![*ریسکیو1122مہمند**01 فروری 2025**پریس ریلیز**مہمند: ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ جنوری 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر...](https://img4.medioq.com/114/299/583849651142994.jpg)
01/02/2025
*ریسکیو1122مہمند*
*01 فروری 2025*
*پریس ریلیز*
*مہمند: ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ جنوری 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی*
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مہمند نے کل 380 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کئیں*
ریسکیو 1122 مہمند کو 2025 کے پہلے ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7693 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 5634 غیر ضروری، فیک کالز اور 1679 معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں.
تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری 2025 کے دوران ریسکیو 1122 نے 322 میڈیکل، 25 روڈ ٹریفک حادثات، 18 آگ لگنے, 02 لڑائی جھگڑے، گولی لگنے کی، اور 13 ریکوری وغیرہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 383 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی.
اس کے علاوہ ریسکیو 1122 مہمند نے ماہ جنوری 2025 میں ضلع کے اندر 09 ریفرل سروسز کے ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو اندرون ضلع اور ضلع بھر کی مختلف تحصیل ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو غلنئی منتقل کیا جبکہ 87 واقعات میں ڈی ایچ کیو غلنئی سے پشاور منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں میں درجنوں افراد کو ابتدائی طبی مداد اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کئیں.
ماہ جنوری کے دوران ریسکیو 1122 مہمند کا اوسط رسپانس ٹائم 06:30 منٹ رہا۔
*میڈیا کوآرڈینیٹر: ریسکیو 1122 مہمند*