Daily Awaz Times Pasni

Daily Awaz Times Pasni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Pasni, Media/News Company, Pasni, Pasni.

پسنی اپڈیٹ/ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی فنڈز سے پسنی شہر کیلئے آنے والے بجلی کھمبوں اور نئے بجلی ٹرانسفارمر سے بجلی...
10/06/2023

پسنی اپڈیٹ/ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی فنڈز سے پسنی شہر کیلئے آنے والے بجلی کھمبوں اور نئے بجلی ٹرانسفارمر سے بجلی لوڈ منٹینس میں بہتری آئے گی۔میرنوراحمد کلمتی

چیئرمین پسنی میر نور احمد کلمتی نے واپڈا افسران کے ہمراہ حسب ضرورت پسنی شہر کے مختلف علاقے ببرشور حیدرگوٹھ، نیادی بازار، ہائی اسکول ٹرانسفارمر اور دیگر علاقوں میں لگنے والے بجلی کھمبوں اور نئے ٹرانسفارمر کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا۔
اہل علاقہ نے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی جدو جہد کو سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین کلگ کلانچ سید ظفر جان، لالا مراد جان اور میر یاسین کلمتی بھی ہمراہ تھے۔
بعد ازاں چیئرمین پسنی میر نور احمد کلمتی نے فٹبال گراؤنڈ میں ہیوی مشینری کے ساتھ لیولنگ اور صفائی کے جاری کام کا خود جاکر جائزہ لیا۔

٭▥▤▦🎁  خوشخبری، خوشخبری 🎁▦▤▥٭ مین روڈ بنگلہ بازار پر قائم کوئٹہ المدینہ ہوٹل پسنی کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا، انجمن تاجر...
04/06/2023

٭▥▤▦🎁 خوشخبری، خوشخبری 🎁▦▤▥٭

مین روڈ بنگلہ بازار پر قائم کوئٹہ المدینہ ہوٹل پسنی کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا، انجمن تاجران پسنی، کاروباری شخصیات اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کوئٹہ المدینہ ہوٹل کے مالک سعداللہ خان اینڈ محمد حسین نے باقاعدہ نئے ہوٹل کا افتتاح کردیا۔ اس دوران خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیاگیا۔
کوئٹہ المدینہ ہوٹل کے مالک سعداللہ خان اینڈ محمد حسین نے کہا کہ انکے ہوٹل میں پسنی کے عوام اور مسافروں کو بہترین باربیکیو، فاسٹ فوڈ اور اعلی کوالٹی کے مختلف لزیز طریقہ کار سے بنے کھانوں کی سہولیات فراہم کی جاہیں گی۔

ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے بی این پی اور نوری پینل کے امیدواروِں نے  کاغذات نامزدگی جمع کردیے۔ ڈسٹرکٹ کونسل گوا...
27/05/2023

ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے بی این پی اور نوری پینل کے امیدواروِں نے کاغذات نامزدگی جمع کردیے۔

ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کی مخصوص نشستوں کے لیے بی این پی اور نوری پینل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

کسان کی نشست کے لیے سیدمعیارجان نوری اور میرانور ورکر کی نشست کے لیے حاطربلوچ اقلیت کی نشست کے لیے چندن کمار جبکہ خواتین کی نسشت کے لیے شہناز مریم زینب اور ماہ نور نے بی این پی اور نوری پینل کی طرف سے اپنے کاغذات جمع کیے ہیں۔

پسنی کے سمندری حدود میں صوبہ سندھ کے ٹرالرز کا ڈیرا،مقامی ماہیگیروں میں تشویش، فشریز حکام خواب خرگوش میں سوررہے ہیں۔ (آد...
21/05/2023

پسنی کے سمندری حدود میں صوبہ سندھ کے ٹرالرز کا ڈیرا،مقامی ماہیگیروں میں تشویش، فشریز حکام خواب خرگوش میں سوررہے ہیں۔ (آدم قادر بخش)

پسنی اپڈیٹ/ نیشنل پارٹی کے ماہیگیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے کہا کہ پسنی کےسمندری حدود 12نائیٹیکل میل ہفتلار کے ارد گرد غیر قانونی ٹرالرز کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔
ٹرالرز کی یلغار کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ کراچی بندرگاہ ہے۔
مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ یہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ پسنی کا سمندر ہے جہاں بلوچستان فشریز کی آشیرباد سے محکمہ فشریز کے سائے تلے میں دیدہ دلیری کے ساتھ اپنا غیر قانونی دندا سرانجام دے رہے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے ماہیگیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے کہا اگر محکمہ فشریز اگر اس طرح انکو پکڑنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرتا رہے تو وہ دن دور نہیں بلوچستان کے ساحل پر مچھلیوں کے تمام نسل نایاب ہوجائیں گے۔
اور یہاں کے ماہیگیر نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ جائینگے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ فشریز نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو نیشنل پارٹی جیونی سے لیکر گڈانی کے ماہیگیروں کیساتھ مل کر شدید احتجاج کا راستہ اپنالیگی۔

پسنی کلانچ میں منشیات کی تباہ کاریوں کے خلاف ہر ذی شعور انسان کو آواز اٹھانا چاہیے۔ انسدادِ منشیات کمیٹی اتحاد کلانچ کے1...
09/05/2023

پسنی کلانچ میں منشیات کی تباہ کاریوں کے خلاف ہر ذی شعور انسان کو آواز اٹھانا چاہیے۔ انسدادِ منشیات کمیٹی اتحاد کلانچ کے14مئی کو نلینٹ میں احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
(لالا واحد کلانچی)

پسنی اپڈیٹ/معروف علاقائی قد آور شخصیت لالا واحد کلانچی نے کہا ہے کہ ضلع گوادر تحصیل پسنی کے دیہی علاقے کلانچ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت منشیات کا آماجگاہ بنایا گیا ہے۔کلانچ کے ہر علاقے اور گھر گھر منشیات کی سخت لپیٹ میں ہیں۔دیمک کی طرح ہمارے نوجوان نسل کو ناسور منشیات نے اپنے گرفت میں لیا ہے۔
منشیات کے تدارک کرنے والے ادارے فقط چیک پوسٹوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کلانچ میں شب و روز بلاخوف بھک رہی ہے۔
لالا عبدالواحد کلانچی نے بڑھتی ہوئی منشیات کے روک تھام پر انسدادِ منشیات کمیٹی اتحاد کلانچ کے14مئی کو نلینٹ میں احتجاجی کال کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔اس ضمن میں کلانچ کے گرد و نواح کے غیور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
آخر میں لالا عبدالواحد کلانچی نے کہا کہ انسدادِ منشیات کمیٹی اتحاد کلانچ کے دوستوں سے ہرممکن کوشش کے لئے ہر وقت میرے خدمات حاضر رہینگے۔

پسنی اپڈیٹ/معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیدمیار جان نوری سے آج چربندن کے کرکٹ صدر دیدار ڈی ایم اور بلدیاتی کونسلر شوکت بلوچ...
08/05/2023

پسنی اپڈیٹ/معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیدمیار جان نوری سے آج چربندن کے کرکٹ صدر دیدار ڈی ایم اور بلدیاتی کونسلر شوکت بلوچ نے ایک وفد کے ہمراہ نوری ہاؤس میں ملاقات کی۔
انہیں چربندن کے اسپورٹس کے مسائل سے آگاہ کیا۔
سید میار جان نوری نے کرکٹ پچ کیلئے رولرمشین اور واٹر ٹینکی دینے کی یقین دہانی کرائی۔
چربندن کے اسپورٹس کے وفد سے کہا کہ اسپورٹس کی فروغ سے معاشرے میں منفی سرگرمیوں کی تدارک ممکن ہے اور کھیل کود سے نوجوان جسمانی تندرستی میں مدد ملے گی۔
چربندن کے وفد نے موصوف کے اسپورٹس دوستی کو سراہا۔
اس دوران کیپٹن محراب پھٹان، سیکرٹری مہراللہ امام اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

پسنی اپڈیٹ/ معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ شربت گل کی ایکسین بی اینڈ آر گوادر مجیب الرحمٰن رند سے انکے آفس میں ملاقات۔سی...
02/05/2023

پسنی اپڈیٹ/ معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ شربت گل کی ایکسین بی اینڈ آر گوادر مجیب الرحمٰن رند سے انکے آفس میں ملاقات۔
سیٹھ شربت گُل نے چربندن کے نئے منظور شدہ لنک روڑ کے کام کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ پسنی ٹو چربندن کے روڑ کے بارے میں ایکسین نے معلومات فراہم کیے۔
سیٹھ شربت گُل نے کہا کہ علاقائی ترقی کا آغاز سڑکوں کے جھال بچھانے سے ہی ممکن ہے جو بھی سیاسی شخصیات یا سرکاری افسران ایسے کام کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ہم انکی علاقہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پسنی اپڈیٹ/ پسنی کے وسیع و عریض زرعی علاقے تلار ٹو سردشت کے اراضیات کو پیمائش کرکے لوگوں کے جدی و پشتی اراضیات کو قانونی...
01/05/2023

پسنی اپڈیٹ/ پسنی کے وسیع و عریض زرعی علاقے تلار ٹو سردشت کے اراضیات کو پیمائش کرکے لوگوں کے جدی و پشتی اراضیات کو قانونی حیثیت دیا جائے۔ تاکہ اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے۔ سید ظفرجان

یوسی کلگ کلانچ کے چیئرمین سید ظفرجان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ضلع گوادر تحصیل پسنی کے دیہی علاقے تلار ٹو سردشت، گانو، چپواری، امبی، کلگ، ڈنڈو جنوبی، راحیلہ، دراوال، بازواجہ، نوکبر اور دیگر کئی دیہاتوں کو ابتک سرکاری سطح پر پیمائش و کھتونی نہیں کیا گیاہے
اب تک یوسی کلانچ کے باسی 80، 90 سال پہلے کے قبض و دستاویزات رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمین یوسی کلگ کلانچ سید ظفرجان نے وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی، کمشنر مکران اور سیٹلمنٹ بندوست کے اعلی حکام سے استدعا کی کہ تلار ٹو سردشت کے اراضیات کو سرکاری سطح پر پیمائش کراکے لوگوں کے جدی و پشتی اراضیات کو قانونی حیثیت دیا جائے۔ تاکہ لوگوں کے دیرینہ مطالبہ حل ہو۔

پسنی اپڈیٹ/ نماز عید الفطر کے لیے ہائیر سیکنڈری سکول گراؤنڈ  میں انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔(میر نور احمد کلمتی) چیئرمین ...
21/04/2023

پسنی اپڈیٹ/ نماز عید الفطر کے لیے ہائیر سیکنڈری سکول گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
(میر نور احمد کلمتی)

چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی اور لوکل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی خصوصی تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے گراؤنڈ کی مکمل صفائی اور ہیوئی مشینری کے ذریعے ریتی ڈال کر لیونگ کی گئی ہے۔

چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی اور لوکل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی خصوصی تعاون سے پسنی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پسنی کے دو اجتماعی مقامات پر عیدالفطر نماز کیلئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گراؤنڈ اور عیدگاہ میر رحمت محلہ کے عید نماز گاہ کے صفائی، لیولنگ اور دیگر منٹیننس کے کام کو بلدیہ ٹاؤن عملے کی مدد سے مکمل کرلی گئی۔

اس دوران چیف آفیسر مندوست بلوچ نے بلدیہ عملہ کے ساتھ لیلونگ کے کام میں موجود ہوکر کام کی نگرانی کی۔

پسنی اپڈیٹ/عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی  لیویز فورس پسنی  کو گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف ک...
20/04/2023

پسنی اپڈیٹ/عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی لیویز فورس پسنی کو گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی کا حکم۔
سرکاری نرخ نامہ پر عمل نہ کرنے والے دو دکانداروں پر جرمانہ عائد۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں *تحصیلدار پسنی شئے حق حیات* کی زیر نگرانی بلوچستان لیویز فورس کی شکایتی سیل کے سربراہ حسین علی ابراھیم کی سربرائی میں لیویزفورس پسنی نے پسنی مین بازار سمیت شہر کے مین داخلی و خارجی راستوں پر موجود دکانوں کا دورہ کرکےسبزی اور پھل فروشوں سے سرکاری نرخ نامے کا جائزہ لیکر دکانوں کے سامنے سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کی سخت تلقین کی۔
اس دوران دکانداروں کو تنبیہ کیا کہ روزانہ کے مطابق صاف ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

پسنی اپڈیٹ/آل پسنی رمضان الکریم نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔آج ٹورنامنٹ کا فائنل عبداللہ بہار فٹبال کلب پسنی ب...
19/04/2023

پسنی اپڈیٹ/آل پسنی رمضان الکریم نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔
آج ٹورنامنٹ کا فائنل عبداللہ بہار فٹبال کلب پسنی بمقابلہ شفیع محمڈن فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
آجکے مہمان خاص چیئرمین پسنی میرنوراحمدکلمتی تھے۔
٭❖⇇⚽ اسپورٹ اپ ڈیٹ ⚽⇉❖٭
📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:

