Knowledge with wasim

Knowledge with wasim السلام علیکم
حکیم محمد وسیم اکرم ایم اے اردو ایم ایڈ
چ
(2)

مجھے نہیں معلوم کہ LU  بسکٹ والوں کو یہ مشورہ کس نے دیا۔۔بہرحال بہت منفرد اور ایک طرح سے بہتر فیصلہ ہے۔ اس پر کمپنی کو د...
14/08/2023

مجھے نہیں معلوم کہ LU بسکٹ والوں کو یہ مشورہ کس نے دیا۔۔بہرحال بہت منفرد اور ایک طرح سے بہتر فیصلہ ہے۔ اس پر کمپنی کو داد دینی چاہیے۔ گویا آج سے یہ بسکٹ شاعروں اور ادیبوں کی خاص پسند ہوا کرے گا۔۔پاک و ہند کے مختلف شعرا اور ادباء کے لیے یہ بہترین خراجِ تحسین ہوسکتا ہے۔
البتہ اس کا ایک خدشہ بھی ہے کہ کہںیں ایسی با کمال اور عمدہ شخصیات اپنے فن پاروں سمیت کوڑے دانوں سے ملنا شروع ہوجائیں۔🙄
آپ کی کیا رائے ہے؟

02/08/2023

نسوار سبق آموز😀😀😀
ایک بادشاہ نے وزیر سے پوچھا
ہمیشہ دینے والے کا ہاتھ اوپر اور لینے والے کا نیچے ہوتا ہے کیا کوئی ایسی چیز ہے جو لینے والے کا ہاتھ اوپر اور دینے والے کا نیچے ہو؟؟؟
وزیر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ زار و قطار رونے لگا اور آنسو پونچھتے ہوئے ایک طویل سانس بھر کر بولا:😭
جناب!
میں نےدیکھا ہےکہ جب کوئی کسی سے "نسوار" کی چُونڈی لیتا ہے تو لینے والے کا ہاتھ اوپر اور دینے والےکا نیچے ہوتا ہے...!!

02/08/2023

‏ایسا دروازہ بنیں جس سے خیر داخل ہو۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو وہ کھڑکی بنیں جس سے روشنی گزرے۔ اگر ایسا بھی نہیں کر سکتے تو ایسی دیوار بنیں جو تھکے ہوؤں کو سہارا دے۔ کيونکہ اللّٰہ کی مخلوق سے محبت ہى اللّٰہ سے محبت ہے...

https://youtu.be/YzcKXM5Pv-YPlease subscribe my YouTube channel
02/08/2023

https://youtu.be/YzcKXM5Pv-Y
Please subscribe my YouTube channel

Learn urdu grammer by sir waseem only on carry knowledge by waseem knowledge b...

30/07/2023

واہ بابا جی واہ

28/07/2023

‏مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے۔
یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا سکتا ہے مگر آج سے1381 سال پہلے یہ فاصلہ ایک مُشکل اور تکلیف دہ راستہ تھا، جس پر امام حُسین علیہ السلام نے اپنا سفر 8 ذلحج 60 حجری یعنی 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے اہل خانہ کیساتھ شروع کیا۔

سفر شروع کرنے کے بعد تاریخ کی کتابوں میں 14 مختلف مقامات کا ذکر ملتا ہے، جہاں امام نے یا پڑاؤ کیا یا مختلف لوگوں سے ملے اور یا لوگوں سے خطاب کیا۔۔
اس آرٹیکل میں ان 14 مقامات کا سرسری ذکر کیا جائے گا تاکہ جو لوگ نہیں جانتے اُنہیں سفر اور راستے کی تھوڑی آگاہی ہوسکے۔

نمبر 1: الصفا
یہ پہلا مقام تھا امام اس جگہ پر عرب کے مشہور شاعر الفرزدق سے ملے اور اُس سے کوفہ کے حالات پُوچھے ، شاعر بولا ” کوفہ والوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور اُن کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں”۔
شاعر نے امام کو کوفہ جانے سے روکا، مگر امام اپنا سفر شروع کر چُکے تھے۔

