Safiya bibi

Safiya bibi جو تھک گیا ہے دل تمہارا
بتاؤ اسے کہ اللّٰه ہے نا ✨❤️

19/09/2024

"مجھے اُس بندے پر تعجب ہوتا ہے، جو قرآن تو پڑھتا ہے، لیکن اُس کے معنی ومفہوم سے یکسر نا بلد ہوتا ہے؛
یوں نہ جانے اُسے کِس طرح تلاوت میں لذّت حاصل ہوتی ہے!"
امام ابن جرير الطبري رحمه الله
(معجم الأدباء ياقوت الحموي : 453/6)

06/09/2024

"میرے لیے یہ قرآن اور اس سے جڑی ہر شے با برکت ہے، کیونکہ یہ قرآن مجھے بتاتا ہے کہ اللہ کون ہے۔ " وہ ٹھہرا۔ بند آنکھوں سے تکان بھرے الفاظ ادا کرتے آواز ہلکی ہو گئی۔

" اللہ میرا رب ہے، اور میرے ابو نے مجھے بتایا تھا کہ رب کسے کہتے ہیں۔ وہ جس نے ہمیں بنایا ہے، وہ جس کا ہمارے اوپر سب سے زیادہ حق ہے، اور وہ جو ہمارے لیے سارے فیصلے کرتا ہے۔ خالق، مالک، مدبر!"۔۔۔❤️✨
نمل (نمرہ احمد)

12/07/2024

Jannat K Patty By Nimra Ahmad
تمہیں لگتا ہے حیا! کہ صرف تمہاری زندگی میں مسئلے ہیں؟ باقی سب خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں؟ نہیں بچے! یہاں تو ہر شخص دکھی ہے۔ ہر ایک کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔ سب کو کسی "ایک" چیز کی طلب ہے۔ کسی کو مال چاہیے‘ کسی کو اولاد‘ کسی کو صحت تو کسی کو رتبہ۔ کوئی ایک محبوب شخص یا کوئی ایک محبوب چیز‘ بس یہی ایک مسئلہ ہے ہماری زندگی میں‘ ہم سب کو ایک شے کی تمنا ہے۔ وہی ہماری دعاؤں کا موضوع ہوتی ہے‘ اور وہ ہمیں نہیں مل رہی ہوتی۔ وہی چیز ہمارے آس پاس کے لوگوں کو بےحد آسانی سے مل جاتی ہے اور ہم ان پہ رشک کرتے رہ جاتے ہیں‘ یہ جانے بغیر کہ ان لوگوں کی خاص تمنا وہ چیز ہے ہی نہیں۔ وہ تو کسی اور چیز کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ یوں ہم اس ایک شے لے لیے اتنا روتے ہیں کہ وہ ہماری زندگی پہ حاوی ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔✨

( نمرہ احمد کے ناول “جنت کے پتے“ سے اقتباس)

12/07/2024

’’ کربلا ‘‘
’’ بحثیں نہ کیا کرو ، کربلا کا آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیا ہے ۔ آپ لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں کہ اگر آپ اس وقت ہوتے تو امام عالی مقام کے ساتھ ہوتے یا یزید کے ساتھ ہوتے ، شکر کرو آپ اس وقت موجود نہیں تھے نہیں تو آپ کو آزمائش پڑ جاتی ۔ آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ آپ ماننے والوں کے قافلے میں رہیں ۔۔۔۔۔۔❤️✨ ‘‘
حضرت واصف علی واصف ؒ
( گفتگو : 4 ۔ صفحہ : 386 )

30/06/2024

کبھی کبھی بوجھ اتنا تنگ کرتے ہیں کہ نہ آنکھ نم ہوتی ہے نہ درد بہتا ہے دل دکھتا ہے دماغ سوچ سوچ کر تھک جاتا اور پھر اس سارے بوجھ درد کو لے کر ہم اس کے پاس جاتے ہیں جو ہمیں تب بھی قبول کرتا ہے جب ہم اپنا وجود لے کہیں نہیں جا سکتے پھر بھی وہ اپنی رحمت کی چادر میں چھپا کر اپنے بندے کو سکون دیتا ہے اسکو معاف کرتا ہے اسکو تسلی دیتا ہے،اسکو دعا کی توفیق دیتا ہے!!۔۔۔۔✨
الله واقعتا مہربان ہیں الله سے زیادہ مہربان کوئی نہیں مہربان بس الله پاک کی ذات ہے۔۔۔۔❤️✨
بقلم میرو اعوان