عبداللہ بہار فٹبال کلب نے شفیع محمڈن فٹبال کلب کو 03 گول کی برتری سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلی۔
فٹبال شائقین سے گراونڈ کی رونقیں دو بالا ہوگئیں۔
آل پسنی رمضان الکریم نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سربراہ ہدایت اللہ حمزہ اور سیکرٹری وارث شفیع کی سربراہی میں رمضان المبارک کے مہینے میں فٹسال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کامیاب انداز میں روان دواں رہا۔

چیئرمین میونسیپل کمیٹی پسنی میرنور احمد کلمتی کی خصوصی تعاون سے آل پسنی رمضان الکریم نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ اپنے آخری مرحلے میں جوش و جذبہ کیساتھ آج اختتام پذیر ہو گیا ۔

چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹ ہرمعاشرے کے ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
اسپورٹ کے فروغ کے لیے بحیثیت چیئرمین پسنی ہروقت میرے دروازے کھلے ہیں۔
اسپورٹ ہی ہمارے مستقبل کے معماروں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرتی ہے۔

اس موقع پر سابق فٹبالر شبیرماجد، لالا مراد جان، یوسف میار، میریاسین کلمتی، عبدالصمد داود، مولانا حذیفہ، میرساکم، اقبال یوسف، زاکرمیار، عنایت مہر، فدا کریم اور دیگر نےبھی شرکت کی۔

پسنی اپڈیٹ/ چربندن کے ساحل پر ٹرالرز مافیاء کے ڈھیرے نے مقامی ماہیگیروں کا جینا محال کردیاہے دن دھاڑے غیرقانونی ٹرالرز ن...
15/04/2023

پسنی اپڈیٹ/ چربندن کے ساحل پر ٹرالرز مافیاء کے ڈھیرے نے مقامی ماہیگیروں کا جینا محال کردیاہے دن دھاڑے غیرقانونی ٹرالرز نے مقامی ماہیگیروں کا لاکھوں روپے کے جال کاٹ دئیے۔ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔
(شبیرعظیم)

یوسی چربندن کے نومنتخب بلدیاتی کونسلر شبیر عظیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ پسنی کےسمندری پٹی(چربندن) میں صوبہ سندھ سے غیرقانونی ٹرالرز نے سینکڑوں کی تعداد میں دن دھاڑے اپنا ڈھیرا جما لیا۔
چربندن کے ساحل پر بے دریغ نایابِ مچھلیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مقامی ماہیگیروں کے لاکھوں روپے کے قیمتی جالوں کو کاٹ دیا جاتا ہے۔
ٹرالرز کی جانب سے مقامی ماہیگیروں کو بھاری نقصانات کے باوجود دھمکی بھی دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ فقط خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔ دن کی روشنی میں 12نائیٹکل حدود میں خلاف ورزی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی آشیرباد سے سینکڑوں کی تعداد میں 12نائیٹکل میل کی پامالی جاری رہا تو وہ دن دور نہیں نایابِ مچھلیوں کی نسل نایاب ہوگی اور مقامی ماہیگیر نان شبینہ کے محتاج ہونگے۔

یوسی چربندن کے نومنتخب بلدیاتی کونسلر شبیر عظیم نے وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی اور سکریٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کےحافظ محمد طائر اپیل کی وہ ہنگامی بنیادوں پر پسنی کے ساحل پر غیرقانونی ٹرالنگ کے روک تھام پر کارروائیوں آغاز کریں۔
تاکہ قدرتی روزگار سمندر کے آبی حیات سمیت ماہیگیروں کے روزگار کوتحفظ ملے۔

پسنی اپڈیٹ/ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک مہینے کی مناسبت سے آج پسنی بازار کا دورہ، مختلف دکانوں میں موجود 44 ای...
14/04/2023

پسنی اپڈیٹ/ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک مہینے کی مناسبت سے آج پسنی بازار کا دورہ، مختلف دکانوں میں موجود 44 ایٹمز کی چیکنگ۔
ممنوعہ اشیاء گٹکا پان پراگ برآمد ہونے اور صفائی نہ ہونے پر 07 دکانوں کو جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان فوڈ اتھارٹی کوئٹہ قمر زمان، سعید بازئی، سینئر فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر فیصل رزاق، ڈاکٹر ذاکر نصیر قابل اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی مسٹر نعیم بازئی کی ہدایت پر آج ڈائریکٹرز مکران ڈویژن کے زیر نگرانی اور کوئٹہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی 2 ٹیموں نے ضلع گوادر تربت اور ضلع گوادر کے مختلف شہروں میں دوروں کا آغاز کردیا۔

زائد المعیاد، ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور غیرمعیاری طریقوں سے تیار سامان فروخت کرنے والے 07 دکانوں کو جرمانہ کیاگیا جبکہ 4 کو نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
سینئر فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر فیصل رزاق کی سربراہی میں ٹیم نے جنرل اسٹورز، دودھ شاپ،مصالحہ کی دکانوں، گوشت فروش اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں کا دورہ کیا۔
جس میں صفائی و ستھرائی کا بھی معائنہ کیاگیا۔

پسنی اپڈیٹ‌/ ڈوسی ڈیم کے چار سال سے جمع پانی کو بلاجواز ضائع ہونے نہیں دینگے۔ اہلیان‌ ڈوسیڈوسی ڈیم کے گزشتہ چار سال سے ز...
13/04/2023

پسنی اپڈیٹ‌/ ڈوسی ڈیم کے چار سال سے جمع پانی کو بلاجواز ضائع ہونے نہیں دینگے۔ اہلیان‌ ڈوسی

ڈوسی ڈیم کے گزشتہ چار سال سے زائد بڑی مقدار میں جمع شدہ پانی کو ضائع کرنا اہل علاقہ کے ساتھ کسی ناانصافی سے کم نہیں۔ اہلیان‌ڈوسی

اس مسلئے کو باربار اجاگر کرنے منتخب کونسلر عبدالطیف داد رحمان بلوچ کو متعلقہ ڈیم کے کسی آفیسر بیبگر بلوچ نامی شخص کی جانب سے آج بتاریخ 13اپریل 2023 بوقت 11:36 پر بذریعہ فون دھمکی امیز پیغامات وصول ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈوسی ڈیم کے لئےسینکڑوں اراضیات کونسلر عبدالطیف داد رحمان نے اپنی جدی و پشتی اراضیات سے بلا معاوضہ عطیہ کیا تھا۔ تاکہ ڈوسی ڈیم سے اہل علاقہ فائدہ مند رہے۔

