Mix FM 90.6 Pattoki

Mix FM 90.6 Pattoki 90.6 Fm Radio Station Pattoki

*فیصل آباد ،جی ٹی ایس چوک میں حرام کاری کیخلاف سٹنگ آپریشن کا معاملہ**فیصل آباد ،صحافی نے حرام کاری کے معاملے کی کھوج کی...
23/06/2024

*فیصل آباد ،جی ٹی ایس چوک میں حرام کاری کیخلاف سٹنگ آپریشن کا معاملہ*

*فیصل آباد ،صحافی نے حرام کاری کے معاملے کی کھوج کیلئے اپنی بیگم کو جی ٹی ایس میں کھڑا کیا*

*فیصل آباد، تھوڑی دیر بعد صحافی کی بیگم سچ میں غائب ہوگئی*

*فیصل آباد ،صحافی کی مدعیت میں تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا*

23/06/2024

پاکسیٹ ایم ایم ون اپ ڈیٹ21-06-24
1: 3960H6400 ٹیسٹنگ دورانیہ کے لیئے شروع کی گئی ہے۔ سی بینڈ فریکونسی پر ٹیسٹنگ کا عمل باضابطہ شروع کر دیا گیا ہے۔یہ عمل بروز بدھ کو شروع کیا گیا
جوکہ چار سے پانچ دن جاری رہ سکتا ہے۔ پاکسیٹ ون آر پر موجود تمام فریکونسیز ڈسٹرب رہنے کا امکان ہے،لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہی۔

2: کے یو بینڈ کی ٹیسٹنگ فریکونسی بروز سوموار کو نشر کر دی جاۓ گی۔

3: کے بینڈ کی ٹیسٹنگ فائینل مراحل میں داخل ہو چکی۔
جولائی کے آخری ہفتہ میں ملک پاکستان میں موجود بینکنگ سیکٹر، پی ٹی اے سی منظور شدہ ادارہ جات کو پاکسیٹ ایم ایم ون کی مستقل اور سیکیورٹی فیچر سے لیس فریکونسی حوالے کر دی جاۓ گی۔

4: پاکسیٹ اتھارٹیز کی جانب سے سیٹلائٹ پر موجود ہائی کوالٹی چینلز کو H-TYPEمیں رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

5: بروز سوموار سے پاکسیٹ ون آر کے تمام چینلز کو کے یو بینڈ میں ٹیسٹنگ نشریات شروع کرنے کے لیئے چینلز ڈیٹا کو موڈیفائی کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

6:پاکسیٹ اتھارٹیز کی طے شدہ میٹنگ بعد نماز جمعہ اسلام آباد میں ہو گی، جس میں ڈی ٹی ایچ سسٹم کے بارے میں فائینل اعلان کر دیا جاۓ گا۔

7: ڈی ٹی ایچ سسٹم کے بارے میں اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں مختلف ادارہ جات کی طرف سے دوسرے ممالک کے دی ٹی ایچ سسٹم مہیا کرنے والوں اور سامان کی خرید و فروشت میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کاراوائیوں کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔

8: ڈی ٹی ایچ سسٹم کے لیئے 20 انٹرنیشنل چینلز(سپورٹس،اینیمل،میوزک،موویزاور نیوز) بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھا دیئے جائیں گے۔ عوام کی پسند کو دیکھتے ہوئے فلحال 5 چینلز کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے۔
اور دوسرے چینلز سے بات چیت جاری ہے۔
پاکسیٹ ایم ایم ون پر ڈی ٹی ایچ سسٹم کی مکمل تفصیل بروز سوموار کو فراہم کر دی جاۓ گی۔

10: ملک بھر میں موجود اینٹینا ٹاورز کی ٹیسٹنگ اور دوسرے ضروری اقدامات کے سوموار سے شروع کرنے کے لیئے اجازت نامہ آج شام تک ملنے کی امید ہے۔

