23/12/2024
آج ہینرک کلاسن گلابی جرسی میں اپنی ٹیم کے لیے کچھ اس طرح لڑتے نظر آئے جیسے کوئی کینسر کا مریض اپنی بیماری سے اکیلا جنگ کر رہا ہو۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ مریض یہ جنگ ہار جاتا ہے، اور کلاسن کے ساتھ بھی آج کچھ ایسا ہی ہوا۔
کلاسن کی بیٹنگ واقعی تعریف کے قابل ہے۔ ان کی شاندار ہٹنگ ایبیلیٹیز اور دلکش شاٹس نے میچ میں جان ڈال دی۔ ان کی بیٹنگ دیکھنا کسی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں تھا۔ ان کی ہر شاٹ میں ایک الگ کشش تھی، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔
لیکن، کرکٹ بھی زندگی کی طرح ہے۔ اکیلا کلاسن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکا۔ یہ وہ کہانی ہے جو نہ صرف ہار کا سبق دیتی ہے بلکہ لڑنے کا جذبہ بھی سکھاتی ہے۔ ویل پلیڈ کلاسن، تم نے دل جیت لیا!