This page is build up to show the real image of KP Police and their achievments.
Our Mission is To protect lives, properties and honor of the people; maintain public order and enforce the laws of the land to the best of our ability and without any discrimination, through modern, proactive policing and community participation
03/02/2025
کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے سوچیں
مردان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے باعث ایک شخص اور اس کی بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، اور ان کی معصوم بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محبوب علی اور اس کی زوجہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا ملزم فیاض کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے، ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلوں سے زندگیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی کمیونٹی اور علماء کی مدد سے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
ہم سب مل کر معاشرتی امن قائم رکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں اور اس پیغام کو پھیلائیں۔
02/02/2025
خیبر جمرود پولیس کی نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والی نشہ اور ایکٹریسی ٹیبلٹس کے اسمگلر خلاف کامیاب کاروائی نشہ اور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم سے مجموعی طور پر 2200 گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ایس ایس ایچ او جمرود شاہ خالد کی سربراہی میں ایڈشنل ایس ایچ او ذاہد آللہ نے دوران گشت علاقہ ٹیڈی بازار میں پیدل مشتبہ شخص سے دوران تلاشی 2200 نشہ اور ایکٹریسی گولیاں برآمد کرکے ملوث ملزم محمد وسیم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
01/02/2025
چارسدہ : سرکل تنگی پولیس کا تھانہ مندنی کی حدود میں امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ
ڈی ایس پی تنگی زرداد خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گل ولی خان کی قیادت میں مندنی میں پولیس کا فلیگ مارچ منعقد کیا گیا، جس میں سرکل تنگی کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنا، عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر پولیس حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی ایس پی تنگی زرداد خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گل ولی خان نے اس موقع پر کہا کہ "پولیس ہر ممکن طریقے سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔"انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے گشت اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔
01/02/2025
منشیات سے پاک۔۔۔۔۔ ضلع مہمند،
ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز کو "منشیات سے پاک ضلع مہم" کے تحت منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ایس ایچ اوز سمیت تمام ذمہ داران سے حلف لینے کی احکامات جاری کیے،
اس دوران، ڈی ایس پی سرکل تھانہ یکہ غنڈ دلفراز خان، ایس ایچ او قاسم جان اور دیگر افسران نے حلف اٹھا کر منشیات سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا عہد کیا۔
01/02/2025
ایبٹ آباد
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کہ خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی گزشتہ شب ہونے والی برف باری کے بعد ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اہلکار کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کی مدد و امداد کے واسطے گلیات کے مختلف ایریاز میں موجود ہیں۔
01/02/2025
ضلع کرم میں شہید پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم پاراچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں گزشتہ شب سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سید عاشق حسین سکنہ نورکی پاراچنار شہادت کے اعظیم مرتبے پر فائز ہو گئے تھے جس کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دیا گیا شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس کی بھاری نفری کے علاؤہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کی پولیس حکام نے قومی پرچم میں لپٹے شہید پولیس اہلکار کے تابوت میں آخری دیدار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی جسد خاکی کو ان کی آبائی گاؤں نورکی روانہ کر دیا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
31/01/2025
مہمند: تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی بروقت کارروائی، آوارہ گردی اور اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند، اکرام اللہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ڈی ایس پی سرکل تھانہ یکہ غنڈ، دلفراز خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کوٹلی پوسٹ کے مقام پر چند افراد روزانہ جمع ہو کر ہوائی فائرنگ اور آوارہ گردی کرتے ہیں،