نمبر 2: ذات عرق
مکہ سے کوفہ جاتے ہُوئے یہ دوسرا مقام ہے جو مکہ سے تقریباً 92 کلومیٹر پر ہے، اس مقام پر امام اپنے کزن عبداللہ ابن جعفر سے ملے اور اس مقام پر عبداللہ ابن جعفر نے اپنے دونوں بیٹوں عون اور مُحمد کو امام کی خدمت میں پیش کیا اور ساتھ ہی امام کو کوفہ جانے سے روکا، جس پر امام نے جواب دیا:
”میری منزل اللہ کے ہاتھ میں ہے”۔

نمبر 3: بطن الروما۔
یہ مقام ذات عرق سے کُچھ کلومیٹر آگے ہے یہاں امام نے قیس بن مشیر کے ہاتھ کوفہ والوں کو خط لکھا اور یہاں امام کی مُلاقات عبداللہ بن مطیع سے ہُوئی جو عراق سے آرہا تھا۔ عبداللہ نے امام کو آگے جانے سے روکا اور بولا ” کوفہ والوں پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا وہ اہل وفا میں سے نہیں" مگر امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 4: زرود۔۔
حجاز کی پہاڑیوں پر یہ ایک چھوٹا سا ٹاون تھا اور یہاں پر حجاز کی پہاڑیوں کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے اور عرب کا تپتا ریگستان شروع ہوتا ہے۔ یہاں امام کی مُلاقات زُہیر ابن القین سے ہُوئی۔ اُسے جب پتہ چلا کہ امام کس مقصد کے لیے جارہے ہیں تو اُس نے اپنا تمام سامان اپنی بیوی کے حوالے کیا اور اُسے کہا کہ تم گھر جاؤ میری خواہش ہے کہ میں امام کے ساتھ قتل ہو جاؤں۔

نمبر 5: زبالہ
اس مقام پر امام کی مُلاقات دو آدمیوں سے ہُوئی جن کا تعلق عرب کے قبیلہ اسدی سے تھا انہوں نے امام کو کوفہ والوں کے ہاتھوں جناب مسلم بن عقیل کی شہادت کی خبر دی۔
امام نے فرمایا "بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اور بیشک وہ ہماری قُربانیوں کا حساب رکھنے والا ہے”۔
اس مُقام پر امام نے اپنے ساتھ چلنے والوں کو بتایا کے جناب مُسلم اور جناب ہانی کو شہید کر دیا گیا ہےاور کوفہ والے ہماری نُصرت نہیں کریں گے، امام نے اس مقام پر فرمایا جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے واپس چلا جائے۔

بہت سے قبائل جو راستے میں امام کے ساتھ اس اُمید پر چل پڑے تھے کہ اُنہیں مال و دولت ملے گی اس مقام پر ادھر اُدھر بکھر گئے اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور امام کے ساتھ اُن کے اہل خانہ سمیت تقریباً پچاس لوگ رہ گئے۔

نمبر 6: بطن العقیق
اس مُقام پر امام اکرمہ قبیلے کے ایک آدمی سے ملے جس نے امام کو آگاہ کیا کہ "کوفہ میں آپ کا کوئی دوست نہیں، کوفہ کو یزید کے لشکر نے گھیرے میں لے لیا ہے اور اُس کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دئیے ہیں اور کوفہ تشریف نہ لے جائیں” ۔ یہاں بھی امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 7: Sorat
اس مُقام پر امام نے رات بسر کی اور صبح اپنے قافلے سے کہا کہ جتنا پانی ہوسکتا ہے ساتھ لے لیں۔

نمبر 8: شرف
اس مُقام پر امام کے ساتھیوں میں سے ایک چلایا کے اُس نے ایک لشکر کو اپنی طرف آتے دیکھا ہے، امام فوراً قافلے کا رُخ موڑ کر قریب ایک پہاڑ کے پیچھے لے گئے۔

نمبر 9: ذو حسم۔۔
اس مُقام پر امام کی مُلاقات حُر اور اُس کے ایک ہزار سپاہیوں ہُوئی جو پیاسے تھے، امام نے سب کو پانی پلانے کا حُکم دیا اور بذات خُود بھی سب کو پانی پلایا اور جانوروں کو بھی پانی پلایا گیا، اس مُقام پر ظہر کی نماز ادا کی گئی اور سب نے ملکر امام کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔

اس مُقام پر امام نے حُراور اُس کی فوج سےخطاب کیا اور فرمایا ، مفہوم” او اہل کوفہ تُم لوگوں نے میرے پاس اپنے قاصد بھیجے اور مُجھے خطوط لکھے کہ تُم لوگوں کے پاس کوئی امام نہیں اور میں کوفہ آؤں اور تم لوگوں کو اللہ کے راستے میں اکھٹا کرؤں اور تم لوگ میری بیعت کر سکو، تم لوگوں نے لکھا کے آپ اہل بیعت ہیں اور ہمارے معاملات کو اُن لوگوں کی نسبت جو ناانصافی کرتے ہیں اور غلط ہیں، بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں، مگر اگر تُم لوگوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور مُنکر ہوگئے ہو اور اہل بیعت کے حقوق نہیں جانتے اور اپنے وعدوں سے پھر گئے ہوتو میں واپس چلا جاتا ہُوں”

‏حُر کے لشکر نے امام کو واپس نہیں جانے دیا اور اُنہیں گھیر کر کوفہ کی بجائے کربلا کی طرف لے گئے۔

نمبر 10: بیضہ
امام اگلے دن بیضہ پہنچے اور اس مقام پر پھر حُر کے لشکر سے خطاب کیا آپ نے فرمایا، مفہوم "لوگو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص ایسے بادشاہ کو دیکھے جو ظالم ہو اللہ کے حرام قرار دئیے کو حلال کہے ، خُدائی عہدوپیمان کو توڑے ، سنت رسول کی مخالفت کرے اور اللہ کے بندوں پر گُناہ اور زیادتی کیساتھ حکومت کرتا ہو، تو وہ شخص اپنی زبان اپنے فعل اور اپنے ہاتھ سے اُس بادشاہ کو نہ بدلے تو اللہ کو حق پہنچتا ہے کے ایسے شخص کو اُس بادشاہ کی جگہ جہنم میں داخل کرے”۔
امام نے اس مُقام پر مزید فرمایا ، مفہوم” لوگو تمہیں معلوم نہیں کہ جن لوگوں نے شیطان کی اطاعت اختیارکی اور اللہ سے مُنہ پھیرا، مُلک میں فساد برپا کیا، حدود شرح کو معطل کیا اور مال غنیمت کو اپنے لیے مختص کر دیا، ایسی صورت میں مُجھ سے زیادہ کس پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اصلاح کی کوشش کرے، میرے پاس تمہارےقاصد آئے اور خطوط پہنچے کے تُم نے بیعت کرنی ہے اور تُم میرے مدد گار بنو گے اور مُجھے تنہا نہ چھوڑو گے

کربلا (عقر): جب امام ؑ کربلاپہنچے تو’’ آپ نے پوچھا یہ کونسا قریہ ہے؟ کہا اس کا نام ’عقر’(زخم) ہے، آپ نے کہا خداونداعقر سے مجھ کو بچانا اور آپ وہیں اتر پڑے۔ یہ محر م 61 ھ کی دوسری تاریخ پنج شنبہ کا دن تھا۔ اس کے دوسرے دن صبح کو عمروبن سعد چار ہزار کی سپاہ لئے ہوئے کوفہ سے یہاں وارد ہوا’’۔(ایضاً ص ۲۳۶) مورخین کی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امام حسین ؑ 2 محرم کو کربلا پہنچے جہاں یزیدی فوجوں نے 10 محرم الحرام 61 ھ، آپ ؑ کو آپ کے خاندان والوں اور اصحاب کے ساتھ بے دردی سے شہید کردیا ۔😭😭😭

بہر حق در خاک و خوں غلتیدہ است پس بنای لا الہ گردیدہ است (علامہ اقبالؔ )
کاپیڈ——-
ﺟﻦ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﺳﮯ ﮐﻮﻓﮧ ﺑﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ
ﺟﻦ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮧ ﭘﯿﺎﺳﺎ ﺭﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ
ﺟﻦ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﭘﮧ ﺧﻨﺠﺮ ﭼﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ
ﺍُﺱ *حسینؓ ابن حیدرؓ* ﭘﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺳﻼﻡ

ﮐﻮﻥ ﺷﺒﯿﺮ ﻭﮦ ﺟﻦ ﮐﺎ ﻧﺎﻧﺎ *نبیﷺ،*
ﺟﻦ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ *فاطمہؓ* ﺟﻦ ﮐﺎ ﺑﺎﺑﺎ *علیؓ*
ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻧﻮﺵ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﮐﺎ ﺟﺎﻡ
ﺍُﺱ *حسینؓ ابن حیدرؓ* ﭘﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺳﻼﻡ

ﺟﻦ ﮐﺎ ﺟﮭﻮﻻ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺟﮭﻼﺗﮯ ﺭﮨﮯ
ﻟﻮﺭﯾﺎﮞ ﺩﮮ ﮐﮯ ﻧﻮﺭﯼ ﺳﻼﺗﮯ ﺭﮨﮯ
ﺍُﺱ *حسینؓ ابن حیدرؓ* ﭘﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺳﻼﻡ

ﺟﺲ ﻧﮯ ﻧﺎﻧﺎ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﻭﻓﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ
ﺟﺲ ﻧﮯ ﺣﻖ ﮐﺮﺑﻼ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺳﭙﺮﺩ ﺧﺪﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ
ﺟﺲ ﻧﮯ ﻧﯿﺰﮮ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﻗﺮﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺩﯾﺎ
ﺍُﺱ *حسینؓ ابن حیدرؓ* ﭘﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺳﻼﻡ

صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ﷺ

27/07/2023

مبارکباد ٹیم پاکستان

عورت کو مچھر نہیں کاٹ سکتا 😳  😜😜وجہ جاننے کے لیے پہلاکمنٹ دیکھیں 😜
27/07/2023

عورت کو مچھر نہیں کاٹ سکتا 😳 😜😜
وجہ جاننے کے لیے پہلاکمنٹ دیکھیں 😜

Chris Rogers 😲
26/07/2023

Chris Rogers 😲

22/07/2023

Straight hair at home

محبتوں کا شکریہ😍 ملتان سے  ایک دوست نےآم کی پیٹی کیتصویر بھیجی ہے۔۔۔۔
19/07/2023

محبتوں کا شکریہ😍
ملتان سے ایک دوست نےآم کی پیٹی کی
تصویر بھیجی ہے۔۔۔۔

19/07/2023
16/07/2023

Pakistan vs srilanka first test match

13/07/2023

نہ بات سنتے ہو نہ بات کرتے ہو
خیریت تو ہے مرشد بڑی احتیاط کرتے ہو

10/07/2023

جاؤ واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 سے تصدیق کروا کر پھر آؤ"
روزانہ کے معمول میں یہ اوپر کا جملہ اپ نے بھی سناہوگا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ گریڈ 17 آفیسر سے تصدیق پاکستان میں کیوں ہم پہ فرض کی گئی ہے؟
کیا آپ لوگوں کو ڈاکومنٹس چیک کرنا کا صرف یہ واحد معیار ہے کہ 17 سکیل کا بندہ sign کرلے جس کے پاس کوئی مشین نہیں اس کی تصدیق کیلئے؟
مزے کی بات وہ امتحانی بورڈ یا دفتر جس نے اپکو ڈگری دی ہوتی ہے اسی ڈگری کے فوٹو کاپی انکے پاس لے جاکر افس والے کہینگے گریڈ 17 سے تصدیق کرکے آؤ.
نادرا والے خود کمپیوٹر میں سارا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کہتے ہیں جاؤ یہ فارم 17 سے تصدیق کرکے لاؤ.
حالانکہ صرف تصدیق شدہ فوٹوسٹیٹ پر جاب نہیں ملتی بلکہ انٹرویو کے وقت اصل اسناد دکھانے پڑتے ہیں اور جب تک متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق نہیں ہوتی اس وقت تک پہلی تنخواہ جاری نہیں ہوتی.
ہمارے گاؤں کے غریب کا بچہ دستخط کے لئے ااپنے والد کو ساتھ لیکر گریڈ 17 سے دستخط کے بعد زندگی بھر اسکا ممنوں رہتاہے اور گریڈ17 کا افسر بڑے سیریس انداز میں ایک لمبا چوڑا دستخط کرکے اندر ہی اندر اس بیوقوف سسٹم پہ ہنس رہاہوتاہے.
خدارا اپنا سسٹم اپڈیٹ کرو، غلامی کی پرانی روایات کو چھوڑ کرلوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو۔۔