مگر متعلقہ ڈیم کے آفیسر کی ایما پر گزشتہ چار سالوں سے بڑی مقدار میں اسٹوریج کے پانی کو ضائع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ڈوسی ڈیم کے ذخیرہ شدہ پانی کے ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور قریبی آبادی کی آبی ذخائر سے محرومی پر سوشل میڈیا اور اخبارات کے زینت بنے پر آج اچانک جمع پانی کے ثبوت کو مٹایا جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نومنتخب بلدیاتی کونسلر و علاقائی معتبر شخصیت کہدہ عبدالطیف داد رحمان نے ایم‌پی اے گوادر میرحمل‌کلمتی، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر،اسسٹنٹ کمشنر پسنی، سیاسی و سماجی شخصیت سید معیار جان نوری سے اپیل کہ کہ ایک آفیسر‌کی ہٹ دھرمی کے سبب اچانک ڈوسی ڈیم کے گزشتہ چار سال سے جمع پانی کے ضائع کرنے کے عمل کو فی الفور روکا جائے۔
علاقائی معتبر شخصیت کہدہ عبدالطیف داد نے مزید کہا کہ اگر اسکے باوجود بیبگر نامی آفیسر نے ہٹ دھرمی کے سبب ڈوسی ڈیم کے پانی کو بلاجواز ضائع کیا۔
تو ہم مجبور ہوکر اہلیان ڈوسی اور شادیکور کے مختلف دیہاتوں کے عوام کواکھٹا کرکے متعلقہ آفیسر کے ماہ رمضان المبارک میں یزیدیت کے خلاف آئینی طور پرمکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردینگے۔
جس کے ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہوگا۔

پسنی اپڈیٹ/ بورڈ ممبر عمانی گرانٹ اسپتال سید معیارجان نوری اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ نے آج  پسنی میں جدید طرزعم...
10/04/2023

پسنی اپڈیٹ/ بورڈ ممبر عمانی گرانٹ اسپتال سید معیارجان نوری اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ نے آج پسنی میں جدید طرزعمل سے بننے والی 50بیڈز عمانی گرانٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس دوران بلدیاتی کونسلر پسنی سید ذاکرجان بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیف ایگزیٹو آفیسر عمانی گرانٹ ہسپتال ڈاکٹر چاکر ریاض نے بورڈ ممبر عمانی گرانٹ اسپتال سید معیارجان نوری اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کو ایل ایم او، ایم او اور اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرز سے ملاقات کروایا۔
ڈاکٹر چاکر ریاض نے بورڈ ممبر عمانی گرانٹ اسپتال سید معیارجان نوری اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کو جدید طرز عمل سے بننے والی عمانی گرانٹ ہسپتال کے مختلف سیکشنز سرجری وارڈز، فیڈز وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرایا اور عملہ و اسٹاف سے بھی ملاقات کروایا۔
50 بیڈز عمانی گرانٹ ہسپتال کے مختلف سیکشن کے دورے پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں ہسپتال کے سکینڈ شفٹ اوپننگ کے حوالے سے میڈیکل آفیسرز کی کمی سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ 50بیڈز عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی گزشتہ ماہ 08مارچ 2023 کو OPD اسٹارٹ ہوا تھا۔

سید معیار جان نوری نے ہسپتال کی منٹیننس کو سراہا ۔
ہسپتال کی مزید فعالیت پر ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

بورڈ ممبر عمانی گرانٹ اسپتال سید معیارجان نوری نے ہسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی کمی اور میڈیکل لوازمات پر وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے گوادر سے سفارش کی مکمل یقین دھانی کرائی۔

پسنی اپڈیٹ/ فٹسال گراؤنڈ پسنی کے اطراف میں جمع شدہ بارش کا پانی اب تک نہ نکالا جاسکا۔ راہگیر سخت پریشان۔ببرشور فٹسال گرا...
31/03/2023

پسنی اپڈیٹ/ فٹسال گراؤنڈ پسنی کے اطراف میں جمع شدہ بارش کا پانی اب تک نہ نکالا جاسکا۔
راہگیر سخت پریشان۔
ببرشور فٹسال گراؤنڈ، نئے تعمیر شدہ لائبریری بلڈنگ، بیسک ہیلتھ یونٹ اور مسجد کے بلکل عین قریب بارش کے جمع گٹر نما پانی کی وجہ سے اہل محلہ کا جینا محال ہوگیا۔

اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی، چیئرمین پسنی اور چیف آفیسر پسنی سے گزارش کی ہے وہ ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب عمل میں لانے کی درخواست کی ہے تاکہ گٹر نما پانی سے کوئی خطرناک بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

پسنی اپڈیٹ/ سماجی کاموں میں سرگرم نوجوان وکیل میرعادل کلمتی نے شادیکور کےمختلف دیہاتوں کے مسائل پر چلنے والی خبروں ان مس...
31/03/2023

پسنی اپڈیٹ/ سماجی کاموں میں سرگرم نوجوان وکیل میرعادل کلمتی نے شادیکور کےمختلف دیہاتوں کے مسائل پر چلنے والی خبروں ان مسائل کی حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنی کے حوالے سے ہائی کورٹ تربت برانچ میں Constitutional petition داخل کرنے پر اپنا وکالتی فرائض بلامعاوضہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ضلع گوادر میں شادیکور کا قطع زمین شادیکور ڈیم سمیت زرعی پیداوار میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مگر شادیکور کے ہزاروں آبادی پر مشتمل چھ دیہات گزشتہ کئی ادوار سے بنیادی انسانی ضروریات سے یکسر محروم ہیں۔
شادیکور میں تعلیم، صحت، بجلی اور پانی کی سہولیات لوگوں کو ابتک میسر نہیں۔
واضح رہے کہ شادیکور پسنی سے نومنتخب بلدیاتی کونسلر کہدہ عبدالطیف داد رحمان نے اپنے کھتونی و ڈگری شدہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی ڈوسی ڈیم کو بلامعاوضہ عطیہ کردئیے تھے۔
تاکہ ڈوسی ڈیم سے نشیبی علاقوں میں مستقل بنیادوں پر پانی کا مسئلہ حل ہو مگر گزشتہ چار سالوں سے ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔

مکران کے ایکٹیو و نوجوان ایڈووکیٹ میرعامرکلمتی نے شادیکور کے مظلوم عوام کے بنیادی ضرورت زندگی کی سہولیات کے فرائمی کیلئے معزز عدالت ہائی کورٹ تربت برانچ میں عید الفطر کے بعد Constitutional petition داخل کرکے شادیکور کے عوام کے آئینی حقوق لینے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
ایڈوکیٹ عادل کلمتی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری چائے شہری ہو یا دیہاتی ان کے بنیادی ضروریات وقت حکومت کے اولین زمہ داری ہونی چاہیے۔

