
07/01/2025
کل کے پی بی 45 سریاب کوئٹہ میں بدترین دھاندلی8 فروری 2024 کی الیکشن ہی کی طرح الیکشن تھی۔
چیف عطاء اللہ مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے مرکزی کونسل کے ممبر چیف عطاء اللہ مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل کے پی بی 45 سریاب کوئٹہ میں بدترین دھاندلی8 فروری 2024 کی الیکشن ہی کی طرح الیکشن تھی۔اسٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ لوگوں کو فارم 47 کے مطابق لانا یہ بہت پرانا وطیرہ رہا ہے ان کا. ہم پہلے بھی اس الیکشن کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی کل کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں جن لوگوں کو فارم 47 کے تحت لانا چارہے ہے جن سے علاقے میں بدامنی بےروزگاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کرپشن کا بازار گرم کیا جاتا ہے تاکہ کرپٹ حکمرانوں کے لیے کرپشن کرنے میں احسانی ہو بلوچستان کے بے بس عوام ان کی کرپشن کی وجہ سے سے استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آج جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی دوستوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آج جس طرح احتجاج کر رہے ہیں ہے اس دھاندلی کے خلاف اسی طرح پہلے بھی دھاندلی پر اسی طرح آٹھ کھڑا ہوتے تو یہ نوبت نہیں آتی ہم امید کرتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی دوست تمام حلقوں پر جن میں دھاندلی ہوئی ہے ان کے خلاف بھی سخت سے سخت احتجاج کریں ان میں پی بی 33 نوشکی کا حلقہ بھی آتا ہے جس پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار بابو میر محمد رحیم مینگل کی جیت یقینی طور پر تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ فارم 47 کے امیدوار کو کامیاب کرار دیا گیا جس کی ہم پہلے بھی مزمت کرتے تھے اور آج بھی مزمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی دوست ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