PTI Kp Social Media Cell

PTI Kp Social Media Cell Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI Kp Social Media Cell, Social Media Agency, Chief Minister Secretariate Abdul Qayyum Road Cant Peshawar, Peshawar.

17/01/2020

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محکمہ انسدادِ بدعنوانی،صوبائی انسپکشن ٹیم ،کمپلنٹ سیل شفیع اللہ خان نے اپنے محکمہ کے حوالے سے منقعدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان ، اویس خان سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم، مکرم خان اور ڈپٹی چیئرمین کمپلینٹ سیل خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔معاون خصوصی شفیع اللہ خان کو اس موقع پر متعلقہ افسران نے انسدادِ بدعنوانی،صوبائی انسپکشن ٹیم اور کمپلینٹ سیل کے کردار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی.

جس پر معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن شفیع اللہ خان نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان صاحب کا اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بدعنوانی نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور یہ سماجی ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہوئی۔اور اس میں ملوث لوگوں کے حلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ معاون خصوصی نے محکمہ کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور دیانت داری سے انجام دیں۔جو ملازم جذبہ سے کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محمد خالق کاکا سپیشل سیکرٹری وزیراعلی خیبرپختونخوا ، چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم تاج محمد خان ترند ،ممبر صوبائی اس...
02/01/2020

محمد خالق کاکا سپیشل سیکرٹری وزیراعلی خیبرپختونخوا ، چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم تاج محمد خان ترند ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی،انجینیرعمرفاروق چیرمین صوبائی زکوٰۃ وعشرکونسل خیبرپختونخوا اور انسپکٹر ظاہرشاہ خان کیساتھ چیرمین زکواةوعشر کمیٹی پشاور عبدالستار خان خلیل کی رہائش گاہ پر ایک خوشگوار شام..

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ایم پی اے تاج محمد خان قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں. (27-12-2...
27/12/2019

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ایم پی اے تاج محمد خان قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.

(27-12-2019)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کل 20 دسمبر بروز جمعہ دوپہر 2بجے شیوہ اڈا میں صوابی مردان ڈبل روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں...
19/12/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کل 20 دسمبر بروز جمعہ دوپہر 2بجے شیوہ اڈا میں صوابی مردان ڈبل روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے.

وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع دیر بالا کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع دیر بالا کیل...
18/12/2019

وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع دیر بالا کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع دیر بالا کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں پچاس کروڑ روپے کے خصوصی پیکج برائے میگا سکیم سمیت سپیشل فورس کو پولیس کیمطابق تنخواہ و مراعات دینے، انجینئرنگ یونیورسٹی پر جلد کام شروع کرنے ، پریس کلب کی تعمیر ، آر سی سی دو پلوں کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ روپے کی فراہمی ، مساجد کی سولرائزیشن ، فائر بریگیڈ کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر اور تکمیل ، ڈگری کالج کے قیام اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

۔

ضلع دیر بالا کے ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے دیر بالا میں نو تعمیر شدہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ یہ سکول 35.750 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس میں 1300طلباءکی گنجائش موجود ہے ، جبکہ اس وقت سکول میں تقریباً ایک ہزار طلباءزیر تعلیم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکول کی سولرائزیشن ، پلے گراو¿نڈ کی تعمیر ، سکول کے لئے درکار کلاس فورملازمین کی فراہمی اور باقی ماندہ کام کی تعمیر نو کا اعلان بھی کیا۔دیر بالا میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سابقہ ایم پی اے انور خان ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے اقدامات پر بے بنیاد تنقید کرنے والے اور دوغلی سیاست کرنے والے مخالفین نے دیر کے لئے کبھی کچھ نہیں کیا۔ مخالفین کو چاہیئے کہ وہ زمینی حقائق کےمطابق بات کریں تو انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ موجودہ صوبائی حکومت پورے صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، تاہم ضم شدہ قبائلی اضلاع اور ماضی میں پسماندہ رہ جانے والے صوبے کے دیگر اضلاع پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کو استحکام دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، عوام گھبرائے نہیں ملک کو جلد مسائل سے نکالیں گے ۔ پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان ، ایم این اے بشیر خان، ایم این ا ے صاحبزادہ صبغت اللہ، صاحبزادہ خورشید عالم اور دیگر رہنماو¿ں نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ ضلع دیر بالا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے دیگر اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر انور خان ایڈوکیٹ ، جہانگیر خان ایڈوکیٹ اور دیگرنے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، یہی کامیابی کی ضامن ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ جب سے حکومت میں آئے تب سے پورے صوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کی مشکلات حل کریں گے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روایتی سیاستدانوں کی طرح محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی ضروریات کیمطابق عملی اقدامات کر رہے ہیں، اور مالی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل سکیموں کا اعلان کرتے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ضلع دیر بالا کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر موسم کی خرابی یا بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع خصوصی توجہ کے مستحق ہے اس لئے نئے اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع دیر کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں کے وسائل جلد ریلیز کرنے ، کمراٹ روڈ کی تکمیل اور دیگر ضروریات و مطالبات میں ترجیحات پر تعین کرکے عملدرآمد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور سکولوں میں سٹاف کی سو فیصد فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ صوبے کے مختلف ریجنز میں میگا منصوبے پلان کئے گئے ہیں جن میں سوات موٹر وے کا دوسرا فیز، پشاور سے ڈی آئی خان موٹر وے، چترال تا چکدرہ روڈ، چشمہ لفٹ ایریگیشن سکیم جیسے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہے.