اپیل بنام چیئرمین پسنی و لوکل انتظامیہ پسنی  پسنی اپڈیٹ/ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے باز رکھیں۔پسنی شہر...
30/03/2023

اپیل بنام چیئرمین پسنی و لوکل انتظامیہ پسنی

پسنی اپڈیٹ/ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے باز رکھیں۔
پسنی شہر میں کثرت سے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل دینے کا رواج انتہائی غیر سنجیدہ و نا مناسب عمل ہے۔
رات کے اوقات بغیر لائیٹس کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف پسنی پولیس ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرے۔
موٹر سائیکل حادثوں کے سبب کئی گھرانے اجڑ گئے ہیں۔ کھبی کھبی گھر کے واحد کفیل نوعمر لڑکوں کے غیر احتیاطی کے زد میں آکر شدید زخمی ہوجاتے ہیں جو
تاحیات ٹھیک نہیں ہوپاتے۔
خدارا زمہ دار والدین کی حیثیت سے اپنے لخت جگر بچوں کیساتھ ساتھ سٹرکوں پر چلنے والے عام آدمی کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انسانی زندگی انتہائی اہمیت رکھتا ہے جسکی قدر سب کی زمہ داری بنتی ہے۔ ایک زمہ دار شہری کی طرح جیو اور سب کو جینے دو۔
عوامی ووٹوں سے منتخب عوامی نمائندہ چیئرمین پسنی اس اہم مسئلے پر لوکل انتظامیہ اور پسنی پولیس کیساتھ مل کر بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل حادثات کے روک تھام پر اپنا رول ادا کریں۔

پسنی اپڈیٹ‌/ سندھی پسو شادیکور کے مقامی آبادی کی قبرستان تک روڈ نہ ہونے کے سبب علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار۔قبرستان جانے...
28/03/2023

پسنی اپڈیٹ‌/ سندھی پسو شادیکور کے مقامی آبادی کی قبرستان تک روڈ نہ ہونے کے سبب علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار۔
قبرستان جانے والا راستہ چڑھائی اور دشوار گزار ہے جو بارش کے بعد نا قابل گزر بن جاتاہے۔
قبرستان کے اطراف کسی بھی طرح کے واٹر ٹینکی کی سہولت میسر نہیں ۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

کہدہ عبدالطیف داد رحمان نے کہا ہے کہ سندھی پسو شادیکور، تمپگی بازار، ڈوسی بازار ڈیلی گوٹھ سمیت نشیبی آبادی کیلئے واحد قبرستان یہی ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے ہیش نظر مقامی آبادی کو دشوار راستے کی وجہ سے اہل علاقہ کو کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اہل علاقہ نے عوامی نمائندوں سے گیشکار شادیکور قبرستان کو بلیک ٹاپ اور درج بالا قبرستان کیلئے ایک واٹر ٹینکی کی منظوری کی استدعا کی۔

27/03/2023

پسنی (وائس آف مکران) چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی کی سربراہی میں جاری مردم شماری سے متعلق کونسلران سمیت اہل علاقہ معتبرین پر مشتمل ایک اہم نشست منعقد۔
وائس آف مکران کی رپورٹ دیکھیں/ شاکرلعل بیورو چیف پسنی

https://fb.watch/jxl2ZDZclW/?mibextid=1YhcI9R

پسنی اپڈیٹ/سندھی پسو شادیکور مسائل کی آماجگاہ۔ گزشتہ چار سالوں سے ڈوسی ڈیم تیار ہونے کے باوجود سندھی پسو شادیکور کے لوگ ...
26/03/2023

پسنی اپڈیٹ/سندھی پسو شادیکور مسائل کی آماجگاہ۔
گزشتہ چار سالوں سے ڈوسی ڈیم تیار ہونے کے باوجود سندھی پسو شادیکور کے لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

سندھی پسو شادیکور کے نومنتخب بلدیاتی کونسلر کہدہ عبدالطیف داد رحمان نے کہا ہے کہ شادیکور اُس بکری کی مانندہے جسکی دودھ سے لوگ مستفید تو ہورہے ہیں مگر اسکو چارہ نہیں دیاجاتا۔ شادیکور ڈیم کے بدولت مکران ڈویژن کے مختلف شہروں کو پھل سبزیاں سپلائی کی جاتی ہیں۔ شادیکور ڈیم سے ضلع گوادر کو بنیادی ضرورت پانی سپلائی کی جارہی ہے۔
مگر پسنی کے علاقہ سندھی پسوشادیکور، تلوسنٹ شادیکور، سالاچ، ڈوسی، گورھستانی ضلع تحصیل پسنی کا علاقہ ہونے کے باوجود بے یارو مددگار ہیں۔
نا یہاں کے مقامی لوگوں کو تعلیمی درسگاہ، نا صحتی دیہی مراکز، نا بجلی کی سہولت اور نا کہ روڈ کی سہولت میسر ہے۔
ڈلیوری(زچہ بچہ) کی دوران سہولیات نہ ہونے کے سبب سالانہ کئی اموات ہوتی ہیں۔ شادیکور پسنی کے دیہاتوں میں اسکول بلڈنگ میسر نہیں اگر اسکول ہے تو سیاسی اثرورسوخ کی سبب ماسٹرز غیرمقامی ہونے کے سبب سال بھر ڈیوٹی نہیں دیتے۔
شادیکور ڈیم اور پانی سے بھرا ڈوسی ڈیم کے پانی گزشتہ چار سالوں سے اسٹور ہونے کے علاؤہ اب تک مقامی آبادی کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔
مکران کوسٹل ہائی وے کے نشیبی علاقوں کو آج تک بجلی کی سہولت فراہم نہیں کی جاچکی ہے۔جبکہ ہیوی بجلی تاریں اور کھمبے یہاں سے اورماڑہ اور شادیکور ڈیم کو جاتی ہیں۔
کئی مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل فونز کی نیٹ ورک تک دستیاب نہیں ہے مقامی آبادی کے بچے آن لائن کلاسز کے سبب اپنے سلیبس پڑھنے سے محروم رہتے ہیں۔

