Hello Gilgit News

Hello Gilgit News The land of GB is Blend of a Beautiful Calture and loftly snow Dad peaks..Hello Gilgit is Noval and

روپانی فاونڈیشن نے گلگت بلتستان میں خواتین اسکول اساتذہ کو با اختیار بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ اسکل ڈویلپم...
13/01/2025

روپانی فاونڈیشن نے گلگت بلتستان میں خواتین اسکول اساتذہ کو با اختیار بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ شراکت داری کی۔
گلگت، پاکستان – 13 جنوری 2025 – روپانی فاونڈیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ نے بلتستان اور دیامر ریجن کے خواتین اسکول اساتذہ کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین اساتذہ کوتربیت کے جدید طریقوں اور تعلیمی وسائل کے ذریعے با اخیار بنانا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام جو کہ گلگت میں شروع ہوا ہے خواتین اساتذہ کو ضروری مہارتوں اور جدید تدریسی تکنیکوں سے آراستہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں اس تربیت کو پھیلائیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ان اساتذہ کو خود تربیت دہندگان بننے کی ترغیب دی جاتی ہے جس سے علم کے تبادلے کا ایک پائیدار ماڈل فروغ پاتا ہے جو بالآخر گلگت بلتستان کے تعلیمی منظر نامے کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
روپانی فاؤنڈیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خواتین اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی حمایت کرنے والے ایک جامع تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش تنظیموں کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کی غمازی کرتی ہے۔

Kashif Nayab Mir s/o Mir Nayab Khan from village Dain of Ghizer Ishkoman has  successfully qualified as a Chartered Acco...
04/01/2025

Kashif Nayab Mir s/o Mir Nayab Khan from village Dain of Ghizer Ishkoman has successfully qualified as a Chartered Accountant and has received his charter from the prestigious Institute of Chartered Accountants of Pakistan (ICAP) 🎉 he was alumni of Aga khan higher secondary school Gilgit and Aga khan higher secondary school Karachi.

He is currently working with the Aga Khan Foundation (AKF), Earlier he has served with KPMG pakistan, Saudi Arabia And Qatar.

Commander FCNA Major General Imtiaz Hussain Gilani Holds Special Session with Skardu YouthSKARDU- (PR) Addressing a yout...
27/12/2024

Commander FCNA Major General Imtiaz Hussain Gilani Holds Special Session with Skardu Youth

SKARDU- (PR) Addressing a youth convention, Commander FCNA emphasized the deep and enduring bond between the military and Baltistan. He praised the patriotism of the people of Baltistan, highlighting their loyalty and dedication to Pakistan.

He remarked that Baltistan is blessed with abundant natural resources, and its youth are second to none in terms of talent and potential. “Youth are the asset of any nation. When young individuals bring change within themselves, society transforms on its own,” he added.

During the session, the Commander noted that the military has been fighting terrorism for 21 years and will continue the battle until the menace is eradicated. He acknowledged the unwavering support and sacrifices of the people of Gilgit-Baltistan in this fight.

The participants and youth present at the event expressed their gratitude to the Pakistan Army for organizing the session, which provided them an opportunity to discuss current challenges in depth and receive satisfactory answers to their questions.

The event concluded with a defense exhibition, which captivated the interest of the attendees.

Sharing their thoughts, the youth said that the special session further strengthened their relationship with the military. They appreciated the initiative, noting that such informative sessions help clear misconceptions and enable them to play a positive role in society.

Exciting Announcement! 🎉We are delighted to announce that ORTHOMED - Orthopedic & Diagnostic Clinic in Gahkuch is now op...
21/12/2024

Exciting Announcement! 🎉

We are delighted to announce that ORTHOMED - Orthopedic & Diagnostic Clinic in Gahkuch is now open and ready to serve you!

Our clinic brings specialized healthcare services closer to home, offering:

Orthopedic & Spine Care

Radiology & Nephrology

Advanced Diagnostic Options

We open our doors to provide exceptional orthopedic and diagnostic services to our community. Follow our page to stay updated on our services, announcements, and more. Let's work together to prioritize your health and well-being. 🏥

📢 Visit our page and help us spread the word!

