14/09/2023
نوشہرہ// ڈینگی آگہی واک
نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور ہلالِ احمر کی جانب سے ڈینگی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، محکمۂ صحت کے افسران اور ہلالِ احمر کے نمائندوں نے شرکت کی.
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ہلالِ احمر کی جانب سے ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامی افسران نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں اس سال گزشتہ سال کی نسبت ڈینگی کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کی کوششوں اور نوشہرہ کی عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے. مزید انہوں نے نوشہرہ کے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، پرانے ٹائروں کو پانی سے خالی کریں، ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی صورت پانی کو ایک جگہ کھڑا نہ رہنے دینا ہے، ڈینگی مچھر کی افزائش کھلے پانی میں ہوتی ہے. اس کے علاوہ انتظامی افسران نے نوشہرہ کے عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور واک کے شرکاء اور میڈیا کو ضلعی انتظامیہ، محکمۂ صحت اور ٹی ایم اے کی جانب سے ڈینگی کے خلاف مہم کی تفصیلات اور حکمتِ عملی سے آگاہ کیا. اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا. ڈینگی سے بچاؤ واک شوبرا چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوا.