Khyber Sahar News

Khyber Sahar News media

15/06/2024

یہ کافروں کا ملک ہے یہاں پر جانوروں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کیا جاتا ہے یہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے اسی لیے تو یہ لوگ ہم سے اگے نکل چکے ہیں کیونکہ یہاں پر انصاف کی بالادستی قائم ہے ۔۔

اور ہمارے صوبہ سندھ میں پرسوں ایک اونٹ کی ایک ٹانگ اس لئے کاٹ دی گئی کہ وہ وڈیرے کے کھیتوں میں گیا تھا ۔

اپیل ۔۔
پہلے مسلمان بنوں پھر قوم بنو تب ترقی کریں ورنہ اسی طرح ملتے رگڑتے رہیں گے ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

15/06/2024

(((صوابی مانیری بالا سے تازہ ترین خبر)))

واپڈہ گردی کے خلاف مانیری بالا کے عوام نے تنگ آکر مردان صوابی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

15/06/2024

((( ضلع صوابی مانیری بالا سے تازہ ترین خبر )))

مانیری بالا کے عوام واپڈہ انتظامیہ کے ظالمانہ عمل کے خلاف مجبور ہوکر ڈنڈے اٹھانے پر مجبور ہوگئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق آج واپڈا اہلکار پولیس فورس سمیت مانیری بالا میں داخل ہوکر کچھ غریب گھرانوں سے میٹر اتار کر لے جانے لگے تو اسی اثنا میں صوابی ایکشن کمیٹی کے صدر و سابقہ این اے 19 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ندیم باچہ نے واپڈہ اہلکاروں سے بات کی کوشش کی لیکن بات بگڑ گئی اور پھر مانیری بالا کے مشتعل عوام نے ڈنڈے اٹھا کر پولیس اہلکاروں اور واپڈہ اہلکاروں کو علاقے سے نکال دیا ۔۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق مانیری بالا کے عوام صوابی مردان روڈ کو بند کرنے کی دھمکی دے گئے ہیں۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

15/06/2024

واپڈہ گردی کے خلاف مانیری بالا کے عوام کا سخت اور شدید احتجاج ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

15/06/2024

مانیری بالا ضلع صوابی میں عوام نے واپڈہ اہلکاروں کو پولیس سمیت علاقے سے نکال دیا گیا ۔۔

صوابی ایکشن کمیٹی کے سربراہ ندیم باچہ نے واپڈہ انتظامیہ کو وارننگ دی کہ جب تک سستی بجلی میسر نہ ہو اور شیڈنگ ختم نہیں ہو تو ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

15/06/2024
11/06/2024

خیبر ایجنسی باڑہ کے علاقے میں امام مسجد کو مسجد میں نماز پڑھنے کے دوران شہید کیا گیا ہے
عالم دین شیخ عبدالناص صاحب کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔۔
تفصیلی رپورٹ ویڈیو میں ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

08/06/2024

صوابی کے مشہور شاعر اور معروف شخصیت عندلیب صاحب کا سستی بجلی کے لئے احتجاجی پروگرام میں شرکت کے موقع پر خیبر سحر نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

08/06/2024

((( صوابیوالوں کے لئے خوشخبری )))

وومن ایمپاورمنٹ سینٹر مانیری بالا صوابی میں 01 جولائی سے دست کاری ۔ کپڑوں کی سلائی کڑہائی اور کمپیوٹر کورس کے لئے فری داخلے جاری ہیں ۔۔
داخلے کے لئے آنے والی بچیاں اپنا میٹرک DMC اور والد صاحب کا شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لے آئیں ۔

صاف ستھرا ماحول بہترین سیکیورٹی ۔ ماہر اور قابل فی میل اساتذہ کرام آپ کے بچیوں کو پڑھانے اور سیکھانے کے لئے موجود ہیں ۔۔۔
دست کاری ۔ سلائی کڑھائی اور کمپیوٹر کورس 06 مہینے پر مشتمل ہوگا ۔

اور کورس مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔۔

وومن ایمپاورمنٹ سینٹر وفاقی حکومت کی تعاون سے پاکستان بیت المال کے زیر نگرانی کام کررہا ہے ۔۔

داخلہ بلکل فری اور ماہانہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی
تو آئیے اور اس خوبصورت موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔۔

پتہ :- ضلع صوابی مانیری بالا نزد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شگئی ۔۔

فون نمبر ۔۔03179668732

30/05/2024

غیور صوابیوالوں کے نام اھم پیغام ۔04 جون کو صوابی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں اور سستی بجلی کے حصول کے لئے 04جون کے پروگرام میں بھرپور ضرور شرکت کریں ۔
خیبر سحر نیوز

30/05/2024

ان شاءاللہ جون کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے
خیبر سحر نیوز ۔

15/05/2024

گرمی کا شدید لہر جاری ہے لہذا اپنا اور اپنے بال بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں ۔

media

08/05/2024

افسوناک خبر
ضلع صوابی گاؤں زروبی میں فائرنگ۔فائرنگ سے 02سگے بھائی 40 سالہ طیب اور 35 سالہ جہانزیب جانبحق ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

07/05/2024

پیج خطرے میں ہیں
دوستوں پلیز کومنٹس کی اشد ضرورت ہے ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔

07/05/2024

پشاور ۔شہر چوک شادی پیر

ایک نظر اس طرف بھی ۔
پشاور مئیر حاجی زبیر علی صاحب ۔
اور کمشنر پشاور ۔
ہمارے بس میں تو صرف اتنا ہی ہے کہ ہم ایسے بے سہارا پاکستانی معصوم بچے ۔کیمرے کی انکھ میں سما کر اپ جیسے عہدہ داروں کے سامنے رکھ کر مدد کی فریاد کر سکتے ہیں ۔
خدارا چوک شادی پیر کی طرف ان بچوں پر ایک نظر ڈالیے ۔۔۔

نمائندہ
خیبر سحر نیوز
پشاور ۔۔

07/05/2024

اے ایس ائی پولیس رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ اسلام پورہ محمد رمضان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم اے ایس آئی محمد رمضان نے مدعی کے بھائی کو بے گناہ کرنے کیلئے رشوت طلب کی۔


ملزم اے ایس آئی محمد رمضان پہلے بھی مدعی سے 13 ہزار روپے رشوت لے چکا ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

اے ایس آئی محمد رمضان کو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لاہور اے سید سہیل اخلاق نے گرفتار کیا

ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد ۔ مقدمہ درج

نمائندہ خیبر سحر نیوز
لاھور پنجاب ۔۔

ضلع صوابیمانیری بالا عید گاہ میں مشران کا سوئی گیس و بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اھم اجلاس ہوا ۔۔جس میں جرگہ مشران نے اپن...
05/05/2024

ضلع صوابی
مانیری بالا عید گاہ میں مشران کا سوئی گیس و بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اھم اجلاس ہوا ۔۔
جس میں جرگہ مشران نے اپنے مسائل پیش کئے اور اس کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کئے ۔۔

جرگہ مشران نے واپڈہ انتظامیہ اور سوئی گیس انتظامیہ کو وارننگ دی کہ لوڈ شیڈنگ ختم کریں اور عوام کو مجبور نہ کریں کہ اپنے مسائل روڈوں پر حل کرنے کے لئے نکل آئیں ۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

بہاولپور کی تاریخ میں پہلی بار  ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات۔۔۔ڈاکٹر ثناء چند گلوانی کا تعل...
05/05/2024

بہاولپور کی تاریخ میں پہلی بار ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات۔۔۔

ڈاکٹر ثناء چند گلوانی کا تعلق سندھ شکارپور کے چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

04/05/2024

((( رنگ روڈ لاہور کے مناظر )))
رنگ روڈ لاہور پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عملداری صرف اور صرف چالان بھرنے اور اپنی اپنی جیبیں بھرنے تک ہے ۔۔۔
اگر قانون کی عملداری ہوتی تو یہ نوجوان سرعام قومی شاہراہوں پر ہوائی فائرنگ نا کرتے ۔۔