11:ہمسایہ ممالک کو اداروں کو ٹیسٹنگ فریکونسیز مہیا کر دی گئی ہیں۔ دو سے تین دن میں مختلف چینلز شروع ہو جائیں گے۔
ٹیسٹنگ کا عمل زیادہ تر رات کے وقت رہے گا۔
[6/22, 12:05 PM] null: پاکسیٹ ایم ایم ون اپ ڈیٹ 21-06-24 پارٹ ٹو

1: بعد نماز جمعہ ہونے والی میٹنگ میں ڈی ٹی ایچ سسٹم کی لانچ اور مکمل طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ سیکٹری انفارمیشن کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 سے ڈی ٹی ایچ سسٹم ہائی کوالٹی مکمل سکیورٹی فیچر کے ساتھ 100 چینلز سلور کیٹگری کے ساتھ باضابطہ لانچ کیا جاۓ گا۔ جب کہ دوسری کیٹگریز 2025 کے آخر میں متعارف کروا دی جائیں گی۔2026 جنوری سے پیمنٹ سسٹم نافظ عمل ہوگا۔
پیمنٹ سسٹم الیکٹرانک بینکنگ کے تحت ہو گی جو کہ شروعات میں نیشنل بینک، الائیڈ بینک،حبیب بینک سے ہی ہو سکے گی۔

2: پیمنٹ پیکیجز کی تعارفی کیٹگری 100چینلزسلور(RS450)،150چینلزگولڈ(RS700)، 250چینلز ڈائیمنڈ(RS1000) اور 400 چینلز پلاٹینیم(RS1800) میں مہیا کی جاۓ گی۔

3:سیکٹری انفارمیشن کی جانب سے جلد IPTV سروس شروع کرنے اور 5G سروس اگست 2024 میں شروع کرنے کے لیئے لائحہ عمل بنانے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
چائینہ حکام اور کوریا کی وہ کمپنیاں جو سکورٹی سسٹم بنا رہی ہیں،کی طرف سے 50 دنوں میں اپنا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

4: کیبل مالکان کو 45 دنوں کے اندر اندر ڈیجٹل سسٹم کیبل پر شفٹ ہونے کا ٹائم دے دیا گیا ہے۔
بصورت دیگر لائیسنس کینسل کرنے اور سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کے لیئے پیمرا اور دیگر اداروں کو حرکت میں آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

5:پاکسیٹ ایم ایم ون پر ڈے ٹی ایچ سسٹم کی لانچ سے قبل سیٹ ٹاپ باکس مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

6:نومبر 2024 کے آخر تک پہلے 50 لاکھ ڈی ٹی ایچ رسیور اور ابتدائی رجسٹریشن کے لیئے ایپلی کیشن متعارف کروانے کے لیئے آئیندہ ہفتہ میں پیمرا حکام کو خط لکھ دیا جائے گا۔

7: پاکسیٹ ایم ایم ون پر آنے کے لیئے خواہشمند ایف ایم سٹیشنز کو لائیسنس کی تجدید اور ٹیسٹنگ فریکونسی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے اپلائی فارم سپارکو کی ویب سائیٹ پر جلد اپلوڈ کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

8:پاکسیٹ ایم ایم ون پر ڈی ٹی ایچ سسٹم کے لیئے سیٹ ٹاپ باکس کو انتہائی حد تک محفوظ بنانے کے لیئے جدید ترین فیچر ڈالنے اور غیر قانونی سرور سسٹم پر کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

9:اینٹینا سروس کو بہتر بنا کر چینلز کی تعداد بڑھا کر8 کرنے کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے ٹیلی ویزن فیس 35 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کرنے کے لیئے جلد منظوری لی جائے گی۔

10: نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں موجود صرف دو کمپنیاں جاز (وارد+زونگ) اور یوفون(ٹیلی نار+اونک+پی ٹی سی ایل) 5G سروس فائیبر آپٹکس سے لیس ہونے یا پاکسیٹ ایم ایم ون کے بینڈ پر نشریاتی حقوق حاصل کرنے پر ہی مہیا کر سکیں گی۔
جلد ہی لائیسنس کی بولی اور دوسرے معاملات طے پا جائیں گے۔

