03/08/2022
آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال کو قتل کے مشہور مقدمہ میں 14 سال قید و دس لاکھ جرمانے کی سزا
آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے آصف شاہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکشن ظفر اقبال ملک کو چودہ سال قید اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔
پولیس نے ظفر اقبال ملک عدالت سے تحویل میں لے لیا۔
ظفر اقبال ملک حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے ممبر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی تھے۔
وزیر ہائر ایجوکیشن کمرہ عدالت سے گرفتار،
مقدمہ کا فیصلہ 19 سال بعد جناب جسٹس سردار اعجاز اور جناب جسٹس خالد رشید چودھری نے سنایا۔۔