Pabbi Islamic News

Pabbi Islamic News ہر قسم دینی و سماجی خبروں اور معلومات کا ذریعہ

مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زو پشاور کے کارڈ کی قیمت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب زو کارڈ 300 روپے کے بجائے 400 روپے میں ...
20/12/2024

مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زو پشاور کے کارڈ کی قیمت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب زو کارڈ 300 روپے کے بجائے 400 روپے میں دستیاب ہو گا۔ یہ نئی قیمت آج مورخہ 20 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے زو کارڈ حاصل کریں۔

پیسکو کی جانب سے بجلی تنصیبات کی مرمت کے حوالے سے ماہ دسمبر کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پبی گریڈ اور تاروجبہ گریڈ...
15/12/2024

پیسکو کی جانب سے بجلی تنصیبات کی مرمت کے حوالے سے ماہ دسمبر کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پبی گریڈ اور تاروجبہ گریڈ کےصارفین سے التماس ہے کہ اپنے علاقہ میں بجلی بندش کا شیڈول نوٹ کر لیں تاکہ بجلی بندش کے اوقات میں پریشانی سے بچا جا سکے ۔

دعوت عام
07/12/2024

دعوت عام

30/11/2024

محکمہ واپڈا کی کارستانیاں
امان کوٹ فیڈر پر 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ۔ عوام کا پیسکو چیف سے ایکشن لینے کا مطالبہ

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و...
14/11/2024

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے وزارت کے نامزد بینکوں سے رجوع کریں .

بانڈہ نبی کے عوام نے بہت مایوس کیا ۔ 15 اکتوبر کو ایک غریب مزدور کی بیوی کے لئے خون اور مالی امداد کی اپیل کی تھی لیکن آ...
05/11/2024

بانڈہ نبی کے عوام نے بہت مایوس کیا ۔ 15 اکتوبر کو ایک غریب مزدور کی بیوی کے لئے خون اور مالی امداد کی اپیل کی تھی لیکن آج تک بانڈہ نبی کے ایک بھی صاحب حیثیت مسلمان نے خون تو کیا مالی امداد کی زحمت نہیں کی سوائے نور فاؤنڈیشن پبی کے ۔ اور آخر کار اُس مزدور نے اللہ تعالیٰ کے دربار میں رونا شروع کر دیا ہے ۔ بانڈہ نبی کے عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کی جاتی ہے کہ اس مزدور کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد کریں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ کل یا پرسوں (خدانخواستہ) پبی اسلامک نیوز پر اس کی بیوی کی فوتگی کی خبر شائع نہ ہو اور پھر بانڈہ نبی کے ہر ایک باشندہ کو روز قیامت اس عورت کی موت کا قصور وار ٹھہرایا جائے ۔ مزدور کے شوہر کا رابطہ نمبر : 03161836544
Pabbi News
Pabbi Daily News
Pabbi Awami News

مسافروں کی بہتر سہولت کے لئے بی آر ٹی پبی روٹ DR-13 پر بسوں کا درمیانی وقفہ 20 منٹ سے کم کرکے 15 منٹ کر دیا گیا ہے ۔ مزی...
05/11/2024

مسافروں کی بہتر سہولت کے لئے بی آر ٹی پبی روٹ DR-13 پر بسوں کا درمیانی وقفہ 20 منٹ سے کم کرکے 15 منٹ کر دیا گیا ہے ۔ مزید برآں مسافر اب بی آر ٹی سٹیشنز سمیت پبی ٹرمینل پر بھی زو کارڈ خرید سکتے ہیں ۔

پاسپورٹ بنوانے کے لئے * شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم *یعنی اب پاکستان کے کسی بھی شہر کے  پاسپورٹ  آفس سے پاسپورٹ بنوا س...
01/11/2024

پاسپورٹ بنوانے کے لئے
* شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم *
یعنی اب پاکستان کے کسی بھی شہر کے پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

17/10/2024

ایک ماں جی کو خون کی اشد ضرورت ہے ۔ جن کا گروپ +B ( بی پازیٹیو) ہو اور خون عطیہ کرنا چاہے تو رابط کریں ۔ 03348142522

