New Khyber Top News

New Khyber Top News 🌍 News | 🎬 Entertainment | 📰 Current Affairs

About staying informed and sharing insights on the latest happenings around the globe.

Join me as I dive into the worlds of news, entertainment, and current affairs.

10/01/2025

دبئی 5 سالہ ملٹی پل وزٹ ویزا ، پاک افغان شہری دونوں رابطہ کرسکتے ہیں
واٹس اپ رابطہ نمبر 0344 4440238

10/01/2025

لنڈیکوتل نگران ایس ایچ او
خیبر، اسلام الدین شینواری کو نگران ایس ایچ او لنڈی کوتل کی ذمہ داری سونپ دی گئی، عدنان آفریدی 10 روز کیلئے انڈر رپورٹ ہونے کی وجہ سے معطل رھے گے۔ پولیس ذرائع

خیبر لنڈیکوتل اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز کی دفتر میں پولیس حکام کا سماجی کارکن ثواب نور شینواری واقعہ کے حوالے سے جرگہ مشر...
10/01/2025

خیبر لنڈیکوتل اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز کی دفتر میں پولیس حکام کا سماجی کارکن ثواب نور شینواری واقعہ کے حوالے سے جرگہ مشران کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہوگئے پاک افغان شاہراہ کھول دیا گیا جبکہ لنڈی کوتل بازار بھی کھول دیا گیا
تفصیلات کے لنڈیکوتل اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز کے دفتر میں . پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن روح الامین کے سربراہی میں لنڈی کوتل تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ملک ماصل خان شینواری ملک تاج الدین شینواری اور دیگر مشران کے ساتھ سماجی کارکن ثواب نور شینواری واقعہ پر مزاکرات کامیاب ہوگئے. مزاکرات کے موقع پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہاکہ مزکورہ واقعہ پر 10دن کے لئے (جے آئ ٹی) یعنی جائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی. جوکہ واقعہ کی شفاف انکوائری کرینگے. مزکورہ دس دن تک لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او معطل ہوگی. اور اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریگی . مزاکرات تحصیلدار لنڈی کوتل ملک تیمور آفریدی ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کے صدر امان علی شینواری سینئر صحافی حاجی احمد نبی شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے

10/01/2025

جمعہ مبارک 🌷
عمرہ سعادت سروس !!
رمضان المبارک کے لئے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے،خواہشمند حضرات رابطہ کریں، واٹس اپ 0344 4440238

درخواست گزار کی جانب سے 1000 ڈالر کے مساوی تنخواہ کی درخواست
10/01/2025

درخواست گزار کی جانب سے 1000 ڈالر کے مساوی تنخواہ کی درخواست

یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔
10/01/2025

یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔

خیبرلنڈیکوتل: ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کے صدر امان علی شینواری، تحصیلدار ملک  حاجی تیمور آفریدی، طورخم کلیئرنگ ایج...
09/01/2025

خیبرلنڈیکوتل: ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کے صدر امان علی شینواری، تحصیلدار ملک حاجی تیمور آفریدی، طورخم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر ایجنٹ حاجی ایمل شینواری اور سیاسی رہنماء ولی محمد آفریدی کی مداخلت پر سماجی کارکن ثواب نور شینواری کو پولیس نے رہائی کے موقع پر قبائلی و علاقے کے روایات کے مطابق ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل کو حوالے کر دیا گیا.

مسافروں کے لئے اہم پیغام  !! پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام،...
08/01/2025

مسافروں کے لئے اہم پیغام !! پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!
سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام، مسافروں کے لئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار، پولیو سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر ضروری، اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیبرلنڈیکوتل: سال  1948 پرانی یادیں  !! اس تصویر میں ملک مراد خان اور ملک باور شینواری قائداعظم محمد علی جناح کو لنڈیکوت...
08/01/2025

خیبرلنڈیکوتل: سال 1948 پرانی یادیں !!
اس تصویر میں ملک مراد خان اور ملک باور شینواری قائداعظم محمد علی جناح کو لنڈیکوتل دورے کے موقع پر قبائلی تندوری روٹی پیش کر رہے ہیں۔

(خیبر لنڈیکوتل) نوجوانان قبائل نامی تنظیم سے وابستہ سعید شینواری اور اسرار احمد شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی...
08/01/2025

