Niamat TV

Niamat TV Assalamualaikum everyone! This page is basically made for News, Entertainment, Tips,Technology Etc.

کسی کی شکل و صورت کا مزاق اڑانے والا در حقیقت اللہ کی کاریگری کا مزاق اڑا رہا ہوتا ہے 💔
07/01/2023

کسی کی شکل و صورت کا مزاق اڑانے والا در حقیقت اللہ کی کاریگری کا مزاق اڑا رہا ہوتا ہے 💔

26/02/2022

*حرکتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں*

✍️ اگر آپ کسی ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی ڈالتے ہیں یا ضرورت سے زائد کھانا ڈالتے ہیں تو آپ کے بد عنوان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

✍️ اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔

✍️ اگر آپ اپنی پلیٹ میں بھوک سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ فطرتاً لالچی ہیں۔

✍️ اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقتور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ھے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔

✍️ اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ھے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ھے۔

✍️اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں یا گھر کا کوڑا گلی میں ڈال دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔

✍️ اگر آپ گھر اور آفس کی فالتو لائٹس بند کرنے کے عادی نہیں ہیں تو موقع ملنے پر آپ ملکی اور قومی وسائل کو بے دریغ ضائع کرنے کا ارتکاب کریں گے۔

✍️ اگر آپ زیادہ تر کمپیوٹر اور موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں تو آپ کاہل اور سست انسان ہیں اور آپ اپنی زندگی کو فضولیات میں ضائع کر دیں گے۔

✍️ اگر آپ طالب علم ہیں اور امتحان کی تیاری صرف امتحان سر پر آنے پر کرتے ہیں تو آپ بددیانت، کاہل اور کام چور ہیں اور آپ اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، معاشرہ اور قوم کے بھی دشمن ہیں۔

✍️ اگر آپ کا زیادہ وقت کہانیاں پڑھنے، فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں گزرتا ھے تو آپ خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے، بےعمل اور نکمّے انسان ہیں جو اپنے علاوہ لواحقین اور دوست احباب کا مستقبل بھی برباد کر رہے ہیں۔

⁦✍️⁩ اگر آپ لوگوں کی خامیاں تلاش کرتے ہیں اور اچھائیوں کو نظرانداز کرتے ہیں تو آپ فطرتاً ایک نِیچ انسان ہیں جسے لوگوں کو نیچا دکھانا مقصود ھے۔

✍️ اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ھے تو آپ بد دیانت ہیں۔آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔
آئیے جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہم خود باکردار انسان بننے کی کوشش کریں یہ زندگی عطیۂ خداوندی ھے اور قوم کی امانت ھے اس میں خیانت ہرگز نہ کریں!!
اللّٰه کریم آپکا حامی و ناصـر ہو…(آمین)
منقول

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان خالق حقیقی سے جاملے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت نصیب فرمائے اور جنت الف...
10/10/2021

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان خالق حقیقی سے جاملے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢

19/05/2021

جے یو آئی کے مفتی عبد الشکور نے قومی اسمبلی میں آگ لگا دی ۔کیا ہم ایٹم بم اور زہریلی میزائلوں کا اچار ڈالیں گے ؟ حکومت آج ہی اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے.قوم اسمبلی میں ایمان افروز تقریر۔

ایک روز شوہر نے پرسکون ماحول میں اپنی بیوی سے کہا : بہت دن گزر گئے ہیں میں نے اپنے گھر والوں بہن بھائیوں اور ان کے بچوں ...
17/05/2021

ایک روز شوہر نے پرسکون ماحول میں اپنی بیوی سے کہا : بہت دن گزر گئے ہیں میں نے اپنے گھر والوں بہن بھائیوں اور ان کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ میں ان سب کو گھر پر جمع ہونے کی دعوت دے رہا ہوں اس لیے براہ مہربانی تم کل دوپہر اچھا سا کھانا تیار کر لینا۔

بیوی نے گول مول انداز سے کہا : ان شاء اللہ خیر کا معاملہ ہو گا۔

شوہر بولا : تو پھر میں اپنے گھر والوں کو دعوت دے دوں گا۔

اگلی صبح شوہر اپنے کام پر چلا گیا اور دوپہر ایک بجے گهر واپس آیا۔ اس نے بیوی سے پوچھا :

کیا تم نے کھانا تیار کر لیا ؟ میرے گھر والے ایک گھنٹے بعد آ جائیں گے !

