‏اپنے دور کا بہترین ڈبل سٹوری گھر ، لیکن ہر زمانے کے عروج کو زوال ہے یہی انسان کی بھی حقیقت ہے۔Follow me❤‍🔥❤💯           ...
06/11/2024

‏اپنے دور کا بہترین ڈبل سٹوری گھر ، لیکن ہر زمانے کے عروج کو زوال ہے یہی انسان کی بھی حقیقت ہے۔
Follow me
❤‍🔥❤💯












۔

💯💙💞
❤❤

شکاری کتا خرگوش کا پیچھا کرتے ہُوئے جب اُسے نہیں پکڑ پایا تُو اُس سے پُوچھتا ہے؛ تُمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں اور میری لمبی ...
05/11/2024

شکاری کتا خرگوش کا پیچھا کرتے ہُوئے جب اُسے نہیں پکڑ پایا تُو اُس سے پُوچھتا ہے؛ تُمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں اور میری لمبی پھر بھی میں تُمہیں کیوں نہیں پکڑ سکتا؟
خرگوش نے شکاری کُتے کو جواب دیا؛ کیونکہ میں اپنے لئے بھاگ رہا ہُوں اور تُم کسی اور کے لیے بھاگ رہے ہو۔
۔
بالکل اسی طرح اس زندگی میں اگر اپنے حقوق حاصِل کرنے کی لیے خرگوش نہیں بن سکتے ہو تو دُوسروں کیلئے کُتا بھی نہ بنو۔
🙂💯✔️♥
#پاکستانیوں
#پاکــــــــــــــــــستان #عوام #اخری #امید

قارون نہیں جانتا تھا کہ ہمارے جیب میں موجود اے ٹی ایم کارڈ اس کی چابیوں کی جگہ لے لیتا ہے، اسکی چابیاں مضبوط مرد بھی نہی...
04/11/2024

قارون نہیں جانتا تھا کہ ہمارے جیب میں موجود اے ٹی ایم کارڈ اس کی چابیوں کی جگہ لے لیتا ہے، اسکی چابیاں مضبوط مرد بھی نہیں اٹھا سکتے تھے...!!
کسرٰی فارس نہیں جانتا تھا کہ ہمارے ڈرائنگ روم کی کنبی اس کے تخت سے زیادہ آرام دہ ہے...!!
قیصر، جس کے غلام اس کے سر کے اوپر شترمرغ کے پروں سے ہوا کرتے تھے، اس نے کبھی ہمارے گھروں میں موجود ایئر کنڈیشنر نہیں دیکھے...!!
ہرقُل، جو فخریہ پانی کی قنینی سے پانی پیتا تھا اور جس کے ارد گرد لوگ اس کی ٹھنڈک پر حسد کرتے تھےاس نے کبھی ہمارے گھروں میں موجود واٹر کولر سے پانی نہیں پیا...!!
خلیفہ المنصور، جس کے غلام گرم اور ٹھنڈے پانی کو ملاتے تھے تاکہ وہ فخر سے غسل کر سکے، اس نے کبھی جاکوزی میں غسل نہیں کیا...!!
حج کا سفر جو اونٹوں کی پیٹھ پر مہینوں لیتا تھا، ہمارے لیے ہوائی جہازوں میں چند گھنٹوں کا سفر ہے...!!

ہم ایک ایسی زندگی گزار رہے ہیں جسے بادشاہوں نے کبھی نہیں گزاری، بلکہ خواب میں بھی نہیں دیکھی، اور پھر بھی ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی قسمت کو روتے ہیں۔

جب آپ کی آنکھیں وسیع ہو جاتی ہیں، تو آپ کا دل تنگ ہو جاتا ہے۔

معاشرے کی عکاسی"بچہ بھوکا ہےصاب،، کچھ دے دو"گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک نوجوان عورت ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگ رہی تھی ۔"اس...
04/11/2024

