Press Club Pahrianwali Regd

Press Club Pahrianwali Regd صدرنذیرشیراز،جنرل سیکرٹری ظہور احمد صابری ،سیکرٹری انفارمیشن عدیل خان چوہدری
(+92) 0303-70000-56

صحافتی سیمنار ڈویژن گجرات کے انعقاد کے سلسلے میں شاہد اختر چوہدری صدر یونین آف جرنلسٹس سنٹرل پنجاب اور اسماعیل چوہدری مر...
15/11/2022

صحافتی سیمنار ڈویژن گجرات کے انعقاد کے سلسلے میں شاہد اختر چوہدری صدر یونین آف جرنلسٹس سنٹرل پنجاب اور اسماعیل چوہدری مرکزی راہنما پاکستان فیڈرل یونین پھالیہ تشریف لائے ۔۔ ان شاءاللہ پھالیہ یونین آف جرنلسٹس صحافتی سیمنار میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ جو صحافی دوست اس پروگرام میں شرکت کرنے چاہتے ہیں وہ میرے ساتھ رابطہ کریں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گجرات اور مرکزی صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس ہونگے ۔
ظہیربابر اسد
صدر پھالیہ یونین آف جرنلسٹس

پریس دے سنگیاں دا گلدستہ
15/11/2022

پریس دے سنگیاں دا گلدستہ

پنجاب پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبلز کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ بھرتی کے خواہشمند خواتین و حضرات جو مطلوبہ اہلیت پر پورا اترتے ...
28/10/2022

پنجاب پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبلز کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ بھرتی کے خواہشمند خواتین و حضرات جو مطلوبہ اہلیت پر پورا اترتے ہی یکم نومبر 2022 سے بھرتی فارمز پنجاب پولیس کی ویب سائٹ www.punjabpolice.gov.pk سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

24/10/2022
اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں!آزادی کی یہ نعمت ہمارے اباؤ اجداد کے بہتے لہو اور قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی ہ...
14/08/2022

اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں!
آزادی کی یہ نعمت ہمارے اباؤ اجداد کے بہتے لہو اور قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے.اس وطن کی آزادی اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے.
پاکستان زندہ باد!🇵🇰

https://youtu.be/hwAmqZ97Fis
28/07/2022

https://youtu.be/hwAmqZ97Fis

450 years old mosque located in Helan village of Mandi Bahauddin which was built during the reign of Emperor Humayun. Today, the remains of this mosque are ...

10/06/2022

چھوہرنوالہ میں کھلے عام نوجوان پر مسلح
افراد کا تشدد ، قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ تھانہ پاہڑیانوالی میں درخواست دائر ۔ تاہم ایف آئی درج نہ ہو سکی ۔۔
ملزمان پر اس سے قبل بھی ایف آئی آر درج ہیں جو مختلف وڈیو اور تصاویر میں ہوائی فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔۔
شئیر کریں تاکہ حکام بالا تک بات پہنچ سکے ۔

06/06/2022

تین روز میں تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود سے دو موٹر سائیکل چوری ۔ اپنے اثاثوں کی خود حفاظت کریں ۔ پولیس کہیں مصروف ہے

20/04/2022

فائرنگ کا دوسرا واقعہ۔
کامران انور گوندل آف ارزانی کی رہائش گاہ پر رات ایک بجے نا معلوم کار سواروں کی
آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ ۔ ملزمان اپلائیڈ فار کار میں آئے اور گھر کی دیواروں پر آ ٹومیٹک اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ سی سی ٹی فوٹیج میں رات 1:36 منٹ پر ایک کار دکھائی دیتی ہے جس کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور گھر کے سامنے آکر ایک ملزم باہر نکل کر گھر پر برسٹ مارتا دکھائی دیتا ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے اور مدعی کامران گوندل سے درخواست بھی لے لی ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ۔ کامران انور کا کہنا ہے 30 مارچ 2022 کو بھی ہیگروالا کے پاس چلتی کار سے کسی نے اس پر پسٹل سے فائرنگ کی تھی جس سے وہ بال بال بچ گیا تھا ۔ گزشتہ شب بھی دہشت پھیلانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔۔ میری جان کو ملزمان سے شدید خطرہ لاحق ہے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ملزمان کے خلاف کارروائی کریں ۔

ظلم کی انتہا۔ بچوں پر کتے چھوڑ دیےتھانہ پاہڑیانوالی کے گاؤں دھدرا میں زمیندار نے سفاکی کی نئی داستان رقم کی ۔ لاھور شاہد...
13/04/2022