08/07/2023

آج سردار دو جہان
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نام مبارک لیکھو😘

06/07/2023

جب سائنس پر مسلمانوں کی اجارہ داری تھی اس وقت یورپ سائنس کو جادو سمجھتا تھا...

دُنیا میں سب سے پہلا "کیمرہ" ایجاد کرنے والا "ابنِ الہیثم" ھے ۔۔
دُنیا میں سب سے پہلا "کیلنڈر" ایجاد کرنے والا "عُمرخیام" ھے ۔۔
آپریشن سے قبل مریض کو "بےہوش" کرنے کا طریقہ متعارف کروانے والا "زکریاالرازی" ھے ۔۔
دُنیا میں "الجبرا" ایجاد اور متعارف کروانے والا "موسیٰ الخوارزمی" ھے ۔۔
سن 1957 میں "شیمپو" ایجاد کرنے والا "محمد" ھے ۔۔
زمیں پہ آنے والے "زلزلوں" کی سب سے پہلے سائنسی وجوہات بیان کرنے والا "ابنِ سینا" ھے ۔۔
کپڑااورچمڑا رنگ کرنے اور گلاس بنانے کیلئے "میگنیزڈائی آکسائد" کا استعمال متعارف کروانے والا "ابنِ سینا" ھے ۔۔
دھاتوں کی صفائی ، "سٹیل" بنانے کا طریقہ متعارف کروانے والا "ابنِ سینا" ھے ۔۔
مصنوعی "دانت" لگانے کا طریقہ متعارف کروانے والا "ابوالقاسم الزہروی" ھے ۔۔
ٹیڑھے "دانتوں" کو سیدھا کرنے اور خراب "دانت" نکالنے کا طریقہ متعارف کروانے والا "ابوالقاسم الزہروی" ھے ۔۔
دُنیا میں سب سے پہلے "ادویات" بنانے کے علم متعارف کروانے والا "ابنِ سینا" ھے ۔۔
دُنیا میں کششِ ثقل کی درست پیمائش کا طریقہ متعارف کروانے والا "عُمرخیام" ھے ۔۔
آنکھ ، ناک ، کان اور پتے کا "آپریشن" سے علاج متعارف کروانے والا "ابوالقاسم الزہروی" ھے ۔۔
دنیا میں "سرجری" کیلئے استعمال ھونے والے تین اہم ترین آلات متعارف کروانے والا "ابوالقاسم الزہروی" ھے ۔۔
دُنیاوی علموں میں "علمِ اعداد" اور "جدیدریاضی" کی بنیاد رکھنے والا "یعقوب الکندی" ھے ۔۔
مریضوں کو دی جانے والی "ادویات کی درست مقدار" کا تعین کرنے والا "یعقوب الکندی" ھے ۔۔
دُنیا کو "آنکھ" پہ روشنی کے مُضراثرات کا بتانے والا "زکریاالرازی" ھے ۔۔
روشنی کی "رفتار" کا آواز کی "رفتار" سے تیز ھونے کا انکشاف کرنے والا "البیرونی" ھے ۔۔
دنیا کو "زمین چاند اور سیاروں" کی حرکات اور خصوصیات سے روشناس کرنے والا "البیرونی" ھے ۔۔
دُنیا کو "قُطب شمالی اور قُطب جنوبی" کی سمت کا تعین کرنے کے "سات طریقے" بتانے والا "البیرونی" ھے
علمِ ارضیات میں مغرب والوں کی زبان سے "بابائےارضیات" کہلائے جانے والا "ابنِ سینا" ھے ۔۔
دُنیا میں "ہائیڈروکلورک ایسڈ ، نائٹرک ایسڈ اور سفید سیسہ" بنانے کے طریقے بیان کرنے والا "ابنِ سینا" ھے..
کیمیکلز بنانے اور ایجاد کرنے میں "بابائےکیمیا" کہلائے جانے والا "ابنِ سینا" ھے..
دُنیا کو "روشنی کے انعکاس" اور بصارت میں "ریٹینا" کا مرکزی کردار متعارف کروانے والا "ابنِ الہیثم" ھے..
اور "سیاروں" کی حرکت کا درست تعین کرنے والا "نصیرالدین طوسی" ھے ۔۔

یہ سب مُسلمان سائنسدان ھی تھے اور تُم پوچھتے ھو کہ اِسلام نے آج تک دُنیا کو کیا دِیا ؟..

05/07/2023

جو چھوڑ گئے فی امان اللہ
جو ساتھ ہیں شکر الحمدللہ

05/07/2023

یہ سارے پارسا چہرے میری تسبیح کے دانے ہیں
نظر سے گرتے رہتے ہیں عبادت ہوتی رہتی ہے

03/07/2023

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ
بیشک ہم نے ہی قرآن نازل کیا ہے اور بیشک ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں"

03/07/2023

سبحان اللہ

01/07/2023

سیاپا انگریزی کا🤣
میں کافی انسانوں کے سامنے ایسے بات کرتی ہوں کہ میں کبھی اسکول ہی نہیں گئی کیونکہ میرا دل کر رہا ہوتا ۔۔۔۔۔۔😑 😅
میں ایک شادی میں گئی وہاں ایک لڑکی میرے پاس آئ اور مجھ سے باتیں کرنا شروع ہو گئی جب کے میں اسے جانتی بھی نہیں تھی ۔گفتگو کی شروعات کچھ اس طرح ہوئی 👇

لڑکی ___" Hy😏

میں ___" اسلام علیکم 😇

لڑکی ___" Ohhh وعلیکم سلام ۔ ? How are you 😳

میں ___" میں سمجھی نہیں کیا کہا آپ نے محترمہ ؟🤔

لڑکی ___" کسی ہو ؟ 😝

میں ___" الحمداللہ ٹھیک ہوں ☺️

لڑ کی ___" آپ کو انگلش سمجھ نہیں آتی ؟😂

میں___ " نہیں جی میں کبھی اسکول ہی نہیں گئی 🙄

لڑکی___ " لیکن آپ کے لہجے سے ایسا نہیں لگتا کہ آپ اسکول نہیں گئی کبھی 🧐

میں ___" خاندانی لہجہ ہے اس لئے ایسا ہے 😎

اتنے میں پتا نہیں ایک اور لڑکی آئ شاید اس لڑکی کی دوست تھی اس نے مجھے دیکھ کر کہا یہ کون ہے ؟ 👀
لڑکی نے جواب دیا
She is so stupid girl just looking good from their face but You know what dear ..! She is ignorant 😑
(دل تو میرا کیا کہ سنا دوں ۔۔۔۔۔) پھر میں نے کہا کوئی بات نہیں اتنا کہنا تو بنتا تھا ان کا

پھر دونوں نے ہنسنا شروع کیا 😂😂😂😂

میں ____" آپ نے کیا کہا ؟اردو میں اس کا ترجمہ کیجئیے 😐

لڑکی ___" میں نے کہا ہے آپ بہت خوبصورت ہیں انگلش میں خوبصورت کو stupid کہتے ہیں 😁😝اور بھت ذہین کو ،ignorant کہتے ہیں ۔۔

میں___ " اچھا شکریہ آپ نے میری تعریف کی لیکن میں کسی کا احسان نہیں لیتی اس لئے بدلے میں آپ کی تعریف بھی کرنا چاہتی ہوں ۔ آپ بھی ماشاءالله سر سے پاؤں تک بہت زیادہ stupid لگ رہی ہیں ویسے آپ روز ہی stupid لگتی ہیں ؟یا صرف آج Makeup کی وجہ خاص stupid لگ رہی ہیں؟ 😂
اور آپ جیسی توignorant بندی تو میں نے کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی اور ماشاءاللہ آپ کی یہ دوسری دوست very ignorant ہیں جو شکل اور حرکتوں سے لگ رہی ہیں ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللّٰہ

لڑکی ____" Just shut up 😡

میں ___" اب اس کاکیا مطلب ہے 😐؟ اچھا اچھا سمجھ گئی آپ مجھے انگلش میں شکریہ کہہ رہی ہیں ☺️کوئی بات نہیں شکریہ والی کیا بات اب stupid کو stupid ہی کہوں گی کچھ اور تو کہہ نہیں سکتی 😏
اور ____"اللّٰہ آپ دونوں کو ہمیشہ ignorant اور Stupid رکھے
آمین ثم آمین ۔۔
لڑکی غصے سے اٹھ کے چلی گئی
اب بھلا بتائیں اس میں ناراض ہونے والی کیا بات 😑😑

بے شک
01/07/2023

بے شک

30/06/2023

‏"شخصیت پرستی ، بت پرستی سے زیادہ خطرناک ھے
کیونکہ بت کا دماغ نہیں ھوتا جو خراب ھو جائے
لیکن جب تم انسان کی پوجا کرتے ھو تو وہ فرعون بن جاتا ھے".

*امام غزالی*

نوے کی دہائی میں پی ٹی وی کے آخری شاہکاروں میں سے ایک شاہکار " راہیں " تھا اس ڈرامے میں لیجنڈ توقیر ناصر نے اپنے کردار "...
30/06/2023

نوے کی دہائی میں پی ٹی وی کے آخری شاہکاروں میں سے ایک شاہکار " راہیں " تھا اس ڈرامے میں لیجنڈ توقیر ناصر نے اپنے کردار " جُورا بھٹی " کو امر کر دیا ، گاوُں دیہات میں ہر دوسرا نوجوان جُورا بھٹی کی کاپی کرتا نظر آتا ،منشا یاد کے پنجابی ناول " ٹاواں ٹاواں تارا " سے ماخوذ اس ڈرامے میں پنجاب کے دیہاتوں میں پیش آنے والے روائتی مسائل کو اجاگر کِیا گیا جُورا بھٹی ایک ایسا کردار جو خود زمیندار گھرانے سے ہے لیکن روائتی نظام کا باغی ہے غریبوں کا ہمدرد ہے اس کے دوست گاوُں کے کمی کامے غریب لوگ ہیں زمینداروں کو اس کا انداز نہیں بھاتا وہ اس کیلیے دل میں نفرت رکھتے ہیں مگر کسی زمیندار کی جرات نہیں کہ جورا بھٹی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ۔
توقیر ناصر نے یا دیگر نامور ادکاروں نے اس طرح کے کافی رول کیے ہونگے مگر میرے دل میں توقیر ناصر کا یہ کردار نقش ہو کر رہ گیا ہے خوبصورت گندمی رنگت میں گاوُں دیہات کا ایک خوبرو نوجوان جس کی مونچھیں اگرچہ نقلی ہیں مگر ایسی سجتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے اور سونے پہ سہاگہ لیجنڈ کی ناقابل فراموش آداکاری ڈائیلاگ ڈیلیوری اور پھر ایک مخصوص وقفہ دے کر بات کرنے کا ایک خاص اسٹائل جو اداکاری شعبے میں مثال بن گیا ، مشہور ٹی وی ڈرامہ رائیٹر خلیل الرحمان قمر ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ ہم نے جب کسی ایکٹر سے اس طرح کی اداکاری کروانی ہو تو ہم کہتے ہیں اس میں زرا " توقیریات " کا اضافہ کرکے چار چاند لگا دو ۔

______ملک اکرم

30/06/2023

کٹے کی قربانی

30/06/2023

میں تہوار کے بعد کا دن ہوں
تَھکا تَھکا سا بُجھا بُجھا سا

27/06/2023

نصیب ہوں تو ایسے

‏جنرل ضیاء الحق نے ٹیپ سنی اور ایم ایم عالم کو ائیر فورس سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا اور یوں پاکستان کے ہیرو اور ائیر فور...
25/06/2023

