06/02/2023
ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے سے تباہی
7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک 1900 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں عمارتیں تباہ
کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خطرہ
ترکیہ میں اب تک 1121 اور شام میں 783 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی
ترکیہ کے جنوبی علاقے دیار باقر میں زخمی ہونے والے خاتون نے ایمبولینس میں منتقلی کے دوران بتایا کہ ہم جھولے کی طرح جھول گئے تھے اور اس وقت گھر میں ہم 9 افراد موجود تھے، میرے دو بیٹے تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مجھے ان کا انتظار ہے۔
#زلزال