بارش کے دنوں شادیکور کے بیشتر علاقوں کے رابطے 20/20 روز شہروں سے مکمل کٹ جاتے ہیں۔
کیونکہ بریج (پل) نہ ہونے کے سبب ندی نالوں کے سبب پورا علاقہ پانی کے شدید محاصرے میں رہتا ہے۔
یہاں تک کہ مقامی آبادی کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی بھی منقطع ہوتا ہے اس دوران ایمرجنسی کی صورتحال میں جنازوں کو دفنانا ممکن نہیں رہتا۔
کیونکہ گورھستانی شادیکور کڑکی اہم مسئلہ انکے لئے بارشوں کے دوران متبادلہ راستہ بیرج پل ہے مگر اب تک سرکاری نمائندگان اور عوامی نمائندگان کی جانب اس پر توجہ نہیں دیا گیاہے۔
مقامی آبادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصّے سے کہا کہ سندھی پسوشادیکور، تلوسنٹ شادیکور، سالاچ، ڈوسی، گورھستانی کے عوام فقط الیکشن کے اوقات ہمارے نمائندگان کو یاد آتے ہیں۔
بس انتخابات کے اوقات جنگل بہ جنگل ہمارے جھونپڑی کو ڈھونڈتے ہیں۔
نومنتخب بلدیاتی کونسلر کہدہ عبدالطیف داد رحمان نے کہاکہ شادیکور ضلع تربت اور ضلع گوادر کے درمیان بارڈر میں ہونے پر اپنے علاقہ بد نصیبی کی وجہ سے مشہور ہے۔ 5سال کے انتخابات کے علاوہ نہ کہ ضلع گوادر اسکے اپنا سمجھتا ہے نہ کہ ضلع تربت اسے اپنا مانتا ہے۔
کیونکہ ضلع گوادر کا الگ سائن بورڈ لگا ہوا ہے اور ضلع تربت کا اور مختلف لوکیشن پرالگ سائن بورڈ لگا ہوا ہے۔
درمیانی شادی کورہے جو بے یارو مددگار ہے۔

پسنی اپڈیٹ/اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے آج تحصیلدار پسنی ...
24/03/2023

پسنی اپڈیٹ/اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے آج تحصیلدار پسنی شیہک حیات، وائس چیئرمین فہیم علی جوہر خان اور چیف میونسپل آفیسر مندوست بلوچ نے پسنی بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
پھل، فروٹ، ایرانی مشروبات، فاسٹ فوڈ اسٹالز،دودھ, لسی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیکر انکے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق قیمتیں معلوم کیے۔
تحصیلدار پسنی شیہک حیات نے کہا ماہ صیام‌کے موقع پر گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوامی شکایات پر گرانفروش‌ دوکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اس موقع پر کونسلر عزیز اسماعیل، دفعدار لیویز پسنی حسین بلوچ، پولیس آفیسر منصور احمد،محراب بلوچ، محمد بلوچ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

درخواست بنام وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس  بزنجو، ایم این  اے ‌ گوادر محمد اسلم بھوتانی اور ایم پی اے  گوادرمیرحمل ک...
23/03/2023

درخواست بنام وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، ایم این اے ‌ گوادر محمد اسلم بھوتانی اور ایم پی اے گوادرمیرحمل کلمتی صاحب

موضوع: شادیکور تحصیل پسنی مسائل حل طلبی

جناب اعلیٰ

گزارش ہے کہ موضع شادی کور تحصیل پسنی ضلع گوادر جو کہ 6 دیہاتوں جن میں
1 - سندھی پسوداد رحمان بازار2- ڈوسی 3- تمپگی 4-سالا چ 5- تلوسنٹ 6 گورھستانی پر مشتمل ہے
لیکن مذکور دیہات و علاقہ اپنے بنیادی مسائل سے زبو حالی کا شکار ہیں اور میں بذات خود ایک منتخب شدہ حلقہ کا کونسلر ہوں اور میں نے ہر دور حکومت کے ایم پی اے، ایم این اے، وزیر اعلیٰ و دیگر عوامی نمائندگاں سے موضع شادی کور تحصیل پسنی کے بارے میں کافی درخواستیں ارسال کی ہیں۔
لیکن مسائل کے حل کرنے کے بجائے مجھے نراشی ملی ہے۔ کوئی جامع عملی کام نہیں ہوا ہے اور یہاں کے مسائل تا حال جوں کے توں ہیں۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے موضع شادی کو سندھی پسو اور گورھستانی میں ایک ایک بوائز پرائمری اسکول ھیں۔ وہ بھی نہ ہونے کے برابر ھیں تمپگی ۔ڈوسی۔ سالاچ ۔تلوسنٹ میں پرائمری اسکول تک نھیں ھے اس جدید دور میں ہمارے بچے بچیاں اپنے بنیادی سہولت سے بالکل محروم ہیں۔ بغیر تعلیم کے کوئی بھی قوم وملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
حالانکہ شادی کور میں قابل لڑکے لڑکیاں موجود ہیں جو کہ کچھ علامہ اقبال یونیورسٹی سے تعلیمی ڈپلومہ شدہ ہیں جو کہ پرائمری اسکول کو اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ برائے کرم مقامی ٹیچر زبھرتی کریں تا کہ بچے بچیاں تعلیم سے محروم نہ رہیں۔
غیر مقامی ٹیچر زمہینے میں ایک ہفتہ پڑھاتے ہیں باقی دو ہفتوں تک اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔ اسکول دو دو ہفتوں تک بند رہتا ہے اس بابت آنجناب اپنی ذاتی توجہ مبذول کریں تا کہ یہاں کے مسائل مستقل طور پر حل ہوسکیں۔
نمبر 2: اس طرح بجلی کا مسئلہ پسنی شہر تقریبا موضع شادی کور سندھی پسو ۔تمپگی۔ ڈوسی ۔ سالاچ ۔ تلوسنٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہر پسنی میں 24 گھنٹہ بجلی کی سپلائی ہور ہی ہے لیکن چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہوئے یہاں کے مکین بجلی سے محروم ہیں۔ براہ کرم آنجناب مہربانی کر کے اس مسئلہ کو بھی مل کروائیں ۔
نمبر 3: روڈ/ سڑک بھی بنیادی سہولت میں سے ایک ہے یہاں کے لوگ پکی سڑک سے بھی محروم ہیں ۔
سب سے زیادہ اہم ترین روڑ ہمارا قبرستان روڈ ہے۔ سالاچ، تمیکی، سندھی پسو ، ڈوسی ان چار دیہاتوں کا قبرستان ایک ہے۔ گیشکار جو کہ ان چار دیہاتوں کے در میان آتا ہے روڈ کی اشد ضرورت ہے دوسرا اہم روڈ گورستانی کا ہے گورستانی گاؤں بارش کے دنوں میں دو دو ہفتوں تک پسنی سے منقطع رہتا ہے گورھستانی بازار کو ایک پل کی اشد ضرورت ہے۔ سندھی پسو کوسٹل ہائی وے تو نیا آباد داد رحمان بازار روڈ کوسٹل بائی وے سندھی پسو سے تاں تمپگی روڈ آنجناب اس بابت بھی اپنی ذاتی توجہ مبذول کریں۔
نمبر 4( صحت) یہ ایک اہم ترین مسئلہ ہے انسان کی زندگی کا دارومدار صحت پر میسر ہے لیکن یہاں تو ایک چھوٹی سی ڈسپنسری بھی موجود نہیں ہے جو یہاں کے لوگ دوائی و گولیاں حاصل کر سکیں۔ آنجناب براہ مہربانی کر کے اس مسئلے کو بھی اپنی ذاتی توجہ مبذول کریں ۔ اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کروائیں۔