بیوی نے کہا : نہیں میں نے ابھی نہیں پکایا کیوں کہ تمہارے گھر والے کوئی انجان لوگ تو ہیں نہیں لہذا جو کچھ گھر میں موجود ہے وہ ہی کھا لیں گے۔

شوہر بولا : اللہ تم کو ہدایت دے ... تم نے مجھے کل ہی کیوں نہ بتایا کہ کھانا نہیں تیار کرو گی ، وہ لوگ ایک گھنٹے بعد پہنچ جائیں گے پھر میں کیا کروں گا۔

بیوی نے کہا : ان کو فون کر کے معذرت کر لو ۔۔۔ اس میں ایسی کیا بات ہے وہ لوگ کوئی غیر تو نہیں آخر تمہارے گھر والے ہی تو ہیں۔

شوہر ناراض ہو کر غصے میں گھر سے نکل گیا۔

کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی۔ بیوی نے دروازہ کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے اپنے گھر والے ، بہن بھائی اور ان کے بچے گھر میں داخل ہو رہے ہیں !

بیوی کے باپ نے پوچھا : تمہار شوہر کہاں ہے ؟

وہ بولی : کچھ دیر پہلے ہی باہر نکلے ہیں۔

باپ نے بیٹی سے کہا : تمہارے شوہر نے گزشتہ روز فون پر ہمیں آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دی ۔۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ دعوت دے کر خود گھر سے چلا جائے !

یہ بات سُن کر بیوی پر تو گویا بجلی گر گئی۔ اس نے پریشانی کے عالم میں ہاتھ ملنے شروع کر دیے کیوں کہ گھر میں موجود کھانا اس کے اپنے گھر والوں کے لیے کسی طور لائق نہ تھا البتہ یقینا اس کے شوہر کے گھر والوں کے لائق تھا۔

اس نے اپنے شوہر کو فون کیا اور پوچھا : تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ دوپہر کے کھانے پر میرے گھر والوں کو دعوت دی ہے۔

شوہر بولا : میرے گھر والے ہوں یا تمہارے گھر والے ۔۔۔ فرق کیا پڑتا ہے۔

بیوی نے کہا : میں منت کر رہی ہوں کہ باہر سے کھانے کے لیے کوئی تیار چیز لے کر آجاؤ ، گھر میں کچھ نہیں ہے۔

شوہر بولا : میں اس وقت گھر سے کافی دُور ہوں اور ویسے بھی یہ تمہارے گھر والے ہی تو ہیں کوئی غیر یا انجان تو نہیں۔ ان کو گھر میں موجود کھانا ہی کھلا دو جیسا کہ تم میرے گھر والوں کو کھلانا چاہتی تھیں.. "تا کہ یہ تمہارے لیے ایک سبق بن جائے جس کے ذریعے تم میرے گھر والوں کا احترام سیکھ لو" !.

لوگوں کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرو جیسا تم خود ان کی طرف سے اپنے ساتھ معاملہ پسند کرتے ہو.......
اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئے تو کمنٹس میں ضرور بتانا شکریہ

30/04/2021

This movie has won the Oscar for the Best Movie......
It’s duration is only 3 mins .......,
Just see you will sure
understand what is the pain of parents for
grooming a Daughter!

