Daily prova

Daily prova To improve your knowledge and take the news from this web.page news and ishtayerrat are available on this page

مبارک باد مبارک باد   برا چاہے تو کیا ہوتا ہے #وہی ہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہےمیں اپنی اور اپنی فیملی کی جانب سے دل ...
07/10/2023

مبارک باد مبارک باد
برا چاہے تو کیا ہوتا ہے
#وہی ہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
میں اپنی اور اپنی فیملی کی جانب سے دل ❤️ کی اتھاہ گہرائیوں سے استاد محترم عزت مآب ممتاز قانون دان جناب صدر تحصیل بار پروا سردار امان اللہ خان گورمانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا مشکور و ممنون ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جنھوں نے دن رات ان تھک محنت کرکے میرا مقدمہ جیت کر مجھے حق دلوایا قبل ازیں بھی موصوف نے مجھے کامیابی وکامرانی سے ھمکنار کرایا اللّہ تعالیٰ سردار صاحب کو اپنے اہل وعیال سمیت اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین

12/09/2023

پروآ: سی آر بی سی بحالی کے سلسلے میں زمینداروں کا پارہ ہائی ضلعی انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا، زمینداروں نے ٹی ایم اے آفس سے مین اڈا پروا تک ریلی نکالی اور تھانہ پروا کے سامنے علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا اس۔دوران زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا چیف مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل نے شعلہ بیاں خطاب کیا اور کہا کہ انتظامیہ کو اگلے 48 گھنٹوں کا وقت دیتے ہیں جمعرات تک سی آر بی سی کا کام شروع نہ کیا گیا تو ڈی آئی خان کا تاریخی دھرنا دیں گے پھر دھرنا ایسے ختم نہیں ہو گا جب تک سی آر بی سی بحال نہیں ہو جائے گی۔۔

11/09/2023

تحصیل پروآ و تونسہ کے زمینداروں کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں سی آر بی سی نہر کا تعمیراتی کام بند ؟؟
سیکیورٹی خدشات زمہ داری کس کی ؟
ہر معاملے میں سیاسی مرد الزام کیوں ؟ ریاستی ادارے اپنی رٹ بحال کرنے میں ناکام کیوں ؟
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ و دیگر انتظامی افسران غائب سوشل میڈیا پر مولانا و میانخیل کے ورکرز ایک دوسرے پر کیوں زمہ داری ڈال رہے ہیں ؟؟
اصل زمہ دار ادارے یا سیاسی ؟

21/08/2023

چشمہ رائیٹ بینک کینال کے مرمتی کام کو بحال کردیا گیا تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل زمینداروں اور ایس ڈی او واپڈا سی آر بی سی ابی ذر کے ہمراہ نہر پر پہنچ گئے جہاں پر واپڈا سی ار بی سی افسران نے یقین دہانی کرائی کہ کام زور شور سے جاری ہے مزید مشینری بھی پہنچ جائے گی بیس دنوں کے اندر اندر اس قابل ہوجائیں گے نہر میں پانی چالو ہوجائے

پروآ: اسسٹنٹ کمشنر پروا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم توجہ کے سبب  پروآ تحصیل بھر میں مہنگائی کا طوفان آمڈ آیا، اشیائے...
21/08/2023

پروآ: اسسٹنٹ کمشنر پروا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم توجہ کے سبب پروآ تحصیل بھر میں مہنگائی کا طوفان آمڈ آیا، اشیائے خوردونوش بشمول پھل فروٹ اور سبزیوں کے من مانے ریٹس مقرر، سرکاری نرخ نامے کا کہیں نام نہیں رمک ماہڑہ پروا اور دیگر علاقوں میں دوکانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہھے غیر معیار اشیاء کے فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہھے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پروا کرامت اللہ مسلسل عدم توجہ و لاپرواہی کے سبب تحصیل پروا بھر میں عوام مصنوعی مہنگائی سے بلبلا اٹھے ہیں اشیائے خوردونوش بشمول پھل فروٹ اور سبزیوں کے مہنگے داموں من مانے ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں جو عام شخص کی پہنچ سے کافی دور چلے گئے ہیں تحصیل پروا کے علاقہ رمک ماہڑہ تحصیل ہیڈ کواٹر پروا سمیت دیگر علاقوں میں بھی دوکانداروں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہھے من مانے نرخوں کے سبب کئی غریب لوگ گھریلو اشیاء خریدنے سے قاصر ہو چکے ہیں جبکہ اسکے ساتھ مختلف اڈوں پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہھے اس سلسلے میں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہھے۔۔۔