پنجاب پولیس اس بگڑے ہوئے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔۔
پنجاب پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

04/05/2024

تعلیمی نظام اور ہمارے پاکستانی بچے ۔۔
افسوناک صورتحال ۔۔۔

کوئٹہ، ایف اے امتحان کے دوران طالبہ اور اس کی والدہ پر امتحانی ہال میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔۔
بچی کے زبانی سنیں ۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

ملک فیاض خان کو صوابی دوبارہ ٹرانسفر پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔
03/05/2024

ملک فیاض خان کو صوابی دوبارہ ٹرانسفر پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔

03/05/2024

خضدار چمروک دھماکہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔

03/05/2024

عید الضحیٰ آرہا ہے لہذا جانور خریدنے میں اختیاط لازمی کریں ۔۔۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

انتہائی افسوسناک اور اندوہناک واقعہ۔😭خضدار چمروک ایریا میں بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر،...
03/05/2024

انتہائی افسوسناک اور اندوہناک واقعہ۔😭

خضدار چمروک ایریا میں بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر، جے یو آئی خضدار کے سینیئر رہنماء اور خضدار پریس کلب کے صدر، جید عالم دین، محقق تاریخ دان مولانا محمد صدیق مینگل جام شہادت نوش فرما گئے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

03/05/2024

حکومت گندم خریدنے سے انکاری ۔۔
اور زمیندار مجبور ہو کر سڑکوں پر گندم کی ٹرالیاں خالی کر کے جا رہے ہیں۔۔

کیونکہ ٹریکٹر ٹرالی والے کو واپس گھر لے جانے کے لئے کرایہ دینے کے پیسے نہیں ہیں ۔۔

یہی وقت ہے کہ پاکستانی عوام آگے بڑھیں اور گھروں کے لئے سال بھر کی گندم خرید لیں تاکہ زمیندار کی فصل ضائع ہونے سے بچ جائیں ۔

اور زمینداروں کے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کے لئے وسائل موجود ہو تاکہ آنے والے وقتوں میں یہی زمیندار مایوس نہ ہوں ۔۔

کیونکہ حکومت اور وزراء تو اپنے اپنے کمیشن اور تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

02/05/2024

گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول میں ھیڈ ماسٹر کی نگرانی میں معصوم طالب علم پر ماسٹر نے تشدد کی انتہاء کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ایم سی پرائمری سکول پرانی منڈی پتوکی میں ماسٹر نے پنجاب حکومت کے ویژن مار نہی پیار کی دھجیاں اڑا دیں ۔معصوم طالب پر کلاس روم میں نہی بلکہ ھیڈ ماسٹر کے دفتر میں ھیڈ ماسٹر کی نگرانی میں بیہمانہ تشدد اس طرح کیا گیا جیسے پولیس کریمنل ریکارڈ یافتہ مجرم کا ریمانڈ لیتی ھے ۔والدین اپنے بچوں کو تعلیم اس لئے دلاتے ھیں کہ وہ معاشرے کے باعزت شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں ۔لیکن ان جیسے اساتذہ کا کردار دیکھ کر یہ لگ رھا ھے کہ یہ تعلیم دینے کے لئے بھرتی نہی ھوئے بلکہ تعلیم سے بچوں کو باغی کرنے کے لئے آئے ھیں ۔اچھا اخلاق اور مثبت رویہ برے سے برے انسان کو کامیاب بنا دیتا ھے ۔اھلیان علاقہ نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے درندہ صفت ھیڈ ماسٹر اور ماسٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کر دیا ۔۔
اساتذہ کرام بہت قابل احترام ہوتے ہیں لیکن جگر کے ٹکڑے اپنے بچے سب سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

02/05/2024

جم میں ایکسرسائز کرتے وقت ایک ساتھی کو اپنے ساتھ کھڑا کرنا چاہیئے ورنہ اس لڑکے کی طرح جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے ۔۔
اختیاط بہت ضروری ہے ۔۔۔

