Daily Nankana News

Daily Nankana News ننکانہ صاحب اور پاکستان بھر کی خبروں اور مفید معلومات کیلئے ہمارپیج لائیک کریں

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ختم کر کے عوام کا ماہانہ کروڑوں روپے بچایا جائے عوامی مطالبہ. اس کو شئیر کریں
10/06/2024

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ختم کر کے عوام کا ماہانہ کروڑوں روپے بچایا جائے عوامی مطالبہ. اس کو شئیر کریں







ننکانہ صاحب: دو خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ ملزمان شاہد اور سلامت کو تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے اسلحہ سم...
13/03/2024

ننکانہ صاحب: دو خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ ملزمان شاہد اور سلامت کو تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ملزمان نے 29 دسمبر کو تھانہ مانگٹانوالا کے علاقہ میں سینٹری سٹور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ دن دیہاڑے واردات کے دوران ایک بھائی الیاس قتل جبکہ دوسرے بھائی بھائی ریاض کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان شاہد اور سلامت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ پولیس ملزمان کو چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لیکر آ رہی تھی۔ نامعلوم مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شاہد اور سلامت ہلاک، نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل، پولیس کاروائی کا آغاز۔ ہلاک ہونیوالے ملزمان کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل، مزید کاروائی جاری۔ ترجمان پولیس

یہ سیف سٹی کیمرے ہمارے کس کام کے اگر کوئی چور یاں ڈاکو نہ پکڑا جائے تو پھر ان کو اتار دیا جائے یہی بہتر ہےڈیڑھ کلومیٹر ن...
10/03/2024

یہ سیف سٹی کیمرے ہمارے کس کام کے اگر کوئی چور یاں ڈاکو نہ پکڑا جائے تو پھر ان کو اتار دیا جائے یہی بہتر ہے
ڈیڑھ کلومیٹر ننکانہ سٹی ہے لیکن پولیس اس کی بھی حفاظت نہیں کر سکتی
حیرانگی تو اس بات کی ہے کہ شہر ننکانہ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں اور ہمارے پریس میڈیا الیکٹرانکس میڈیا خاموش کیوں ہے خدا کے لیے اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر عوامی مسائل کی اواز کو اعلی افسران تک پہنچائیں اور اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں عوام کی نمائندگی خلوص دل سے کریں اللہ تعالی اپ کی حفاظت فرمائے اور اللہ تعالی اپ کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے امین ثم امین یا رب العالمین

02/03/2024

لاوارث ننکانہ شہر
کہیں دن رات ڈاکو راج
کہیں واپڈا اور میونسپل کمیٹی کی لڑائی عوام بے بس
انتظامیہ خاموش

02/03/2024

انٹر نیشنل اہمیت کا حامل شہر ننکانہ صاحب کئی دنوں سے ڈاکوؤں کی زد میں نو منتخب وزیر اعلی محترمہ مریم نواز صاحبہ سے نوٹس کی اپیل

29/02/2024

سٹی ننکانہ صاحب۔ شہر بھر میں چوری ڈكيتی کی بلا ناغہ نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ، پرانا ننکانہ ، گرودوارہ جنم استھان، محلہ جوئیاں، بشیر بھٹی روڈ ، ہاؤسنگ کالونی ،روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں

29/02/2024

ایک گھنٹہ میں چار واردات
( سیو سٹی ) پراجیکٹ کا حامل
ننکانہ صاحب ۔۔۔

*ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم  نواز کی مداخلت کے بعد ڈی سی ملتان نے قومی پیسر محمد عامر سے معافی مانگی ہے۔کوئٹہ ...
29/02/2024

*ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مداخلت کے بعد ڈی سی ملتان نے قومی پیسر محمد عامر سے معافی مانگی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ذرائع کے مطابق ورلڈکپ 1992 کے ہیرو وکٹ کیپر معین خان سے بھی معافی مانگی گئی ہے۔*