For Appointments:

Call us at 0355-4277017 or 0315-5745241

17/12/2024

الشفاء ٹرسٹ اور روپانی فاونڈیشن کے اشتراک سے گلگت میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا شاندار افتتاح کردیا گیا

الشفاء ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے فیتہ کاٹ کر ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزرا، اعلی سرکاری افسران اور دیگر عہداداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے الشفا ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا گلگت بلتستان کی صحت کے شعبے میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جہاں پر مریضوں کا مفت علاج ، ادویات کی فراہمی اورآپریشنز بھی کیےجائےگے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر انتہائی مہنگا علاج بلکل مفت ہوگا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔
گلگت بلتستان کے عوام آنکھوں کے علاج کیلئے دیگرصوبوں میں جاکر دربدر ہوتے تھے، اورمالی سمیت ذہنی طور پر بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اب یہ سہولت گلگت شہر میں ہی دستیاب ہوگا جس سے انکی ذہنی پریشانی سمیت مالی مشکلات میں بھی کمی آئی گی۔
تقریب سے روپانی ڈویلپمنٹ انیشٹیوز کے ایڈوائزر عبدالرحمان میتھانی نے روپانی فاونڈیشن کی ارتقا ،مقاصد اورجاری منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
روپانی فاونڈیشن کی اولین ترجیح لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے ساتھ بہترین تعلیمی نظام، کمیونٹی بلڈنگ کے علاوہ بہترین صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے الشفاء ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن کے اشتراک سے آج سے شروع ہونے والا الشفاء ٹرسٹ ہسپتال کے حوالے سے کہا کہ،گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک خوبصورت اوربہترین تحفہ ہے جہاں پر مفت علاج،ادویات کی فراہمی کے ساتھ مفت آپریشنز بھی کیے جائیں گے۔
انہوں نے اس بات بھی اعادہ کیا کہ الشفاء ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن لوگوں کو انکے کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنےکیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے دور دراز علاقوں میں آئی کیمپس بھی قائم کریں گے جہاں پر مفت علاج،مفت ادویات اورمفت آپریشنز بھی کیے جائیں ۔
تقریب میں شریک دیگر وزرا،عہداداروں نے بھی الشفاء ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن کی اس کاوش سراہتے ہوئے کہا کہ امراض چشم کا گلگت میں مفت سہولیات فراہمی یقینا یہاں کے عوام کی زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ الشفاء ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے گلگت میں الشفاء ٹرسٹ اسپتال کا سنگ بنیاد کچھ مہینے پہلے رکھا گیا ہے۔منصوبہ مکمل ہونے کےبعد امراض چشم کے علاوہ دیگرامراض کا بھی علاج کیاجائےگا جو گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کو جلابخشے گا۔

بڈو داس، سنگل: شجرکاری مہم کامیابی سے اغاز بڈو داس، سنگل میں سالگرہ مبارک کے موقع پر ماحول دوست شجرکاری مہم کا انعقاد کی...
13/12/2024

بڈو داس، سنگل: شجرکاری مہم کامیابی سے اغاز

بڈو داس، سنگل میں سالگرہ مبارک کے موقع پر ماحول دوست شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں شامل تھے:
جناب فدا حسین، چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT)
جناب یعقوب علی خان، سابق کنزرویٹر جنگلات و وائلڈ لائف
معزز کمیونٹی رہنما

اس مہم کے دوران درجنوں پودے لگائے گئے تاکہ علاقے کو سرسبز اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ مقررین نے ماحولیاتی تحفظ کو اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

مزید برآں، ای ٹی آئی (ETI) نے علاقے میں پانی کا چینل بنایا ہے۔ اور مقامی افراد میں زمین بھی تقسیم کی گئی ہے ،

یہ مہم ماحولیاتی پائیداری کے فروغ اور ایک سرسبز گلگت بلتستان کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

غذر (بی بی این)‏YCCS فٹ بال کلب سنگل غذر کے نوجوان فٹبالر سراج میر اور ثاقب حسین دبئی میں گلوبل انکاؤنٹرز فیسٹیول 2025 م...
02/12/2024

غذر (بی بی این)
‏YCCS فٹ بال کلب سنگل غذر کے
نوجوان فٹبالر سراج میر اور ثاقب حسین دبئی میں گلوبل انکاؤنٹرز فیسٹیول 2025 میں پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے لئے منتخب ہوگئے۔

الواعظ فدا علی ایثار صاحب کا کا اہلیان گلگت بلتستان کے نام ایک پیغام ۔تمام بہن بھائیوں سے دلی التماس ہے کہ اپنے شادیوں  ...
17/11/2024

الواعظ فدا علی ایثار صاحب کا کا اہلیان گلگت بلتستان کے نام ایک پیغام ۔
تمام بہن بھائیوں سے دلی التماس ہے کہ اپنے شادیوں میں میوزکل تقریبات کا انعقاد بلکل نہ کریں اور ایسے غیر ضروری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے پرہیز کریں خاص طور پر جس پروگرام میں ہماری مائیں بہنیں بھی موجود ہوں۔
خدارا اپنے علاقے کی مان رکھیں
سادگی شائستگی اور عاجزی سے زندگی گزارنے کی کوثش کریں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم بہتریں زندگی گزار سکتے ہیں۔

نیوز الرٹ آسلام آباد سے سکردو انے والی رینٹ کار چلاس کے حدود میں ڈاکوں نے شاہراہ پر پتھر رکھ کے گن پوائنٹ پر  سواریوں کو...
07/11/2024

نیوز الرٹ
آسلام آباد سے سکردو انے والی رینٹ کار چلاس کے حدود میں ڈاکوں نے شاہراہ پر پتھر رکھ کے گن پوائنٹ پر سواریوں کو اتر کے نقدی موبائل اور سامان لوٹ کے فرار ھو گئے چلاس پولیس ڈاکوں کو پکڑنے میں ناکام ڈاکوں نے کار کی چابی بھی لے کے گئی شاہراہ قراقرم ہائی بلتستان کے لیے غیر محفوظ ھے آئے روز مسافروں کو لوٹنا معمول بن گیا ھے۔ ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے باوجود چلاس پولیس ڈاکوں کو پکڑنے میں ناکام ۔آئی جی پی گلگت بلتستان اور چیف سیکٹری گلگت بلتستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
رینٹ کار سروس سکردو

25/10/2024

روپانی اکیڈمی گلگت بلتستان کا پہلا آئی بی ورلڈ اسکول کی جانب سے اپنے طلبا کیلئے ایک اوراحسن اقدام
روپانی اکیڈمی کی جانب سے اپنے سینئر طلبا کو انٹرنیشنل ایکسپوچر کیلئے
کاشغر،چین کا ایک ہفتے کا دورہ پر روانہ۔ دورے کے دوران طلبا چینی کلچر،روایات، انفراسٹرکچر، پالیسیز، کھانے پینے سمیت کاشغر یونیورسٹی سمیت دیگر اہم تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔

10/10/2024

**Regional Prenatal Conference Series Kicks Off in Aliabad, Hunza**

Aliabad, Hunza — October 8, 2024: A series of regional prenatal conferences began today in Aliabad, Hunza, aimed at promoting maternal health and wellbeing. Organized by the Rupani Foundation, the initiative received significant praise from local officials and healthcare representatives.

District officials and key representatives from the Aga Khan Health Services (AKHS) were in attendance, commending the foundation’s efforts to improve prenatal care in the region. More than 40 pregnant women from seven villages across the district participated in the conference, underscoring the widespread support for the initiative.

The event focused on educating expectant mothers about prenatal care, nutrition, and maternal health, with the goal of reducing health risks for both mothers and babies. The Rupani Foundation continues to play a vital role in addressing healthcare challenges in rural areas, and this conference series is expected to enhance health outcomes for communities in Hunza.

The district officials expressed hope that this collaborative effort will contribute to long-term improvements in maternal healthcare across the region.