20/08/2023

فیصل آباد موٹروے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔زرائع

متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
عینی شاہدین کے مطابق صرف آٹھ دس لوگ ایگزٹ دروازے سے نکل سکے

20/08/2023

پروآ
افسوس ناک خبر
اسماعیل اسسٹنٹ کمپلیٹ بی ایس پی اور جمیل قادری کا چچا حاجی شاہ نواز اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے جنکی نمازِ جنازہ 4.30 پہ پروآ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی

سی آر بی سی کا کام روک کر دونوں تحصیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں...
19/08/2023

سی آر بی سی کا کام روک کر دونوں تحصیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور اگر تین دن کے اندر کام چالو نہ ہوا تو میانخیل گروپ پہلے سے بھی بڑھ کر احتجاج کرے گا ان خیال کا اظہار تحصیل چیئرمین پروآ فخراللہ میانخیل نے کہیا مزید کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ دل فور سی آر بی سی کا کام شروع کرے تاکہ تحصیل پروآ و تحصیل تونسہ کی سوکھ جانے والی فصلوں اور انسانوں و تمام جانداروں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے 2022 کے سیلاب کے بعد اگر حکومت سیریز ہوتی تو لوگ آج بھی اپنی مدد آپ کے تحت کھیانرے والے گٹے کو بند نہ کرتے حکومت وقت کی اس دوغلی پالیسی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور حکومت وقت کو وارننگ دیتا ہوں اگر تین دن کے اندر سی آر بی سی کا کام شروع نہ ہوا تو احتجاج کا اعلان کریں۔ گے
رپورٹ:قیوم بلوچ

بریکنگ نیوزویلج جٹہ میں میاں خیل گروپ کو دھچکا ڈمرہ برادری نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی کفیل نظامی بھی ...
19/08/2023

بریکنگ نیوز
ویلج جٹہ میں میاں خیل گروپ کو دھچکا ڈمرہ برادری نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی کفیل نظامی بھی پروآ کے سیاسی میدان میں کود پڑے اور پہلی انٹری میں ویلج جٹہ سے میانخیل گروپ کی کئی اہم وکٹیں گرا لیں ملک کبیر ڈمرہ ملک رمضان ڈمرہ ملک آصف ڈمرہ ملک کاشف ڈمرہ نے کفیل نظامی کے توسط سے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی

18/08/2023

زیر نظر ویڈیو میں رنگپور جنوبی سے بکری چوری کرنے والے دو چور ہیں جنہوں نے موٹر سائیکل پر بکری اٹھائی ہوئی ہے اس فوٹیج میں دو چور بمعہ موٹر سائیکل پر دیکھے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ یہ فوٹیج کلاچی والا کے قریب نیو پمپ سے لی گئی ہیں اور اس پمپ سے چند قدم پر ان چوروں کو عوام نے گھیرا تھا جس کے بعد چور بکری اور جس موٹر سائیکل پر سوار تھے چھوڑ کر فرار ہو گئے
اگر کوئی جانتا ہو تو ہلپ کرے شکریہ

بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار۔
18/08/2023

بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار۔

پروآ(خالدارشد) پروآ نادرا دفتر اور دفتر صدائے امن پروگرام میں تعینات عملے کی نااہلی اور  ناکافی سہولیات عوام کے لئے وبال...
18/08/2023

