
08/12/2024
پنجگور۔۔پریس کلب
پنجگور ٹو گچک روڑ دس 10 سال بعد ٹریفک کیلئے بحال عوام کا خیر مقدم۔۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور گومازین لکی ٹو گچک روڑ کو دس10 سال بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ 23 نومبر 2024 کو ڈپٹی کمشنر زاہد لانگو کی سربراہی میں گچک میں کھلی کچہری کے موقع پر عوام نے اس،سڑک کو بحال کرنے کے مطالبے پر زوردیا جس کے بعد چئیرمین یونین کونسل گچک علی جان کی کوششوں اور ڈپٹی کمشنر زاہد لانگو ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے خصوصی تعاون سے اس پر کام کا آغاز ہوا اور مختصر عرصے میں کام مکمل کرکے روڑ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔ گچک کے عوام نے روڑ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لوکل گورنمنٹ اور چئیرمین علی جان کا شکریہ ادا کیا۔۔ اس سڑک کی بحالی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد لانگو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہمارے اختیارات اور وسائل ہمیں ساتھ دیتے ہیں انہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کیلئے استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ پہلے پنجگور سے گچک جانے کیلئے براستہ ناگ 220 کلومیٹر سفر طے کر کے چار گھنٹے بعد گچک پہنچتے تھے راستہ دشوار ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتاتھا لیکن یہ راستہ کھلنے کے بعد اب 120 کلومیٹر کا مسافت طے کرتے تقریبا ڈیڈھ گھنٹے میں گچک پہنچ جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس روڑ کی بحالی پر چئیرمین یونین کونسل گچک علی جان بلوچ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اور انتظامیہ کے پورے ٹیم کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔۔