Nowshera Kpk News

Nowshera Kpk News نوشہرہ کے پی کے نیوز ایک مستند اور با اعتماد سوشل میڈیا سائٹ ہے

‏سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان : “عمران خان نڈر لیڈر ہیں ،ان کے ساتھ کھڑا ہونا ...
28/12/2024

‏سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان : “عمران خان نڈر لیڈر ہیں ،ان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے ،میری دلی خواہش ہے کہ اڈیالہ جیل میں جا کر ان سے ملوں”

ایک طرف ملک میں بجلی کا بحران دوسری طرف کینٹ بورڈ نوشہرہ حکام کی جانب سے دن وقت سٹریٹ لائٹس ان رکھنا کیا منطق ہوسکتا ہے؟
27/12/2024

ایک طرف ملک میں بجلی کا بحران دوسری طرف کینٹ بورڈ نوشہرہ حکام کی جانب سے دن وقت سٹریٹ لائٹس ان رکھنا کیا منطق ہوسکتا ہے؟

26/12/2024

نوشہرہ سمیت خیبر پختون خوا بھر میں گریڈ اسٹیشنوں پر حملہ کرنے اور بجلی فیڈرز آن کرنے والے عناصر کے خلاف 9 مئی کی طرح مقدمات درج کئے جائے گے، پیسکو زرائع

25/12/2024

دبنگ ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ حاجی زرعالم خان کا ایم این اے ذوالفقار خان کے ہمراہ آج سوئی گیس دفتر میں ایکسین سوئی گیس نوشہرہ کے ساتھ ملاقات ۔
ملاقات میں پورے نوشہرہ میں گیس کی پریشر میں کمی ,گیس لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ سے متعلق مسائل پر ایکسین سوئی گیس کو آگاہ کیا اور گیس پریشر میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
جس پر ایکسین صاحب کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد از جلد چند دنوں کے اندر گیس کے پریشر میں اضافہ کردیا جائے گا ۔

آج ہم اپنے عظیم قائد، بابائے قوم، بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی قائدانہ صلاحی...
25/12/2024

آج ہم اپنے عظیم قائد، بابائے قوم، بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور جدوجہد نے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ ان کی رہنمائی اور محنت نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا، جہاں ہم اپنے عقائد، رسم و رواج اور ثقافت کے مطابق جئیں۔ قائدِ اعظم کا پیغام آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے: "ایمان، اتحاد، تنظیم"
پاکستان تحریک انصاف قائد عمران خان کی قیادت میں قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ اور مظبوط ترین ممالک کی صفوں میں کھڑا کرنے اور حقیقی طور پر اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کےلیے کوشاں ہے۔
آئیں، اس یومِ قائد اعظم پر ہم اپنے عہد کو تازہ کریں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں۔

24/12/2024

نوشہرہ:-بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈیشڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بپھر گئے

نوشہرہ:-پی ٹی آئی ایم پی اے زرعالم خان کا نوشہرہ کنڈر گریڈ اسٹیشن پر دھاوا۔۔

نوشہرہ:-پی ٹی آئی ایم پی اے نے زبردستی بند بجلی فیڈر کا بٹن دبا کر بجلی چالو کر دی

نوشہرہ:-پی ٹی آئی ایم پی اے نے گریڈ اسٹیشن میں موجود عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی

نوشہرہ:-حالات قابو سے باہر ہوئے تو پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کردیا

نوشہرہ:- پیسکو اہلکاروں اور حکام کی جانب سے خود ساختہ ورک پرمٹ کسی صورت قبول نہیں

نوشہرہ:-اگر پیسکو اہلکاروں اور حکام نے شیڈول سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ کی تو ہم گریڈ اسٹیشن پر قابض ہوجائے گے، ایم پی اے زر عالم

24/12/2024

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی زرعالم خان کا نوشہرہ کنڈر میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے بجلی سپلائی گریڈ سٹیشن پر دھاوا ،ذبردستی بند بجلی فیڈر کا بٹن دبا کر بجلی چالو کر دی ،6سے 12گھنٹوں سے زائد کا لوڈشیڈنگ ، پیسکو اہلکاروں اور حکام کی جانب سے خود ساختہ ورک پرمٹ کسی صورت قبول نہیں ،اگر پیسکو اہلکاروں اور حکام نے شیڈول سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ کی یا خود ساختہ ورک پرمٹ لیا تو ہم کنڈر گریڈ سٹیشن میں پڑاو ڈال کر گریڈ سٹیشن کا اختیار سنبھال لیں گے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی زرعالم خان نے بجلی کی طویل ،ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوامی شکایت پر نوشہرہ کے علاقہ کنڈر میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے گریڈ سٹیشن پر دھاوا بول کر خود گریڈ سٹیشن میں بٹن دبا کر بجلی کی بند سپلائی کو چالو کر دیا اس موقعہ پر ایم پی اے حاجی زرعالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو حکام نے غیر اعلانیہ ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور خود ساختہ پرمٹ کی وجہ سے اہلیان نوشہرہ کی زندگیاں اجیرن بنادی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم شیڈول سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اگر پھر بھی پیسکو حکام یا کنڈر گریڈ سٹیشن حکام اور اہلکاروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم عوام کی خاطر مجبوراً کنڈر بجلی گریڈ سٹیشن میں پڑاو ڈال کر گریڈ سٹیشن کی ذمہ داری خود سنبھال لیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری پیسکو حکام اور خود ساختہ ورک پرمٹ لینے والوں پر عائد ہوگی

24/12/2024
24/12/2024

سابق وزیر اعلی پرویر خٹک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں صرف افواہیں ہے اور کچھ نہیں ۔۔نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر پرویز خٹک کے وزارت اعلی کے دور کی ہے ۔افواہوں پر کان نہ دھرے۔مسلم لیگ ن تحصیل جہانگیرہ صدر قاری ہلال
ان شاء اللہ جلد ہی اس دو ہفتوں میں نوشہرہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ملنے والی ہے وفاقی حکومت کی جانب، قاری ہلال

پرویز خٹک اگر مسلم لیگ میں آنا چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ پارٹی مشران کا ہوگا لیکن پرویز خٹک کو مسلم لیگ ن کی ٹوپی اختیار ولی پھر پہنائے گے، قاری ہلال

نامنظور نامنظور ناروا لوڈ شیڈنگ نامنظور نوشہرہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ کیخلاف آج بروزِ منگل 24 دسمبرکو کھنڈر گری...
24/12/2024

نامنظور نامنظور ناروا لوڈ شیڈنگ نامنظور

نوشہرہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ کیخلاف آج بروزِ منگل 24 دسمبرکو کھنڈر گریڈ اسٹیشن کے سامنے
```دوپہر 2 بجے``` *پرامن احتجاج* ہوگا

زیر قیادت: ایم پی اے حاجی زرعالم خان اور
ایم این اے حاجی ذوالفقار خان

نوشہرہ کے غیور عوام سے شرکت کی اپیل ہے

نامنظور نامنظور ناروا لوڈ شیڈنگ نامنظور نوشہرہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ کیخلاف کل بروزِ منگل 24 دسمبرکو کھنڈر گری...
23/12/2024

نامنظور نامنظور ناروا لوڈ شیڈنگ نامنظور
نوشہرہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ کیخلاف کل بروزِ منگل 24 دسمبرکو کھنڈر گریڈ اسٹیشن کے سامنے ```دوپہر 2 بجے``` *پرامن احتجاج* ہوگا
جسمیں ایم پی اے حاجی زرعالم خان اور ایم این اے حاجی ذوالفقار خان شرکت کرینگے
نوشہرہ کے غیور عوام سے شرکت کی اپیل ہے

پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کا عمران خان کے ووٹ سے منتخب ہونے والے مسترد شدہ خاندان کے تحصیل ناظم اسحاق خٹک کے بیان پ...
23/12/2024

پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کا عمران خان کے ووٹ سے منتخب ہونے والے مسترد شدہ خاندان کے تحصیل ناظم اسحاق خٹک کے بیان پر ردعمل۔

اسحاق خٹک عمران خان کے ووٹ اور نشان پر منتخب ہوئے ہے ، اسحاق خٹک اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی نشست سے مستعفی ہو ۔

اسحاق خٹک اور ان کے خاندان کا نوشہرہ کی سیاست سے ہمیشہ کیلئے صفایا ہوچکا ہے ۔

اسحاق خٹک اور ان کے خاندان کو اقتدار کے بغیر رہا نہیں جارہا ، اس لئے روزانہ در در جاکر اقتدار اور وزارتوں کی بھیک مانگتے ہے۔

اسحاق خٹک کے بیان سے اندازہ ہورہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں
بدترین شکست کا درد آج بھی تازہ ہے ۔

اسحاق خٹک اختیارات کا رونا رونے سے پہلے ٹی ایم اے نوشہرہ کی معاشی تباہی کا حساب دے ۔

پچھلے 10 سال سے خٹک خاندان کے ہی لوگ ٹی ایم اے نوشہرہ پر مسلط ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے تمام منتخب ضلعی قیادت پر عوام آج بھی اعتماد کرتی ہے ۔

عوا م کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹی ایم اے نوشہرہ سمیت تمام اداروں کو خٹک خاندان کی گندی سیاست سے پاک کرکے عوامُ کے تابع کررہے ہیں۔

اسحاق خٹک اور ان کے خاندان کی سیاسی میدان میں کوئ حیثیت باقی نہیں رہی ، 8 فروری کو ان کے فرعونی سیاست دفن ہوچکی ہے ۔

میڈیا سیل پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ۔

پشاور : ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیرمین قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر میاں شرافت علی نے کہا ...
23/12/2024

پشاور : ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیرمین قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر میاں شرافت علی نے کہا ہے کہ کار سرکار کو بہتر انداز میں تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمہ جات کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران مختلف محکمہ جات کا آپس میں پیش آنے والے معاملات کو وقت اور پیسہ کے ضیاع کے بغیر خوش اسلوبی سے حل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی پشاور میں منعقدہ محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کی قائمہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب سمیت کمیٹی اراکین ا ور ایم پی ایز حاجی زرعالم خان ،تاج محمد ترند، نیلوفر بابر، عجب گل وزیر، سمیع اللہ،زبیر خان، ریحانہ اسماعیل اور محکمہ سیاحت و ثقافت، محکمہ قانون، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر محمد بختیار خان نے صوبے میں جاری سیاحت و ثقافت کے منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاگو ریور ایکٹ صوبہ پنجاب سے نقل کیا گیا ہے اور صوبائی سطح پر اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت اور دوسرے محکمہ جات خصوصاً محکمہ بلدیات اور محکمہ جنگلات کے درمیان خلیج کوپر کرنا اور معاملات کا خوش اسلوبی سے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ بعض معاملات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے سروس ڈیلیوری اور محصولات کی حصولی میں ناکامی ہورہی ہے۔ کمیٹی اراکین نے سرمایہ کاری کو پروان چڑھانے اور سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے این او سی مرحلے کو ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان سے آسان تر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Address

Nowshera Can't
Nowshera Cantonment
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Kpk News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share