(خیبر لنڈیکوتل) نوجوانان قبائل نامی تنظیم سے وابستہ سعید شینواری اور اسرار احمد شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی' کیا ہے کہ لنڈی کوتل پولیس نے ان کے ایک ساتھی سوشل میڈیا صارف ثواب نور کو بلاجواز اٹھا لیا ہے حبس بے جا میں رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ ثواب نور نے چند روز پہلے مچنی پوسٹ پر گاڑیوں سے غیرقانانی رقم لیتے وقت پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی تھی اس لئے ان کو اٹھایا ، اس سلسلے میں جب ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان کیساتھ رابطہ کیا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ثواب نور نے صدام نامی پولیس کیساتھ جھگڑا کیا ہے اور اس وجہ سے ان کو گرفتار کیا اور اس کے متعلق بعد میں ایف آئی آر شیئر کر لیں گے، ابھی تک ثواب نور کی بنائی ہوئی ویڈیو کی نوعیت کا پتہ نہیں چلا کیونکہ سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہے اور نہ ان کے ساتھیوں نے شئیر کی ہے،

برنس اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹرحیات اباد پشاور 2024 کی سالانہ رپورٹ ۔............       برنس اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹرحیات اب...
08/01/2025

برنس اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹرحیات اباد پشاور 2024 کی سالانہ رپورٹ ۔............ برنس اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹرحیات اباد افغانی شہریوں سمیت مقامی اور بین الاقوامی مریضوں کوصحت کی خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔برنس اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹرحیات 120 بستروں پر مشتمل ہے۔ جو برنس پلاسٹک سرجری ٹرامہ، ائی بی پی اینستھیزیا، ریڈیالوجی پیتھالوجی , فزیوتھراپی نیوٹریشن اور سائیکالوجی سمیت متحد شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔امسال مریضوں کی تفصیلات یہ ہے۔برن پلاسٹک سرجری ٹرامہ اور ائی بی پی میں کل 37137 مریضوں کو دیکھا گیا . جبکہ8936 داخل شدہ مریضوں کی تعداد رہی۔ 2024 کے دوران سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جرائی کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہوئے تقریبا 11602 مریضوں کے اپریشن کیے گئے .امسال 467 افغانی شہریوں کو صحت کی تمام ضروریات اور سہولیات بھی وقتا فوقتا جاری رہی ۔امسال 2024 میں اپریشن تھیٹرز، وارڈذ،اور آئی سی یوز کو انفیکشن سے پچانے کے لئے اپریشن تھیٹر کی سروسیسز بلا تعطیل جاری رکھنے کے لئے فیمیگیشن مشین منگوائی گئ۔ بیک اپ میں اینستھیزیا مشین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی مشین کی خریداری بھی کی گئی۔ جراہی کے دوران اپریشن تھیٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید 4 جراحی کی مشینری خریدی گئی۔برن ٹرامہ سینٹر کو (عزیز جان ٹرسٹ) اہم یونٹس میں مریضوں کے لیے ضروری ادویات کی ماہانہ عطیہ جنکی لاگت 1،000،000 ہے ہسپتال کو فراہم کر رہی ہے۔ مالی سال 2025 اور 26 کے لیے ادویات اور سرجیکل ڈسپوزبلز کے لیے ہسپتال کو کل تخمینہ 15,000,000 درکار ہے۔ کیونکہ نئی طبی الات اور بہتر علاج معالجے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

08/01/2025

سعودی عرب آزاد ویزا
ایک سال کے لئے اقامہ کیساتھ،خواہشمند حضرات واٹس آپ پر رابطہ کریں۔
0344 4440238

08/01/2025

عمرہ سعادت سروس جاری !!
رمضان المبارک کے لئے بھی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے،
خواہشمند حضرات واٹس اپ پر رابطہ کریں۔0344 4440238

خیبر لنڈیکوتل بازار سے لاپتہ نوجوان  کی تلاش  !! خیبر لنڈیکوتل شاہ فہد ولد محمدی خان نامی نوجوان  سکنہ شیخ مل خیل غنی خی...
07/01/2025

خیبر لنڈیکوتل بازار سے لاپتہ نوجوان کی تلاش !!
خیبر لنڈیکوتل شاہ فہد ولد محمدی خان نامی نوجوان سکنہ شیخ مل خیل غنی خیل 31 دسمبر کو لنڈی کوتل بازار سے لاپتہ ہو گیا ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں درج کردی گئی ہیں
اگر کسی کو مزکورہ نوجوان کے بارے میں معلومات ہو تو درجہ ذیل موبائل فون نمبر پر رابطہ کریں. شکریہ 03064117167/03117031257

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے سجادہ نشین جامعہ بنوریہ اشخیل مولانا سید محمد احمد بنوری عرف باچاجی کو دستار پہنا کر ان ...
07/01/2025