11: ڈی ٹی ایچ سسٹم کے لیئے سیٹ ٹاپ باکس تقریبا 5000-8000 تک مارکیٹ سے ملنے کا امکان ہے۔
مذید یہ کہ ریچارج سسٹم سکیورٹی فیچر کی وجہ سے کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے

17/06/2024

اسپتال قصور دوائیاں چوری ۔۔ویڈیو وائرل

17/06/2024

قصور:
موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ریسیکو اہلکاروں کے بروقت ریسپانس نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔
میڈیا کوریج

پتوکی۔۔ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دو بچے جاں بحق ،تین زخمی،ریسکیوپتوکی۔۔دس سے چودہ سال عمر کے پانچ بچے موٹر سائیکل پ...
17/06/2024

پتوکی۔۔ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دو بچے جاں بحق ،تین زخمی،ریسکیو

پتوکی۔۔دس سے چودہ سال عمر کے پانچ بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے،ریسکیو

پتوکی۔۔۔موٹر سائیکل سوار بچے پیٹرول پمپ سے سڑک پر اے تو ویگو ڈالے سے ہٹ ہو گئے،ریسکیو

پتوکی۔۔۔تیرہ سالہ مورث اور دس سالہ امان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو

پتوکی۔۔۔دس سالہ حابل،گیارہ سالہ انمول اور گیارہ سالہ رومان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،ریسکیو

پتوکی۔۔۔حادثہ ٹولو والا سٹاپ دیپالپور روڈ پر پیش ایا،ریسکیو

تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات سی ایم سکیورٹی ہیڈ افس کا اے ایس ائی احمد رضا ڈوگر اپنے آبائی گاؤں کوٹ دھ...
17/06/2024

تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات
سی ایم سکیورٹی ہیڈ افس کا اے ایس ائی احمد رضا ڈوگر اپنے آبائی گاؤں کوٹ دھارا سنگھ میں جا رہا تھا کہ دو کس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رو کر نقدی 20 لاکھ اور 25 تولے زیور چھینا اور گردن میں فائر مار کر فرار ملازم جنرل ہاسپٹل میں بہت سیریس حالت میں زیر علاج ہے.

16/06/2024

قصور: بائی پاس بھسر پورہ کے نزدیک ٹرالے نے موثر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا

قصور: حادثہ میں خاتون جاں بحق، خاوند اسلم تین بچوں سمیت شدید زخمی

قصور:جاں بحق خاتون کی شناخت مریم اسلم کے نام سے ہوئی ۔ پولیس

قصور: جاں بحق خاتون کی لاش جبکہ زخمی محمد اسلم کو اسے کے تین بچوں سمیت اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس

اسلام آباد تھانہ آبپارہ پولیس کا کریک ڈاؤن نوجوان طالبعلموں سے دوستی کرکے نشے کا عادی بنانے والا گینگ گرفتارگرفتار ملزما...
16/06/2024

اسلام آباد تھانہ آبپارہ پولیس کا کریک ڈاؤن

نوجوان طالبعلموں سے دوستی کرکے نشے کا عادی بنانے والا گینگ گرفتار
گرفتار ملزمان نوجوان نسل کو نشہ آور اشیا مہیا کرتے تھے
ملزمان کالج اور یونیورسٹی کے طالبعلموں سے دوستی کرنے کے بعد ان کو گمراہ کرتے
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا برآمد
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس پی سٹی خان زیب

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی 18 سے 22 جون کے دوران بارشوں کا امکان
15/06/2024

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی 18 سے 22 جون کے دوران بارشوں کا امکان

15/06/2024

ممبر پنجاب بار کونسل سابق صدر پنجاب بار کونسل ملک اسرار اور ذوالفقار مرزا ایڈوکیٹ اپنی کلائنٹ کی فائرنگ سے جان بحق