18/12/2019

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان دیر سٹیڈیم پہنچ گئے-
کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان جلسے سے خطاب کریں گے.

18/12/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ
وزیر اعلیٰ کا نو تعمیر شدث کیڈٹ کالج مامد گٹ کا دورہ / ضلع مہمند اور باجوڑ کے قبائلی عمائدین سے بھی خطاب


۔


پشاور: کالج 77 ایکڑ اراضی پر مبنی ہے جسے 760 ملین روپے کی لاگت سے 14 ماہ میں تیار کیا گیا، بریفننگ
پشاور: کالج میں 900 طلباء کی گنجائش موجود ہے، بریفننگ
پشاور: 400 طلباء کے لیے بورڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے، بریفننگ
پشاور: کالج کی لائبریری میں مختلف مضامین پر 11٫000 کتابیں بھی موجود ہیں، بریفننگ
پشاور: چند ماہ میں کالج کا باقاعدہ افتتاح کر کے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، وزیر اعلیٰ محمود خان
پشاور: کالج میں قبائلی ضلع مہمند اور باجوڑ کے طالبعلموں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ کا قبائلی عمائدین سے خطاب۔

پشاور: ہم سب نے ملکر قبائلی اضلاع کے انضمام کو کامیاب بنانا ہے، وزیر اعلیٰ کا جرگے سے خطاب
پشاور: قبائلی اضلاع میں پہلے سے موجود اداروں کو فعال بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمود خان
پشاور: قبائلی عوام کی کسی بھی سطح پر استحصالی نہیں کی جائے گی، محمود خان
پشاور: تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب سے بڑھا کر 83 ارب کر دیا ہے، محمود خان
پشاور: صوبائی حکومت نے اپنی اے ڈی پی سے 11 ارب روپے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے فراہم کئے ہیں، محمود خان
پشاور: ہم قبائلی اضلاع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، محمود خان
پشاور: قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ
17/12/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ

نعرہ تکبیر "اللہ‎ ہو اکبر " . پاکستان زندباد۔۔۔17 دسمبر 2019   مہمند پاک افغان بارڈر ۔
17/12/2019

نعرہ تکبیر "اللہ‎ ہو اکبر " . پاکستان زندباد۔۔۔

17 دسمبر 2019 مہمند پاک افغان بارڈر ۔

16/12/2019

قیام امن کی تاریخ میں معصوم بچوں کی قربانی جلی حروف سے لکھی جائے گی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

16/12/2019

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر باقائدہ طور پر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

پشاور : پولیو مہم میں پانچ سال تک کے 67 لاکھ پچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائینگے، محمود خان
پشاور :پولیو مہم کے لیے 22 ہزار سے زاید پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، محمود خان
پشاور : اس دفعہ کوئی بچہ قطروں سے محروم نہیں رہے گا، محمود خان
پشاور : انکاری والدین پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے پر راضی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ
پشاور: سال 2019 میں 54 پولیو کیسز بنوں ااور شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوے، محمود خان
پشاور:پولیو کیسز میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، وزیر اعلیٰ
پشاور:مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ
پشاور:تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ
پشاور:پولیو مہم میں ہم نےبہت قربانیاں دی ہیں، محمود خان
پشاور:پولیو مہم کے دوران ہمارے 76کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت ہمی...
16/12/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،پاکستان میں قیام امن کی تاریخ میں معصوم بچوں کی قربانی جلی حروف سے لکھی جائے گی، ہم آج بھی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر واستقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 دسمبر2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور کے دلخراش سانحہ کی پانچویں برسی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو ان کے علمی گہوارے کے اندربے دردی سے قتل کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے ، حکومتی ، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جو پرامن پاکستان کی طرف درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا۔ صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے کیونکہ ان کے جگرگوشے سکول گئے مگر واپس گھر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں والدین کے ساتھ ہے، ہم نے ماضی میں بھی ان کی ہر طرح دلجوئی کی اور آئندہ بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صوبائی حکومت اے پی ایس کے شہداءکے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے صبروتحمل اور استقامت کا پہاڑ بن کر اپنے بچوں کی جدائی برداشت کی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے آرکائیوز لائبریری پشاور میں شہداءسے منسوب یادگار اور تصاویر ہمیں وطن کے ننھے جان نثاروں کی یاد ہمیشہ دلاتی رہیں گی۔