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے آخری میچ میں 3 کرکٹرز معین خان،محمد عامر اورعمر یامین کی فیملیز کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور انہیں فیملی باکس سے نکالنے اور دھکے دیئے جانے پر کرکٹرز کا سخت موقف سامنے آیا تھا،اس کے بعد پہلے مریم نواز نے عامر کو فون کیا اور پھر ڈی سی ملتان نے کالز کی ہیں۔

محمد عامر نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کامعاملے پر توجہ دینے اور مجھے کال کرنے کے لیے قیمتی وقت نکالنے کے لیے بے حد مشکور ہوں۔ تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنر ملتان نے خود دور کر دیا ہے، میں اس کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ 🇵🇰🔰

29/02/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ننکانہ میں ڈاکُو راج۔
پُورے شہر میں کُھلے عام ڈکتِیاں۔

اہلیان ننکانہ کا پر زور مطالبہننکانہ سٹی سے انکا اپنا امیدوار ہو گا۔
14/01/2024

اہلیان ننکانہ کا پر زور مطالبہ
ننکانہ سٹی سے انکا اپنا امیدوار ہو گا۔

ننکانہ صاحب; ڈسٹرکٹ اکائنٹس آفس کےقریب گوردوارہ تنبو صاحب کے مرکزی گیٹ کے بالکل سامنے  ڈکیتی کی واردات.مزاحمت پر ڈاکووں ...
30/08/2023

ننکانہ صاحب; ڈسٹرکٹ اکائنٹس آفس کےقریب گوردوارہ تنبو صاحب کے مرکزی گیٹ کے بالکل سامنے ڈکیتی کی واردات.مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دوکاندار عبدالحنان زخمی, ڈاکو 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب جناب رائے قاسم مشتاق کھرل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وف...
29/06/2023

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب
جناب رائے قاسم مشتاق کھرل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں

ان دو عورتیں نے امجد جیولرز گورو بازار پر چوری کی ہے۔ برائے مہربانی اگر کوئی ان کو جانتا ہو تو پلیز ہماری رہنمائی کرے 03...
27/06/2023

ان دو عورتیں نے امجد جیولرز گورو بازار پر چوری کی ہے۔ برائے مہربانی اگر کوئی ان کو جانتا ہو تو پلیز ہماری رہنمائی کرے 03014001747

07/04/2023

کاکا سپورٹس چھوٹی بائونڈری کرکٹ ٹورنامنٹ براہ راست

04/04/2023

کاغزات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کیے جائیں گے، فیصلہ

الیکشن نشانات 20 اپریل کو الاٹ ہونگے، فیصلہ

04/04/2023

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن 14 مئی 2023 کو ہونگے۔۔۔ سپریم کورٹ

‏اپیل اپیل  اپیل۔۔۔۔ گوشت کا کاروبار کرنے والے تمام لوگ متوجہ ہوں۔۔۔آپ کی شاپ پر سارا دن رش لگا ہوتا ہے، کوئی ہڈی والا ت...
04/04/2023

‏اپیل اپیل اپیل۔۔۔۔
گوشت کا کاروبار کرنے والے تمام لوگ متوجہ ہوں۔۔۔
آپ کی شاپ پر سارا دن رش لگا ہوتا ہے، کوئی ہڈی والا تو کوئی بنا ہڈی والا، کوئی امیر بارگیننگ کر کے 5 کلو،
کوئی سیٹھ صاف صاف 10 کلو اور کوئی کسی بنگلے کا ملازم اپنے مالک کے لیے 3 کلو گوشت لے جاتا ہو گا، ان لوگوں کو جیسا چاہے گوشت دیا کریں
آپ کی مرضی لیکن ایک اگزارش ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی ایک پاؤ، آدھا کلو تین پاؤ یا ایک کلو گوشت لینے آتا ہے اسے بھی عزت دیں، اس آدھا کلو والے کو کم ہڈی کم چربی والا اچھا گوشت دیں، ہوسکتا ہے
وہ غریب ہو اور مہینے میں صرف ایک بار ہی گوشت کھانے کی طاقت رکھتا ہو، ایسے میں اسے آپ وہ گوشت دے دیں جس میں گوشت کم اور ہڈی چربی زیادہ ہو تب اس کے دل پر کیا گزرے گی؟

