Mashori Baloch

Mashori Baloch All Rounder All

(Men comfortable shoes)•  Material: Upper Rexine and Flat Sole•  Pattern: Plain•  Available Sizes: 6, 7, 8, 9, 10, 11•  ...
14/03/2024

(Men comfortable shoes)

• Material: Upper Rexine and Flat Sole
• Pattern: Plain
• Available Sizes: 6, 7, 8, 9, 10, 11
• Size Chart: Size Chart Attached
• Package Includes: 1 x Shoes Pair
• Note: There might be an error of 1-3 cm due to manual measurement, and slight color differences may occur as a result of varying lighting and monitor effects.
• Product Code: MZ76500053JTYWL

آزاد امیدوار اور نمبرز گیم: صوبہ پنجاب میں بننے والی نئی حکومت کتنی مستحکم ہو گی؟پاکستان میں مرکزی حکومت قائم کرنے کا را...
20/02/2024

آزاد امیدوار اور نمبرز گیم: صوبہ پنجاب میں بننے والی نئی حکومت کتنی مستحکم ہو گی؟
پاکستان میں مرکزی حکومت قائم کرنے کا راستہ زیادہ تر صوبہ پنجاب سے ہو کر گزرتا ہے اور عمومی طور پر جس سیاسی جماعت کو انتخابات میں پنجاب سے برتری حاصل ہو جائے اس کے لیے مرکز کا دروازہ باآسانی کُھل جاتا ہے۔

پھر مرکز میں بہتر انداز حکومت چلانا بھی کافی حد تک پنجاب میں اقتدار سے جڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت نہ ہونے کے باوجود بھی اپنی حکومت بنانے پر زور دیا تھا۔

تکنیکی طور پر پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد پاکستان مسلم لیگ ن کی نشستوں سے کم ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت نے آزاد امیدواروں اور پاکستان مسلم لیگ ق کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے کے لیے 186 کا مطلوبہ ہدف پورا کیا تھا۔

پنجاب پر گرفت کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ سنہ 2022 میں جوں ہی مرکز میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو اُن کی مخالف اتحادی جماعتوں نے پہلی فرصت میں پنجاب میں بھی انھیں چلتا کرنے پر کام شروع کیا۔

پی ٹی آئی کے اُس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، وہ مستعفیٰ ہوئے، ان کی کابینہ فارغ ہو گئی اور اس صورتحال کے باعث اُن کی جگہ پی ٹی آئی کو اپنی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا امیدوار مقرر کرنا پڑا۔

تاہم متحدہ حزبِ اختلاف ہر قیمت پر پنجاب اُن سے لینے پر اپنی توجہ مرکوز کیے رہی اور وہ بھی یہ عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔

اس کے بعد پنجاب پر اقتدار کی جنگ نے صوبے کو اس وقت ایک آئینی بحران میں ڈال دیا جب ایک جماعت کا وزیراعلیٰ آیا تو دوسری نے ماننے سے انکار کر دیا اور وہ وقت بھی آیا جب ایک ہی دن میں پنجاب اسمبلی کے دو مختلف مقامات پر اجلاس ہوئے۔

پنجاب پر حکومت قائم کرنے کی رسہ کشی میں بات یہاں تک پہنچی کہ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ حکومت کھونے کے بعد ضمنی انتخابات کروا کر دوبارہ واپس ملنے پر اسمبلی ہی تحلیل کر دی۔ اس کے بعد سے حالیہ انتخابات ہونے تک پنجاب میں نگران حکومت رہی۔

تو کیا حالیہ انتخابات کے بعد پنجاب میں حکومت قائم کرنے کی رسہ کشی تھم جائے گی یا کسی آئینی بحران کا دروازہ اب بھی کُھلا ہے؟

سیاسی مبصرین سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ ن لیگ بظاہر باآسانی حکومت قائم کرتی نظر آ رہی ہے تاہم ساتھ ہی ماضی کی طرح پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرا بڑا گروپ بن کر سامنے آئے ہیں اور ان کی نشستیں سو سے زیادہ ہیں۔

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد: کیا پی ٹی آئی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کر پائے گی؟پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل...
20/02/2024

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد: کیا پی ٹی آئی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کر پائے گی؟
پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب آزاد اراکینِ اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو جائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 70 جبکہ پورے ملک میں 227 مخصوص نشستیں ہیں جو صرف سیاسی جماعتوں کو ملتی ہیں۔

’ان مخصوص نشستوں کو محفوظ کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا ایک رسمی معاہدہ ہوا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کو حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل ہے

Address

Pakistan Sindh Naushahro Feroze
Naushahro Firoz
12345

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashori Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mashori Baloch:

Share


Other Gaming Video Creators in Naushahro Firoz

Show All