معاشرے کی عکاسی

"بچہ بھوکا ہےصاب،، کچھ دے دو"
گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک نوجوان عورت ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگ رہی تھی ۔
"اس کا باپ کون ہے؟ ..... پال نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟"
سیٹھ جھنجلا کر بولا. عورت خاموش رہی.
سیٹھ نے اسے سر سے پاؤں تک دیکھا. اس کے کپڑے میلے اور پھٹے ہوئے تھے ۔
لیکن تھی وہ خوبصورت اور سڈول، نین نقش اچھے تھے.
سیٹھ نے کہا: " میرے گودام میں کام کرے گی؟ کھانے کو بھی ملے گا اور پیسہ بھی"
بھکارن سیٹھ کو ٹک ٹک دیکھتی رہی..
سیٹھ نے کہا: "فکر نہ کر، بہت پیسے ملیں گے."
عورت نے پوچھا: "سیٹھ تیرا نام کیا ہے؟"
سیٹھ: "نام......... تجھے نام سے کیا غرض ....؟"
عورت: "جب دوسرے بچے کے لیئے بھیک مانگوں گی تو لوگ اس کے باپ کا نام بهی تو پوچھیں گے
motherdon

واقعی، میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو زندگی سے کتنا ہی کھو دیں، پھر بھی دل سے امیر ہوتے ہیں، اور ایسے لوگ بھی جو زندگی...
04/11/2024

واقعی، میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو زندگی سے کتنا ہی کھو دیں، پھر بھی دل سے امیر ہوتے ہیں، اور ایسے لوگ بھی جو زندگی سے سب کچھ پا کر بھی دل سے فقیر رہتے ہیں۔ یہ بات دل کو چھو لینے والی ہے۔

شاخوں سے پتوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیش خیمہ نہیں ہے ۔۔ بلکہ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہر شے فانی ہے اور تبدیلی کائنات ...
03/11/2024

شاخوں سے پتوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیش خیمہ نہیں ہے ۔۔ بلکہ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہر شے فانی ہے اور تبدیلی کائنات کا حسن ہے اور ۔ ہم نے بھی ایک دن زندگی کی شاخ سے ایسے ہی ٹوٹ کر گر جانا ہے

#دنیافانی

ماں اس زندگی میں سب کچھ ہے۔  یہ غم میں سکون، مایوسی میں امید اور کمزوری میں طاقت ہے۔    motherresp
02/11/2024

ماں اس زندگی میں سب کچھ ہے۔
یہ غم میں سکون، مایوسی میں امید اور کمزوری میں طاقت ہے۔
motherresp

Follow me❤‍🔥❤💯.۔                                                     ۔   💯💙💞‘‘‘‘❤❤
02/11/2024

Follow me
❤‍🔥❤💯.


۔













۔

💯💙💞




❤❤

ہمارے آباؤ اجداد اس طرح کے برتنوں میں کھانے پینے کی چیزیں بناتے تھے ۔ اور سالوں تک ان کے پاس یہی برتن ہوا کرتے تھے ۔ ان ...
02/11/2024

ہمارے آباؤ اجداد اس طرح کے برتنوں میں کھانے پینے کی چیزیں بناتے تھے ۔ اور سالوں تک ان کے پاس یہی برتن ہوا کرتے تھے ۔ ان کو کبھی خیال ہی نہیں آیا کہ اس برتن کو تھوڑا رگڑ کر اس سے یہ کالک صاف کردیں ۔ تاکہ کسی مہمان کے سامنے شرمندگی نہ ہو ، کوئی مہمان ہمارے برتنوں کے بارے میں کہیں کوئی تبصرہ نہ کردے ۔ بس ان کو جو خیال تھا وہ اپنی روح اور اپنے دل کو صاف رکھنے کا خیال تھا ۔ وہ ہمیشہ اس فکر میں رہتے کہ کہیں ہماری اور ہمارے بچوں کی اخلاقیات پر کوئی انگلی نہ اٹھائے ، ہمارے دل میں کسی کےلیے بغض و عناد نہ آئے اور نہ ہی ہمارے حرکتوں کی وجہ کسی اور کا دل ہمارے بارے میں بغض و عناد کا شکار ہو ۔