15/10/2024

بانڈہ نبی ضلع نوشہرہ کی ایک غریب خاتون ، خون کی کمی اور پیسوں کے نہ ہونے کی وجہ سے قاضی کمپلیکس میں موت و حیات کے کشمکش میں ۔ بانڈہ نبی کے صاحب حیثیت افراد نے امداد نہ کی تو خاتون کی خدانخواستہ موت واقع ہو سکتی ہے ۔ پھر چاول اور حلوہ پکانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ ان کے شوہر اینٹ کی بھٹی میں مزدور ہے اور کافی قرض دار بھی ہے ۔ مالی امداد دینے کے لئے ان کے شوہر کا رابطہ نمبر 03161836544

📣  اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣   انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمیل ، عارف اور یاسین کی والدہ...
15/10/2024

📣 اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمیل ، عارف اور یاسین کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پاچکی ہے ، اللّہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں ، اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔ آمین
مقامِ فاتحہ خوانی:۔ مسجد شیخ شہباز بابا پبی
تاریخ اور وقت نماز جنازہ: کل بروز بدھ 16 اکتوبر 2024 10:00 بجے صبح
مقام جنازہ: پبی جنازہ گاہ
ذرائع:۔ آفاق

اب باری ہے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کی ۔ تو تیار ہو جائیں ۔ یکم اکتوبر سے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے کا ...
25/09/2024

اب باری ہے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کی ۔ تو تیار ہو جائیں ۔ یکم اکتوبر سے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہو گا ۔

24/09/2024

اہلیان خان شیر گڑھی پبی جناب حمزہ خان صدر (PML (N ضلع نوشہرہ ، کاشف خان صدر تحصیل پبی اور وحید خان صدر خان شیر گڑھی پبی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی کوششوں سے خان شیر گڑھی کو واپس امان کوٹ فیڈر سے منسلک کیا گیا ۔ خان شیر گڑھی پبی کے عوام محکمہ واپڈا کے SDO پبی -1 کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے خان شیر گڑھی کے عوام کا جرگہ قبول کیا اور ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ۔

23/09/2024

محلہ حاجی آباد نزد گل میر ریلوے پھاٹک خان شیر گڑھی پبی میں نالیاں گندے پانی سے بھری پڑی ہیں ۔ ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ ۔ اہلیان کا TMA پبی سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
Pabbi Official
commissioner Nowshera

21/09/2024

پنجاب کےکسی دیہات میں ایک خوبرو قادیانی لڑکی شادی کے لئے ایک فوجی آفیسر کو پیش کی گئی

فوجی آفیسر نے شادی کی حامی بھرنے سےپہلے ایک شرط رکھی کہ وہ کبھی بھی قادیانیت قبول نہیں کرے گا

قادیانیوں نے اس کی شرط مان لی اور لڑکی فوجی آفیسر کے ساتھ روانہ کردی

شادی کےبعد رشتے ناطے میں آنا جانا لگا رہا اور نرمی سےفوجی آفیسر کو مائل بھی کیاجاتا رہا

ایک دن قادیانیوں کے مذہبی رہنماتشریف فرماتھے اور انہوں نے فوجی آفیسر سے کہا کہ آپ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہیں مانتے نہ مانیں

لیکن ہماری ایک بات قبول کیجیۓ آپ استخارہ کریں کہ آیا نبی اکرمﷺ کے بعد کوئی نبی ہے یا نہیں ؟
مرزا غلام احمد قادیانی سچا نبی ہے یا نہیں ؟

فوجی کو زہر پلایاجا رہا تھا مگر اسے پیتے ہوۓ احساس تک نہیں ہوا کہ وہ زہر کا پیالا چڑھا چکا ہے

اس نے استخارہ کرنے کی حامی بھرلی، رات کو استخارہ کیا تو خواب میں نظر آیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی بنا ہوا ہے اور اس کے آس پاس لوگ جمع ہیں

صبح اٹھا تو اپنے کیے ہوۓ استخارے کے مطابق قادیانیت پر ایمان لے آیا
محض خود ایمان لاتا تو اتنا مسئلہ نہیں تھا