نمبر 5: روزگار کا مسئلہ، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے یہاں کے لوگوں کو روز گار نہ ملنے کی وجہ سے غلط راستہ یعنی *( نشہ/منشیات)* کی جانب گامزن ہورہے ہیں ۔ حالانکہ ڈیم ایری گیشن میں محکمہ میں چند پوسٹیں بھرتی ہوئے ہیں لیکن یہاں کے لوکل باشندوں کے بجائے غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ سراسر نا جائز ہے۔

نمبر 6 پانی کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے خاص کر سندھی پسو اور ڈوسی کے باسی پانی سے یکسر محروم ہیں جو کہ ڈوسی ڈیم تیار ہے۔
برائے کرم ڈوسی ڈیم کی بھی زمینوں کے لیے نالی کنکشن اور گھروں تک پائپ لائن کروائیں تا کہ مکینوں کو پانی ہر وقت میسر ہو۔
آنجناب مہربانی کرکے ڈوسی ڈیم کو بحال کروادیں تا کہ یہاں کے لوگوں بھی بذریعہ پائپ لائن پانی میسر ہو سکے۔
ہم آنجناب سے پرامید ہیں کہ موضع شادی کور تحصیل پسنی ضلع گوادر کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
امید ہے آپ جناب درج بالا مسائل کے حل کیلئے اپنی ذاتی توجہ فرمائیں گے۔

درخواست گزار کونسلر کہدہ عبدالطیف ولد کہدہ داد رحمان شادی کور سندھی پسو تحصیل پسنی ضلع گوادر

پسنی اپڈیٹ/پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے صدر یوسف میار نے چیئرمین میونسیپل کمیٹی پسنی کی موجودگی میں تین سالا کابینہ معیاد ...
20/03/2023

پسنی اپڈیٹ/پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے صدر یوسف میار نے چیئرمین میونسیپل کمیٹی پسنی کی موجودگی میں تین سالا کابینہ معیاد پورا ہونے پر آج اپنی کابینہ کو تحلیل کردیا۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

چیرمین پسنی میر نور احمد کلمتی نے عبوری کابینہ تشکیل دیدی جو پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کےالیکشن تک پبلک ویلفیئر کلب کی امور کو سمبھالیں گے۔ عبوری کمیٹی میں کے بی سعید، واجہ اکبر مرزا اور کہدہ محمد خالد نامزد ہوگئے۔
چیئرمین میونسیپل کمیٹی پسنی نے یوسف میار اور انکی ٹیم‌کی جدوجہد اور پبلک ویلفیئر سینٹر کی فعالیت پر انکے جدوجہد کو سراہا ہے۔

پسنی اپڈیٹ/پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے منتظمین کی جانب سے نومنتخب چیئرمین میرنور احمد کلمتی اور میونسیپل کمیٹی کے نومنتخب...
20/03/2023

پسنی اپڈیٹ/پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے منتظمین کی جانب سے نومنتخب چیئرمین میرنور احمد کلمتی اور میونسیپل کمیٹی کے نومنتخب بلدیاتی کونسلران‌ کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔
پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کی جانب سے چئیرمین میرنور احمد کلمتی، وائس چیئرمین فہیم علی جوہر خان اور تمام منتخب کونسلران‌ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

اعزازی پروگرام کے موقع پر پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے صدر یوسف میار نے نومنتخب چیئرمین میرنور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم علی جوہر خان کے نئے قیادت کو پسنی کیلئے نیک‌شگون قرار دیا۔
یوسف میار نے پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے پرانے بلڈنگ کو نئے طرز عمل پر نئی بلڈنگ بنانے اور پبلک ویلفیئر ہال ریفیئر کی سفارش کی۔
پبلک ویلفیئر سینٹر کے سالانہ فنڈز کو بڑھایا جائے تاکہ پبلک ویلفیئر سینٹر کے منٹینس کو برقرار رکھا جاسکے۔
اس موقع پر سابق بلدیاتی وائس چیئرمین خدابخش سعید، اکبرمرزا، محسن بھٹو، واحد بلوچ، نے نومنتخب بلدیاتی چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی کو چیئرمین پسنی ہونے پر مبارک باد پیش کی اور علاقائی مسائل انہیں گوشگزار کئے۔
چیئرمین میونسیپل کمیٹی پسنی میر نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم علی جوہر خان نے پبلک ویلفیئر سینٹر پسنی کے دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پبلک ویلفیئر سینٹر پورے پسنی کے عوام‌کی ملکیت ہے
کلب کی بہتری اور اسکی مینجمنٹ کے حوالے سے بحیثت چیئرمین ہماری تعاون بلا جھجک جاری رہے گی۔

اس موقع پر چیف آفیسر مندوست بلوچ، نومنتخب بلدیاتی کونسلر سیٹھ امان جمعہ، ندیم ایوب، ڈاکٹر غلام رضاء،سیدظفرجان، سابق بلدیاتی چیئرمین عبدالحکیم بلوچ، غلام نبی بلوچ، میریاسین، کیپٹن کریم بخش،سلیم‌بلوچ، اکبر مرزا، لالا مرادجان، محسن بھٹو، کہدہ خالد،ابوالخیرشاہ اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پسنی اپڈیٹ/ پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ملازم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میریاسین بلوچ سروس سے ریٹائر ہوگئے۔📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:📰 ...
16/03/2023