پروآ(خالدارشد) پروآ نادرا دفتر اور دفتر صدائے امن پروگرام میں تعینات عملے کی نااہلی اور ناکافی سہولیات عوام کے لئے وبال جان بن گئیں نادرا دفتر اور صدائے امن کے دفاتر میں چھاؤں کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مردو خواتین سائلیں پورا پورا دن تیز دھوپ اور گرمی میں لائینوں میں لگے رہتے ہیں جبکہ ان دفاتر میں تعینات سٹاف اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے سفارشی ٹوکن جاری کرکے من پسند سائلین کے کام نمٹاتے رہتے ہیں جبکہ دور دراز سے آئے مرد وخواتین سارا سارا دن انتظار کے بعد جونہی نادرا دفتر اور صدائے امن پروگرام کے دفتر کے مین دروازے تک پہنچتے ہیں انھیں دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ ان دفاتر میں تعینات کلاس فور سے لیکر انچارج تک اتنے بداخلاق ہوچکے ہیں کہ خواتین تک کو دھکے دیئے جاتے ہیں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پروآ نادرا دفتر میں انچارج سے لیکر کلاس فور تک بااخلاق عملہ تعینات کیا جائے جو عوام کے لئے مسائل کے بجائے سہولیات فراہم کرسکیں

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن ڈاکٹروں کی ناہلی کا شکار جیتا جاگتا نوجوان حسین علی بلوچ اس فانی دنیا سے اپنے ...
18/08/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ڈاکٹروں کی ناہلی کا شکار جیتا جاگتا نوجوان حسین علی بلوچ اس فانی دنیا سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے، کیا اسکا خون اب رائیگا جائیگا یا ذمہ داروں کا تعین کرکے انھیں ریاست کٹہرے میں لائے گی اسپتال انتظامیہ تو روایتی انکوائری کرکے معاملہ ٹھپ کر دے گی نہ جانے آئے روز مختلف سرکاری اسپتالوں میں کتنے حسین علی مسیحاؤں کی دولت کمانے کی خواہشات کی بھینٹ چڑھتے ہیں🙏
اللّه پاک حسین علی کا سفر آخرت آسان کرے اور اسکی فیملی کو صبر عطاء فرمائے مرحوم کو جنّت میں اعلی مقام عطاء فرماۓ امین 😭😭😭

تحصیل پروآ میں انڈسٹریز ایریا اور شوگر ملز تحصیل پروآ کے مقامی لوگوں کو آلودگی کے سیوا کوئی سہولیات فراہم نہ کر سکیں میر...
17/08/2023

تحصیل پروآ میں انڈسٹریز ایریا اور شوگر ملز تحصیل پروآ کے مقامی لوگوں کو آلودگی کے سیوا کوئی سہولیات فراہم نہ کر سکیں

میرن شوگرملز سمیت دوسری فیکٹریوں کی روش پر چلتی الٹیمیٹ بول فوڈ ملز رمک نے بھی اہل پروآکو سرخ جھنڈی دیکھا دی

ملز ایڈمن خوشدل مروت مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کی بجائے علاقہ لکی مروت و بنوں سے اپنے رشتہ داروں و قریبی لوگوں کو ترجیح دینے لگے