Actually not agreed...Tarbiat Matters in both cases....Aam tasur hy k education shaor lata hy but shayad aisa nahi hy......
30/04/2021

Actually not agreed...
Tarbiat Matters in both cases....
Aam tasur hy k education shaor lata hy but shayad aisa nahi hy....
Basic is that Tarbiat Ka kirdar Ahm hy education k liye bhi aur shaor k liye bhi....
phr chahye girl and boy educated ho ya na ho Zindagi guzarny ka saleeqa zaroor aa jai ga "Agr Tarbiat Achi Ho Tou"

20/04/2021
(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ ...
16/04/2021

(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)

یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں.
آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے.
امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا
(heart patients)فروخت کر رہی ہیں
لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (روپیہ150یا180) ہے.
اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ .
Cholestrol، BP ya heart attack
آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے.
کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک)
ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
اب پڑھیں اس آئرود کا علاج
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ادرک (ginger juice) -
●●●●●●●●●●●●●●●●
اس خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
لہسن (garlic juice)
●●●●●●●●●●●●●●
اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
لیموں (lemon juice)
●●●●●●●●●●●●●●●●
اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar)
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں.
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ان مقامی اشیاء (یعنی چیزوں) کو
اس طرح استعمال میں لایئں
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ایک کپ ایپل apple سرکہ
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.

اب آپ
اس میں 3 کپ شہد ملا لیں .
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ .
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
آپ سب سے درخواست ہے کہ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ سب اس دوا سے اپنا علاج کر سکیں . جزاکم اللہ خیرا .
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .

آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
ایسے میں دل کے دورے سے بچنے
کے لئے یہ اقدامات کریں
●●●●●●●●●●●
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف
ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.
ایک زور کی سانس
لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے
اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ
سینے سے تھوک نکلے .

جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا
جائے تاکہ دھڑکن عام
ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں
آکسیجن پیدا کرتی ہے
اور زور کی کھانسی کی وجہ
دل سكڑتا ہے جس سے
خون سنچالن باقاعدگی سے
چلتا ہے.
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں . ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے.
●●●●●●●●●●●●●●●
●●●●●
آپ سب سے درخواست ہے
چٹكلے تصویریں بھیجنے کی بجائے
یہ پیغام سب کو بھیجیں

‏جب سے تیز ہوا چل رہی اس دن سے کافی لوگوں کے ناک سے خون آ رہا ہے،گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔‏اس وقت ملکی فضاء میں نمی کا ت...
02/04/2021

‏جب سے تیز ہوا چل رہی اس دن سے کافی لوگوں کے ناک سے خون آ رہا ہے،

گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
‏اس وقت ملکی فضاء میں نمی کا تناسب خطرناک حد تک کم ہے جس کی وجہ سے ہونٹ پھٹنے، ناک اور گلے میں خون آنے اور سانس رکنے کی شکایت عام ہے۔
ہونٹوں اور ناک میں گلیسرین لگائیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
‏ہوا خشک ہے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ناک کے اندرونی تہہ میں موجود خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور خون بہنا شروع ہو جاتی ہے۔ اپنے ناک کو پانی سے تر کر کے رکھیں اور با وضو رہیں
اور ماسک لازمی پہنیں.

‏‎بچپن میں ہم اکثر سکول سے واپسی پہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ عصر کے وقت قاری سید صداقت علی صاحب کی تلاوت بہت اہتمام سے سنا...
17/03/2021

‏‎بچپن میں ہم اکثر سکول سے واپسی پہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ عصر کے وقت قاری سید صداقت علی صاحب کی تلاوت بہت اہتمام سے سنا کرتے تھے۔۔اور یقین کریں وہ مزہ سننے کا اور قاری صاحب کی طرز آج بھی ذہن میں گردش کرتی ہے ۔۔۔

آج ٹوئٹر پہ قاری صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو کہ سچ میں بنتا بھی ہے کیونکہ ایک نسل قاری صاحب نے بچوں کو قرآن سکھاتے اور سنواتے ہوئے جوان کی ہے۔۔اللہ قاری صاحب کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور انکا قرآن پڑھنا اور سکھانا انکی نجات کا ذریعہ بنائے۔۔آمین

نوٹ! قاری صاحب کو حکومت کی طرف سے ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے جس کے قاری صاحب صحیح معنوں میں مستحق تھے❤

17/02/2021

پی ایس ایل شروع ہونے میں6دن باقی ہیں جلدی سے بتائیں آپ کس ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں..میری ٹیم ہمیشہ کیطرح پشاور زلمئ۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Niamat TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Niamat TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share