19/06/2024

‏"کچھ لوگ جمع ہوئے، اور یہ تذکرہ کرنے لگے: کہ سب سے افضل نعمت کونسی ہے؟

تو ایک شخص نے کہا:
"ہمارے گناہوں کا ایک دوسرے سے چُھپے رہنا!"۔۔۔۔۔✨💖

• امام ابن شوذب رحمه اللہ •

عید الاضحیٰ مبارک ✨♥۔۔۔۔
17/06/2024

عید الاضحیٰ مبارک ✨♥۔۔۔۔

15/06/2024

‎لَبَّیْک اَلّٰھُمَ لَبَّیْک لَبَّیْک لاَشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ
‎اِنَ الْحَمْدَ وَالنِعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْک لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ
‎حاضر ہوں اے اللہ! تیرے حضور حاضر ہوں میں حاضر ہوں یقیناً تعریفیں اور ساری نعمتیں تیری ہیں اور ساری بادشاہت بھی تیری ہے( کسی بھی چیز میں ) تیرا کو ئی شریک نہیں۔یااللہ سب مسلمانوں کو حج جیسی عظیم عبادت بار بار نصیب فرما آمین
‎حج مبارک۔۔۔♥️۔

15/06/2024

ازمأشوں کا راستہ بہت طویل اور کافی کھٹن ہوتا ہے۔
لیکن
جو لوگ ان ازمائشوں پر صبر کرتے ہیں
ان کے لیے بہترین منزلیں اپنے بازوں پھیلائے منتظر کھڑی ہوتی ہیں۔
رات جتنی زیادہ تاریک ہوتی ہے اس کی اگلی صبح اتنی ہی زیادہ روشن اور چمکیلی ہوتی ہے۔۔۔۔💖✨

15/06/2024

تمہیں پتہ ہے تمہارے پاس ایک بہت قیمتی چیز ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے ،،،، اللہ وہ چیز بس اُنہیں دیتا ہے جنہیں پسند کرتا ہے اور اپنے قریب کرنا چاہتا ہے
پتہ ہے وہ کیا ہے ؟
دوسروں کی تکلیف کا احساس،،،، دُعا کی توفیق ،،،،، دُعاؤں کا جواب نا ملنے کے بعد یقین ,,,, اور صبر ،،، یہ بہت خاص چیزیں ہیں اگر تُمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ہے ،،،، تو تُم بہت امیر ہو ،،،، اللہ کے پسندیدہ ہو،،،،،
اور
اگر یہ نہیں ہیں تو تُم خالی ہو.. 🥀

29/04/2024

اگر تم اللہ پر اس طرح توکل کرو جس طرح اس پر توکل کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اس طرح رزق فراہم کرے گا جس طرح وہ پرندوں کو رزق فراہم کرتا ہے، وہ صبح کے وقت بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو خوب سیر ہو کر واپس آتے ہیں ♥✨۔۔۔۔۔۔

10/12/2023

اُس خالق سے محبت کرو
‏جو تمہیں تخلیق کرکے بھولا نہیں
‏بلکہ وہ ہر لمحہ تمہاری ضرورتوں کا
‏بندوبست کر رہا ہے
‏اور تمہیں نئی شان سے پروان چڑھا رہا ہے
‏صبر رکھو ہمت کرو بیشک ہمت دینے والا اللّٰه تعالی ہی ہے۔❤️✨

18/11/2023

‏ _أيقبلني...؟_
*وہ مجھے قبول کرے گا...؟*
_يقبلُك_ :
*یقیناً قبول کرے گا...!!*
_ذنبي كبير!:_
*میرے گناہ بڑے ہیں..*
_رحمتُه أكبر:_
*اس کی رحمت بہت بڑی ہے ♥️✨

10/11/2023

‏"كنْ اللطفَ أينما حَلَلْتَ، دَعْ مَنْ يلتقيك مَرّة يتمنى أنْ يلتقيك ألفَ مرّة."

"جہاں بھی جاؤ مہربان رہو، جو تم سے ایک بار ملے وہ ہزار بار تم سے ملنا چاہــے۔"❤️

انشاء اللہ ✨❤️
19/10/2023

انشاء اللہ ✨❤️

Address

Nawabshah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safiya bibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Nawabshah

Show All