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل دلفراز خان، ایس ایچ او قاسم جان، انچارج کوٹلی پوسٹ راضی خان، اور ایڈیشنل انچارج ماربل سٹی ذیفان خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،
جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،
گرفتار ملزمان سے تین پستول، ایک کلاشنکوف اور 20 کارتوس برآمد ہوئے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،
ڈی پی او مہمند اکرام اللہ کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی دلفراز خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
31/01/2025
نوشہرہ :۔تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی،اسلحہ کی نوک پر تیز رفتار رکشہ چھینے اورکارلفٹر 03رکنی گروہ کا سرغنہ گرفتار نشاندھی پر چھینا گیا رکشہ اور موٹر کار برآمد۔مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق۔مسمی نصیر احمد ولد فقیر خان ساکن لوئر کرم نے اسلحہ کی نوک پر رکشہ چھینے جبکہ مسمی لائق زمان ولد حبیب الرحمن ساکن میاں عیسی نے اپنی موٹر کار نمبر 1723/L,چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے زاہد عالم ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی نگرانی میں نگاہ حسین SHO تھانہ اکوڑہ،زبیر خان ASI کو ٹاسک حوالہ کیا۔
تفتیشی آفیسر نے دن رات انتھک محنت سے گروہ کے سرغنہ فضل سبحان ولد مہتاب ساکن ترناب چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔نشاندھی پر چھینا گیا رکشہ اور موٹر کار برآمد کرلی گئی۔
31/01/2025
ڈیرہ اسماعیل خان :- تھانہ گلوٹی پولیس کی منشیات سمگلنگ کیخلاف کامیاب کاروائی
کار کے خفیہ خانوں 17640 گرام چرس اور چرس فروختگی رقم 02 لاکھ 09 ہزار روپے برآمد
منشیات سمگلر گرفتار، مقدمہ درج
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی تھانہ گلوٹی پولیس نے منشیات سمگلروں کیخلاف بڑی و کامیاب کاروائی کی ۔ ایس ڈی پی او پنیالہ سرکل بشارت خان و ایس ایچ او گلوٹی بشیر احمد، انچارج انوسٹی گیشن اسرار حسین معہ نفری پولیس نے گلوٹی کے مقام اسپیشل ناکہ بندی کی ،بدوران ناکہ بندی گاڑی موٹرکار نمبر ADT-790 کو چیکنگ کی غرض سے روکا، گاڑی میں سوار شخص نے اپنا نام محمد فرقان ولد شاہجہان قوم مروت سکنہ گورکہ شاہ حسن غزنی خیل ضلع لکی مروت بتلایا ۔ گاڑی کی چیکنگ کرنے پر کار کے خفیہ خانوں سے 14 پکیٹ چرس برآمد ہوئے جنہیں ملزم پنجاب سمگل کرنے جارہا تھا ،پکیٹس کا وزن کرنے پر مجموعی طور پر 17 کلو 640 گرام اتری جبکہ گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپائی گئی چرس فروختگی رقم مبلغ 02 لاکھ 09 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے جس کے بعد ملزم متذکرہ بالا کو حسب ضابطہ گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرکے گاڑی کو قبضہ پولیس کرلیا۔
30/01/2025
چارسدہ : ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مظفر خان کا چوری اور راہزنی کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بھی گرفتار
سرڈھیری پولیس کو علاقہ میں راہزنی اور دوکان سے چوری واردات کی رپورٹ موصول ہونے پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP* نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرڈھیری عابد آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مظفر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران چوری اور راہزنی میں ملوث دو ملزمان سلمان ولد اسرار ساکن سرڈھیری اور عبداللہ ولد آدم خان ساکن سرڈھیری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ تین بیٹریاں، چھینی گئی موبائل فون اور نقدی رقم سمیت چوری کی تین عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے،
ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مظفر خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
30/01/2025
مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی بروقت کارروائی، غیر قانونی سلیپر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار، 131 عدد غیر قانونی سلیپر برآمد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند، اکرام اللہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ڈی ایس پی سرکل تھانہ یکہ غنڈ، دلفراز خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع باجوڑ سے غیر قانونی سلیپر اسمگلنگ کی جا رہی ہے،
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دلفراز خان اور ایس ایچ او قاسم جان ہمراہ پولیس ٹیم نے فوری طور پر منرل چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشتبہ ٹرک کو رو کر تلاشی کے دوران ٹرک سے 131 عدد غیر قانونی سلیپر برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،
29/01/2025
شدید موسمی حالات میں لوئر چترال ٹریفک پولیس کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس وارڈنز لواری ٹنل میں ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