بھرتی کے لئے جانے والےمقامی بےروزگارنوجوانوں کو دھکے دےکر نکال دیاجاتا ہے تحصیل پروآ کے مقامی لوگوں کو آلودگی و گندگی کے سیوا کوئی فائدہ حاصل نہ ہوسکا تحصیل پروآ کے مقامی لوگ جہاں چپ چاپ گندگی و آلودگی برداشت کررہے ہیں وہاں روزگار فراہم کرنا فیکٹری انتظامیہ کا حق بنتا ہے لیکن ایسا گزشتہ کئی سالوں سے قائم شوگر ملز ہوں یا انڈسٹریز فیکٹریاں دونوں جگہ پے مقامی لوگوں کو نہ صرف دور بھگایا جاتا ہے بلکہ اگر کسی سیاسی وڈیرے کی سفارش چل بھی جائے تو مقامی لوگوں کو ڈیلی ویجز پر رکھ کر نہ صرف ان کی تذلیل کی جاتی ہے بلکہ ان کو کئی کئی سال ڈیلیویجز پر رکھ کر جب دل کرے بھگا دیا جاتا ہے یا ان پر کوئی نہ کوئی جھوٹا الزام لگا کر گیٹ بند کر دیا جاتا ہے گزشتہ سال کے آنے والے تحصیل پروآ میں سیلاب نے جہاں تباہ ی مچائی وہاں بول فوڈ ملز نے بھی کئی کثر نہ چھوڑی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے مقامی لوگوں کی بھرتی بھی نہ ممکن ہوگئی جہاں سیلاب متاثرین گھروں کے بغیر وقت گزار رہے ہیں وہاں مقامی فیکٹریز نے بھی مقامی لوگوں کو سرخ جھنڈی دیکھانہ شروع کر دی ہیں علاقہ میرن کے قریب بول فوڈ کے نام سے آٹا فیکٹری میں مقامی افراد کو کبھی نٹرویو کیلئے بلایا جاتا ہے تو کبھی کئی اعتراض لگا کر مقامی لوگوں کو بھرتی کے کسی پراسسز میں پاس نہیں ہونے دیتے بلکہ ایڈمن کے علاقہ لکی مروت و بنوں کے لوگوں کی دھڑا دھڑا بھرتیاں جاری ہیں جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ کھلم کھلا نا انصافی ہے مقامی لوگوں نے لیبر آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کے پی کے سیکرٹری اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں ملز لگنے کے فوائد سے مقامی لوگ مستفید ہو سکیں دیگر صورت میں مقامی افراد احتجاج کر کے اپنے مطالبات منانے کیلئے میدان میں آئیں گے

رپورٹ: قیوم بلوچ

برینگ نیوزپروآ پولیس کو چوروں کی سلامی نائیویلہ میں میڈیکل کلینک کا چور صفایا کر گئے کل کی امن میٹنگ ؟؟؟؟
17/08/2023

برینگ نیوز
پروآ پولیس کو چوروں کی سلامی نائیویلہ میں میڈیکل کلینک کا چور صفایا کر گئے کل کی امن میٹنگ ؟؟؟؟

17/08/2023

تم یاد ہوگا ماہڑہ اڈے پر کیا گیا وعدہ ؟
کب نکلو گے باہر لوگ اپکی کال کے منتظر اگر پھر بھی ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ضلع ڈیرہ ہر روڈ بند کرینگے ادارے بھی سن لیں میڈیا بھی سن لے میں اپنی قیادت کی موجودگی میں ایک زمہ دار فورم کھڑا ہو کر وعدہ کر رہا ؟

15/08/2023

سیلابی پانی کو چشمہ رائیٹ بینک کینال میں چھوڑنے اور نہر کی بحالی کے لئے بئے طریقہ کار سے کام کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں ملک عنایت اللہ ڈمرہ کا کہنا تھا کہ واپڈ اور تحصیل چیئرمین پروآ فخراللہ خان میانخیل کے تعاون سے کھیارے والے گٹہ سے پہلے کئی کئی فٹ نہر تک کھدائی کا کام شروع کردیا ہے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ گٹہ سے پہلے سیلابی پانی اس مقام سے گزر کر نہر میں چلا جائے گا پانی کا زور ٹوٹ جائے اور باآسانی مکمل طور پر بند باندھ لیں جس سے سیلابی پانی نہر میں رواں دواں ہوجائے گا

ملک بھر کی طرح تحصیل پروآ میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا سابقہ تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ نے بھی ...
15/08/2023

ملک بھر کی طرح تحصیل پروآ میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا سابقہ تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنی بیٹھک پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسٹیج کے فرائض سفیر احمد نے نبھائے 14 اگست 76 واں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے سابقہ تحصیل ناظم امتیاز بلوچ نے کہا کہ ہمیں پاکستان پلیٹ میں نہیں ملا بلکہ ہزاروں قربانیوں کے بعد ہمیں وطن عزیز حاصل ہوا ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہئے پروگرام میں پرچم کشائی کی گئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ اس پروگرام میں ملی نغمے اور بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے پروگرام میں علاقہ معززین نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

رپورٹ قیوم بلوچ

افسوسناک خبر 😢گونسر کی معروف و مشہور سیاسی و سماجی شخصیت خادم خان بلوچ اس جہان فانی سے رخصت ہو گے جنکی نماز جنازہ کا 11....
15/08/2023