27/09/2024

گلگت – روپانی اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل سی ای او، روپانی ڈویلپمنٹ انیشیٹیوز(آر ڈی آئی) محترم سید جلال شاہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ روپانی اکیڈمی گلگت بلتستان کی پہلی منظورشدہ آئی بی ورلڈ اسکول ہونے کے ساتھ اب ڈپلومہ پروگرام (DP)اور کیئریئر سے متعلق پروگرام ((CP متعارف کرانے جارہی ہے ۔ دونوں پروگرامز کا آئی بی سے منظور ہوناگلگت بلتستان کی تعلیمی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔روپانی اکیڈمی کے سی ای او محترم جمال الدین نے کہا یہ یقینا گلگت بلتستان کی تعیلمی شعبے میں ایک انقلاب ہوگا۔ گلگت بلتستان کے بچے ناصرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوانے کے قابل ہوں گے اورایک عالمی لیڈر بن کر ابھریں گے۔
مزید ان پروگرامز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرامز طلباء کو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تعلیم حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتے ہیں جوانکے تعلیمی میدان میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جو گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ایک انمول موقع ہے۔ ڈپلومہ پروگرام (DP) دو سالہ کورس ہے جو 16-19 سال کے طلباء کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور اس سے آگے کے لیے ضروری کریٹیکل تھینکنگ ، تحقیق اور مواصلات کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ دوسری طرف، کیریئر سے متعلق پروگرام (CP) علمی تعلیم کو عملی مہارتوں کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جس سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور مخصوص شعبوں میں کیریئر کے مواقع حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ یہ اقدام گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے ایک انقلابی موقع کی مانند ہے۔ ان پروگراموں کے شروع کرنے کے ساتھ روپانی اکیڈمی نہ صرف تعلیمی مواقع کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ طلباء کو انٹرنینشل مارکیٹ میں مسابقتی بننے کے قابل بنا رہی ہے ۔ان پروگرامز کا مقصد یہ بھی ہے کہ انہیں کل کے چیلنجز کا بہتر طور پر سامنا کرنے اور اپنی کمیونٹی اورپورے دنیا میں معنی خیز مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیارکرنا ہے۔
محترم سید جلال شاہ نے کہا کہ ہم ایسی میکزیزم پر بھی کام کررہے کہ میرٹ اورمالی مسائل میں مبتلا طلبا کیلئے مالی معاونت کرسکے۔
پریس کانفرنس میں گروپ سی ای او،ایپکس اینڈ کو،محترم وسیم صمد، سی ای او روپانی فاونڈیشن جمال الدین اور
پرنسپل روپانی اکیڈمی محترمہ فوماز نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مزید پروگرامز کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Jobs
20/09/2024

Jobs

 #گلگتسنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حا...
02/09/2024

#گلگت
سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات حافظ عبد الرحیم کی ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال۔
شوشل میڈیا کوارڈینیٹر گلگت ڈویژن

ہم اپنے بھائ  عارف اللہ ایڈوکیٹ  کو گلاپور یوتھ کے صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے  ھے امید ھے وہ اپنی ذمہداری احسن طریقے ...
02/09/2024

ہم اپنے بھائ عارف اللہ ایڈوکیٹ کو گلاپور یوتھ کے صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ھے امید ھے وہ اپنی ذمہداری احسن طریقے سےنباینگے

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے ینگل اور ہاکس کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں کھانے پینے کے سام...
25/08/2024

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے ینگل اور ہاکس کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں
کھانے پینے کے سامان کے علاوہ کچن سیٹ ، بسترا اور دیگر امدادی سامان شامل تھے۔
اس موقع پر تحصیلدار گوپس اور لوکل کونسل کے ممبران ، کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے کپتان موجود تھے۔
تحصیلدار صاحبہ نے بر وقت رسپانس پہ
آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان
کا انتظامیہ کی طرف شکریہ ادا کیا ۔

سنگل ویلی کنزرویشن آرگنائزیشنجیسا کہ آپ سب ( کمیونٹی، ولیج، یوتھ ) کو بخوبی علم ہے کہ سنگل نالہ جی بی کے تمام نالہ جات م...
19/08/2024

سنگل ویلی کنزرویشن آرگنائزیشن
جیسا کہ آپ سب ( کمیونٹی، ولیج، یوتھ ) کو بخوبی علم ہے کہ سنگل نالہ جی بی کے تمام نالہ جات میں ایک منفرد و اعلیٰ مقام کا حامل ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
باوجود اس کے ھیذم ہم اسکی حفاظت و راکھوالی کرکے ان قدرتی وسائل سے مستفید ہونے میں غفلت، لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرتے چلے آۓ ہیں۔
اپنے کے علاؤہ غیروں نے بھی غیر قانونی شکار کرتے رہے ہیں۔جنگل کا بےدریغ کٹاو کیا۔ معدنیات چراۓ اور مچھلی کی نایاب نسل ٹرواٹ کو جھال ڈالا تو کبھی بارود سے اڈا دیا گیا۔
دیر آید درست آید آب جب معاملہ حد سے بڑھی تو قوم کو شعور آ ہی گیا۔ لہذا سنگل ویلی ( سنگل، تھنگداس، گیچ اور گوہر آباد ) کے بڑوں Notables اور راجاکی کے 88 سربراہان نے اس معاملے میں سرجوڈ کر بیھٹے اور طے کیا کہ کیوں نہ ہم اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔
یوں ایک فاریسٹ، فیشریز اور جنگلی حیات کنزویشن آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس نے 5 جون 2024 سے اس سلسلے میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔

