Pashto news

Pashto news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pashto news, TV Channel, .

04/11/2024
چارسدہسید زاہد علی چشتیایک ناچنے والا  ڈولفن ایان کے ویڈیو پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پولیس اور دیگر اداروں کو فوری ک...
31/10/2024

چارسدہ

سید زاہد علی چشتی

ایک ناچنے والا ڈولفن ایان کے ویڈیو پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پولیس اور دیگر اداروں کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دے کر یہ ثابت کیا ۔
کہ یہاں انصاف صرف ایسے لوگوں کو ملتے ہیں ۔

تقریبا ادھا گھنٹہ پہلے ضلع صوابی کے علاقہ روستم میں ایک سپاہی اقرار سید کو اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے شہید کر دیا ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا اس پولیس سپاہی شہید کو ایک دو دن میں انصاف فراہم کرے گا یا نہیں ۔
کیا اس شہید کی قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو تین چار دن کا ڈیٹ لائن دے گا یا نہیں ۔

عوام کی حفاظت کرنے والے سپاہی کو کسی وزیر اعلی یا ائی جی انصاف دینے میں کامیاب ہوا ہے یا نہیں ۔

شہید کی جنازے میں صرف ڈی پی او افسر تک محدود
ان سے اوپر افسران نے کبھی اپنے ماتحت شہیدوں کے بارے میں سوچا ہے یا نہیں ۔

سی ایم خیبر پختون خوا اور ائی جی اختر حیات خان ان شہیدوں کی خون کی ایک ایک قطرے کے حساب ان نامعلوم قاتلوں سے لے۔

کیونکہ ایک دن ایسا ائے گا جس دن اپ لوگوں کی گریباں اور ان شہیدوں کے ہاتھ اس دن اپ سب بڑے لوگوں کے پاس کسی سوال کا جواب نہ ہو گا۔

چارسدہسید زاہد علی چشتیایک ناچنے والا خسرہ ڈولفن ایان کے ویڈیو پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پولیس اور دیگر اداروں کو فو...
31/10/2024

چارسدہ

سید زاہد علی چشتی

ایک ناچنے والا خسرہ ڈولفن ایان کے ویڈیو پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پولیس اور دیگر اداروں کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دے کر یہ ثابت کیا ۔
کہ یہاں انصاف صرف ایسے لوگوں کو ملتے ہیں ۔

تقریبا ادھا گھنٹہ پہلے ضلع صوابی کے علاقہ روستم میں ایک سپاہی اقرار سید کو اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے شہید کر دیا ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا اس پولیس سپاہی شہید کو ایک دو دن میں انصاف فراہم کرے گا یا نہیں ۔
کیا اس شہید کی قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو تین چار دن کا ڈیٹ لائن دے گا یا نہیں ۔

عوام کی حفاظت کرنے والے سپاہی کو کسی وزیر اعلی یا ائی جی انصاف دینے میں کامیاب ہوا ہے یا نہیں ۔

شہید کی جنازے میں صرف ڈی پی او افسر تک محدود
ان سے اوپر افسران نے کبھی اپنے ماتحت شہیدوں کے بارے میں سوچا ہے یا نہیں ۔

سی ایم خیبر پختون خوا اور ائی جی اختر حیات خان ان شہیدوں کی خون کی ایک ایک قطرے کے حساب ان نامعلوم قاتلوں سے لے۔

کیونکہ ایک دن ایسا ائے گا جس دن اپ لوگوں کی گریباں اور ان شہیدوں کے ہاتھ اس دن اپ سب بڑے لوگوں کے پاس کسی سوال کا جواب نہ ہو گا۔

رپورٹ صحافی حکیم اللہ شبقدر) باخبر ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر کے لیبر روم میں ایک خزانہ نکل آیا ہے جس سے روز...
29/10/2024

