Such To Ye Hai News

Such To Ye Hai News Media working video's and news

31/07/2024

*ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ,, صارفین کو انٹرنیٹ براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا

فلم ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار اور کامیڈین  سردار کمال انتقال کر گئے۔ ۔۔سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثا...
31/07/2024

فلم ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار اور کامیڈین سردار کمال انتقال کر گئے۔ ۔۔سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔۔۔مرحوم نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔۔۔شو بز انڈسٹری سے وابستہ افراد کا وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیااسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش...
31/07/2024

فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا
اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ان کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے
اسمٰعیل ہنیہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔

*کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد کا فیملی سے رابطہ ہوگیا، وکیل کا بیان*کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالف...
28/07/2024

*کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد کا فیملی سے رابطہ ہوگیا، وکیل کا بیان*

کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد کا لاہور میں اپنی فیملی سے رابطہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ ذوالفقار احمد جلد ہی اپنی فیملی کے پاس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقاراحمد کے اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقاراحمدکے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کردی اور کہا کہ فیملی سے بات ہوئی ہے، انھوں نے ذوالفقار احمد سے رابطےکی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ صنعت کار ذوالفقار احمد جلد اپنے گھرپہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے، ان کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

28/07/2024

*دریاخان سبزی منڈی میں چاند پینل کا جشن*

دریاخان: نومنتخب جنرل سیکرٹری حاجی نزیر احمد کھیمٹہ کا کارکنان سے خطاب

دریاخان: ہم پرامن لوگ ہیں ہارنے والی بھی ہمارے اپنے ہیں۔حاجی نزیر کھیمٹہ

کسی کارکن کو بلکل اجازت نہیں دوں گا کہ مخالف گروپ کے خلاف نعرہ بازی کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ حاجی نزیر

آج آپ نے پورے ضلع بھکر کے وڈیروں کو شکست فاش دی ہے۔حاجی نزیر

پورے دریاخان کی تاجر برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سخت گرمی میں اپنے کاروبار بند کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔حاجی نزیر

ہمارے مخالف تاجر بھائی متمئن رہیں آپ کے کام بھی فوری طور پر ہونگے۔ حاجی نزیر

28/07/2024

جڑانوالہ/احتجاجی ریلی

جڑانوالہ: سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی بچیانہ میں احتجاجی ریلی۔

جڑانوالہ: احتجاجی ریلی میں سینکڑوں کارکنان کی شرکت، تحفظ ختم نبوت کیلئے کٹ مرنے کا عزم

جڑانوالہ:احتجاجی ریلی ملک شاہد اقبال اعوان اور سنئیر صوبائی رہنما سید آصف اللہ شاہ کی قیادت میں نکالی گئی۔

جڑانوالہ: احتجاجی ریلی بچیانہ پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ھوئی۔

جڑانوالہ۔اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ مقررین

جڑانوالہ: اس ملک میں کسی کی مرضی کا نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کا قانون چلے گا۔ سید آصف اللہ شاہ

جڑانوالہ: متنازعہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کرینگے۔ مقررین ٹی ایل پی

جڑانوالہ: عالم اسلام کو ہمیشہ میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں نے نقصان پہنچایا۔ ٹی ایل پی

28/07/2024

*28 جولائی 2024 | بروز اتوار | دن بھر کی اہم ترین نیوز ہیڈلائنز | اس پوسٹ کو آگے شیئر کیجئے۔*

*گوجرانولہ: بجلی کے بل سے تنگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی*

*ضلع کرم: جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، دونوں قبائل کے عمائدین فائربندی پر رضامند*

*چین سے 15 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع پر گفتگو مثبت رہی، چین آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کرے گا، وزیر خزانہ*

*126 ممالک کے تاجروں، سیاحوں کیلئےآن لائن ویزا سہولت اور فیس سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، وزیراعظم*

*جماعت اسلامی نے فوری دھرنا ختم کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی*

*حکومت کا جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان*

*پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے خاتمے سمیت جماعت اسلامی نے 10 مطالبات پیش کردیے*

*جماعت اسلامی نے 10 مطالبات ہمارے سامنے رکھے ہیں، وزیر اطلاعات*

*جماعت اسلامی دھرنا؛ راولپنڈی انتظامیہ کا شرکاء کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم*

*شہری نے امیر جماعت اسلامی کی نظر کا چشمہ ایک کروڑ دس لاکھ میں خرید لیا*

*تحریک انصاف کا 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اعلان*

*5 اگست کو ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا:علامہ طاہر اشرفی*

*سپریم کورٹ 41 ایم این ایز پر پی ٹی آئی چھوڑنے کے دباؤ کا نوٹس لے، عمر ایوب*

*کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا*

*کراچی: عوام پاکستان پارٹی کا مہنگی بجلی کیخلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج، مفتاح اسماعیل کا کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان*

*چین تین آئی پی پیز کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کے لیے رضامند*

*رؤف حسن کا مزید دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور، سیدہ عروبہ کو جیل بھیجنے کا حکم*

*پارلیمنٹیرینز کو مفت بجلی کی فراہمی کی خبروں پر ارکان اسمبلی سیخ پا، سپیکر سے رابطہ*

*پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی: پاور ڈویژن کی وضاحت*

*مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات*

*مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کا قومی شاہراہ پر گزشتہ روز سے دھرنا جاری*

*مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان*

*بلوچستان میں گزشتہ ہفتے سے خلفشار اور سول مارشل لا نافذ ہے، نیشنل پارٹی*

*پاسپورٹ آفس شدید مالی بحران کا شکار، پیپراور سیاہی پر ٹیکس ادائیگی کیلئے رقم نہ رہی*

*ساہیوال: نہر میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا*

*شیخ رشید کا راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں کے مسائل بھی سنے*

*شوگر ملز مالکان مزید 12 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کیلئے سرگرم ہوگئے*

*پی آئی اے کی ائیرہوسٹس جرابوں میں ایک لاکھ 30 ہزار ریال اسمگل کرتے گرفتار، قومی ایئرلائن کا کارروائی کا اعلان*

*لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار*

*کراچی: اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے نومولود جڑواں بھائیوں سمیت 11 افراد زخمی*

*کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا کارنامہ، پک اپ گاڑی کو آئل ٹینکر کا چالان تھما دیا*

*کراچی کے جناح اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند، مریضوں کو مشکلات کا سامنا*

*نوشہروفیروز :خلع کی درخواست جمع کرانے پر بیٹی کی ٹانگیں کاٹنے والا ظالم باپ گرفتار*

*جھنگ: خاتون سے مبینہ تعلقات پر نوجوان کے بال مونڈھ کر گدھے پر بٹھا دیا گیا*

*گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید*

*سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز جسٹس(ر) طارق مسعود، جسٹس(ر) مظہر عالم کل حلف اٹھائیں گے*

*کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی*

*لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش*

*صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی کو طلب کرلیا*

*بھارت: بیٹے کی خواہشمند ماں نے چھری سے 9 دن کی بیٹی کا گلہ کاٹ دیا*

28/07/2024

*تحریک انصاف کا 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اعلان*

اسلام آباد: (قومی نیوز) تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز تحریک انصاف اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں، یہ ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو خصوصی ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں، ایم این ایز کے خلاف کارروائیوں پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، ہمارے ایم این ایز پر دباؤ ڈالنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، کیا ملک اس طرح چلے گا؟ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پانچ اگست کو دو ایشوز پرپورے ملک میں جلسے، مظاہرے کریں گے، پانچ اگست کو بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی، دوسرا مہنگائی کیخلاف بھرپور مظاہرے ہوں گے، جماعت اسلامی کے احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے ارکان، سوشل میڈیا ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے، شہباز شریف اور اس کی بھتیجی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، ناجائز مقدمات کو ختم کیا جائے، تمام جماعتوں کو اس حکومت کوختم کرنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

شیخ وقاص نے کہا کہ کیا احتجاج کرنا ہمارا حق نہیں ہے؟ افسر یاد رکھیں اس حکومت نے ہمیشہ نہیں رہنا، ایم این ایز کیخلاف کارروائیوں کو فوری روکا جائے، اگرنہ روکا گیا تو انارکی سے بچ نہیں سکیں گے، موجودہ حکومت نے اکانومی تباہ کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو تحریک انصاف نے ہرضلع کے اندراحتجاج کیا ہے، ہر ضلع کے اندر ہمارے سیکڑوں ورکروں کو گرفتار کیا گیا، دفعہ 144 کی ایف آئی آر سے تحریک انصاف کے ورکرز کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔

28/07/2024

*یہ حالات ہیں غریب اپنی جانیں دے رہے ہیں اور حکمرانوں کو اپنی مراعات کی فکر کھائے جارہی ہے۔۔۔*

*یہ ویڈیو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔۔😭*

*گوجرانوالہ: آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی*

*خاتون کی نعش کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، رضیہ بی بی نے بجلی کا بل جمع کروانے کے بعد خودکشی کی۔*

*ورثا کے مطابق رضیہ بی بی بیمار تھی، علاج چل رہا تھا، گھر میں جو پیسے تھے، اس کا بجلی کا بل جمع کروا دیا۔۔*

*گوجرانوالا میں مکی روڈ پر پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔*

*ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون ڈوب کر لاپتا ہوگئیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔*

*خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا ہے کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔*

*بیٹے نے بتایا کہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔

*مفتاح اسماعیل کا کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان*  کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور نئی سیاسی جماعت عوام پاک...
28/07/2024

*مفتاح اسماعیل کا کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان*

کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بجلی پر لگائے گئے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے۔

