Paharpur news

  • Home
  • Paharpur news

Paharpur news ہمارا کام 👈 دن کی صرف اور صرف اہم خبریں آپ تک پہنچانہ ؛ باخبر شہری ، ذمہ دار شہری
(4)

پہاڑ پور سٹی اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭قاضی ضیاء الحق والد قاضی بہاولحق بقضائے الہی فوت ہو گیا ہے۔جس کا ...
10/03/2025

پہاڑ پور سٹی
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭
قاضی ضیاء الحق والد قاضی بہاولحق بقضائے الہی فوت ہو گیا ہے۔جس کا نماز جنازہ 7:15 پہ ملانظر صاحب کی جگہ پر ادا کا جائے گا۔ ۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-سوشل میڈیا پر کمسن بچی کے ونی کرنے کی خبر پر آئی جی پی کے پی کے کا فوری نوٹس.ڈیرہ پولیس کا فوری ایکشن،...
09/03/2025

ڈیرہ اسماعیل خان:-
سوشل میڈیا پر کمسن بچی کے ونی کرنے کی خبر پر آئی جی پی کے پی کے کا فوری نوٹس.
ڈیرہ پولیس کا فوری ایکشن،واقعہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار.
*متاثرہ بچی بحفاظت ورثاء کے حوالے کردی،واقعہ مین ملوث دیگر ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہونگے، ایس پی گوہر خان کی پریس کانفرنس*
♦️ سوشل میڈیا پر چلنے والے وائس نوٹ جس میں بے بسی سے خودکشی کرنےوالا عادل نامی شخص نے غلام فرید،کفایت وغیرہ کو نامزد کیا کہ زبردستی اسکی کمسن بچی سائرہ بی بی کا رشتہ (ونی) غلام فرید نے اپنے بیٹے سے کرایا ۔ وائس نوٹ کے وائرل ہونے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فوری نوٹس لیا اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور نے ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں اے ایس پی پہاڑپور ASP علی حمزہ،ایس ڈی پی او پنیالہ بشارت خان، ایس ایچ اوز خالد جاوید اور امان اللہ شامل تھے،ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس اور چھاپے لگاکر کمسن بچی س بی بی کو ونی کرنے والے مرکزی ملزم غلام فرید (لڑکے کے والد) اور عرائص نویس کفایت کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ ایس پی پہاڑپور گوہر خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کمسن بچی سائرہ بی بی کو بحفاظت پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان بھی جلد پولیس کی حراست میں ہونگے ۔

09/03/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں مریض کے لئے جو پوسٹ کی ہے انتہائی غریب آدمی ہے اس کے لئے کچھ مالی امداد کی ضرورت ہے اگر کوئی ہیلپ کرنا چاہئے تو ایزی پیسہ نمبر دیا گیا ہے
03499052292

09/03/2025

ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال میں ایک مریض کو ایمرجنسی AB+ کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی دوست دینا چاہئے تو رابطہ کریں شکریہ
0342 5341154

08/03/2025

رواج نہیں حقیقت

ہمارے ہاں عموماً مساجد اور دینی محافل میں لاوڈ سپیکر کا غیر محتاط استعمال ہوتا ہے‘ ماہِ رمضان میں سحری کا وقت ختم ہونے سے دو گھنٹے پہلے چاروں سَمت مساجد سے اعلانات شروع ہو جاتے ہیں‘ نہ صرف اعلان بلکہ مسلسل اذانِ فجر تک تلاوتِ قرآن اور نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ایک بے ہنگم شور برپا ہوتا ہے‘ جس کی وجہ سے خصوصاً مساجد کے قرب وجوار میں لوگوں کو اپنے گھروں میں نوافل اور تلاوتِ قرآنِ کریم میں یکسوئی نہیں رہتی‘ اُن کی عبادات میں خلل واقع ہوتا ہے‘ ننھے بچوں‘ بوڑھوں اور بیماروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شریعت کی رُو سے لاؤڈ سپیکر کا اس طرح کا استعمال نامناسب ہے۔ اِسی طرح بہت سی مسجدوں میں جمعہ کے دن اور دیگر خاص مواقع پر نعت خوانی‘ ذکر اذکار‘ خطابات اور صلوٰۃ وسلام کیلئے لائوڈ سپیکر استعمال کیا جاتا ہے اور دور دور تک گھروں کے اندر آواز کو پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ دعوتِ دین کے اُصولوں کے خلاف ہے اور شرعاً بھی اس کا کوئی جواز نہیں ہے‘ البتہ لائوڈ سپیکر کے ذریعے اذان کی آواز دور تک پہنچانا جائز ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ مسجد میں تھوڑے لوگ وعظ یا درس سننے کیلئے بیٹھے ہیں‘ جن کو آواز پہنچانے کیلئے لائوڈ سپیکر کی سرے سے ضرورت ہی نہیں ہے یا صرف اندرونی سپیکر سے بآسانی کام چل سکتا ہے‘ لیکن بیرونی لائوڈ سپیکر پوری قوت سے کھلا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ آواز محلے کے گھر گھر میں اس طرح پہنچتی ہے کہ کوئی شخص اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ ''حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں ایک واعظ مسجد نبوی میں حضرت عائشہ صدیقہؓ کے مکان کے بالکل سامنے بہت بلند آواز سے وعظ کرتا تھا‘ جس کی وجہ سے حضرت عائشہؓ کی یکسوئی میں فرق آتا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے حضرت عمرؓ سے اس کی شکایت کی‘ حضرت عمرؓ نے اُس واعظ کواس طرح کرنے سے منع کیا‘ لیکن وہ باز نہ آیا اورکچھ عرصے کے بعد اُس نے وہی سلسلہ پھر شروع کر دیا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ تشریف لائے اورخود جا کر اُسے پکڑا اور اس پر تعزیری سزا جاری کی‘‘ (اخبار المدینہ، ج: 1، ص: 51)
Copy