15/06/2024

پاکستان میں میکڈونل کی موجودہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو ہر صورت اس کو دیکھیں اور شیئر کریں

اسلام آبادوفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2024.25 کے لیےانٹیلیجنس بیورو کے بجٹ میں پانچ ارب 82 کروڑ 75 ہزار کا اضافہ تجویز ک...
13/06/2024

اسلام آباد
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2024.25 کے لیےانٹیلیجنس بیورو کے بجٹ میں پانچ ارب 82 کروڑ 75 ہزار کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے
انٹیلیجنس بیورو کے رواں مالی سال کا بجٹ 12 ارب 49 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار مختص کیا گیا تھا
اخراجات میں اضافہ انٹیلیجنس بیورو کی تنخواہوں انتظامی امور الاؤنسز اور ملک بھر کے ریجنل افس کی مد میں شامل کیا گیا ہے
ان اخراجات میں انٹیلیجنس بیورو اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کی مد میں رواں مالی سال کے لیے چار ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی
2024۔25کے لیے اس بجٹ میں چار ارب 37 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کی رقم تجویز کی گئی ہے
مجموعی طور پر انٹیلیجنس بیورو کے بجٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

13/06/2024

عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ جنگ جیو نیوز)

عارف والا/ریلوے پھاٹک پر حادثہ

عارف والا/لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پھاٹک پر کار سے ٹکرا گئی، ریسکیو

عارف والا/حادثہ میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی، ریسکیو

عارف والا/کار میں ایک فیملی سوار تھی جو حادثہ کا شکار ہوئی، ریسکیو

عارف والا/متوفی کی شناخت نواز ولد سلطان کے نام سے ہوئی، ریسکیو

عارف والا/زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو

عارف والا/زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو

عارف والا/زخمیوں میں زینب بی بی زوجہ نواز، طاہرہ بی بی، سائرہ بی بی، 7 سالہ نور شامل ہے، ریسکیو

عارف والا/حادثہ چک 67 ای بی کے قریب ریلوے لائن پر ہوا، ریسکیو

عارف والا/حادثہ ریلوے لائن پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، ریسکیو

عارف والا/ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

احرام میں ملبوس عمران ریاض گرفتار ،نامعلوم مقام پرمنتقلاحرام میں ملبوس نامور صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد نے حج...
12/06/2024

احرام میں ملبوس عمران ریاض گرفتار ،نامعلوم مقام پرمنتقل
احرام میں ملبوس نامور صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد نے حج پر جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔معروف صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نامور صحافی عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔

عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی۔ انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔گرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کلرکہار// المناک حادثہچھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کلرکہار: موٹروے سالٹ رینج میں گیس والا بوذر کار سے ٹکرا گیا، ر...
10/06/2024

کلرکہار// المناک حادثہ
چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

کلرکہار: موٹروے سالٹ رینج میں گیس والا بوذر کار سے ٹکرا گیا، ریسکیو

کلرکہار: بوذر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، ریسکیو

کلرکہار: بوذر بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوکر دوسری سائیڈ پر کار سے ٹکرایا

کلرکہار: بوذر نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی، تمام افراد جل گئے، ریسکیو

کلرکہار: ابھی تک 6 افراد کی جلی ہوئی نعشیں ٹراما سنٹر منتقل

کلرکہار: امدادی کاروائیاں جاری، تاحال ہلاکتوں کی تعداد کنفرم نہیں، ریسکیو

کلرکہار: کار لاہور سے اسلام اباد آرہی تھی، جس میں ایک ہی فیملی سوار تھی

کلرکہار: اب تک ایک بچے سمیت 3 افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کی گئی

کلرکہار: ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتال ذرائع

10/06/2024

پتوکی: بہادر پورہ قصور میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ 23سالہ عورت نے 8 ماہ کے بچے سمیت روہی نالہ میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو ذرائع