نوٹ ! لواری ٹنل رسائی روڈ میں برفباری اور پھسلن کی وجہ سے سنو چین لگاے جارہےہیں
28/01/2025
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر پولیس لائنز خیبر میں بی ون B-1 ورکشاپ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر کے احکامات پر بی ون امتحان کے امیدواران کے لئے پولیس لائنز خیبر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ورکشاپ میں پولیس جوانوں کو بنیادی کورس جس میں بیسک کمپیوٹرکورس جیو ٹیگنگ رجسٹرات تھانہ کی تکمیلات بی ڈی یو ایکوپمنٹ ہینڈلنگ تکمیلات وغیرہ شامل ہیں ۔
سی سی پی پشاور کی خصوصی احکامات پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد سے خیبر پولیس کےجوانوں کا استعداد کار بڑھےگا اور پولیسنگ کا معیار بہتر ہوگا*ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال
26/01/2025
ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ابتدائی طور پر 62 مقدمات درج 64 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
پشاور :- صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ نمائش پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے *اس ضمن میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت* ضلع بھر میں شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ابتدائی طور پر 62 ملزمان کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 60 مقدمات کو درج کرکے بھاری غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ، کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 45 عدد پستول ،10عدد کلاشنکوف، 14 عدد رائفل، متعدد میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرنے سمیت گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ضلع انتظامیہ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر اسلحہ نمائش کے خلاف دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں خصوصی کریک ڈاون کے دوران ابتدائی طور پر تھانہ پہاڑی پورہ ، تھانہ گلبہار ، تھانہ شرقی ، تھانہ انقلاب ، تھانہ متھرا ، تھانہ بھانہ ماڑی ، تھانہ پشتخرہ ، تھانہ آغا میر جانی شاہ ، تھانہ خزانہ کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران 60 ملزمان کو گرفتارکر لیا ، جاری کریک ڈاؤن کے 62 مقدمات درج کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ، کاروائیوں کے دوران 45 عدد پستول ،10عدد کلاشنکوف، 14 عدد رائفل، متعدد میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرنے کیساتھ ساتھ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے
پشاور میں امن و سکون کیلئے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم مزید تیز کر دیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ قانون کی پابندی کریں اور اپنے شہر پشاور کو محفوظ اور پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
24/01/2025
چارسدہ پولیس اور اصغر مہمند فاؤنڈیشن کا معذور افراد کے لیے خصوصی اقدام، ویل چیئرز کی تقسیم
چارسدہ() چارسدہ پولیس اور اصغر مہمند فاؤنڈیشن کے اشتراک سے معذور افراد کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب پولیس ہیڈکوارٹرز چارسدہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP نے کی۔تقریب میں معذور افراد، ان کے اہل خانہ، پولیس افسران اور اصغر مہمند فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نے کہا کہ معذور افراد ہماری کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں اور ان کی زندگی میں سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس معذور افراد کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
سلیمان ظفر نے اصغر مہمند فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی معذور افراد کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔اے ایم ایف چیئر مین ملک اصغر خان مہمند نے کہا کہ اے ایم ایف معاشرے کے معذور افراد کی بحالی کو اولیت دیتی ہے اور اس مقصد کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے۔
ویل چیئرز حاصل کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ نے چارسدہ پولیس اور اصغر مہمند فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ان کی زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نےکہا کہ اصغر مہمند فاؤنڈیشن کا یہ اقدام نہ صرف انسانیت کی خدمت کا مظہر ہے بلکہ معاشرے میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈی پی او چارسدہ نے اے ایم ایف ٹیم کے ممبرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور ان کی خدمات کو سراہا،
23/01/2025
چارسدہ:ایس ایچ او سٹی واجد خان کی کامیاب کاروائی: 15 ملزمان سمیت8 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور شراب برآمد، مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ سلیمان ظفر (PSP) کے جانب سے جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،
ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی واجد خان نے ٹیم ایس آئی جہانگیر خان، انچارج چوکی اتمانزئی مجیب خان، بازار انچارج سبحان اللہ خان اور انچارج چوکی رجڑ جاوید خان کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد سمیت 15 ملزمان کو گرفتارکرکے5بوتل شراب، 4پستول ، ایک ایم فور،2 میگزین اور 122 عدد کارتوس برآمد کرلیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے
23/01/2025
مہمند پولیس میں اچھی تربیت کے ذریعے بہترین کارکردگی کو فروغ دیا جا رہا ہے،
ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائن غلنئ میں نئے ریکروٹس کی تربیت کے مختلف کورسز جاری ہیں،
ان تربیتی کورسز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پیشہ ورانہ امور میں بہتری، اور رویوں میں مثبت تبدیلی جیسے اہم پہلو شامل ہیں،
تربیت کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، تاکہ مہمند پولیس کے اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لا سکیں،
ڈی پی او مہمند کی ہدایات پر تربیتی عمل کو مزید مؤثر اور تیز کیا جا رہا ہے، تاکہ پولیس فورس موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں
Be the first to know and let us send you an email when KP Police Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Videos
کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے سوچیں
کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے سوچیں
مردان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے باعث ایک شخص اور اس کی بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، اور ان کی معصوم بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محبوب علی اور اس کی زوجہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا ملزم فیاض کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے، ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلوں سے زندگیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی کمیونٹی اور علماء کی مدد سے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
ہم سب مل کر معاشرتی امن قائم رکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں اور اس پیغام کو پھیلائیں۔
منشیات سے پاک۔۔۔۔۔ ضلع مہمند،
ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز کو "منشیات سے پاک ضلع مہم" کے تحت منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ایس ایچ اوز سمیت تمام ذمہ داران سے حلف لینے کی احکامات جاری کیے،
اس دوران، ڈی ایس پی سرکل تھانہ یکہ غنڈ دلفراز خان، ایس ایچ او قاسم جان اور دیگر افسران نے حلف اٹھا کر منشیات سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا عہد کیا۔
ضلع کرم میں شہید پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم پاراچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں گزشتہ شب سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سید عاشق حسین سکنہ نورکی پاراچنار شہادت کے اعظیم مرتبے پر فائز ہو گئے تھے جس کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دیا گیا شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس کی بھاری نفری کے علاؤہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کی پولیس حکام نے قومی پرچم میں لپٹے شہید پولیس اہلکار کے تابوت میں آخری دیدار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی جسد خاکی کو ان کی آبائی گاؤں نورکی روانہ کر دیا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر پولیس لائنز خیبر میں بی ون B-1 ورکشاپ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر پولیس لائنز خیبر میں بی ون B-1 ورکشاپ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر کے احکامات پر بی ون امتحان کے امیدواران کے لئے پولیس لائنز خیبر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ورکشاپ میں پولیس جوانوں کو بنیادی کورس جس میں بیسک کمپیوٹرکورس جیو ٹیگنگ رجسٹرات تھانہ کی تکمیلات بی ڈی یو ایکوپمنٹ ہینڈلنگ تکمیلات وغیرہ شامل ہیں ۔
سی سی پی پشاور کی خصوصی احکامات پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد سے خیبر پولیس کےجوانوں کا استعداد کار بڑھےگا اور پولیسنگ کا معیار بہتر ہوگا*ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال
خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف متحرک
دیر لوئر:-منڈا بازار میں لین کے تنازعے پر بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریفک پولیس نے اسلحے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پشاوریجن اور مرج ڈسٹرکٹ ایس پی ایلیٹ فورس عطاء محمد کا افسران اور جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلع خیبر میں دربار کا انعقاد
ضلع خیبر میں ایس پی ایلیٹ فورس عطاء محمد کا افسران اور جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے دربار۔ دیکھیں یہ ویڈیو اور جانیں مسائل کے حل کے اہم فیصل