کرم آباد کی روشنیاں بحالکچہ ملی خیل و عمرخیل کی قریبی بستی کرم آباد کا گزشتہ نو روز سے ٹرانسفارمر چوری ہو گیا تھاجس کے ب...
08/03/2025

کرم آباد کی روشنیاں بحال
کچہ ملی خیل و عمرخیل کی قریبی بستی کرم آباد کا گزشتہ نو روز سے ٹرانسفارمر چوری ہو گیا تھا
جس کے باعث ماہ رمضان میں بجلی نہ ہونے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا تھا
علاقہ مکینوں کے ایک وفد نے سید کامران شاہ و سید جمیل شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور اس مسئلہ کے بارے آگاہ کیا
جس پر سید کامران شاہ و سید جمیل شاہ نے فوری طور پر علاقہ کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوۓ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے فنڈ سے 50kv کا ٹرانسفارمر بھیج دیا
جس کو آج نصب کر دیا گیا
علاقہ مکینوں کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ و سید کامران شاہ و سید جمیل شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ و سپورٹ کرنے کایقین دلایا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی پارٹی ورکرز محمد فصیح الدین اعوان ،اختر منیر،عمران خان اکبر خیل،صوبیدار ثقلین خان،فخر خان،نین خان ،ملک اصغر خان،طاہر خان،ظہور خان،چیئرمین مقبول خان ہمراہ موجود تھے

ٹی ایم اے پہاڑپور یونین صدر محمّد عمران میجر کی کلاس فور یونین اور خاک روب صدر محمّد اقبال نے خاک روب  یونین کے لئے افطا...
08/03/2025

ٹی ایم اے پہاڑپور یونین صدر محمّد عمران میجر کی کلاس فور یونین اور خاک روب صدر محمّد اقبال نے خاک روب یونین کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

 &کالج  اہل علاقہ کے طلبہ وطالبات  کے لئے خوشخبری،کلاس 6th تا 10th کے تمام طلباء کے لئے ادارہ ہذا  میں فری تعلیم حاصل کر...
08/03/2025

&کالج
اہل علاقہ کے طلبہ وطالبات کے لئے خوشخبری،
کلاس 6th تا 10th کے تمام طلباء کے لئے ادارہ ہذا میں فری تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع،
دفتری اوقات میں رجسٹریشن کروانے کے تشریف لائیں،
فری رجسٹریشن کا طریقہ کار،
1)دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو
2) سربراہ کے شناختی کارڈ کی کاپی
3) سر پرست کا موبائل نمبر
رجسٹریشن جاری،
رجسٹریشن کی آخری تاریخ،
15 مارچ 2025

07/03/2025

۔۔۔ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آ چکی ہے ۔۔۔۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان کے وژن کے مطابق احساس ہنر پروگرام ( ہنر مند نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ) کا آغاز، منصوبے کے لئے 3 ارب روپے سے زائد مختص، 35000 ہنر مند نوجوانوں کو 5 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم

06/03/2025
6 مارچ سرائیکی کلچر ڈے نیلی اجرک پاوݨ آلے جھاہ جھاہ پُھل ورتانوݨ آلے یار تاں ہر دے تھی سڳدے ہندشمݨ کئیں دے نئیں تھی سڳدے...
06/03/2025

6 مارچ سرائیکی کلچر ڈے
نیلی اجرک پاوݨ آلے
جھاہ جھاہ پُھل ورتانوݨ آلے
یار تاں ہر دے تھی سڳدے ہن
دشمݨ کئیں دے نئیں تھی سڳدے

سارے وسیب واسیں کوں فہد نواز دی طرفوں سرائیکی ثقافتی ڈیہنہ دی ڈھڳ ڈھڳ مُبارخاں ❤️

پوری دنیا تے سرائیکی آلاونڑ آلے اپݨی مٹھی زبان،خوش اخلاقی تے سادگی دی وجہ توں اپنڑی نویکلی سنجاݨ رکھیندن۔ اپنڑی مادری زبان سرائیکی دے نال محبت، اظہار تے اوندے ودھک ودھارے کیتے تحریکاں نال جڑت کر کے ساڈے باہنہ ٻیل بݨو۔
پاکستان سرائیکی تحریک
#سرائیکستان #6مارچ

05/03/2025

پہاڑپور نیوز کے نام سے ایک اور آئی ڈی بنی ہوئی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس آئی ڈی سے لوگوں کی عزت کو اچھالا جا رہا ہے کافی قریبی دوست خفہ بھی ہو گئے ہیں
دوستوں کے مشورے سے ویڈیو بنا کر لگائی ہے کیوں کے اس آئی ڈی کو ہمارے ساتھ جوڑا جا رہا تھا جس سے ہمارا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے
فیک لنک دیا گیاہے
https://www.facebook.com/share/1DHhn8Zowp/
ایڈمن . . فہد نواز

پہاڑپور۔۔چکن خام مال اٹھانے والی گاڑیوں کی ٹائمنگ پر سختی کی جائے۔۔اہلیان پہاڑپور کا کہنا تھا کہ نماز کے اوقات میں چکن گ...
02/03/2025

پہاڑپور۔۔چکن خام مال اٹھانے والی گاڑیوں کی ٹائمنگ پر سختی کی جائے۔۔اہلیان پہاڑپور کا کہنا تھا کہ نماز کے اوقات میں چکن گندگی اٹھانے والی گاڑیاں آ جاتی ہیں جس سے پورے بازار میں بدبو سے نمازیوں کا برا حال ہوتا ہےSDPOپہاڑپور سے مطالبہ ہے کہ ان پر پابندی لگائیں کہ یہ نماز تراویح کے بعد خام مال اٹھانے آئیں تاکہ نمازیوں کو بدبو ذے محفوظ رکھا جائے

پہاڑپور یوتھ کا نعرہ باتیں نہیں صرف کام وعدوں سے تکمیل تک کا سفرشکریہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈہ پور ایم این اے ...
01/03/2025

پہاڑپور یوتھ کا نعرہ
باتیں نہیں صرف کام
وعدوں سے تکمیل تک کا سفر
شکریہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈہ پور
ایم این اے سردار فیصل امین خان گنڈہ
عوامی MPA سردار سید کامران شاہ صاحب سید عمران شاہ صاحب
وزیراعلی کے پی کے سردار علی امین خان گنڈہ پور اور ایم این اے سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکے خصوصی تعاون سے نائب ناظم فہد نواز نے پہاڑپور مسجد درکھان والی کیلئے سولر سسٹم پہنچا دیے ۔
اس موقع پر دانش خان
شکیل مغل پی ٹی آئی اہم رکن لاہور شریف شاکر درانی سردار ریحان فانی لانگ محمّد توقیر موجود تھے