پتوکی:ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، ریسکیو ذرائع

پتوکی:ریسکیو ٹیم نے 20 منٹ کی کوششوں کے بعد عورت کو روہی نالے سے تلاش کر لیا، ریسکیو ذرائع

پتوکی:ریسکیو ٹیم نے عورت کو سی پی آر کرتے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم عورت جانبر نا ہو سکی، ریسکیو ذرائع

پتوکی:ریسکیو ٹیم بچے کی تلاش میں مصروف عمل ہے

لکی مروت پاک فوج کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے میں 7 فوجی جوان شہادت کے رتبے پر فائز۔ ان میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپ...
09/06/2024

لکی مروت پاک فوج کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے میں 7 فوجی جوان شہادت کے رتبے پر فائز۔ ان میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل تھے جن کا نکاح 19 جون بروز بدھ طے پایا تھا........
انا للہ وانا الیہ راجعون
محمد وقاص ایڈووکیٹ (قادی ونڈ) کے برادر ان لاء، محمد اویس سول جج کا حقیقی بھائی کپتان محمد فراز وزیرستان میں آپریشن کےدوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں ۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔
ان کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
رابطہ۔محمد وقاص ایڈووکیٹ 03014717433

سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکےسوات (ویب ڈیسک )سوات،مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی...
08/06/2024

سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (ویب ڈیسک )سوات،مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 188 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔واضح رہے کہ 3 جون کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

قصور شہر میں پہلی دفعہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنا ہوا گھر میں اپنے عزیز و اقارب کو اور مہمانوں کو بہت ہی کم ریٹ پر ٹ...
07/06/2024

قصور شہر میں پہلی دفعہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنا ہوا گھر میں اپنے عزیز و اقارب کو اور مہمانوں کو بہت ہی کم ریٹ پر ٹھہرانے کے لیے بہترین جگہ
ان لائن بی بکنگ کر سکتے ہیں
03208040814
https://www.airbnb.co.uk/rooms/1113579718631038901?viralityEntryPoint=1&s=76

06/06/2024

میرپور آزاد کشمیر کھوئیرٹہ
وزیر حکومت آزاد کشمیر عنصر ابدالی کی گاڑی کو شہریوں نے روک لیا
سرکاری گاڑی پر آپ کے بچے سکول کیوں جا رہے ہیں کھوئیرٹہ کی عوام نے گاڑی سڑک پر روک کر توڑ پھوڑ شروع کر دی

پتوکی ۔ کچہری میں پیشی پر آنے والے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جانبحق پتوکی ۔ فائرنگ کا واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی ک...
06/06/2024

پتوکی ۔ کچہری میں پیشی پر آنے والے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جانبحق

پتوکی ۔ فائرنگ کا واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا۔ پولیس

پتوکی ۔ لواحقین کے مطابق پرانی رنجش کی بنا پر ہمارے مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا

پتوکی ۔ میاں بیوی اپنے بیٹے کیساتھ کچہری میں پیشی پرآرہے تھے راستے میں فائرنگ کی گئی۔ پولیس

پتوکی ۔ فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر جانبحق ہوگئے۔جبکہ ماں محفوظ رہی۔

پتوکی جانبحق ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت 50 سالہ کشمیرا مسیح اور 24 سالہ راشد مسیح کے نام سے ہوئی جو سرائے مغل کے رہائشی ہیں

پتوکی۔ جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔

05/06/2024

بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پر ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے

05/06/2024

قصور / زہریلہ کھانا

قصور تھانہ کھڈیاں کی حدود میں زہریلہ کھانا کھانے سے 13 افراد کی حالت غیر

قصور تھانہ کھڈیاں کی حدود بستی عید گاہ کے رہائشی اصغر کے خاندان کے 13 افراد زہریلہ کھانا کھانے سے خالت غیر ہو گئی