کراچی عوام پاکستان پارٹی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عوام کے لیے فری بجلی نہیں تو کسی کو نہیں ملنی چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے 300 فری یونٹ کا دعویٰ کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فری بجلی نہیں دے سکتے تو ہو ٹیکس تو نہیں لگاؤ، 2015 سے اب تک بجلی کے بلوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے، کیا اتنا اضافہ کسی کی تنخواہ میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن احتجاج کا دعویٰ کیا تھا، ایک روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے، عوام اس وقت تک انتشار نہیں پھیلاتے جب تک ان کو لیڈر انتشار کا نہ کہیں۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین پر 24 اور کمرشل پر 37 فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے، حکومت نے اپنے جاری اخراجات 24 فیصد بڑھائے، حکومت نے سینیٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلوں صارفین پر 4 ماہ تک اگر ٹیکس نہ لیا جائے تو آپ کا صرف 50 ارب کا نقصان ہوگا، ٹیکس کم کرنے سے بجلی کے بل میں 24 فیصد کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد صارفین ادائیگی نہیں کرتے لیکن ان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، کے-الیکٹرک اوور بلنگ ختم کرے، غریب آبادیوں میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں فری بجلی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو بھی مفت بجلی فراہم نہیں کریں۔

عوام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور ہم عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے۔

*مذاکرات کا پہلا دور مکمل، حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا اعلان*جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذ...
28/07/2024

*مذاکرات کا پہلا دور مکمل، حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا اعلان*

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں مذاکرات ہوئے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کی اور کمیٹی میں امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل تھے۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی حکومتی وفد کے ہمراہ تھے۔

جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکرات کیے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ احتجاجی دھرنے پر حکومت نے خود رابطہ کیا، حکومتی کمیٹی دھرنے میں آئی تھی اور مذاکرات کی دعوت دی، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا ہے، آئی پی پیز کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہے، آئی پی پیز جیسا ناسور پوری قوم کےلیے موت کا پروانہ ہے، سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے عوام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ حکومت نے کہا ہے کل ہی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا کل دوسرا دور ہوگا، دھرنا جاری رہے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ ہمارے 35 افراد کی نظربندی کے آرڈر کیے گئے ہیں، ہم نے حکومت کو 35 افراد کی فہرست دی ہے، حکومت سنجیدگی سے کام کرے گی تو پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے عطا تارڑ کا کہناتھاکہ جن حالات میں حکومت ملی یہ آسان کام نہیں تھا، حکومت کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا اور جماعت اسلامی نے حکومت کو مذاکرات کے لیے اپنے 10 مطالبات پیش کیے تھے، دونوں جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

28/07/2024

*حکومتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے*

*حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شامل*

*جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ کر رہے ہیں*

28/07/2024

بریکنگ الرٹ
حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرنے اور درج مقدمات ختم کرنے کا اعلان

28/07/2024

بہاولنگر / میاں بیوی قتل

بہاولنگر: چک 20 تھری آر میں میاں بیوی کے قتل کی لرزہ خیز واردات

بہاولنگر: نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا ، پولیس

بہاولنگر: قتل کی واردات کے بعد نامعلوم ملزم فرار

بہاولنگر: 2 روز تک مقتول اللہ دتہ اور اسکی بیوی ارم بی بی کی لاشیں گھر میں پڑی رہیں

بہاولنگر: تعفن پھیلنے پر دوہرے قتل کی واردات منظر عام پر آئی

بہاولنگر: پولیس ، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

بہاولنگر: پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں

بہاولنگر: مقتول جوڑے کی 7 سال قبل شادی ہوئی تھی مگر اولاد سے محروم تھا

بہاولنگر: تھانہ صدر ہارون آباد میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

28/07/2024

*‏مدینہ منورہ: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی سرکارِ دو عالم ﷺ کے روضہ اقدس پر حاضری*

*روضہ اطہر پر سلامی پیش کرتے ہوئےختم نبوت اور اس کے آئین کی چوکیداری، دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے تجدید عہد کیا*

*لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار*لاہور پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد ...
28/07/2024

*لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار*

لاہور پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ میں ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 15 خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال سے بھی پولیس نے منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

*بجلی بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، وزیراعظم بتائیں 37 ہزار میں گھر کیسے چلایا جائے؟ حافظ نعیم*راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی...
28/07/2024

*بجلی بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، وزیراعظم بتائیں 37 ہزار میں گھر کیسے چلایا جائے؟ حافظ نعیم*

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، وزیراعظم بتائیں کوئی شخص 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے؟

راولپنڈی میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، جب پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کر رہے ہوں تو احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے، موجودہ صورت حال میں پر امن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بل صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہیں، بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، غریب آدمی بجلی کی قیمت کیسے ادا کرے گا ؟ شہبازشریف بتائیں کہ کوئی شخص کم سےکم اجرت 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے؟

انہوں نے کہا کہ جاگیر دار اور سرمایہ دار ہمارے فیصلے بھی کر رہے ہیں، پاکستان میں تنخواہ دارطبقہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے، ملک کے غریبوں کے پاس ایک راستہ ہےکہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں، طلبا، وکلا، تاجر اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم سے آئی پی پیز کے معاہدے چھپائے گئے، دفاعی بجٹ سے زیادہ آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز ہو گئے ہیں۔

یاد رہے جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا ہوا ہے جو آج تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

28/07/2024

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا

امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں

Address

Hassan Abdal Panjab

43730

Telephone

+923015414276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such To Ye Hai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Such To Ye Hai News:

Videos

Share