Hazrat Aman Official

  • Home
  • Hazrat Aman Official

Hazrat Aman Official 1

وہ جانتی ہیںکہ اسے زمین پر چلا کر لے جانا کندھے پہ اٹھا کر لے جانے سے زیادہ آسان ہے لیکن بیٹے کو بلکل نئی سواری چاہیے تھ...
27/11/2021

وہ جانتی ہیں
کہ اسے زمین پر چلا کر لے جانا کندھے پہ اٹھا کر لے جانے سے زیادہ آسان ہے لیکن بیٹے کو بلکل نئی سواری چاہیے تھی ۔
ہم پہ کچھ قرض ایسے بھی ہوتے ہیں جو زندگی بھر ادا نہیں ہو پاتے ۔۔۔

مبارک سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ڈریکٹ  فلائٹ کھول  دی
25/11/2021

مبارک
سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ڈریکٹ فلائٹ کھول دی

‏ہم لوگ اس غلط فہمی میں مارے جائیں گے کہ۔۔۔۔۔۔ہم سے صرف نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے بارے میں ہی پوچھا جائے گا۔
25/11/2021

‏ہم لوگ اس غلط فہمی میں مارے جائیں گے کہ۔۔۔۔۔۔
ہم سے صرف نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے بارے میں ہی پوچھا جائے گا۔

والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی...
24/11/2021

والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے پستول نکال لیا. اچانک اسے اپنے ایک دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.
جنید نے تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ گرفتار ہو گیا. گرفتاری کے وقت اس کے والدین اور دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں. اس کی ماں بے ہوش ہو گئی. مقدمہ شروع ہوا تو گھر خالی ہونا شروع ہو گیا. ایک کے بعد ایک چیز بکتی گئی. بہنوں کے پاس تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا اور ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب مقدمے کی فائل میں خرچ ہو گئے.بہنوں کے رشتے آنا بند ہو گئے اور ان کے سروں میں چاندی اترنے لگی. جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہر ہفتے والدین اور بہنیں ملاقات کے لئے جاتے. بہنوں کا ایک ہی سوال ہوتا کہ بھیا اب ہمارا کیا ہو گا؟ ہم اپنے بھائی کے بستر پر کسے سلائیں گی؟ ہم بھائی کے ناز کیسے اٹھائیں گی؟ بھائی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا. فیصلے کا دن آیا اور جنید کو سزائے موت ہو گئی. سزائے موت کی تاریخ مقرر ہو گئی. 25 منٹ گزر چکے تھے اور جنید کے جسم پر لرزہ طاری ہو چکا تھا. جیل میں وہ اپنی موت کے قدم گن رہا تھا اور گھر میں والدین اور بہنیں اپنے کرب اور اذیت کی جہنم میں جھلس رہے تھے. جنید کی آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ دی گئیں اور اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا. 29 منٹ ہو چکے تھے. پھانسی گھاٹ پر پیر رکھتے ہی 30 منٹ پورے ہو گئے. جنید پسینہ پسینہ ہو چکا تھا. اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی. اس نے پستول واپس الماری میں رکھ دیا. اس نے میز سے اپنی بہنوں کی دو کتابیں اٹھائیں اور بہنوں کے پاس گیا. بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بہنو تمہارے پڑھنے کا وقت ہو گیا ہے. خوب دل لگا کر پڑھو کیونکہ تمہیں ڈاکٹر بننا ہے.
چند ماہ بعد جنید ایک بینک میں اچھی پوسٹ پر ملازم ہو گیا. جنید کی دونوں بہنیں ڈاکٹر بن گئیں. وہ ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں. ان 30 منٹ کی تصوراتی واردات اور 30 منٹ کے مقدمے کی کارروائی نے ایک پورے گھر کو اجڑنے سے بچا لیا. آپ اپنی زندگی میں یہ 30 منٹ اپنے لئے ضرور بچا کے رکھئیے گا، یہ 30 منٹ کی تصوراتی اذیت آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے بچا لے گی!...

آج لوٹر کوہستان میں ہونے والے حادثہ میں ایک گھر کے 6 افراد اللّہ کو پیارے ہو گئے، اللّہ پاک ان سب کی مغفرت کریں اور گھر ...
24/11/2021

آج لوٹر کوہستان میں ہونے والے حادثہ میں ایک گھر کے 6 افراد اللّہ کو پیارے ہو گئے، اللّہ پاک ان سب کی مغفرت کریں اور گھر والوں کو صبر دیں۔
کوہستان حادثے میں جان بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد
1- ڈاکٹر اظہر حسن خان کی زوجہ یاسمین اظہر
2- ڈاکٹر اظہر حسن کا بیٹا انجینئر عدنان حسن خان
3- ڈاکٹر اظہر حسین کا بیٹا انجینئر کرار حسن خان
4- ڈاکٹر اظہر حسن خان کا بیٹا طالب علم اسرار حسن خان
5- ڈاکٹر اظہر حسن خان کی بیٹی نینی فاطمہ
6- ڈاکٹر اظہر حسن خان کا ایک سالہ نواسا و بیٹا نینی فاطمہ ساکنان جلال آباد گلگت شامل ہیں۔
اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

اہم اعلان ان نمبروں سے میں بہت تنگ ہوکر ٹیلی نار والوں کو درخواست کرتا ہوں کہ پلیز ٹیلی نار والوں نماز کا ٹائم اپکو معلو...
22/11/2021

اہم اعلان
ان نمبروں سے میں بہت تنگ ہوکر ٹیلی نار والوں کو درخواست کرتا ہوں کہ پلیز ٹیلی نار والوں نماز کا ٹائم اپکو معلوم نہیں ہے مہربانی کرکے اس نمبروں سے ہر وقت کال نہیں کرنا ،کیونکہ نماز میں خلل پڑھ جاتا ہے ورنہ ہم سروس کو تبدیل کرینگے 🔕🔕
شکریہ
Telenor Pakistan

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Aman Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share