افسوسناک خبر 😢
گونسر کی معروف و مشہور سیاسی و سماجی شخصیت خادم خان بلوچ اس جہان فانی سے رخصت ہو گے جنکی نماز جنازہ کا 11.30 پہ گونسر میں ادا کیا جائے گا

13/08/2023

کھیارہ گٹے پر زمینداروں کی محنت رائیگاں

12/08/2023

12/08/2023

کھیارہ گٹہ یا مسلہ کشمیر

گزشتہ رات دھپانوالے بند کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی فیاض نامی نوجوان وینیلیٹر پہ اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے،ف...
12/08/2023

گزشتہ رات دھپانوالے بند کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی فیاض نامی نوجوان وینیلیٹر پہ اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے،
فیملی زرائع کے مطابق 1 آنکھ مکمل طور پہ ضائع ہو گئی ہے،
لواحقین کی ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام سے دعاؤں کی اپیل۔۔۔۔۔۔۔

ایس ایچ او پروآ کو چوروں کی پہلی سلامی تھانہ پروآ کی حدود چاہ پتھر کی مسجد کے چور تالے توڑ کر 2 بیٹریز اور یوپی ایس لے گ...
12/08/2023

ایس ایچ او پروآ کو چوروں کی پہلی سلامی
تھانہ پروآ کی حدود چاہ پتھر کی مسجد کے چور تالے توڑ کر 2 بیٹریز اور یوپی ایس لے گئے اسی طرح گزشتہ تین ماہ سے روزانہ کی بنیاد پے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے پولیس عملی کام کے بجائے صرف تبادلوں پر زور دے رہی ہے اہلیان علاقہ گھروں سمیت روڈوں پر بھی غیر محفوظ ہیں اور تھانہ پروآ کے حالات دن بہ دن خرابی کی طرف چل رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالراؤف بابر قیصرانی سے لگی امیدیں بھی دم توڑنے لگی یاد رہے ایسے ایس ایچ او کو تھانہ پروآ کی کمان سنبھال دی گئی ہے جن کو گومل یونیورسٹی سے لائن کلوز اس بنا پر کیا گیا تھا کہ موصوف کے ٹائم بائی پاس کا ایریا نوگو ایریا میں تبدیل ہوگیا تھا اور چھوٹی گن والا گروپ رات کو سکون سے ناکہ بندی لگا کر لوٹتا تھا اور کنٹینر ڈرائیور پر فائرنگ بھی کئی بار کی گئی تھی ایک ڈرائیور جانبحق بھی ہوا تھا اب ایسے ایس ایچ او کو تھانہ پروآ کمان دینا جہاں دن رات چوری و ڈکیتی کی وارداتیں شروع ہوں اور کنٹرول کرنے کی امید رکھی جائے بات سمجھ سے بالاتر ہے لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین
رپورٹ قیوم بلوچ

11/08/2023

کاش تحصیل پروآ کی عوام کی حالت زار سدھر جاتی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس قابو پا لیتی مسائل سارے حل ہو جاتے سی آر بی سی نہر بن جاتی پینے کا صاف پانی میسر ہو جاتا

11/08/2023

تحصیل پروآ کے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امدادی رقوم سے محروم سیاسی رہنماؤں کے دعوے بھی ہوائی نکلے سیلاب کی تباہ کن باقیات اوپر سے واحد زرعی سورس سی آر بی سی نہر کی تعمیر و مرمت میں تاخیر عوام منتخب و سابقہ نمائندوں سے مایوس
کچھ عرصہ قبل کی ایک ویڈیو

رپورٹ کفایت اللہ بلوچنائیویلہ میں مولانا لطف الرحمان کی انٹری کئ عمائدین سیاسی منڈریں تبدیل کرنے کو تیار بطور گرینٹر یام...
11/08/2023

