13/12/2024
پیر پگارا کی دعوت/عرس کو لیکر بہتات گردش کرنے والی پوسٹ : (عقیدت انسان کو اندھا کر دیتی ہے، پیر پگاڑا کے مریدین کے لئے جانوروں کی کُھرلی میں کھانا ڈال کر پیش کیا گیا اور مریدین نے کھا بھی لیا ۔)
جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔
یہ جانوروں کی کھرلی نہیں۔ اسے سندھی میں پل کہتے اور خوراک رکھنے کی چیز ھوتی ھے۔ بڑے سائیز کو پل اور چھوٹے سائیز کو پلی کہا جاتا ھے۔ یہ سندھ کا پرانا رواج ھے کہ بہت بڑی دعوتوں میں دیگیں پکا کر پل میں انڈیل دی جاتی ھیں ۔ پھر پل میں سے مٹی کی پلیٹوں میں ڈالتے ھیں جنہیں پاٹوڑو یا پھیلہی کہا جاتا ھے۔ آجکل پلیٹوں یا تھالوں کا رواج ھوگیا ھے۔ بڑے شہروں کی دیکھا دیکھی اب شاپر میں پیک کر کے دینے کا رواج عام ھو رھا ھے۔
عقیدت انسان کو اندھا ضرور کر دیتی ہے۔ لیکن ہمیں اتنا بھی جھوٹ نہیں گھڑنا چاہیے جو لوگ گھڑ رہی ہیں۔ پیر پگارا کی دعوت کو لیکر۔
اس میں خشک میوہ جات لوگ خود لیکر آتے ہیں یہاں اکٹھا کرتے ہیں اور پھر چاول پلاو خشک میوہ جات ڈال کر کھایا جاتا کے۔