پی ٹی آئی ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلیے اسپیکرکےپاؤں پکڑے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلیے اسپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ جھوٹ، نفرت جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم سے اختلافات رہے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ہم ایم اکیوایم سے معاہدے کے تحت چلنا چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ جوبھی مسائل پران پر بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیرسے انتظامی امور متاثرہوتے ہیں۔
سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 9 ڈالر بڑھ کر 1833 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ایک بار پھر سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی اور اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے کی سطح پر آگئی۔
قبل ازیں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر تھی اور دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر تھی۔
بھارت میں ٹیچرنے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی
بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیچز نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں میں قائم سرکاری اسکول میں استاد نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو بری طرح زدو کوب کرنے کے بعد پہلی منزل سے پھینک کر جان لے لی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کیا،اس سے قبل بچے کو تشدد کرکے جان سے مارنے والا استاد فرار ہوگیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے، ٹیچر نے مارپیٹ کے دوران اسکول میں پڑھانے والی بچے کی ماں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مدھاپا سرکاری اسکول میں کنٹریکٹ ٹیچر تھا،استاد کے تشدد سے مرنے والے بچے کی عمر دس سال اور اس کی شناخت بھارت کےنام سے ہوئی۔
عمران خان کو اگر اپوزیشن کرنی ہے تو سڑکیں چھوڑ کر پارلیمںٹ میں آئیں، بلاول بھٹو
نیویارک: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کا بھارت ہندو بالادستی والا ہندوستان ہے، پاکستان اور بھارت کی نوجوان نسل امن چاہتی ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کی نوجوان نسل سیاست کی نفرت سے تنگ آچکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن چاہتی ہے، ہمارا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تقسیم کی سیاست کو اتحاد کی سیاست سے تبدیل کریں گے، الیکشن میں اُن اداروں نے مداخلت کی جن کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں بنتا، یہی غیر سیاسی ادارے عمران خان کو اقتدار میں لے کر آئے، سنہ 2007 کے بعد ملک میں جمہوری اقدار واپس آرہی تھیں اور عمران خان دور سے پہلے اقتدار کی جمہوری منتقلی کا عمل سامنے آرہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کرنے کیلیے سڑکیں چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں، عمران خان اقتدار میں نہیں تو کیا اُن کی انا کیلیے سارا انتظام لپیٹ دیں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ جمہوریت عوام کے دم سے ہے۔
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ملوث نکلا ، 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے، وزیر داخلہ
لاہور: لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ دار تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، کلبھوشن کا معاملہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت پاکستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کو پروموٹ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ان کا ہنا تھا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، دہشت گردی کو کوئی بھی واقعہ ہو بھارت اس میں کسی نہ کسی انداز میں شامل رہا ہے، پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کا نشانہ بنایا گیا، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم ہر روز نئی صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے 24 گھنٹے کے اندر 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا، کسی دہشتگر
وزیراعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا عہدہ مل گیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں شامل 10 معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزیر مملکت بنائے جانے والوں میں مسلم لیگ ن کے افتخار احمد احمد، مہر ارشاد احمد خان، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی، مہیش کمار، فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر شامل ہیں۔
جبکہ وزیراعظم نے تسنیم احمد قریشی، سردار شاہ جہاں، محمد علی شاہ اور ملک نعمان لغاری کو بھی وزیر مملکت کا درجہ دے دیا۔
مھترا میں بجلی کےبندش خلاف علاقے کے لوگوں نے روڈ بلاک کیا ہوا ہے
بھارت میں 11 سال قید رہنے والا پاکستانی شہری رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گیا
آصف محمود ایک گھنٹہ پہلے
فوٹو: ایکسپریس
فوٹو: ایکسپریس
لاہور: بھارت میں 11 سال قید رہنے والا پاکستانی شہری وارث مسیح رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے رہائی پانے والے شہری کو واہگہ بارڈر پربھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔
ایکسپریس کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق وارث مسیح کا تعلق پنجاب کے سرحدی علاقے نارووال کے گاؤں سے ہے۔ اسے امرتسر کے علاقہ رام داس میں 9مئی 2011 کو گرفتارکیا گیا تھا۔
اسٹیٹ اسپیشل اسکواڈ امرتسر نے وارث مسیح کو غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے اورمنشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ پاکستانی شہری کو امرتسر کی سینٹرل جیل میں رکھا گیا جہاں سے رہائی کے بعد وارث مسیح واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد وارث مسیح کو اس کے ورثا کے سپرد کیا جائیگا۔
واضع رہے کہ پاکستان اوربھارت کی جیلوں میں ایک دوسرے ملک کے سینکڑوں شہری قید ہیں۔
یکم جولائی 2022 کو دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا تھا جس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت461 پاکستانی اور پاکستانی جیلوں 682 بھارتی قید ہیں۔
عمران خان کو ملے قیمتی تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے، تاجر عمر فاروق کا دعویٰ
دبئی: متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں۔
تاجر کے مطابق ’فرح گوگی نے بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد نے یہ تحفے دیے کہ جس کی میں نے اپنے ذرائع سے تصدیق کروائی اور تصدیق کے بعد عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے‘۔
عمر فاروق نے کہا کہ شہزاد اکبر جانتے تھے کہ میں گھڑیوں کا شوقین ہوں، اس لیے انہوں نے رابطہ کیا۔
احسن جمیل گجر کی عمر فاروق کے دعوے کی تردید
دوسری جانب فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’فرح یا میں شہزاد اکبر کو نہیں جانتے اور نہ ہی عمر فاروق کو جانتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہمارے لین دین والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں ن
ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن کے قریب فورسز،سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوراں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔
DI-Khan-Operation-Weapon
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