ڈی آئی خان کے جن علاقوں کو زرعی زمین کی ترقی کیلئے پانی کی ضرورت ہے وہاں پر واٹر کورسز بنائے جائیںگے اور ڈی آئی خان میں ...
15/12/2019

ڈی آئی خان کے جن علاقوں کو زرعی زمین کی ترقی کیلئے پانی کی ضرورت ہے وہاں پر واٹر کورسز بنائے جائیںگے اور ڈی آئی خان میں انڈسٹریل زونز کو ویلنگ کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان

۔


اُنہوں نے سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے پر کام جلد ازجلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو کہ محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی مل کر ممکن بنائیں گے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے تقریباتین لاکھ ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی ۔ پشاور سے ڈی آئی خان ایکسپریس وے کی تکمیل سے ڈی آئی خان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ گومل زام ڈیم کے پراجیکٹس کی تکمیل سے دیہی علاقوں کو بھی پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر علی امین گنڈا پور کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفدکے ساتھ اجلاس کے دوران کیا ہے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر، ڈی آئی خان سے اراکین صوبائی اسمبلی ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈی آئی خان میں ایگری کلچر فیکلٹی کی ایگری کلچر یونیورسٹی تک اپ گریڈیشن ، ڈی آئی خان میں ماہی پروری کیلئے نرسریاں ، واٹر کورسز ، سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ ، روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی ، پینے کے صاف پانی کے مسائل ، زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی ، نکاسی آب کے مسائل ، صحت ، تعلیم و دیگر اہم اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان اور لوکل گورنمنٹ کے حکام کو ڈی آئی خان میں نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ٹانک میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے سکیموں کا تعین کیا جا چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ضلع ٹانک میں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی بھی جلد ممکن بنائی جائے گی ۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ضلع ٹانک کی چھوٹی بڑی ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اجلاس کو سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے پر پیش رفت اور گومل زام ڈیم کے دیگر منصوبوں کی افادیت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو ڈی آئی خان کے مختلف ویلج کونسلز میں نکاسی آب کے مسئلے پر بھی آگاہی دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبہ تعلیم میں ڈی آئی خان کیلئے کل85 سکیمیں تھیں جن کیلئے 360ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ 15 نئے پرائمری سکولز میں سے 11 مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 4 پر کام جاری ہے ۔ پانچ مسجد سکولوں میں سے تین کو ریگولر سکولوں میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ایک ٹینڈر نگ کے مرحلے میں ہے اور ایک سکول کی سائٹ کا مسئلہ ہے جس کو جلدحل کیا جائے گا۔ پانچ پرائمری سکولوں کی مڈل سکولوں تک اپ گریڈیشن ہو چکی ہے جبکہ چھ ہائی سکولوں میں سے پانچ کو ہائیر سکینڈری سکولوں میں اپ گریڈکیا گیا ہے اور ایک پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح سکولوں کی بحالی کے منصوبے کے تحت دو سکول مکمل کئے گئے ہیں جبکہ چار سکولوں پر کام جاری ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکی سربراہی میں ڈی سی ٹانک ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اے سی ٹانک مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈی آئی خان کے ہسپتال میں نئے وارڈز کیلئے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی ۔

15/12/2019

قبائلی اضلاع کی ترقی خواب نہیں ایک حقیقت۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی منظوری کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے مزید 8 ارب روپے جاری ۔


۔


8 ارب روپے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے کوئیک امپیکٹ پروجیکٹس کی مد جاری کے گئے ہے ۔

حکومت کی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشش رنگ لے آئیں ۔ پاکستان 2020 کیلئے بہترین سیاحتی ملک قرار ۔امریکی سیاحتی جریدے کی درجہ ب...
14/12/2019

حکومت کی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشش رنگ لے آئیں ۔ پاکستان 2020 کیلئے بہترین سیاحتی ملک قرار ۔امریکی سیاحتی جریدے کی درجہ بندی میں پاکستان سرفہرست ۔
🇵🇰



14/12/2019

خیبر پختونخوا حکومت کی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ہونے لگی۔ پاکستان 2020 کیلئے بہترین سیاحتی ملک قرار ۔امریکی سیاحتی جریدے کے بعد برطانوی سفری میگزین نے بھی درجہ بندی میں پاکستان سرفہرست ۔
🇵🇰



14/12/2019

حکومت کا پشاور سے تورخم تک موٹر وے (خیبر پاس اکنامک کوریڈور ) بنانے کا فیصلہ ۔
48 کلو میٹر ہائی سپیڈ موٹر وے ورلڈ بینک سے معاہدہ ہوگیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیاں تیز ہونگی جس کا مثبت اثر پورے پختونخوا پر پڑے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔


۔

Address

Chief Minister Secretariate Abdul Qayyum Road Cant Peshawar
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Kp Social Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share