ظلم کی انتہا۔ بچوں پر کتے چھوڑ دیے
تھانہ پاہڑیانوالی کے گاؤں دھدرا میں زمیندار نے سفاکی کی نئی داستان رقم کی ۔ لاھور شاہدرہ سے محنت مزدوری کی غرض سےچ دھدرا گاؤں آئی ہوئی راجپوت فیملی کے دو معصوم بچے علی رضا بعمر 13 سال اور علی حیدر بعمر 12 ڈیرے سے گھر کیطرف آ رہے تھے کہ مبینہ طور پر جب وہ احسان اللہ دھدرا کے ڈیرے کے قریب سے گزرے تو وہاں موجود فیضان احمد ولد احسان اللہ دھدرا نے اپنے پالتو کتے ان کے پیچھے لگا دیے جہنوں نے دونوں بچوں کو شدید زخمی کیا۔ مظلوم خاندان بچوں کو لیکر تھانہ پاہڑیانوالی پہنچا جہاں ان کو ٹرخا دیا گیا اور مقدمہ کا اندارج نہیں کیا گیا ۔ دونوں بچے سکول یونیفارم میں تھے اور غالباً سکول سے واپس ہی آئے تھے کہ یہ وقوعہ ہو گیا ۔۔بتایا جا رہا ہے چند روز قبل اس فیملی کی ایک بکری بھی ان کتوں نے ہلاک کر ڈالی اور اس پر بھی یہ خاندان خاموش رہا اور آج دو معصوم بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی گئیں ۔
ڈی پی منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا اس پر فوری ایکشن لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندارج کیا جائے اور مظلوم خاندان کی داد رسی کی جائے۔ ۔۔پریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ اس مظلوم خاندان کی پشت پر موجود ہےاور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گا
ظہیر بابر اسد
صدر پریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ
صدر پھالیہ یونین آف جرنلسٹس
0345-1161106

23/03/2022

مین بازار پاہڑیانوالی سے ہندا سی ڈی 70 ماڈل 2021 چوری ۔ احتیاط کریں اور اچھے لاک لگوالیا کریں

23 مارچ یوم قرارداد پاکستانپریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس می...
23/03/2022

23 مارچ یوم قرارداد پاکستان
پریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ۔ تقریب میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے ، مظلوموں اور بے سہارا افراد کی آواز بننے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کا عہد کیا گیا ۔ شہداء پاکستان اور قائدین پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔۔

جو دوست فیک نیوز فیک نیوز کے نہ جانتے ہوئے پراپیگنڈہ کا شکار ہیں انکے لیے پیکا کے کالے قانون کی وضاحت ۔۔۔۔دھیان سے پڑھیئ...
28/02/2022

جو دوست فیک نیوز فیک نیوز کے نہ جانتے ہوئے پراپیگنڈہ کا شکار ہیں انکے لیے پیکا کے کالے قانون کی وضاحت ۔۔۔۔
دھیان سے پڑھیئے۔۔۔

27/02/2022

تھانہ پھالیہ کا علاقہ چک مانو میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔ پٹرول پمپ پر قبضہ کرنے کی کوشش ۔ جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ۔ علاقے میں خوف ہراس ۔ پولیس کے آ نے پر ملزمان فرار ہو گئے ۔
مبینہ طور پر رانا فیملی نے تارڑ فیملی سے مانو چک مین گجرات سرگودھا روڈ پر بند پٹرول پمپ مع اراضی 80 لاکھ میں خریدا۔ اب تارڑ فیملی پیسے لینے کے باوجود دوبارہ اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔اج تارڑ فیملی کے دس کس افراد نے قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیا ۔ اور ہوائی فائرنگ کی جس پر 15پر کال کرنے سے پولیس پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ رانا فیملی کی خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ اور الٹا ہمارے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس کے سامنے ملزمان فرار ہوئے ہیں اور پمپ پر بنے کمرے کے شیشے بھی توڑ دئیے ہیں

25/02/2022
مظلوموں اور متاثرین کی داد رسی کیلئے پیش پیش
22/02/2022

مظلوموں اور متاثرین کی داد رسی کیلئے پیش پیش

11/02/2022

منگووال پریس کلب رجسٹرڈ کا صحافیوں کاوفد ڈی پی او گجرات عمرسلامت سے ملاقات ممتاز صحافی شیرازیوسف کے ناحق قتل کیس کےسلسلے میں بطور صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اپنے شہید بھائی کاحق مانگنے کےلئے ڈی پی او آفس پہنچ گیا
مزید تفصیلات عدیل خان چوہدری کی اس رپورٹ میں

آزادی صحافت پر حملہ نامنظور نامنظور
09/02/2022

آزادی صحافت پر حملہ نامنظور نامنظور

05/02/2022

کشمیر جل رہا ہے کشمیر کو بچاؤ

نئے ایس ایچ او کی ذمہ داریاں۔تھانہ پاہڑیانوالی میں ظفر اقبال سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او تعینات ہوئے ہیں۔ یہ محکمہ پولیس ...
04/02/2022

نئے ایس ایچ او کی ذمہ داریاں۔
تھانہ پاہڑیانوالی میں ظفر اقبال سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او تعینات ہوئے ہیں۔ یہ محکمہ پولیس کی معمول کی کارروائیاں ہیں ۔۔ تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود میں مویشی چوری، نقب زنی اور ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول ہے ۔ گزشتہ ہفتے تھانہ پاہڑیانوالی کے قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اختر کھرل نے تین رکنی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا اور تفتیش کر کے مال مسروقہ جن میں زیور ، اسلحہ ، نقدی ، موٹر سائیکل اور طلائی زیوارات شامل ہیں برآمد کیے اور ان پر ایف آئی آرز درج کیں جلد ان کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔۔محمد اختر کھرل انتہائی تجربہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کے ماہر تفتیشی آفیسر ہیں۔ اس بندے کی صلاحیتوں سے نئے ایس ایچ او کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تھانے کا انچارج جس قدر قابل، دیانت دار اور محنتی ہو گا اسی قدر اپنی ٹیم سے کام لے گا اگر وہ بےحس اور بددیانت ہو گا تو پاہڑیانوالی کیس جیسے حساس مقدمات بھی روایتی بے حسی سے ڈیل کیے جائیں گے۔۔
تھانہ جات میں نفری کی شدید کمی ہے جب سے ہر درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں ۔ مقدمات دھڑا دھڑ درج ہو رہے ہیں لیکن تفتیشی افسران نہ ہونے کے برابر ہیں مقدمات کا شدید بوجھ کارکردگی کو کھا رہا ہے ۔ نفری کی کمی افسران بالا ہی دور کر سکتے ہیں ۔عوام کے بس میں نفری فراہم کرنا نہیں ہے ۔ لوگوں کو جان و مال کا تحفظ چاہیے۔ اس کے لیے معاشرے کے اچھے لوگ ہمیشہ تعاون کرتے ہیں بشرط کہ کوئی تعاون لینے والا ہو گا
🌹نئے ایس ایچ او کے کرنے کے کام🌹
1-موبائل اور ٹائیگر کے گشت کو موئثر بنایا جائے ۔ صبح اور عصر سے عشاء تک بھرپور گشت ہو ۔
2- علاقے میں موجود چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کی لسٹیں منگوا کر باریک بینی سے واچ کروائیں ۔۔
3- دیہاتوں میں ٹھیکری پہرہ لگوایا جائے، پاہڑیانوالی مین بازار اور گجرات سرگودھا روڈ پر چوکیداری کا موئثر انتظام کروایا جائے ۔۔
4- بدون نمبر موٹر سائیکل تھانے بند کئے جائیں اور ان کو رجسٹریشن کا پابند بنایا جائے ۔
5- تھانے میں سائلین کی داد رسی کی جائے اور ٹاوٹ مافیا کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
6- لڑائی جھگڑوں اور لین دین کے معاملات کی درخواستیں دیانت دار اور معاملہ فہم معززین علاقہ کے حوالے کی جائیں جس سے نہ صرف تھانے پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا بلکہ صلح صفائی سے فریقین کے وسائل بھی بچ جائیں گے ۔
5- جرائم کے خاتمے اور معمولی تنازعوں کے حل کے لیے علاقے میں موجود فلاحی تنظیموں سے مدد لی جائے اور ان سے دیہات میں جا کر مشاورت کی جائے ۔ اس سے پولیس کو بہت مدد ملے گی۔ تھانہ کے ہر گاؤں میں متحرک تنظیموں کو جال بچھا ہوا ہے۔ یہ انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہیں
اگر ان چند پوائنس پر عمل کیا جائے تو علاقے کو پر امن بنانے میں مدد ملے گی۔
امید ہے نئے ایس ایچ او روایتی انداز سے ہٹ کر کام کریں گے ۔۔
پریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ کی ٹیم نے ہمیشہ جرائم کی نشاندھی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ظلم زیادتی پر آواز اٹھائی ہے۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے پر کڑا احتساب بھی ہماری روایات کا خاصہ ہے ۔ اچھی کارکردگی دکھانے پر ہماری جیسی تحسین بھی کوئی نہیں کرتا۔۔اپنے فرائض منصبی کو ادا کرنے میں جت جائیں۔ حالات اتنے بدتر ضرور ہیں مگر ابھی بدترین نہیں ہوئے ۔ محنت اور خلوص نیت سے بہترین بنایا جا سکتا ہے
تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا
ورنہ گلشن میں علاج تنگی داماں بھی تھا ۔

ظہیر بابر اسد
صدر پریس کلب پاہڑیانوالی رجسٹرڈ

16/01/2022

موضع دھریکاں اور نجی کالج کے آ وارہ طلباء نے
ایک نہتے طالب علم جو کہ پنجاب کالج پھالیہ میں زیرِ تعلیم ہے اور مسلم شیخ برادری سے تعلق رکھتا ہے کو بے دردی سے سرعام سڑک پر مارا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

14/01/2022

پاہڑیانوالی بارش کے بعد ڈنگہ روڈ نکاسی آب کےنالے بندہونے کی وجہ سے 5ویں روز بھی گندا پانی مین روڈ پر کھڑا تبدیلی سرکار اور ضلعی انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا۔
مزیدتفصیلات جانئیے عدیل خان چوہدری سے

14/01/2022

پاہڑیانوالی تحصیل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ توبیدار نہ ہوسکی نوجوان میدان میں آگئے. پاک شیرازی آٹوز سپئرپارٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عدیل سہیل اورپاک شیرازی کے چیف ایگزیکٹو شہروزعرفان چکوالیہ نے اپنی مدداپ کے مین ہائی وے کو کنکریٹ کردیا مزیدتفصیلات عدیل خان چوہدری سے

پولیس اسجد ساہی آف ڈھوک کاسب کے قاتلوں کو گرفتار کرے
11/01/2022

پولیس اسجد ساہی آف ڈھوک کاسب کے قاتلوں کو گرفتار کرے

دن دیہاڑے ڈکیتی
11/01/2022

دن دیہاڑے ڈکیتی

10/01/2022

بارش نے منڈی بہاؤالدین کی تبدیلی سرکار اور انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا
پاہڑیانوالی شہر سمیت گردونواح میں متعدد دیہاتوں کی گلیاں نالیاں اور نکاسی آب کےنالے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جن میں متاثرہ قصبہ جات و دیہات شہر سٹی پاہڑیانوالی، گیپکو واپڈا سب ڈویژن کے سامنے پھالیہ ہائی وے،اندورن بازارڈنگہ روڈ پاہڑیانوالی ،ہیگروالا ،گھگوکی،لونگ، پنڈی دھوتھڑاں،چک جانو کلاں،چک مانو ،چک مٹھا دیہات سمیت شہر شامل ہیں.
مزیدتفصیلات جانئیے رفاقت علی سپرا کی اس رپورٹ میں

10/01/2022

مبینہ طور پر منڈی بہاوالدین میں نوجوان پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔۔

08/01/2022

پاہڑیانوالی ریپ کیس کے دوسرے ملزم حسنین کا اعترافی بیان کہ چاند اول آخر پورے وقوعے میں ہمارے ساتھ تھا اور وائرل آ ڈیو بھی اس کے بیان کی تصدیق کرتی ہے کہ وقوعہ میں تین لوگ شامل تھے ۔

08/01/2022

بارش نے منڈی بہاؤالدین کی تبدیلی سرکار اور انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا
پاہڑیانوالی شہر سمیت گردونواح میں متعدد دیہاتوں کی گلیاں نالیاں اور نکاسی آب کےنالے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جن میں متاثرہ قصبہ جات و دیہات شہر سٹی پاہڑیانوالی، گیپکو واپڈا سب ڈویژن کے سامنے پھالیہ ہائی وے،اندورن بازارڈنگہ روڈ پاہڑیانوالی ،ہیگروالا ،گھگوکی،لونگ، پنڈی دھوتھڑاں،چک جانو کلاں،چک مانو ،چک مٹھا دیہات سمیت شہر شامل ہیں.
مزیدتفصیلات جانئیے عدیل خان چوہدری خصوصی رپورٹ میں

Address

Mandi Bahauddin
Pahrianwali

Telephone

+923360502040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Pahrianwali Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share