نمائندہ
خیبر سحر نیوز ۔۔۔

01/05/2024

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
(موٹروے نارتھ زون )
تاریخ24 -5-01

نیوز ٹکرز :-

:- سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی فٹیج
خاتون وائلٹرنے موٹروےپولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی

خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔

:- مذکورہ واقعہ اج کلر کہار کے قریب پیش ایا ۔

:- خواتین ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا ۔

:- خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش ائیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں ۔

:- موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی ۔

:- خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی ۔

:- موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری

ترجمان موٹروے پولیس ۔۔۔

تمام مسافروں کو چاہیئے کہ دوران سفر اپنا اور موٹر وے پولیس کا اور خصوصاً قانون کا خاص خیال رکھیں ۔۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

(((ڈسٹرکٹ پولیس صوابی)))پریس ریلیز: مورخہ 01 مئی 2024*تھانہ صوابی پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کیخلاف اہم کامیابی،دو رکنی م...
01/05/2024

(((ڈسٹرکٹ پولیس صوابی)))

پریس ریلیز: مورخہ 01 مئی 2024
*تھانہ صوابی پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کیخلاف اہم کامیابی،دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا*۔
*چوری شدہ 27 عدد موٹر سائیکلز برآمد*

*مذکورہ ملزمان منشیات فروشی کے دھندے میں بھی ملوث پائے گئے جنکے قبضے سے 3309 گرام چرس ،409 گرام آئس اور کلاشنکوف بھی برآمد کرلی ہے*

*ملزمان عابد الله ولد شیر محمد اور واحد خان ولد سپاہی خان ساکنان جلسئ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،جنکے خلاف تھانہ صوابی میں تقریبا 11 مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں*

۔*DHQ ہسپتال ،واپڈہ،سکولز سمیت دیگر علاقوں میں گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے،
موٹر سائیکل چور کی ٹریس و گرفتاری پولیس کے لئے ایک اہم چیلنج تھا کیونکہ آئے روز موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ تواتر سے کسی خاص مقام سے چوری ہو رہی تھی،

سائنسی خطوط پر تفتیش سے اصل ملزموں تک رسائی وقت کا اہم تقاضہ ہے,ڈی ایس پی صوابی جواد خان کا ایس ایچ او صوابی شہزاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس*

تفصیلات کے مطابق تھانہ صوابی کے حدود آئے روز موٹرسائیکل چوری کے واردات کی شکایات و رپورٹ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ٹاسک پر ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی سٹی جواد خان کے براہ راست قیادت میں ایس ایچ او صوابی شہزاد خان ، ہمراہ پولیس ٹیم تفتیشی آفیسر گل شیر خان، انچارج DSBاے ایس ائی عامر علی، اے ایس آئی جہانگیر خان نے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ٹریس کیا دوران کامیاب چھاپہ زنی ملزمان عابد الله ولد شیر محمد ساکن جلسئ اور واحد خان ولد سپاہی خان ساکن جلسئ گرفتار کرلیے جس کی مزید معلومات ہو کر معلوم ہوا کہ ملزمان بالا موٹر سائیکل چوری ودیگر ہر قسم کی جرائم کی ارتکاب سے منہ نہیں موڑتے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 27 عدد مختلف ماڈلز کے موٹرسائیکلز،3309 گرام چرس،409 گرام آئس اور 01 عدد کلاشنکوف سمیت برآمد کیے گئے۔
مذکورہ شاطر ملزمان نے تھانہ صوابی کے حدود DHQ ہسپتال،واپڈہ دفتر،نادرہ دفتر ، سکولوں اور گھروں کے سامنے سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرتے تھے،جبکہ منشیات فروشی کے دھندے بھی چلاتے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔ڈی ایس پی صوابی جواد خان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیبر سحر نیوز ۔۔۔

Address

Swabi Maneri
Panjpir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Sahar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Panjpir

Show All