اس کے برعکس آج کے دور میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مہمانوں والے برتن اعلی سے اعلی اور مہنگے سے مہنگے ہوں ۔ بھلے ہم ایک دوسرے کےلیے حسد ، بغض اور عناد سے بھرے ہوں لیکن برتن صاف ہونے چاہیے بس ۔

رحم اللہ اجمعین

کتے تاریخ نہیں پڑھتے ایسا کرتے تو گاڑیوں اور انسانوں کے پیچھے بھاگنا اور بھونکنا کب کا ترک کر چکے ہوتےکیونکہ تاریخ میں ا...
01/11/2024

کتے تاریخ نہیں پڑھتے

ایسا کرتے تو گاڑیوں اور انسانوں کے پیچھے بھاگنا اور بھونکنا کب کا ترک کر چکے ہوتے

کیونکہ تاریخ میں ایک بھی مثال نہیں ملتی کہ کوئی کتا اس مشق سے کوئی تبدیلی لے آیا ہو

یہ پوسٹ محض تاریخ سے سبق نہ لینے کی روش کے بارے میں ہے، کتوں کے "بارکنگ رائٹس" کی نفی نہیں۔

بھونکنا ہر کتے کا پیدائشی اور جبلی حق ہے۔ اس حق کی نفی کھلی فسطائیت ہے۔

,, زندگی کی فتح ،، اس تصویر نے انٹرنیٹ پر سب حساس دلوں کو دکھی کردیا تھا ، فلس طین میں ایک عمارت کے ملبے میں دبا ہوا چمک...
01/11/2024

,, زندگی کی فتح ،،
اس تصویر نے انٹرنیٹ پر سب حساس دلوں کو دکھی کردیا تھا ، فلس طین میں ایک عمارت کے ملبے میں دبا ہوا چمکیلی آنکھوں والا بچہ ، جو امید بھری نظروں سے دنیا کو دیکھ رہا ہے ، انگلیوں سے زندگی ادھڑتی ڈور کو تھامنے کی کوشش کر رہا تھا ۔۔۔ اوپر لاکھوں ٹن کا کنکریٹ اور نیچے ننھی سی جااااان ۔۔۔ سب کی جان اٹکی تھی اور ۔۔۔۔۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد یہ فرشتہ بچا لیا گیا۔ الحمدللہ
اس کی مسکراہٹ کہہ رہی ہے ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

❤️Ten Unknown Facts About
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.
2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.
3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.
4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.
5. Global Presence: BMW is a global automotive Company
6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.
7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.
8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.
9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.




10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured in films, music videos, and celebrated for their design and engineering excellence worldwide.
Today's best photo
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌










Actres with and also known as in movie📽📺👈

لوگوں کے ساتھ حد سے زیادہ لگاؤ انہیں آپ سے دور کر دے گا - انسانی تعلقات کے پیچھے جتنا زیادہ بھاگو گے اتنا ہی اس تعلق کے ...
01/11/2024

لوگوں کے ساتھ حد سے زیادہ لگاؤ انہیں آپ سے دور کر دے گا - انسانی تعلقات کے پیچھے جتنا زیادہ بھاگو گے اتنا ہی اس تعلق کے قائم رہنے کے امکانات کم ہوتے چلے جائیں گے۔
دوسروں سے ان کے رویے سلوک کی شکایت کرنے سے دراصل آپ کی اپنی ہی کمزوری ظاہر ہوتی ہے اور آپ کے حق میں ان کی بے رخی مزید بڑھ جاتی ہے اور عام طور پر کوئی مؤثر حل برآمد نہیں ہوتا۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aam Olas Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category