Voice of KPK

Voice of KPK Voice of KPK & Social Media News

09/04/2024

اللہ پاک ہدایت دے یا غرق کردے جو لوگ نشہ آور چیزیں بناتے اور بیچتے ہیں آمین
بچارہ یہ بندہ حافظ قرآن ہے نشے میں پڑ گیا ہے

22/03/2024

اس نوجوان کو دونوں ہاتھوں سے میرا سلام 🥺💔
اس ویڈیو کو خدا کے واسطے ضرور دیکھیں اور اسکو کو ٹرینڈ بنائیں، زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ اس سے بہترین جہاد ہم فل سط ین کے لئے نہیں کرسکتے ، خدا کی قسم یہ جہاد ہے ۔اس نوجوان نے کتنی بڑی ہمت کر ڈالی ، اللہ پاک اس سے راضی ہو
آمین

21/03/2024
کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے...
18/09/2023

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله
1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- ایک سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں بوٹولزم کروا سکتا ہےجس میں جسم کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
7- ایک سال سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے بچے میں آئرن کی کمی ہوتی کیونکہ گاۓ کے دودھ میں آئرن کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ جزب نہیں ہو پاتا۔
8- ایک سال سے پہلے ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک بچے کو دینا ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا تاکہ بچہ سویا رہے,چار سال سے پہلے یہ سیرپ بچے کا سانس بھی بندکروسکتا ہے ۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا' اور پھر کھلا دودھ شروع کروا دینا
14- ایک سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- چھوٹے بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا بچے میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے خاص کر جب آپکا گلا خراب یا فلو ذکام ہو۔
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ یا زیادہ کپڑے پہنا دینا۔جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
20-پیداٸیش پر وٹامن کے کا انجیکشن نہ لگوانا کہ بچے کودرد ہوگا ۔ وٹامن کے کی کمی سے بچے میں خون پتلا ہوجاتا ہے اور دماغ میں بھی خون بہ سکتا ہے
21-بچے کی ناف پر تیل اور ایسی چیزیں لگانا ۔ناف کے انفیکشن اوردیر سے گرنے کا سبب بنتی ہیں
22-بچے کو ٹھنڈا گرم کے چکر میں اھم غزاٶں جیسے انڈہ ,دہی ,چاول اور سٹرس فروٹس سے محروم رکھنا
23- بچے کو خاص طور پردوسال سے پہلے موباٸل یا ٹی وی کارٹون دکھانا ۔۔یہ بچے میں آٹزم جیسے مساٸل پیدا کر سکتا ہے
24-بچے کی گروتھ کے لیے عرق ,گٹھی جیسی چیزیں دینا ۔انکی ساٸنسی افادیت ثابت نہیں ہو سکی
25-کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نارمل ڈلیوری پر اصرار کرنا۔ اگر اس دوران بچے کو دماغی آکسیجن کی کمی ہو جاۓ تو بچہ سی پی چاٸلڈ بن سکتاہے۔
26-بچے کی ویکسینیشن نہ کروانا یا ویکسینشن میں تاخیر کرنا۔ ویکسینشن مفت ہے اور بچے کو بارہ خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے
27- میڈیکل سٹور پر جاکر سیلز مین سے بچے کا مسلہ بتا کر دواٸ لینا خاص کر اینٹی باٸیوٹیکس اور ایک بچے کی دواٸ دوسرے بچے پر آزمانا
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله
بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور آگاہی کے لیے ھماری پوسٹس روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے رہیں اور شیئر کرتے رہیں تاکہ آگاہی میں اضافے کا سبب بنے۔

20/08/2023

ایک نکاح کی تقریب ہے۔ حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سونا

سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے۔ سرگوشی میں پوچھتا ہے، بیٹا آپ کتنا مہر آسانی سے دے سکتے ہیں۔ داماد کہتا ہے آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے لیکن میں اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ سسر نکاح خواں کو کہتا ہے مہر ایک لاکھ ہو گا

جب سسر نے سونے کے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دو
تولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ سسر نے سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سونا دو تولے ہو گا

سب عزیز و اقارب ناراض ہوئے کہ اتنے کم مہر اور سونے پر آپ نے کیوں بات ختم کی
سسر نے کہا "آج اگر میں اس شخص کو جو بھی ڈیمانڈ کروں تو مجبوراً یہ پورا کرے گا۔ لیکن بعد میں یہ میری بیٹی کو جو پوری روٹی دے گا اس کو آدھی کر دے گا۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں سے قرضے لے کر یہ ڈیمانڈ پوری کر رہا گا

میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بعد میں آرام اور خوشی سے رہے

اس شادی کے 15 سال ہو گئے۔ وہ داماد اپنی بیوی کا خیال رکھتا تھا اور سسر کی خود سے زیادہ عزت کرتا تھا۔ یہ بونیر کا واقعہ ہے
نکاح آسان بناؤ
زنا سے نجات پاؤ
💥 🌹💖

08/08/2023
ایک استاد نے اپنی کلاس میں فیل ہونے والے طالب علم سے فیل ہونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کچھ اِس طرح جواب دیا۔۔۔۔!👈"استاد جی...
08/08/2023

ایک استاد نے اپنی کلاس میں فیل ہونے والے طالب علم سے فیل ہونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کچھ اِس طرح جواب دیا۔۔۔۔!

👈"استاد جی! سال کے 365 دِن ہوتے ہیں، روزانہ 8 گھنٹے سونے کے نکالو تو 122 دِن بنتے ہیں، سو (365-122) باقی بچے 243 دِن۔😴

👈گرمیوں، سردیوں کی چھٹیاں ملاؤ تو تقریباً 90 دِن بنتی ہیں، تو (243-90) باقی بچے 153 دِن۔🤩

👈پورے سال میں 52 اتواریں (Sunday) ہوتی ہیں تو (153-52) باقی بچے 101 دِن۔😊

👈کبھی پاکستان ڈے، کبھی اقبال ڈے، کبھی قائد ڈے اور اِسی طرح عید، محرم وغیرہ کی چھٹیاں شامل کی جائیں تو تقریباً 20 چھٹیاں وہ بنتی ہیں، تو (101-20) باقی بچے 81 دِن۔😂

👈کھانے پینے، نہانے، کھیلنے کے اگر 5 گھنٹے بھی لگاؤ تو سال کے حساب سے 76 دِن بنتے ہیں، تو (81-76) باقی بچے 5 دِن۔😜

👈کبھی سکول کا ٹرپ چلا جاتا ہے، کبھی ہم بیمار ہو جاتے ہیں تو اگر اِن سب کے 4 دِن بھی لگاؤ تو (5-4) باقی بچا 1 دِن۔😋

👈اور استاد جی سال میں 1 دِن تو اپنی برتھ ڈے کا بھی آتا ہے، اب آپ ہی بتاؤ، بھلا اپنی برتھ ڈے والے دِن بھی کوئی پڑھتا ہے کیا۔۔؟😜😜😜

30/07/2023

جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان بم دھماکے میں شہید ہوگئے انا للہ وانا الیہ راجعون

30/07/2023

باجوڑ ، جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شنڈئ موڑ ہیڈ کوارٹر خار میں جاری ورکرز کنونشن میں دھماکہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریبا" 14 سال بعد 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بحال کر کے خود اعتمادی اور ڈسپلن ک...
30/07/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریبا" 14 سال بعد 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بحال کر کے خود اعتمادی اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے پنجاب خالصتا بڑے شہر لاہور میں سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے انجام دے کر یہ بات ثابت کر دی کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی تاریخ کے بیسٹ کمانڈر ہیں

21/07/2023

پشاور: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں گلبہار نمبر 4 سب سے پہلے نمبر پر

پشاور: 24 گھنٹون میں بجلی کی فراہمی صرف 8 گھنٹے ہے

پشاور: گلبہار کی عوام کا اس مرتبہ بجلی کا بل جمع نہ کرانے کا ارادہ

پشاور: شہریوں نے واپڈا حکام کو خبردار کر دیا اگر بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج ہوگا اور بلوں کا بائیکاٹ کر دیا جائے گا

پشاور: یہ فیصلہ علاقہ مشران نے آج علاقائی جرگہ کے دوران کیا جس پر عوام نے اتفاق رائے کا اظہار کیا

پشاور: مشران کا کہنا تھا کہ 2 دن میں آپ کو احتجاج کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا

21/07/2023

پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال مؤخر ،
وزیر مملکت پیڑولیم مصدق ملک نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی

آگاہی پوسٹ! ⚠️🚫 کئی بار سالگرہ کے موقع پر دوستوں کا چہرہ کیک میں ڈالا جاتا ہے۔ اکثر کیک کی اونچائی یا وزن زیادہ ہونے کی ...
21/07/2023