رپورٹ کفایت اللہ بلوچ
نائیویلہ میں مولانا لطف الرحمان کی انٹری کئ عمائدین سیاسی منڈریں تبدیل کرنے کو تیار بطور گرینٹر یامعاون شاہد لطیف بھانڑی کا اہم کردار مقامی جمیعت کے کارکنوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نائیویلہ میں مولانا لطف الرحمان کا ہنگامی دورہ ہوا ہمراہ شاہد لطیف بھانڑی کے اس دورے میں کئ سیاسی عمائدین سے کارنر میٹنگ کی گئیں جسمیں سابقہ ضلع ممبر سابقہ تحصیل ممبر سرائیکی جماعت کے عمائدین مفتی فضل الرحمٰن گروپ میانخیل گروپ کے کارکنان سر فہرست تھے ملاقاتیں دو مختلف جگہوں پر کی گئیں نائیویلہ اور جھوک رمضان پر آب دیکھنا یہ ہے کہ ان عمائدین کی طرف سے مولانا پر کیا مطالبات رکھے گئے اور کن عمائدین کے مطالبات پورے ھونگے کیونکہ ان عمائدین کو منڈریں تبدیل کرنے کی اور سیاسیوں سے مفادات اٹھانے کی لت پڑ چکی ہے جو کے مختلف پارٹیوں سے اٹھا چکے ہیں اور بھولی بھالی علاقے کی عوام کا مینڈیٹ اپنے ذاتی مفادات پر قربان کر چکے ہیں جبکہ علاقے کے اجتماعی مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ جمیعت کے کارکنان کی ناکس کارکردگیوں کی وجہ سے جمیعت کے ہاتھ سے نائیویلہ سنٹر جاتا رہا جسمیں ملک بلال ڈومرہ سیدو ڈومرہ بشیر خان اختر خان اور یونین امیر شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ بطور گرینٹر یامعاون شاہد لطیف بھانڑی کو نائیویلہ کی سیاست میں انٹری مارنی پڑی کیونکہ مذکورہ بالا شخصیات مولانا برادران کی گنگا سے خوب مفادات اٹھا چکے ہیں اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں دوسری ناکامی کی بڑی وجہ یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ جمیعت کے چند دیرینہ ورکر اب سرکاری ملازمین بھی بن چکے جو کھل کے جمیعت کا ورک نہیں کر پارہے تیسری وجہ انکا اپنے اور اپنے اقرباء کے کام کرنا ھے اور عوام کو لولی پاپ دیکھانا ھے جس سے عوام ان سے دل برداشتہ ھوچکی ہے جسکی وجہ سے نائیویلہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن سیلانی بلوچ لوگوں میں کافی اعتماد بحال کر چکے ہیں اور اپنے فرزند کو ناظم بنانے میں کامیاب رہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے پرانے ورکروں پر مولانا کا کتنا اعتماد باقی ہے اور نئے منڈریں تبدیل کرنے والے جمیعت کے گراف پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں جوکہ پیچھلی کئ پارٹیوں کے چوں چوں کے مربے تھے خالد حمید یعقوب خان کو پیچھلے دس سال سے نہ علی امین نے پوچھا نہ شیخ یعقوب نے اور نہ ہی سابقہ ضلع ممبر کو ان سب محرکات میں شاہد لطیف بھانڑی کا امتحان شروع ہو چکا ہے کیونکہ جمیعت کے ورکروں نے ذاتی کام کرکے عوام کی آنکھوں کو کھول دیا ھے مزید سونے پے سہاگہ نئے شامل ہونے والوں کو مولانا صاحب کن مفادات سے نوازتے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے ۔

ٹانک./ پولیس وین پر فاٸرنگٹانک۔تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فاٸرنگ۔ پولیسٹانک۔ فاٸرنگ ایس ...
11/08/2023

ٹانک./ پولیس وین پر فاٸرنگ

ٹانک۔تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فاٸرنگ۔ پولیس

ٹانک۔
فاٸرنگ ایس ایچ او تھانہ گومل اصغر خان وزیر کی موباٸل گاڑی پر کی گٸی۔ پولیس

ٹانک۔ فاٸرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس

ٹانک۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس

Address

Naivela
Peshawar
PROVA

Telephone

+3219619952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily prova posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily prova:

Videos

Share

Category



You may also like