رپورٹ صحافی حکیم اللہ شبقدر) باخبر ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر کے لیبر روم میں ایک خزانہ نکل آیا ہے جس سے روزانا کی بنیاد پر پندرہ سے بیس ہزار ایک سیاسی پارٹی کے عہدیدار کی جیب میں جا رہا ہے اور سب سے مزے کی بات اس خزانے پر ڈیوٹی بھی ایک ڈیلی ویجز خاتون کی لگائی گئی ہے جس کی ڈگری بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اس ڈیلی ویجز ملازمہ کی سرپرستی کرنے والے ایک سیاسی پارٹی کا عہدیدار اتنا مضبوط ہے کہ تقریبا ڈیڑھ سو کلو وزنی ایم ایس شبقدر ہسپتال کی بھی مجال نہیں کہ انکو اس جگہ سے ہٹائے سوال یہ ہے کہ برسر اقتدار پارٹی جو گزشتہ گیارہ سال سے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف نعرے لگا رہی ہے اسی پارثی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں ان ڈیوٹی 250 سے زیادہ ملازمین اور سٹاف ہونے کے باوجود آٹھ افراد بشمول دو خواتین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا ہوا ہے جو گزشتہ چار پانچ مہینوں سے ٹی ایچ کیو شبقدر سے مفت کی تنخواہیں لیں رہی ہے اور اور اس کار خیر میں سیاسی نمائندوں سمیت ایم ایس اور ڈی ایچ او تک ملوث ہے اور اب بات اس حد تک پہنچ گئی کہ یہ ڈیلی ویجز ملازمین اتنے مضبوط ہوگئے ہیں کہ کوئی انکو اپنی من مانیوں سے روکا جائے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ چند محسوس افراد شبقدر کے لاکھوں عوام کی حقوق پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور متعلقہ افسران مکمل بے بس ہے ٹی ایچ کیو شبقدر کا لیبر روم ایک انتہائی حساس ڈیپارٹمنٹ ہے اب اتنے حساس جگہ میں ایک ڈیلی ویجز ملازم کی من مانی اور ذرائع کے سرکاری لیبر روم میں غریب عوام سے فی ڈیلیوری دو ہزار سے ڈھائی ہزار روپے لینا اور ان کو کمائی کا ذریعہ بنانا محکمہ صحت کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ برسر اقتدار پارٹی کے نمائندوں اور شبقدر کے غیور عوام کے منہ پر ایک تمانچہ ہونے کے ساتھ ساتھ برسر اقتدار پارٹی کے منشور کرپشن کے خلاف جنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اگر منتخب نمائندے سرکاری اداروں میں اپنے کارندوں کی اس مداخلت سے بے خبر ہے تو ان کو اس واقعہ کے خلاف فوری انکوائری کے ساتھ ساتھ بروقت کاروائی کرنے چاہئے تاکہ یہ لوگ مستقبل میں انکی بدنامی کا سبب نہ بن سکے اس پوسٹ کا مقصد کسی سے ذاتی رنجش نہیں بلکہ اس پوسٹ کو اسلئے کرنا ضروری سمجھا تاکہ آنے والے وقت میں لیبر روم میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے پہلے پیشنگوئی کرنا تھا تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو اور سرکاری ملازمین اور سرکاری خزانے کا استحصال نہ ہو اب یہ فیصلہ محکمہ صحت کے حکام سمیت ان تمام لوگوں نے کرنا ہے جس کا ان کے ساتھ واسطہ ہو اور اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنا ہے تاکہ ایوان بالا تک پہنچ جائے اور اس غیر قانونی امر کی روک تھام ممکن ہو سکے

29/10/2024
۔۔۔۔۔۔۔قصور آخر کس کا ہے۔۔۔۔مبارک زیب خان غدار یا دُھتْکارایک سال گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ شہید ریحان ز...
23/10/2024

۔۔۔۔۔۔۔قصور آخر کس کا ہے۔۔۔۔
مبارک زیب خان
غدار یا دُھتْکار
ایک سال گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ شہید ریحان زیب خان کے فاتحہ خوانی کیلئے نہیں آیا

تاحال حکومتی فنڈز سے ایک کلومیٹر سڑک بھی نہ بنا سکے ۔

صوبائی حکومت نے تاحال شہید ریحان زیب خان کے نام پر کوئی تعمیری کام نہیں کیا ۔
بلکہ پوسٹ گریجویٹ کالج خار کو شہید ریحان زیب خان کے نام پر منسوب کیا ۔

اہم این اے مبارک زیب خان کے بار بار اصرار پر عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی گئی۔
حالانکہ متعدد بار عمران خان نے بھی ایم این اے مبارک زیب خان کے ساتھ ملاقات کے خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

صوبائی اور مرکزی قیادت نے ایم این اے مبارک زیب خان کو اعتماد میں لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

الیکشن کے دوران بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے کھل کر مبارک زیب خان کی مخالفت کی ۔

شیر افضل مروت الیکشن کمپین کے سلسلے میں گل ظفر کے سپورٹ کیلئے یہاں آئے تھے۔لیکن پھر بھی شہید ریحان زیب خان کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر نہیں آئے ۔

پی ٹی آئی لیڈر شپ نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ اگر مبارک زیب خان الیکشن جیت جائے۔تو پھر بھی اس کو قبول نہیں کرینگے ۔

مبارک زیب خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان اور مبارک زیب خان شہید کے تصاویر کے ساتھ پہلی بار قومی اسمبلی ہاؤس میں انٹری کی لیکن پی ٹی آئی لیڈر شپ نے اس کو پھر سے نظر انداز کیا ۔