‏جنرل ضیاء الحق نے ٹیپ سنی اور ایم ایم عالم کو ائیر فورس سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا اور یوں پاکستان کے ہیرو اور ائیر فورس کے ہسٹری کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایم ایم عالم کو 1982ء میں قبل از وقت ریٹائر کر دیاگیا، وہ اس وقت ائیر کموڈور تھے ایم ایم عالم کی پنشن سمیت تمام مراعات روک لی گئیں، وہ درویش صفت انسان تھے، دنیا میں ان کا کوئی گھر نہیں تھا، شادی انھوں نے کی نہیں تھی لہٰذا وہ ریٹائرمنٹ کے بعد چک لالہ ائیر بیس کے میس میں مقیم ہو گئے، وہ ایک کمرے تک محدود تھے، کتابیں تھیں، عبادت تھی اور ان کی تلخ باتیں تھیں۔‏حکومت کوشش کر کے نوجوان افسروں کو ان سے دور رکھتی تھی لیکن اس کوشش کے باوجود بھی اگر کوئی جوان افسر ان تک پہنچ جاتا تھا تو اس کے کوائف جمع کر لیے جاتے تھے اور بعد ازاں اس پر خصوصی نظر رکھی جاتی تھی چنانچہ نوجوان افسر بھی ان سے پرہیز کرنے لگے،‏
جنرل ضیاء الحق کے بعد ائیر فورس نے انھیں پنشن اور دیگر مراعات دینے کی کوشش کی لیکن انھوں نے صاف انکار کر دیا، وہ خوددار انسان تھے، وہ دس دس دن فاقہ کاٹ لیتے تھے لیکن کسی سے شکایت نہیں کرتے تھے، مدت بعد ایک ایسا شخص ائیر چیف بن گیا جس نے ان کی کمان میں کام کیا تھا۔‏اس نے ان کے تمام دوستوں کو درمیان میں ڈالا، دو درجن لوگوں نے ان کی منت کی اور یوں وہ ریٹائرمنٹ کی طویل مدت بعد صرف پنشن لینے پر رضا مند ہوئے،
جنرل پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالا تو ایم ایم عالم صاحب نے ان پر بھی تنقید شروع کر دی،‏وہ فوج کے سیاسی کردار اور کرپشن کو ملک کی تباہی کا اصل ذمے دار قرار دیتے تھے، وہ کہتے تھے، جنرل مشرف اور ان کے ساتھی کرپٹ بھی ہیں اور یہ ہوس اقتدار کے شکار بھی ہیں، یہ لوگ ملک کو تباہ کر دیں گے، خفیہ ادارے پھر ایکٹو ہوئے، ایک بار پھر ان کی گفتگو ٹیپ ہوئی،‏یہ ٹیپ صدر جنرل پرویز مشرف کو پیش کر دی گئی۔ صدر نے ائیر چیف کو طلب کیا، ٹیپ سنائی اور ان سے کہا، چک لالہ حساس علاقہ ہے، یہ شخص ہماری ناک کے نیچے بیٹھ کر ہمارے خلاف گفتگو کر رہا ہے، اس سے بغاوت پھیلنے کا خدشہ ہے، آپ اسے راولپنڈی سے کہیں دور بھجوا دیں‏صدر کا حکم تھا چنانچہ ایم ایم عالم صاحب کا سامان باندھا گیا اور انھیں راولپنڈی سے کراچی پہنچا دیا گیا، ان کا اگلا ٹھکانہ فیصل بیس تھا، یہ انتقال تک فیصل بیس میں رہے۔
دسمبر 2012ء میں ان کی طبیعت خراب ہوئی، انھیں نیوی کے اسپتال شفاء میں منتقل کیا گیا،ہ وہاں 18 مارچ 2013ء تک داخل رہے، 18 مارچ کو جب انھوں نے آخری سانس لی تو ان کی شجاعت اور بہادری کے نغمے گانے والوں میں سے کوئی شخص ان کے سرہانے موجود نہیں تھا
محمد اختر شاہین کی وال سے

Address

Pakpattan

Telephone

+923015039157

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge with wasim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Knowledge with wasim:

Videos

Share


Other Digital creator in Pakpattan

Show All