قصور اصغر کے خاندان میں 3 سے 15 سال تک بچوں کے علاؤہ مرد وخواتین بھی شامل ہیں

قصور حالت غیر ہونے پر سب کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے

پتوکی :ہیڈ بلو کی نہر سے دو لڑکیوں کی نعشیں برامد،پولیسپتوکی :لڑکیوں کی عمر بالترتیب 23 اور 15 سال کے درمیان ہے،پولیسپتو...
05/06/2024

پتوکی :ہیڈ بلو کی نہر سے دو لڑکیوں کی نعشیں برامد،پولیس

پتوکی :لڑکیوں کی عمر بالترتیب 23 اور 15 سال کے درمیان ہے،پولیس

پتوکی :نعشیں لگتا ہے کسی نے قتل کرکے لڑکیوں کو نہر میں پھینک دیا،ایف آئی آر

پتوکی :دونوں نعشیں ناقابل شناخت ہیں،محکمہ نہر کے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج

پتوکی : نعشیں پوسٹ مارٹ کے لئے بھیج دیں ورثا کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں،پولیس

04/06/2024

اپ ڈیٹ ٹکرز

قصور: شدید آندھی کے باعث مختلف مقامات پر چھت و دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

قصور: جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 8 افراد شامل

قصور: نواحی گاؤں حویلی پھاڑیاں والی میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے

قصور: جاں بحق ہونے والوں میں 11سالہ سویرا ، 9 سالہ سفینہ اور 2سالہ نعمان شامل

قصور: 4 زخمیوں میں 40 سالہ یعقوب ، 35 سالہ وارث ، 30 سالہ طاہرہ اور 5 سالہ نیہا شامل

قصور: قصور: نواحی گاؤں رنگ پور میں دیوار گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی

قصور: 3 سالہ ام رباب اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ والدہ نسرین زخمی حالت میں اسپتال داخل

قصور: ٹبہ نین وال میں دیوار گرنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق

قصور: کھڈیاں خاص میں دیوار گرنے سے اویس و ایک کمسن بچہ شدید زخمی

قصور: جاں بحق و زخمیوں کو بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا

03/06/2024

قصور: نواحی گاؤں رنگ پور میں تیز آندھی کے باعث گھر کی دیوار گر گئی

قصور: دیوار گرنے سے 3 سالہ بچی ماں سمیت زخمی

قصور: 35 سالہ نسرین اور 3 سالہ ام رباب کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا

قصور: ماں اور بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

03/06/2024

*قصور/ پولیس مقابلہ*

قصور۔ تھانہ کھڈیاں کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

قصور۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم عرف جج سکنہ جماعت پور قصور جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت اجمل عرف کالو سکنہ ظہیر آباد کالونی چونیاں کے ناموں سے ہوئی

*قصور۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی معہ قتل، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ضلع لاہور اور قصور میں ملوث تھے*

قصور۔ 15 پر نذیر نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ 04 ڈاکو کچہ پکہ کے قریب سے موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں

قصور۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے پیال کلاں روڈ پر ملزمان کا تعاقب کیا

قصور۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی

قصور۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا

قصور۔ ملزمان کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے

قصور۔ فرار ہونے والے ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں
*

تلاش گمشدہاگر کسی کو بھی اس بھائی کا پتہ ہو تو برائے مہربانی دئیے گئے نمبر پر بتائیں گھر والے کافی پریشان ہیں
28/05/2024

تلاش گمشدہ
اگر کسی کو بھی اس بھائی کا پتہ ہو تو برائے مہربانی دئیے گئے نمبر پر بتائیں گھر والے کافی پریشان ہیں

28/05/2024

ملک ریاض نے 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لئیے دی تھی

بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں،

نیب نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کے لئیے چھاپہ مارا

نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا دفتر سیل کردیا

28/05/2024

امریکہ کا ویزہ کی درخواست دینے سے پہلے یہ ویڈیو ہر صورت دیکھ لیں

Address

Pattoki
Pattoki

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923332222099

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mix FM 90.6 Pattoki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mix FM 90.6 Pattoki:

Videos

Share

Category


Other Radio Stations in Pattoki

Show All