پسنی اپڈیٹ/ پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ملازم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میریاسین بلوچ سروس سے ریٹائر ہوگئے۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی اسٹاپ کی جانب سے انکے اعزاز میں پرتکلف الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس فش ہاربر اتھارٹی پسنی عبدالرب بلوچ بھی شریک رہے۔
پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی ایمپلائز یونین کے صدر قاضی مشتاق احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میریاسین بلوچ کی دوران ملازمت انکی خدمات کی تعریف کی۔
دوران ملازمت ہروقت موصوف کے اپنے جونئیر اسٹاپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔
آخر میں میر یاسین بلوچ نے اپنے اسٹاپ کی جانب سے دیئے گئے پرتکلف الوداعی پارٹی پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پسنی اپڈیٹ/مارشت سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے نوجوانوں میں مایوسی، ڈپریشن  اور انزائٹی کے روک تھام کے سلسلے میں آگاہی ...
16/03/2023

پسنی اپڈیٹ/مارشت سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے نوجوانوں میں مایوسی، ڈپریشن اور انزائٹی کے روک تھام کے سلسلے میں آگاہی مہم کے طورپر ساٸیکلسٹ قاضی امان بلوچ کا مختلف علاقوں کا دورہ۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

قاضی امان بلوچ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے سائیکلنگ کرتے ہوئے‌ قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ یونیورسٹی، کنڈملیر، اورماڑہ سے 9 دن کی طویل مسافت کے بعد آج پسنی پہنچ گئے۔
نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے ملاقات کی۔
مارشت سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سےساٸیکلسٹ امان بلوچ کا یہ دوسرا طویل مسافت ہے۔
پہلی سائیکلنگ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تربت تک تھا جس کا مقصد بڑھتی ہوئی حادثات اور روڈ سیفٹی پر لوگوں میں آگاہی اجاگر کرنا تھا۔
جبکہ مارشت سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب یہ دوسرا سائیکلنگ ہے جو کوئٹہ، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ یونیورسٹی، کنڈملیر، اورماڑہ، پسنی، گوادر کے بعد تربت تک اختتام پذیر ہوگا۔
قاضی امان بلوچ نے بتایا میڈیا کو بتایا کہ مارشت سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی اس طویل سائیکلنگ کا مراد و مقصد دوران سفر مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں، نوجوان طبقہ اور سول سوسائٹی سے ملاقات کرکے انہیں انسانی جسم کیلئے ورزش اور خصوصاً نوجوانوں میں مایوسی اور بڑھتی ہوئی ڈپریشن کے روک تھام پر نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔کہ زندگی ایک نعمت ہے اسکی قدر انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنائیں۔تاکہ آنے والے وقت میں تعلیمی ڈگری کیساتھ ساتھ وہ ہنر مندی کے ساتھ ساتھ ایک زندگی گزار سکیں۔
کیونکہ خالی ڈگری اور انتہا درجہ بے روزگاری سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

قاضی امان بلوچ بلوچستان کے ضلع تربت چاہ سر سے تعلق رکھتے ہیں۔

پسنی اپڈیٹ/ وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر خان نے آج چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاں داد سے انکے آفس گوادر میں مل...
15/03/2023

پسنی اپڈیٹ/ وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر خان نے آج چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاں داد سے انکے آفس گوادر میں ملاقات کی۔
انہیں بحیثیت چیئرمین گوادر مبارکباد دی ۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

*چیئرمین گوادر شریف میاں داد نے وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر خان کو بھی پسنی وائس چیئرمین شپ سنھبالنے پر مبارکباد دی۔
اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
درایں اثناء درپیش علاقائی مسائل پر گفت و شنید کی۔ پسنی اور گوادر کے عوامی بنیادی مسائل پر ایک دوسرے سے تعاون کی یقین دھانی کی گئی۔
چیئرمین گوادر شریف میاں داد نے کسی بھی وقت وائس چیئرمین پسنی کو مدد کی صورت میں ساتھ دینے کی عہد کی۔
وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر خان نے انکے نیک خواہشات کو سراہا۔

پسنی اپڈیٹ/چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی نے چیئرمین کلگ کلانچ واجہ ظفرجان کے ہمراہ ببرشور کے علاقے دلوش گوٹھ کا دورہ کی...
14/03/2023

پسنی اپڈیٹ/چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی نے چیئرمین کلگ کلانچ واجہ ظفرجان کے ہمراہ ببرشور کے علاقے دلوش گوٹھ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اوورسیئر پبلک ہیلتھ نواز بزنجو بھی ہمراہ تھے۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

اہل علاقہ کی درخواست پر دلوش گوٹھ کے سرکاری واٹر ٹینکی کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔
واٹر ٹینکی سے قریبی آبادی میں پائپ لائن نہ ہونے کے سبب لوگوں کے مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔
اس موقع پر یوسی کلگ کلانچ کے چیئرمین واجہ ظفرجان نے پائپ لائن دینے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی نے اس دوران کام میں مکمل اپنی تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی نے کہا کہ جلد از جلد دلوش گوٹھ کے واٹر ٹینکی سے قریبی آبادی کو پائپ لائن کے ذریعے پانی سپلائی کی جائے گی۔
اہل علاقہ نے چیئرمین پسنی میرنور احمد کلمتی اور چیئرمین کلگ کلانچ واجہ ظفرجان کے عوامی خدمات کو سراہا۔

پسنی اپڈیٹ/نومنتخب وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی فہیم علی جوہر خان نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر چیئرمین می...
14/03/2023

پسنی اپڈیٹ/نومنتخب وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی فہیم علی جوہر خان نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی میر نوراحمد کلمتی، اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان بلوچ، تحصیلدار پسنی شیہک حیات اورسابق نگران صوبائی وزیر میرنویدجان کلمتی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

میونسپل کمیٹی پسنی کے پروقار تقریب میں سیاسی، کاروباری شخصیات، کونسلران،انجمن تاجران،سیول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بطورِ وائس چیئرمین چارج سنبھالنے پر فہیم علی جوہر خان کو مبارکباد دی۔

📰 🅿🄰🅂🄽🄸 ⛎🄿🄳🄰🅃🄴:
📰 ▼༻پسنی اپ ڈیٹ۔۔۔༺▼

تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین فہیم علی جوہر خان نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے۔ انشاء اللہ پسنی کے ہر ایشو پر علاقہ عمائدین اور سینئر سیاسی دوستوں سے مشورہ لیتے رہینگے۔ سب سے پہلے پسنی کے گنے چنے مسئلے مستانی ریت متاثرین، سیوریج لائنوں کی منٹینس اور میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین محدود تنخواہوں کا ایشوز پر ہماری توجہ رہے گی۔ ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر شہر کو مسائل سے نکالیں گے۔
تقریب میں موجود لوگوں نے چیئرمین نوراحمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم جوہر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں پسنی شہر کے لیے ایک سنہرا موقع قرار دیا۔

Address

Pasni
Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Pasni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Pasni

Show All