Pakistan news

Pakistan news This page is for pakistani news

Permanently closed.
14/08/2021

سردار عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم امجد قریشی لاھور سے گرفتار ،سردار واجد ایس ایچ او سٹی اور انکی ٹیم کی انتھک محنت سے ملزم گرفتار۔یونین کونسل نگری بالا کے رہاٸشی محمد عامر اٹھارہ جولائی کی رات کو اپنے ہوٹل جسکا نام وقار ہوٹل ہے جوکہ تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی حدود میں موجود ہے میں تھے اور وہاں سفاک طریقے سے قتل کیے گئے صبح مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔

09/08/2021

.ایبٹ آباد ایلیٹ فورس کا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔
ایلیٹ فورس کا جوان محمد نعمان بلٹ نمبر 1101 پلاٹون نمبر 45 سکنہ نملی میرہ ایبٹ آباد جو ضلع بٹگرام کے تحصیل الائی گلئی میدان میں ڈیوٹی پر معمور تھا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا ہے۔ نماز جنازہ آج بوقت 10:00 بجے پولیس لائنز بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین🤲🤲🤲

ویلکم ویلکم S H O علی خان تھانہ ڈونگاہ گلی چوکی انچارچ قیصر باڑہ گلی  ان کی پوری ٹیم تفیشی چن زیب صاحب نوید بھائ گزشتہ ک...
08/08/2021

ویلکم ویلکم S H O علی خان تھانہ ڈونگاہ گلی چوکی انچارچ قیصر باڑہ گلی ان کی پوری ٹیم تفیشی چن زیب صاحب نوید بھائ گزشتہ کئ دن قبل چوری ھونے والی جیپ کٹلیاں کروالا سے دن رات ایک کرکے برمد کرلی ھم اپنی مثالی پولیس کو دل کی گہرایوں مبارک باد پیش کرتے ھیں ھم دعا گوہ ھیں ھماری پولیس اسی طرح اپنے علاقے کا نام روشن کرے زبردست تھانہ ڈونگاہ گلی چوکی باڑہ گلی ھمارے پاس ایسے الفاظ نہیں جن سے ان کا شکرہہ ادا کریں

حویلیاں۔قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔عوام کا حویلیاں تھانے پر پتھراؤ پولیس کی ...
07/08/2021

حویلیاں۔قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔عوام کا حویلیاں تھانے پر پتھراؤ پولیس کی جانب سے شیلنگ ،حالات کشیدہ ہو گئے۔انھوں نے آج بروز ہفتہ حویلیاں ڈپو روڈ قرآن مجید کو جلایا ہے جس کے بعد عوام مشتعل ہو گئے ہیں اور شاہراہ ریشم بلاک کر کے شدید احتجاج جاری ہے۔عوام بڑی تعداد میں تھانہ حویلیاں کے سامنے بھی موجود احتجاج کر رہے ہیں۔ایبٹ آباد میں یہ تیسرا واقعہ رونما ہو رہا ہے کل بھی ایبٹ آباد میں ایک ہجرے نے قرآن کو جلانے کی کوشش کی ہے۔جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کے دل بڑے افسردہ ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے ان تمام افراد کو سخت سے سخت ترین سزاؤں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ان واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے کیا یہ کوئی سازش ہے یا ان کی پشت پر کوئی کھڑا ہے۔عوام کو حقائق سے فوری آگاہ کیا جائے اور ہزارہ کے امن کو تباہی سے بچایا جائے۔

06/08/2021

اللہ رحم فرمائے
احتیاط نہ کی گئی تو ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

06/08/2021

انتہائی افسوس ناک خبر۔ایبٹ آباد میں قرآن جلانے کا دوسرا واقعہ،خواجہ سراء نے قرآن مجید کو آگ لگا دی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر شہریوں کا خواجہ سراء پر بدترین تشدد کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور خواجہ سراء کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

05/08/2021

ایبٹ آباد کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 5 میں کانٹے دار مُقابلہ متوقع
پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار فہیم گُل اعوان اور پیپلز پارٹی کے فواد علی جدون کے درمیان کانٹے دار مُقابلے کی توقع کی جا رہی ہے دونوں نمائندوں میں سے کون ہو گا کامیاب آپ کی رائے کیا ہے۔۔؟؟؟

03/08/2021

محکمہ واسا کی نااہلی و غفلت،ایبٹ آباد یونین کونسل نواں شہر کی معروف شخصیت سابق تحصیل کونسلر احمد نواز خان نے کہا ہے کہ محلہ قلعہ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔محلہ قلعہ چڑنئی روڈ پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے بارش کا سارا پانی اس روڈ پر واقع ٹیوب ویل میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیوب ویل کے اندر بجلی کرنٹ بھی موجود ہے جس بناء پر ٹیوب ویل آپریٹر پانی کھولنے سے قاصر ہے اور اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔احمد نواز خان نے مزید بتایا ہے کہ عید سے قبل واسا حکام کو اس مسئلے سے آگاہ کیا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے عوام کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کر سکتے جو کہ انکا اولین فرض اور ڈیوٹی ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد و دیگر اعلی حکام اس پر فوری ایکشن لیں اور پانی کی فراہمی ٹیوب ویل کی صفائی کریں بصورت دیگر اہلیان علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج کیا جائے گا جسکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام پر عائد ہو گی۔

01/08/2021
31/07/2021

ایبٹ آباد پہاڑی علاقے پٹن کلاں سے ککمنگ شادی پر جانے والی تین خواتین نالے میں ڈوب گئیں۔دو جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔خواتین برساتی نالے کو عبور کر رہی تھیں کہ نالے میں طغیانی آنے سے خواتین بہہ گئیں۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کی یونین کونسل پٹن کلاں کے رہائشی عبدالوحید کی فیملی ککمنگ میں برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ سے بہہ گئیں جس سے دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