آگاہی پوسٹ! ⚠️🚫 کئی بار سالگرہ کے موقع پر دوستوں کا چہرہ کیک میں ڈالا جاتا ہے۔ اکثر کیک کی اونچائی یا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کیک کو اس میں ایک چھڑی ڈال دی جاتی ہے تاکہ توازن درست رہے۔ ایسی صورت حال میں کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے، یہ چھوٹی چھوٹی ڈنڈیاں بھی آنکھوں کو تباہ کر سکتی ہیں۔ اس لیے کبھی غلطی سے بھی کیک میں کسی کا چہرہ مت لگائیں۔ خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی خبردار کریں، شکریہ۔

Awareness post ! ⚠️🚫
Many times on the occasion of birthdays, the face of friends is inserted into the cake.
Often because the cake is over height or overweight, the cake is put a stick in it so that the balance is correct. Any accident can happen in such a situation, even these small sticks can destroy the eyes. So never put anyone's face in the cake even by mistake.
Be careful yourself and warn others too, thank you.

‏انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا، کیونکہ یہ آزاد حالت میں ملتا ہے۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دری...
20/07/2023

‏انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا، کیونکہ یہ آزاد حالت میں ملتا ہے۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا جو یہ تھیں:

سونا : 8,000 سال قبل دریافت ہوا۔
تانبا : 6,200 سال قبل دریافت ہوا۔ ‏چاندی : 6,000 سال قبل دریافت ہوئی۔ (اب تک دریافت ہونے والی تینوں دھاتیں تین الگ الگ رنگوں کی تھیں۔)
سیسہ : 5,500 سال قبل دریافت ہوا۔
قلعی : 3,750 سال قبل دریافت ہوئی۔
لوہا : 3,500 سال قبل دریافت ہوا۔ (اس کے ساتھ ہی کانسی کا دور ختم ہوا اور iron age شروع ہوا۔ کانسی تانبے اور ‏قلعی کا آمیزہ ہوتی ہے۔)
پارہ : 2,750 سال قبل دریافت ہوا۔ (یہ دھات مائع شکل میں ہوتی ہے۔)

قدرتی تانبے کا ایک ٹکڑا
تیرھویں اور چودھویں صدی عیسوی میں آرسینک، اینٹیمنی، زنک اور بسمتھ دریافت ہوئے۔
پلاٹینم سولہویں صدی میں میکسیکو میں ہسپانیوں نے دریافت کیا۔
8,000 سال قبل سونے کی ‏دریافت کے بعد سے سترھویں صدی تک یعنی 7700 سال تک انسان صرف 12 دھاتوں سے واقف تھا۔

انیسویں صدی سے پہلے تک انسان صرف 24 دھاتوں سے واقف تھا جن میں سے 12 اٹھارویں صدی میں دریافت کی گئیں تھیں۔

اکیسویں صدی میں انسان 88 دھاتوں سے واقف ہے، جن کی مدد سے ہزاروں طرح کے بھرت بنائے جاتے ‏ہیں۔

لوہے کی ایجاد سے پہلے دریافت ہونے والی ساری دھاتیں (سونا،تانبا، چاندی، سیسہ اور قلعی) اتنی نرم ہوتی ہیں کہ ان سے کارآمد اوزار اور ہتھیار نہیں بنائے جا سکتے۔ لیکن 5000 سال قبل انسان یہ دریافت کر چکا تھا کہ تابنے اور قلعی کو ملانے سے جو دھات حاصل ہوتی ہے (یعنی کانسی) ‏وہ ان دونوں اجزا سے کہیں زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اگر کانسی میں قلعی کی مقدار دس فیصد سے زیادہ ہو تو کانسی میں پھوٹک پن آ جاتا ہے یعنی چوٹ لگنے سے یہ تڑک کر ٹوٹ جاتی ہے۔ اس لیے ایسی کانسی اوزار اور ہتھیار بنانے کے لیے تو موزوں نہ تھی مگر سکے بنانے کے لیے بہت استعمال ہوتی تھی۔ ‏دو یا تین فیصد آرسینک یا اینٹیمنی ملانے سے کانسی کی سختی اور بھی بڑھ جاتی ہے اور ہتھیاروں کی دھار زیادہ پائیدار ہو جاتی ہے۔

JUMMA MUBARAK
14/07/2023

JUMMA MUBARAK

12/07/2023
گزشتہ شب مردان کاٹلنگ چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی مردان  فاروق زمان شدید ...
10/07/2023

گزشتہ شب مردان کاٹلنگ چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی مردان فاروق زمان شدید زخمی ہوئے تھے
اب تک بے ہوش تھے لیکن اللہ پاک نے معجزانہ طور پر اس کے جسم کو قوت دی اور ہوش میں آگئے ہیں سب دوستوں سے دعاؤں کی درخواست اللہ پاک اس نیک اور درویش انسان کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔۔۔ آمین

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of KPK:

Videos

Share