ضمنی الیکشن کے دوران پارٹی کے ڈسپلن کا خیال رکھتے ہوئے اپنے چچا ذاد بھائی میاں حبیب گل کو دستبردار کرایا ۔
جس سے ٹیم ار زیڈ کے کے نوجوانوں میں مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔
آج تک شہید ریحان زیب خان کے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔
قاتلوں کی گرفتاری تمام باجوڑ کے عوام کا مطالبہ تھا ۔لیکن صوبائی حکومت اس میں ناکام رہا ۔

مبارک زیب خان نے بار بار نظر انداز ہونے کے باوجود پی ٹی آئی سے اپنا ناطہ نہیں توڑا ۔
لیکن جب بات حد سے گزر گئی تو پھر عین موقع پر مبارک زیب خان کی اہمیت بڑھ گئی۔
آج کچھ لوگ اس پر تنقید کررہا ہے لیکن حق اور سچ بیان کرنے سے ہر کوئی ہچکچاہٹ محسوس کررہا ہے ۔
ایم این اے مبارک زیب خان یہاں آخری حد تک پہنچانے میں کس کا ہاتھ ہے۔
جہاں عزت نہ ہوں۔وہاں جانا کیسا ہے؟؟

20/10/2024

غریب گھرانوں کی زندگی ایک بار پھر مہنگائی کی زد میں ،
ایک ہفتے میں گھی اور آٹے کے علاؤہ دیگر اشیاء خوردونوش میں مسلسل کمر توڑ اضافہ، حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، پنجاب حکومت بھی تاحال مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ،،

۔۔پشتون  کلتور ڈے۔۔۔ کی اہمیت۔۔۔ عالمی طور پر پشتون کلچر ڈے منانے سے پشتون  وطن اور معاشرے کیلئے مثبت اثرات کا باعث ہوگا...
23/09/2024

۔۔پشتون کلتور ڈے۔۔۔ کی اہمیت۔۔۔

عالمی طور پر پشتون کلچر ڈے منانے سے پشتون وطن اور معاشرے کیلئے مثبت اثرات کا باعث ہوگا اس سے پشتون غیور عوام کو اپنے اعلیٰ اقدار اور روایات سے آگاہی حاصل ہوگی۔
اپنی تاریخ، روایات ، کو زندہ رکھنے کے علاوہ پورے دنیا میں پشتون کلچر کی پہچان کرانے اور مثبت پیغام دینے کا دن ہے۔

پختون کلچر ڈے ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پختون اپنے ثقافتی شعائر و اقدار سے جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں، اس لئے دنیا بھر میں عموماً اور پاکستان و افغانستان میں خصوصاً جہاں جہاں پختون آباد ہیں وہاں کا معاشرہ پختون ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے تاہم پختون ثقافت کو باقاعدہ کسی ایک دن یعنی 23 ستمبر کو منانے کا فیصلہ آج سے 6 سال پہلے پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے ایک ادبی سیمینار کے موقع پر ہوا تھا۔
سماجی ماہرین کے مطابق کلچر صرف موسمی حالات کی مناسبت سے اختیار کئے ہوئے پہناوے کا نام نہیں، بلکہ اس میں لباس کے علاوہ اُس قوم کے عقائد، طرز زندگی تمدن اور احساسات شامل ہوتے ہیں۔

پختون ثقافت بھی محض زبان اور لباس تک محدود نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ حیات ہے۔

پختون ثقافت دیانت، خدا ترسی، حیا، مہمان نوازی، وفا اور غیرت سے تشکیل پاتی ہے جو شریعت کی روسے بھی مستحسن سمجھے جاتے ہیں۔

اگر پختون ثقافت میں لباس کی بات کی جائے تو شلوار قمیص، کندھے پر چادر، روایتی پشاوری چپل اور پگڑی پختون ثقافتی لباس ہے اگرچہ پگڑی پہننے کا رواج بہت کم ہوگیا ہے لیکن اب بھی یہ ثقافتی لباس پختون معاشرہ میں حمیت کی علامت سمجھا جاتاہے۔

دوسری طرف اگرچہ پختون خواتین کو اکثر شٹل کاک برقع میں دکھایا جاتا ہے تاہم اکثریت پشتون خواتین پردے کیلئے شال اوڑھتی ہیں اور وہی ان کی ثقافتی پوشاک ہے۔

پختون سماج میں حجرے کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے جہاں پر گاؤں یا محلے کے لوگ فارغ اوقات یا خصوصاً شام کو روزمرہ معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں، مہمانوں کو ٹھہراتے ہیں جبکہ روایتی موسیقی کی محفلیں بھی جمتی ہیں۔