Sri Lanka All rounder Isuru Udana has announced Retirement from International cricket 😢Thank U  ISU
31/07/2021

Sri Lanka All rounder Isuru Udana has announced Retirement from International cricket 😢

Thank U ISU

سمندر کھٹہ جھیل شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے  سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جی ڈی اے اور پولیس ...
31/07/2021

سمندر کھٹہ جھیل شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جی ڈی اے اور پولیس کے اھلکاروں نے باڑہ گلی کے مقام پر نا کابندی کردی ہے مقامی افراد کو داخلے کی اجازت ھے لہٰذا سیاحوں سے گزارش ہے کہ سمندر کھٹہ جھیل کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں

31/07/2021

گرلز ہائی سکول سمندرکھٹہ میں پینے کے پانی میں کچھ شرپسند افراد نے مردہ بھینس پھینک دی
گندے اور جراثیم والا پانی پینے سے کئی طالبات پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا
ایسی غیر اخلاقی حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

30/07/2021

گلیات۔۔ کچھ روز قبل سمندرکھٹہ جھیل پہ سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا راضی نامہ مقامی جرگے کے کوششوں کے بعد ہو گیا علاقہ ایک بڑے تصادم سے بچ گیا۔
سمندرکھٹہ جھیل پہ ہونے والا جھگڑا محض غلط فہمی کی وجہ سے ہوا جس میں کئی افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جسکا مقدمہ تھانہ ڈونگالی کی چوکی باڑہ گلی میں درج ہوا تھا مقامی جرگے نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے غلط فہمیوں کو دور کر کے فریقین کو جرگے کی موجودگی میں بغل کر دیا۔
جرگے کے شرکاء نے سیاحوں سے اپنے علاقے میں ایسی صورت حال پیدا ہونے پہ معزرت کی اور کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہماری روایت ہمیشہ سے باہر آئے مہمانوں کی عزت کرنا ہے لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ جھگڑا ہوا جس کے لیے ہم شرمندہ ہیں سیاحوں نے بھی جرگہ کے شرکاء کے ظرف اور علاقے کے جرگہ کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا ۔ ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان اور چوکی انچارج قیصر خان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔۔

علی سد پارہ کی آخری آرام آگاہ ❤۔ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر ...
29/07/2021

علی سد پارہ کی آخری آرام آگاہ ❤۔

ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔

ساجد سدپارہ اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے، انہوں نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔ اس مہم میں معروف کینیڈین فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپالی شیرپا بھی ان کے ساتھ تھے۔

کے ٹو سر کرنے کے بعد ٹاپ سے آڈیو پیغام میں ساجد سدپارہ نے مہم کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والد مرحوم کا جسد خاکی نیچے لانا ممکن نہیں۔

بعد ازاں وہ جسد خاکی بوتل نیک سے ارجنٹائن کے کوہ پیما کی مدد سے کیمپ فور میں لائے اور تدفین کردی، ساجد سدپارہ نے قوم سے اپنے والد کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

 #پاکستان بھر میں غیر ملکی باشندوں کی پاکستانی شہریت کو غیر قانونی حیثیت سے حاصل کر نے والوں کے خلاف حساس اداروں اور ناد...
29/07/2021

#پاکستان بھر میں غیر ملکی باشندوں کی پاکستانی شہریت کو غیر قانونی حیثیت سے حاصل کر نے والوں کے خلاف حساس اداروں اور نادرا کی فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہیں۔
آفغان مہاجرین نے گزشتہ کئی سالوں نے کئی طریقوں سے جعلی کوائف کے زریعہ سے شناختی کارڈ بنائے جن کے خلاف شہریوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہیں۔اگر کہ ان کے گھر کی لسٹ میں کوئی غیر ملکی باشندہ رجسٹرہو تو فورا نادرا آفس رابطہ کریں ۔

29/07/2021

‏انا للہ وانا الیہ راجعون
اسلام آباد راولپنڈی میں خطرناک بارش۔۔
بہت سے لوگ شہید کٸ گاڑی سیلابی پانی میں بہہ گئیں،
وہاں کے لوگوں سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں ۔۔۔

28/07/2021

ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود نڑیاں میں 14 سالہ لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم گرفتار, کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی پولیس چوکی سکندرآباد کی نڑیاں کی رہائشی چودہ سالہ مسماة (ز) نے پولیس کو بتایا کہ نڑیاں کے رہائشی شخص ر ولد نامعلوم مجھے زبردستی اپنے ساتھ ویرانے میں لے گیا جہاں اس نے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی شروع کر دی جس پر میں نے شور شرابا کیا تو ملزم ر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق چوکی انچارج سکندر آباد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی کینٹ پولیس نے ملزم ر ولد نامعلوم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

27/07/2021
27/07/2021

13 سالہ بچے نے بھائی کے ساتھ جھگڑنے پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔افسوسناک واقعہ حویلیاں کے نواحی گاوں رجوعیہ ڈھیری کہیال میں پیش آیا ہے۔ ارسلان ولد ہارون خان عمر تقریبا 13 سال سکنہ ڈھیری کہیال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےیے ٹائپ ڈی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

27/07/2021

گلیات نگری بالا کے رہائشی سردار عامر قتل کیس کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشتیاق خان صاحب سے اہم میٹنگ عامر کیس کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی

26/07/2021

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے قومی ہیرو کا جسد خاکی ملنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی، ساتھی جان سنوری کی لاش بھی مل گئی، لاشوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نیچے لایا جائے گا

Address

Nathia Gali
ONLYNEWS

Telephone

+923499646079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Nathia Gali

Show All