پشاور حاجی کیمپ اڈہ میں واسکٹ کے بکرم اور پشتوں کتاب کے صفحات سے آئس برآمد، ملزم گرفتار
پشاور حاجی کیمپ اڈہ میں واسکٹ کے بکرم اور پشتوں کتاب کے صفحات سے آئس برآمد، ملزم گرفتار
ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی طرف سے غریب بچے کے لیے بازار میں سبزی خریدنے کا دل کو چھو لینے والا منظر۔
یوم شہداء پولیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شہید ہیڈ کانسٹیبل میر زمان کے فرزند محمود زمان کی تقریر۔
کوہاٹ میں منشیات کا بڑا ذخیرہ نزر آتش کرکے تلف کردیا گیا
تلف کی گئی منشیات تھانہ محمد ریاض شہید پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تھی
نزر آتش کی گئی منشیات میں لاکھوں مالیت کی چرس، ہیروئن، افیون،شراب اور آئس شامل ہیں
منشیات جوڈیشل مجسٹریٹ تھری قاضی عدنان احمد اور متعلقہ پولیس حکام کی نگرانی میں نزر آتش کرکے تلف کردی گئی
تلف کی گئی منشیات عدالتوں سے فیصلہ شدہ مقدمات کا مال مقدمہ تھا
Specialized Training Schools established in KP have so far imparted training to 20878 police officers and jawans in rule of law.
DIRECTOR PUBLIC RELATIONS KHYBER, PAKHTUNKHWA POLICE
The seven Specialized Training Schools established in the Khyber Pakhtunkhwa have so far imparted training to 20878 police officers and jawans in rule of law.
According to details a strong need was felt to build the capacity of Khyber Pakhtunkhwa police so as to bring it par with its contemporaries across the world. In order to accomplish this goal seven specialized schools were established in Khyber Pakhtunkhwa. These included Police School of Investigation Hayatabad Peshawar established on 18th June 2014, Police School of Intelligence, Abbottabad 3rd October 2014, Police School of Public Disorder and Riot Management, Mardan 1st January 2015, Police School of Explosive Handling Nowshera 9th February 2015, Police School of Tactics Hayatabad Peshawar 18th August 2015, Police School of Information Technology Police Line Peshawar 8th September 2015 and Police School of Traffic Management Kohat 22nd November 2017.
Different capacity building courses of two and four weeks are being held in these schools which included core investigation, Cellular Forensic, Hot Spot policing, Case file management, Basic and technical intelligence course, intelligence orientation, Basic Computer Course, Computer Learning, Target Harding Course for field commanders, Public Disorder Management, Advance EOD and Post Blast investigation etc etc. A total of 20878 police officers and jawans were imparted basic training in different courses held in these schools from time to time.
In Police School of Investigation Hayatabad Peshawar 256 courses were conducted in which 5245 jawans including 5073 male and 172 female officers were trained. In Police School of Intelligence Abbottabad 149 courses were held in which 3500 police officers and jawans including 3417 male and 84 female officers undergone training. Similarly 131 courses were conducted in Police School of Explosive Handling Nowshera in which 3044 officers and jawans including 2962 male and 82 female officers were trained while in Police School of Public Disorder and Riot Management, Mardan 104 courses were held in which 4056 officers and jawans including 3983 male and 73 female officers were imparted basic training. Likewise 78 courses were conducted in Police School of Tactics, Hayatabad Peshawar in which 1461 officers and Jawans including 1332 male and 129 female officers were given training. In Police School of Information Technology Peshawar a total of 117 courses were arranged in which 3303 officers and jawans including 3212 male and 91 female officers were imparted basic computer related training. In Traffic Management School Kohat so far 3 courses were conducted in which 269 police officers were trained.
It may be recalled that Khyber Pakhtunkhwa police has engaged highly qualified specialists from across the country to deliver lecture to the participants in these school.
It is expected that the training thus imparted in these schools will not only harness the hidden capabilities of police officers and jawans but will also enable them to excell and perform better in their relevant fields in a scientific manner which in turn will leave positive effects in the working of Khyber Pakhtunkhwa police.