قلیل عرصے میں جنگل، جنگلی و آبی حیات کے کنزوریشن پلانز متعلقہ محمکوں میں جمع کرایا اور کرارہے ہیں۔
واضع رہے کہ 5 اگست 2024 کو سنگل ویلی کے معتبرین اور عزت ماب صدر لوکل کونسل سنگل نے کمیٹی کو خنجراب ویلجرز آرگنائزیشن KVO ( جو اسوقت جی بی میں کامیابی کے لحاظ سے ٹوپ پر ہے ) کا مطالعاتی و معلوماتی دورہ کرنے اور ان سے رہنمائی لینے کی اصلاح دی اور اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
یوں یہ کمیٹی 10 اگست 2024 کو اپنی ذاتی خرچے پر سوست گوجال کے دو روزہ دورہ پر گئی۔
اسی دن لوکل کونسل کے صدر اور کنزوریشن آرگنائزیشن KVO سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ میٹینگ کے دوران مفید معلومات ہم تک پہنچائی گئی۔ وارم ویلکم کیا گیا اور لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

۔ KVO کے عہدیداران نے باری باری بریفینگ دی اور KVO کی کامیابی کی تفصیل بتائی جسے سن کر ہمیں اپنے کانوں پہ یقین نہیں آرہا تھا کہ ہم کیا سن رہے ہیں۔ KVO کی آمدن کا ذکر لاکھوں میں نہیں کروڈوں میں ہورہا ہیں۔
اپنے تعاون کا زکر کچھ اس طرح سے کی کہ ہمیں Physically انکی رہنمائی درکار ہوئی تو وہ سنگل تک بھی آکر ہماری رہنمائی کرینگے۔ آخر میں KVO اور خنجراب نیشنل پارک کا وزٹ کرایا اور خنجراب ٹاپ تک لے گئے روڈ کے کے ایچ کیساتھ ساتھ مارخور کے کئی جنڈ کا نظارہ کرایا جسے ہمارے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ خنجراب ٹاپ سے واپسی پر سوست گوجال میں رات گزاری، سینئر ڈی ایف آو آمین صاحب گلگتی نے اسی رات کی مہمان نوازی کا شرف بخشا۔ اپنے ہر قسم کی رہنمائی اور مدد کا یقین دلایا۔
اگلے روز 11 گست کو ہماری ٹیم معلوماتی دورہ مکمل کرکے واپسی کی راہ لی۔ آخر میں ہم گوجال سوست لوکل کے صدر KVO اور امین صاحب کے تعاون اور مہمان نوازی کو تا دیر یاد رکھینگے۔

سنگل کنزویشن آرگنائزیشن کی طرف سے بعد شکریہ۔
اس سارے تک و دو کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم سنگل اور سنگل نالے میں موجود قدرتی وسائل کے بےدریغ استعمال کو روکیں اور چند مٹھی بھر افراد کے ہاتھوں لٹنے سے بچائیں نیز ان وسائل کو پراپر طریقے سے استعمال میں لائیں اور ان وسائل سے حاصل شدہ آمدنی سے ہر امیر و غریب، بیوہ، یتیم اور عام آدمی مستفید ہوسکیں۔

اس سلسلے میں سنگل کنزرویشن کمیٹی ویلی کے باسیوں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ آئندہ جنگل کا کٹاؤ، جنگلی و آبی حیات کا شکار کرنے سے اجتناب کرے۔

ان وسائل کا فائدہ ہر ایک تک پہنچنے دے امید ہے قوم کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

انفارمیشن سیکرٹری

11/08/2024

شاہین کرکٹ اکیڈمی گلگت

Address

Ghizar
Northern Areas

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hello Gilgit News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hello Gilgit News:

Videos

Share