پختون کلچر میں کوئی تہوار ہو یا خوشی کا کوئی بھی موقع، محفل موسیقی ضرور سجتی ہے۔ رباب، ستار اور طبلہ پشتو میوزک کے نمایاں آلات ہیں، ایسے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر اتن ڈانس کا تڑکا ضرور لگایا جاتا ہے۔

تقریبات شادی بیاہ یا کسی بھی خوشی کے موقع پر روایتی رقص کو اتن یا اتنڑ کہا جاتا ہے، یہ پختون ثقافت کی ایک ایسی مثال ہے جو دور جدید میں بھی پختون معاشرے میں پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے۔

پختون ثقافتی کھانوں میں کابلی پلاؤ، چپلی کباب، کھچڑی، شوربہ، اوش، اوشک، ہیراک، برونی، لسی وغیرہ شامل ہیں جبکہ کھیلوں میں کبڈی، پٹ پٹونی اور تیر اندازی مشہور ہیں۔
پختون معاشرے میں جرگہ، ننواتئی، عہد و وفا، عورتوں کا احترام، مہمان نوازی، حب الوطنی جیسی روایات کی پاسداری سرفہرست ہیں۔

پختون معاشرہ میں جرگہ بیک وقت پارلیمنٹ اور عدالت دونوں طرح کے کام کرتا ہے، کسی درپیش مسئلے کے بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا ہو یا فریقین کے درمیان کسی تنازع کا فیصلہ دونوں صورتوں میں جرگہ ہی آخری حل سمجھا جاتا ہے۔
کسی مجرم کی جانب سے اقبال جرم کے بعد معافی مانگنے کے اظہار کو ’ننوتے‘ کہا جاتا ہے جس میں مجرم مقامی عمائدین کے ہمراہ متاثرہ فریق کے حجرے جاکر معافی مانگتا ہے اور متاثرہ خاندان کی جانب سے قبولیت کی صورت میں صلح ہوجاتی ہے، کیونکہ گھر آئے دشمن کو معاف نہ کرنا پختون اپنے کلچر یعنی پختون ولی کیخلاف سمجھتا ہے۔
پختون ولی کی رُو سے اگر کسی کا دشمن بھی اس کے گھر آکر پناہ مانگ لے تو اُسے پناہ دی جاتی ہے اور اُس کے تحفّظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
پختون ثقافت میں عورت کا احترام ایک قانون کی حیثیت رکھتا ہے اور ایک ایسے معاشرہ میں جہاں سب سے بری رسموں میں انتقام اور ذاتی دشمنیاں پالنا بھی شامل ہے، وہاں پر بھی خواتین کو کچھ نہیں کہا جاتا بلکہ مخالف فریق کی خواتین کو بھی احترام دیا جاتا ہے اور ایک پختون اپنے جانی دشمن کو بھی اس وقت کچھ نہیں کہتا جب اس کے ساتھ خواتین ہوں۔
پختون کسی بھی رشتہ میں وفاداری نبھاتے ہیں، تعلق پروفیشنل ہو یا ذاتی، اس میں بے وفائی اپنے کلچر سے غداری تصور کرتے ہیں، یاری دوستی نبھانا ان کے خون میں شامل ہوتا ہے۔
دریائے آمو اور دریائے سندھ کے درمیان رہتے ہوئے پشتو بولنے والے مختلف قبائل ایک ہی قومی اور ثقافتی دائرے میں اپنی اپنی قبائلی شناخت کے ساتھ صدیوں سے رہتے چلے آرہے ہیں کیونکہ پشتو صرف اظہار وبیان کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ سماجی، نفسیاتی، ثقافتی زندگی اور ضابطۂ اخلاق کو کہا جاتا ہے جو اسے دنیا کی دیگر زبانوں سے ممتاز کرتی ہے۔

10/09/2024
06/09/2024
04/09/2024
03/09/2024

4 ستمبر 2024 بروز بدھ کو بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے پشاور میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے جنوبی وزیرستان اپر بلدیاتی نمائندوں کا کافلہ کل بروز منگل 3 ستمبر 2024 بوقت دوپہر 4 بجے شاہد مارکیٹ وزیرآباد ٹانک سے چیئرمین تحصیل لدھا حاجی تاج ملوک کی قیادت میں پشاور کے لیے روانہ ہوگا؛
جس میں اپر وزیرستان کے
وی سی چیئرمین صاحبان
وی سی جنرل ممبران
وی سی کسان ممبران
وی سی یوتھ ممبران
شرکت کریں گے؛

02/09/2024
01/09/2024
26/07/2024

بلکل صداقت ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashto news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share