اس نے باقاعدہ مرزے کی نبوت کی دعوت دینا شروع کردی اور اپنے خاندان کو مرزا قادیانی کا امتی بنا ڈالا

سارے علماء بےبس تھے جو عالم اسے دعوت دیتا تو وہ کہتا میں نے کسی قادیانی کی دعوت پہ مرزے کو نبی نہیں مانا میں نے باقاعدہ استخارہ کیا ہے

اور استخارے میں مجھے قادیانی بطور نبی دکھلایا گیا ہے مجھے از خود خواب دیکھنے کا موقع ملا ہے

جب کوئی بھی عالم اسے دلیل سے مطمئن نہ کر سکا تو وہ تنگ آکر علماء سے ملنا ہی چھوڑ گیا

بالاخر چناب نگر کےجلسے میں مولانا یوسف لدھیانوی شہید تشریف لاۓ ان کا شہرہ تھا

اور یہ فوجی آفیسر اس زعم سے ملنے کو تیار ہوگیا کہ ان کے بڑے مولوی کو بھی دیکھ لیتے ہیں

مولانا سے جب فوجی آفیسر نے اپنا قضیہ بیان کیا کہ وہ کسی کی دعوت یا کسی لالچ میں قادیانی نہیں ہوا بلکہ وہ خود دیکھی ہوئی دلیل سے متاثر ہوکر قادیانی ہوا ہے

استخارہ اللہ سےمشورہ ہے میں نے رب کےساتھ مشورہ کیا جسکا حکم اسلام میں ہےتو اللہ نے مجھے مرزا قادیانی کو نبی دکھلا دیا
اب میں اللہ کی مانوں یا مولویوں کی؟

جو اللہ نےمجھے از خود خواب میں دکھایا وہ چھوڑکر مولویوں کی کیسے مان لوں

مولانا نے اس کا ہاتھ تھاما اور گویا زبان حال سے کہا فی الحال رب کی نہ مان اس درویش مولوی کی مان ، کہ مولوی ہی بتائے گا اصلی رب کیا کہہ رہا ہے۔

مولانا گویا ہوۓ اور کہا؛ جب تم نبی اکرم ﷺ کی ذات میں شک سے گزرے تو مسلمان ہی نہیں رہے

اگر تمہیں یقین کامل ہوتا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات ہی آخری نبی ہیں اور کوئی نبی آ ہی نہیں سکتا تو استخارے کے لیے ہرگز تیار نہ ہوتے

جب تم نےاستخارے کی ٹھان لی تو گویا تمہیں شک ہوا کہ سید الابرارﷺ آخری نبی ہیں بھی یا نہیں ؟

جب نبی اکرمﷺ کی ذات کے حوالے سےتم شک سے گزرے تو کافر ہوگئے

نبی کی ذات میں شک کرنا بھی کھلا کفر ہے جونہی تم شک میں مبتلا ہوۓ تو کافر ہو گئے اور حالت کفر میں تمہیں قادیانی ہی نبی نظر آنا تھا

فوجی آفیسر جھوم اٹھا دلیل سن کر اور کھڑا ہوکر مولانا شہید سے لپٹ گیا اسی وقت توبہ کی اور پھر سے مسلمان ہوا

تو ذرا سوچیے ابتداء کہاں سے ہوئی؟ کیسےاسے نبی کریم ﷺ کی ذات کے حوالے سے شک میں ڈالا گیا اور انجام کیا ہوا؟

امام اعظم ابو حنیفہ نے یہی تو کہا تھا کہ بنا کسی دلیل کے ختم نبوت پہ ایمان لے آؤ جو سوال کرے گا وہ کافر ہو جاۓ گا۔

سوال شک کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور نبی اکرم ﷺ کی ذات میں شک کھلا کفر ہے-
منقول
عقیدہ ختم نبوت کے رکھوالے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

اطلاع عام
21/09/2024

اطلاع عام

گاؤں بانڈہ نبی ضلع نوشہرہ کی ایک نہایت ہی غریب حاملہ خاتون جن کا خون 7.4 تھا اور اس خاتون کا شوہر اینٹوں کی ایک بھٹی میں...
16/09/2024

