31/10/2024
ایک ایسا معاشرہ جہاں پارٹیوں میں لیڈر بدلتے ہی نہیں اور اگر بدلتے ہیں تو رشتہ دار جگہ لے لیتے ہیں ایسے میں 77 سال سے تسلسل سے جماعت اسلامی کا کا نئے سیشن کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے لیکر اپنے امیر ضلع تک کا انتخاب ایک ایسا نایاب و قیمتی عمل ہے کہ جسکی پورے ملک کے نظام کو ضرورت ہے۔
صرف امیر ضلع ہی کا انتخاب نہیں بلکہ نچلے لیول تک ہر سطح کے امیر کے لئیے انتخاب یا استصواب ہونا ایک ناقابل یقین عمل ہے۔
آنے والے امیر ضلع رضوان صاحب کے لیے استقامت کی دعائیں اور رخصت ہونے والے امیر ضلع ڈاکٹر بابر صاحب کے کو سلام عقیدت اور ڈھیروں دعائیں۔
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنو اور اطاعت کرو، گرچہ تم پر حبشی غلام ہی امیر (حاکم) کیوں نہ بنادیا جائے، جس کا سر منقی (کشمش) کی طرح ہو ١ ؎۔
*ڈاکٹر بابر صاحب بھی ہمارے اور رضوان صاحب بھی ہمارے* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں تو تعلیماتِ قرآنی اور احادیث نبویہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہاں تک بتایا ہے کہ تم پر اگر ایک کالا حبشی غلام کو امیر بنایا گیاہو تو اس کی بھی تم نے اطاعت کرنی ہے۔ اس لیے ہم پرلازم ہے کہ جو بھی امیر منتخب ہو جائے اس کی لازمی اطاعت کرنی ہے، یہ تولازم ہے کہ کوئی بھی امیر کسی نہ کسی کی مرضی کے خلاف ضرور ہوگا ۔ اس لیے ہرایک پر لازم ہے کہ چاہے مرضی کے مطابق ہو یا مخالف اطاعت تو بہر حال لازم ہے۔
رائے مہتاب اسلم