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے سجادہ نشین جامعہ بنوریہ اشخیل مولانا سید محمد احمد بنوری عرف باچاجی کو دستار پہنا کر ان کی کامیابی کیلئے دعا کی،
جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز میں جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مرحوم صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری کے وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اور ان کی ایصال ثواب و بلند درجات کیلئے دعا کی گئی،
اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے سجادہ نشین جامعہ بنوریہ اشخیل کے مہتمم مولانا سید محمد احمد بنوری عرف باچاجی کو دستار پہناتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے اور اپنے علاقے میں مرحوم پیر محمد عمر بنوری کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہر مرحلہ پر انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر دین اسلام کی تبلیغ اور جےیوآئی کے لئے آواز بلند کی تھی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مقرر کردہ سجادہ نشین کی کامیابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں.
تقریب میں جےیوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، پیرزادہ اغاجان بنوری، سیدعلی احمدبنوری، سید تقی احمد بنوری۔مولانا رحمت اللہ سید یاسر احمد سید عثمان بنوری و جید علماء کرام بھی موجود تھے.
آخر میں سجادہ نشین مولانا سید محمد احمد بنوری عرف باچاجی نے قائد جمعیت اور تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا، پریس ریلیز

چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں منگل کی صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئ...
07/01/2025

چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں منگل کی صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
تبت کے علاقے میں سب سے اونچی کاؤنٹی تقریباً 62 ہزار افراد کا گھر ہے اور ماؤنٹ ایورسٹ کے چینی حصے میں واقع ہے۔
کٹھمنڈو کے علاوہ نیپال میں ایورسٹ کے قریب بلند و بالا پہاڑوں میں لوبوچے کے آس پاس کے علاقے بھی زلزلے اور ضمنی جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

07/01/2025

انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز !!

انسٹیٹیوٹ اف کڈنی ڈیزیز
حیات اباد جو 2008 سے اپنی سروس کا اغاز کرنے والا خیبر پختنخواہ کا واحد ادارہ ہے۔ جہاں مٹانہ ،گردوں کے مختلف امراض اورگردوں کی پیوندکاری، رینل ٹرانسپلانٹ کے علاوہ مفت ڈائلسز سروس فراہم کر رہا ہے ۔

امسال انسٹیٹیوٹ اف کڈنی ڈیزیز کی او پی ڈی میں 149893 مریضوں کا معائنہ کیا گیا.جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے 26836 ، نیفرالوجی کے 40873۔یورولوجی کے 82184مریضوں کو ہسپتال کی تمام سہولیات فراہم رہی ۔ ہسپتال میں 7149 مریضوں کو داخل کیا گیااور 7940 مریضوں کی چھوٹے بڑے اپریشنز کئے گئے۔ لیبارٹری کے 433698 اور ریڈیالوجی 57357 مریضوں کو سہولیات دستیاب رہی۔ علاوہ ازیں 27369 مریضوں کو ڈائلیسس کی مفت سروسز فرام کی گئی اور 38 مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔امسال ائی کے ڈی نے بہترین کارکردگی پر ائی ایس او سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا اور رینل ٹرانسپلانٹ کا دوبارہ اغاز بھی کر دیا ۔ مریضوں کا اعتماد اور روز بروز بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے 102 بستروں کی تعداد کو بڑھا کر 309 بستروں پر مشتمل کر دیا ۔بستروں کی گنجائش کے علاوہ ائی کے ڈی میں نیو او پی ڈی اورائی بی پی بلاک ، پرائیویٹ رومز ، 4 یورولوجی یونٹس, مزید ایک اور نفرالوجی یونٹ، پیڈیا ٹرک اور ٹرانسپلانٹ کی علیحدہ سہولیات اور زنانہ مردانہ ڈائلیسس انتظار گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ائی کے ڈی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ٪35 سے ٪40 یورولوجی کے مریضوں کو سٹی سکین کی ضرورت پڑتی ہے اسی بنا پر یونی سی ار کی جانب سے عطیہ کی گئی سٹی سکین مشین کی سہولت مریضوں کو روا ں دوا ں رہی۔ سال کے اختتام پراو پی ڈی میں افغانی مریضوں کی تعداد 6836 رہی۔ جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے 397 مریض زیر علاج رہے ۔ساتھ ہی 275 افغانی مریضوں کے چھوٹے بڑے اپریشنز کئے گئے۔ سارا سال ائی کے ڈی نے بہترین ایکی ڈیمک سروس جاری رکھیں جبکہ نرسز اور پیرامیڈکس سٹاف کی بہترین تربیت کے لیے 14 انسٹیٹیوٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ نے رینل ٹرانسپلانٹ تربیت کے لیے PKI/PAF ہسپتال اسلام اباد کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔ اپنے ادارے کو مزید بہتر سے بہترین بنانے کے لیے مستقبل کے لیے مزید 15 نئی ڈائلیسس مشین ، ہسپتال کے لیے سولر رائزیشن سسٹم اور ماڈیولز اپریشن تھیٹرز کے لئے فنڈز کی درخواست بھی کی گئی ہے۔میڈیا سیل ایم ٹی ائی۔ ایچ ایم سی۔پشاور

پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 96 ارب روپے سے زائد کی چائے پی لی
07/01/2025

پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 96 ارب روپے سے زائد کی چائے پی لی

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Khyber Top News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share