گاؤں بانڈہ نبی ضلع نوشہرہ کی ایک نہایت ہی غریب حاملہ خاتون جن کا خون 7.4 تھا اور اس خاتون کا شوہر اینٹوں کی ایک بھٹی میں مزدور ہے جس نے پچھلے سات دنوں میں صرف 300 روپے مزدوری کی ہے ۔ اس حاملہ خاتون کو پبی کی ایک خاتون ڈاکٹر نے دوائیوں کا ایک بھاری پرچہ لکھا تھا جس کی قیمت ہزاروں روپوں میں تھی ۔ اس حاملہ خاتون کے شوہر نے نور فاؤنڈیشن پبی کے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا اور اس نے اپنی بیوی کے ڈاکٹری تمام کاغذات دیکھائے ۔ جس پر نور فاؤنڈیشن پبی نے اس حاملہ خاتون کو فوری طور قاضی حسین ہسپتال نوشہرہ بھیج دیا ۔ پہلے دن ٹیسٹوں اور ایمرجنسی ادویات پر 5000 روپے خرچ ہوئے ۔ دوسرے دن ڈاکٹر نے فوری طور 4 ڈرپ خون کا بندوبست کرنے کا بتایا جس پر خاتون کے شوہر کو گاؤں کے ایک مدرسے سے رابطہ کرنے اور ان کے طلباء کو خون عطیہ کرنے کے لئے روانہ کیا گیا ۔ جس پر مدرسہ کے چار طلباء نے خون کے چار بیگ فی سبیل اللہ عطیہ کئے ۔ جس میں سے پہلا بیگ فوری طور خاتون مذکورہ کو لگوا دیا گیا ۔ دوسرے دن 5000 روپے خرچ ہوئے ۔ اس طرح تیسرے ، چوتھے اور چھٹے دن ایک ایک ڈرپ خون لگوایا گیا جس پر مزید 5000 روپے خرچ ہوئے ۔ کیونکہ خون کے ہر ڈرپ کے ٹیسٹ اور کینولہ لگوانے کے ہسپتال والے 1400 روپے وصول کرتے ہیں ۔ یعنی کے ایک ہفتہ میں اس حاملہ خاتون پر کل 15000 روپے خرچ ہوئے جبکہ خاتون کے شوہر نے کل کسی جاننے والے سے تین دن کے میعاد پر 3000 روپے ادھار لئے ہیں جن کی واپسی کا کل تک وقت ہے ۔ لیکن اس بھائی کے پاس صرف 100 روپے موجود ہیں ۔ آج شام بھی خاتون کے شوہر نے نور فاؤنڈیشن کے انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور روتے ہوئے بولا کہ قاضی حسین ہسپتال کے ڈاکٹر نے آج ان کی بیوی کو مزید 2 ڈرپ خون کا بتایا لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو میں کہاں سے بیوی کو خون لگواوں ؟ نور فاؤنڈیشن پبی کی انتظامیہ نے حاملہ خاتون کے شوہر سے کل صبح 8:00 بجے تک وقت مانگا ہے ۔ اب آپ ہی بتائیں کہ اس ملک میں غریب علاج کے لئے دربدر ٹھوکریں کھائیں ۔ اور اگر پیسے نہ ہو تو سرکاری ہسپتال میں غریب کا علاج نہیں ہو گا اور وہ غریب مریض تڑپ تڑپ کر فوت ہو جائے گا ۔ کیا فلاحی حکومت ایسی ہوتی ہے جس میں صرف امیروں اور وزیروں کا VIP مفت علاج ہوتا ہے جبکہ غریب علاج کے لئے دربدر ٹھوکریں کھائے گا ؟
عوامی اور حکومتی نمائندوں اور ڈاکٹرز صاحبان سے اپیل ہے کہ خدا کے لئے اس ملک کے غریب عوام پر رحم کیجئے اور ان کو زندہ رہنے کا حق دیجیئے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے کم از کم علاج تو مفت کیجئے تاکہ غریب عوام کو دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑے ۔ 👏👏👏

Address

Pabbi
Nowshera

Telephone

+923339192623

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pabbi Islamic News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share