KPK AAWAZ

KPK AAWAZ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK AAWAZ, Media, sekander pura peshawer, Peshawar.

KP Ki AAWAZ Breaking News & Headlines
کیا آپ کے علاقے میں کوئی مسئلہ نظرانداز کیا جا رہا ہے؟
🏟️ کھیل، تعلیم، صحت یا ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں؟
👇 کمنٹ کریں یا میسج میں تفصیل شیئر کریں۔
📌 آپ کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

بڑی خبر ، سپریم کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
21/08/2025

بڑی خبر ، سپریم کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

پاکستان میں پیدا ہوئے، پھر بھی بے وطن : افغان مہاجرین نے شہریت اور جرگہ کا مطالبہ کر  دیا ۔ لیکن پاکستان کی جانب سے 24 د...
07/08/2025

پاکستان میں پیدا ہوئے، پھر بھی بے وطن : افغان مہاجرین نے شہریت اور جرگہ کا مطالبہ کر دیا ۔ لیکن پاکستان کی جانب سے 24 دنوں کا ٹائم

https://youtu.be/KfLEFuhMcJs?si=HEQHOTwkPT_9DrXP

تفصیلات اس ویڈیو میں

For over five decades, Afghan refugees and businessmen have called Pakistan home. But now, with just 24 days’ notice to leave, over 3 million people face an ...

تھانہ مچنی گیٹ کے حدود میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، انچارج شعبہ تفتیش شہید سمیت دو سویلین جان بحقپشاور ابتدائی تفصیلات ...
05/08/2025

تھانہ مچنی گیٹ کے حدود میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، انچارج شعبہ تفتیش شہید سمیت دو سویلین جان بحق

پشاور ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر علی حسین دو سولین واجد ولد منصف اور عظمت کے ہمراہ ایک ہی موٹر کار میں جارہے تھے کہ اس دوران علاقہ دارمنگی کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین شہید اور دو سول افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزید کسی بھی پیش رفت سے اگاہ کیا جائے گا
ایس پی ورسک سجاد حیسن

04/08/2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کادورہ کیا اور شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی۔ پولیس لائن پشاور پہنچنے پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان، ایس ایس پی آپریشن مسعود خان بنگش اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔گورنرنے شہدائے پولیس کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی۔یادگار شہداء پر پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے گورنر کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء پولیس کے اہل خانہ سے بھی یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پولیس کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا،بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا، پولیس فورس کا عزم پوری قوم کے حوصلے کی علامت ہے

مردان بازار کے چارسدہ چوک میں مبینہ طورپر ٹریفک پولیس کے چالان کے ردعمل میں غریب ڈرائیور  نے تنگ آکر اپنی تیزرفتار کو اگ...
04/08/2025

مردان بازار کے چارسدہ چوک میں مبینہ طورپر ٹریفک پولیس کے چالان کے ردعمل میں غریب ڈرائیور نے تنگ آکر اپنی تیزرفتار کو اگ لگا دی

30/07/2025

ضلع مہمند کے رہائشی کی نیفرائیٹ مائن تنازع پر پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس: پولیس ملی بھگت اور بااثر افراد کی مداخلت کا الزام

ضلع مہمند کی تحصیل امبار سے تعلق رکھنے والے علی بہادر نے نیفرائیٹ مائن پر مبینہ رکاوٹوں اور زیادتیوں کے خلاف پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مداخلت اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

علی بہادر کے مطابق وہ اور ان کے ساتھی گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل امبار میں نیفرائیٹ کی مائن پر کام کر رہے ہیں، لیکن بارہا مقامی مخالفین اور بااثر افراد کی جانب سے انہیں کام سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں جب انہوں نے مائن میں سلیٹر کے ذریعے دوبارہ کام شروع کیا تو مخالفین نے ان کے سلیٹر کو آگ لگا دی اور مزید دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی پولیس ان کے مخالفین کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور بار بار شکایات کے باوجود نہ تو مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی عملی کارروائی ہو رہی ہے۔ علی بہادر نے حامد اور اس کے بھائی اویس کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ بااثر اور صاحبِ حیثیت افراد ہیں، جو خود کو مہمند ظاہر کر کے پیسوں کے زور پر مقامی طاقتور حلقوں سے روابط بنا چکے ہیں۔

علی بہادر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تاہم ان کے روزگار کو مسلسل خطرات لاحق ہیں اور علاقے کے بعض سیاسی و قبائلی افراد، خصوصاً سینیٹر ہلال خان، ان کے خلاف غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا:
"اگر میں غلط ہوں تو میرا لائسنس منسوخ کر کے مائن مخالفین کے حوالے کر دی جائے، لیکن اگر میرا مؤقف درست ہے تو مجھے میرا حق دیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔"

پریس کانفرنس میں علی بہادر نے زور دیا کہ قانون کو چند بااثر افراد کے ہاتھوں میں نہ جانے دیا جائے، کیونکہ یہ پورے قبائلی نظام اور پسماندہ علاقوں کے روزگار کے ذرائع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

خیبر پختونخواسے ثانیہ نشتر کی خالی سینٹ نشست پر کانٹے کا مقابلہ متوقع۔ آج کے پی اسمبلی جرگہ ہال میں ایک بار پھر میدان سج...
30/07/2025

خیبر پختونخواسے ثانیہ نشتر کی خالی سینٹ نشست پر کانٹے کا مقابلہ متوقع۔ آج کے پی اسمبلی جرگہ ہال میں ایک بار پھر میدان سجے گا۔۔۔آپ کے خیال جیت کس کی ہوگی ؟

27/07/2025

پشاور بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا تاریخ مقرر۔۔
ڈپٹی سیکرٹری پشاور بورڈ عالمزیب خان نے آفیشل پیغام
جاری کردیا۔۔
تقریب انعامات بورڈ اڈیٹوریم میں دوپہر 2 بجے جبکہ نتائج آفیشل ویب سائٹ پر چار بجے دستیاب ہونگے











27/07/2025

https://youtu.be/jdcrA_aJItw?si=g14wMLhKT8ncFIAj

Women’s rights organizations in Peshawar staged a powerful protest outside the Press Club against the rising incidents of violence, harassment, forced marriages, and the recent brutal honor killing of a young girl named Sh*tal. The protest called for justice and urgent legal reforms, including mandatory registration of marriage contracts.

گلگت سیلابی ریلے میں سیاحوں کی 15 گاڑیاں بہہ گئیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذشاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں...
22/07/2025

گلگت سیلابی ریلے میں سیاحوں کی 15 گاڑیاں بہہ گئیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کے مالکان اور مشہور ویلاگر ڈاکٹر عفان قیصر کے بھائی
سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت ان کی 22 رکنی فیملی کو چلاس میں المناک حادثہ پیش آیا ہے ابتک 2 اموات کی تصدیق ہوسکی ہے جن میں فہد اسلام ڈاکٹر مشعل سعد زوجہ سعد اسلام شامل ہیں جبکہ سعد اسلام کا بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہے ۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض الله فراق کے مطابق چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور سیلابی ریلوں میں دب جانے اور بہہ جانے والی گاڑیوں کی تعداد 15 سے زائد ہے

Address

Sekander Pura Peshawer
Peshawar
2500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK AAWAZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK AAWAZ:

Share