Khaisari is a Developing Village Of Union Concel Pahari Kati Khel (Khattak Nama)D&T Nowshera KPK PAK.
31/10/2025
31/10/2025
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
درود پاک پڑھنا ایمان کی علامت ہے۔
29/10/2025
جھکنے سے رشتے گہرے ہوتے ہیں تو جھک جاؤ،
مگر ہر بار آپ کو جھکنا پڑے تو رک جاؤ۔۔۔
27/10/2025
خٹک نامہ سوشل ورکر آرگنائزیشن کا قیام
نوشہرہ:گاؤں خیسری حجرہ ادم خیل میں خٹک نامہ سوشل ورکر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں سب سے پہلے اس تنظیم کا نام "خٹک نامہ سوشل ورکر آرگنائزیشن" رکھا گیا،
جس کا مقصد خٹک نامہ کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا، عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا،
اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔
میٹنگ میں سابقہ امیدوار این اے-34 پی کے-87 نثار خٹک صاحب، مولانا اسعدمدنی صاحب،
حمزہ خٹک، نیک زمان کریمی،
اور شعیب خٹک صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
تمام شرکاء نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ خٹک نامہ کے عوام کے تمام حقوق انہیں ملنے چاہئیں،
اور ہر مسئلہ و معاملہ کو حکومتی و بالادست سطح تک پہنچا کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری مولانا شاہ نذیر حقانی نے نہایت شاندار کردار ادا کیا اور تمام مہمانوں کا خصوصی خیال و احترام کیا۔
مولانا شاہ نذیر حقانی کی میزبانی اور گفتگو نے تقریب کو مزید مؤثر اور یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر خیسری گاؤں اور خٹک نامہ کے مختلف علاقوں کے عوام نے بھی بھرپور شرکت کی
اور خٹک نامہ سوشل ورکر آرگنائزیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
میٹنگ کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد ایک باقاعدہ ادارہ جاتی باڈی تشکیل دی جائے گی،
جس میں چیئرمین، نائب چیئرمین، سیکرٹری سمیت تمام عہدے سوشل ورکرز کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ ایک عزازی اور خدمتِ عوام پر مبنی تنظیم ہوگی جو خٹک نامہ کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کے بہتر مستقبل،
اور منشیات کے خاتمے کے لیے دن رات کام کرے گی۔
Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Khaisari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.