28/02/2025

ڈی آئی خان۔ پہاڑپور پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل پہاڑپور کے سالانہ انتخابات تحصیل بار ایسوسی ایشن پہاڑپور کے صدر محمد اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی میں منعقد ہوئے ان کے ہمراہ شہاب حیدر نقوی ایڈووکیٹ اور غنی خان ایڈووکیٹ نے صدر تحصیل بار کی معاونت کی اتفاق رائے سے بنائی جانے والی کابینہ کے مطابق صدر اکبر خان کامرانی نائب صدر چوہدری محمد جاوید جنرل سیکرٹری چوہدری انعام اللہ سرپرست اعلی حمیداللہ خان جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد ایوب فنانس سیکرٹری عصمت اللہ نوشاد پریس انفارمیشن سیکرٹری اور ترجمان پریس کلب حکیم محمد جان قادری کو منتخب کیا گیااجلاس میں پہاڑپور پریس کلب کے ممبران شہزاد حسن فہد nawaz ظفر احمد محمد مقبول مزمل نذر حسین شاہ سیف اللہ راجپوت عرفان عباس محمد حیات سیٹھ نے شرکت کی
اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن پہاڑپور کے صدر اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں پہاڑپور پریس کلب کو رجسٹرڈ ھونے اور نئے منتخب ھونے پر مبارک دیتے ھوئے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ھے تحصیل پہاڑپور کے صحافی مشکل اور نامساعد حالات میں بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں امید ھے کہ آئندہ بھی وہ عوامی مفاد میں اپنے صحافتی فرائض انجام دینگے
نومنتخب صدر اکبر کامرانی اور جنرل سیکرٹری چوہدری انعام نے پریس کلب کے تمام ممبران کا اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انشاء اللہ پریس کلب کی مزید ترقی خوشحالی اور ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے
اجلاس میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ شہاب حیدر ایڈووکیٹ اور غنی ایڈووکیٹ کا پریس کلب کے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں کرانے پر بھی شکریہ ادا کیا

ڈی آئی خان۔ پہاڑپور پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل پہاڑپور کے سالانہ انتخابات تحصیل بار ایسوسی ایشن پہاڑپور کے صدر محمد اسماعیل ہ...
28/02/2025

ڈی آئی خان۔ پہاڑپور پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل پہاڑپور کے سالانہ انتخابات تحصیل بار ایسوسی ایشن پہاڑپور کے صدر محمد اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی میں منعقد ہوئے ان کے ہمراہ شہاب حیدر نقوی ایڈووکیٹ اور غنی خان ایڈووکیٹ نے صدر تحصیل بار کی معاونت کی اتفاق رائے سے بنائی جانے والی کابینہ کے مطابق صدر اکبر خان کامرانی نائب صدر چوہدری محمد جاوید جنرل سیکرٹری چوہدری انعام اللہ سرپرست اعلی حمیداللہ خان جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد ایوب فنانس سیکرٹری عصمت اللہ نوشاد پریس انفارمیشن سیکرٹری اور ترجمان پریس کلب حکیم محمد جان قادری کو منتخب کیا گیااجلاس میں پہاڑپور پریس کلب کے ممبران شہزاد حسن فہد nawaz ظفر احمد محمد مقبول مزمل نذر حسین شاہ سیف اللہ راجپوت عرفان عباس محمد حیات سیٹھ نے شرکت کی
اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن پہاڑپور کے صدر اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں پہاڑپور پریس کلب کو رجسٹرڈ ھونے اور نئے منتخب ھونے پر مبارک دیتے ھوئے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ھے تحصیل پہاڑپور کے صحافی مشکل اور نامساعد حالات میں بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں امید ھے کہ آئندہ بھی وہ عوامی مفاد میں اپنے صحافتی فرائض انجام دینگے
نومنتخب صدر اکبر کامرانی اور جنرل سیکرٹری چوہدری انعام نے پریس کلب کے تمام ممبران کا اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انشاء اللہ پریس کلب کی مزید ترقی خوشحالی اور ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے
اجلاس میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل ہانی ایڈووکیٹ شہاب حیدر ایڈووکیٹ اور غنی ایڈووکیٹ کا پریس کلب کے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں کرانے پر بھی شکریہ ادا کیا

پہاڑپور پریس کلب کے تمام ممبران کو بہت بہت مبارک ہو
25/02/2025

پہاڑپور پریس کلب کے تمام ممبران کو بہت بہت مبارک ہو

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں صحت مند اور خالص غذاؤں کا انتخاب کریں!ہم پیش کر رہے ہیں اعلیٰ معیار کا خالص دیسی گھی ...
24/02/2025

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں صحت مند اور خالص غذاؤں کا انتخاب کریں!
ہم پیش کر رہے ہیں اعلیٰ معیار کا خالص دیسی گھی (گائے کا)،

✅ خالص اور قدرتی
✅ گھر میں تیار شدہ
✅ صحت کے لیے مفید

!

*آرڈر کے لیے فوری رابطہ کریں:*
*📞 0346-8113879*

Address

Mohalla Sultania Tehsil Paharpur District Dera Ismail Khan Kpk

29160

Telephone

+923490000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paharpur news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paharpur news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share