تو پلیز جو لوگ مہینے میں ایک مرتبہ وہ بھی پوری فیملی آدھا کلو گوشت کھاتی ہو انھیں انسانیت کے ناطے، ثواب کی نیت سے ہی سہی اچھا گوشت دیں،
جو جتنا کم گوشت مانگے اسے اتنا ہی اچھا گوشت دو تاکہ ان کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلے۔
نیکی بھی کمائیں اور پیسے بھی...

08/03/2023

ننکانہ میں دو نمبری شرےعام
سرکار کی پشث پنائی شامل
نوجوانوں کو بلیک میل اور ورگلا کے پیسے کھائے جا رہے
ڈیلی ننکانہ نیوز کل تصاویر اور نام عوام کے سامنے شئیر کرے گی

دو بچوں کی ماں اس بیگ میں اپنا دل لئے پھرتی ہے،  ایک آپریشن کے ذریعے اسکے ناکارہ دل کو اس بیگ میں موجود مصنوعی دل سے بدل...
16/11/2022

دو بچوں کی ماں اس بیگ میں اپنا دل لئے پھرتی ہے، ایک آپریشن کے ذریعے اسکے ناکارہ دل کو اس بیگ میں موجود مصنوعی دل سے بدل دیا گیا، جسے یہ اب ہر جگہ لئے پھرتی ہے..
سیلواحسین کے اس بیگ میں دو بیٹریاں ہیں جو اسکے جسم کو خون پمپ کرنیوالی موٹر کو پاور مہیا کرتی ہیں، بیگ سے نکلنے والی پلاسٹک کی دو بڑی ٹیوبیں اسکی ناف کے اندر سے ہوتی اسکی چھاتی تک پہنچتی ہیں،
سیلوا کے پاس دوسرے بیگ میں ایک ایسا standby یونٹ اور بھی ہے کہ پہلے والا اگر اچانک کسی خرابی کیوجہ سے کام کرنا چھوڑ دے تو فورا دوسرے یونٹ سے اسے بدلا جاسکے.
اور ہم ہر وقت شکوے اور ناشکری کرتے ہیں کہ
ہمارے پاس ہے ہی کیا۔
اے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
الحمدللہ رب العالمین 👑❤️🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼Copied

  (بنی گالہ) رانا محمد ذوالقرنین خاں بریگیڈیئر ریٹائرڈ پیر اعجاز احمد شاہ کے ہمراہ عمران خان (سابقہ وزیر اعظم چیرمین پاک...
01/09/2022

(بنی گالہ) رانا محمد ذوالقرنین خاں بریگیڈیئر ریٹائرڈ پیر اعجاز احمد شاہ کے ہمراہ عمران خان (سابقہ وزیر اعظم چیرمین پاکستان تحریک انصاف) سے ملاقات
ملاقات میں رانا برادران نے ہونے والے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ضمنی الیکشن میں انشاءاللہ چیرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی جیت ہوگی

ضمنی الیکشن میں  فلیکس پر پابندی کی افواہوں پر کان مت دھریںالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات اور سائز کے مطابق...
29/08/2022

ضمنی الیکشن میں فلیکس پر پابندی کی افواہوں پر کان مت دھریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات اور سائز کے مطابق پبلسٹی کی جا سکتی ہے ۔۔۔ اگر کوئی فرد یا ادارہ آپ کے در ج ذیل سائز کے فلیکس اتارے تو اس کے خلاف آپ قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں ۔۔۔۔

ارباب اقتدار سے توجہ کی استدعا ہے
29/08/2022

ارباب اقتدار سے توجہ کی استدعا ہے

27/08/2022

ننکانہ صاحب کے مسیحا ڈاکٹر عبدالحئی صاحب رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
مولا کریم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آمین

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہزاد خالد مون خان ،سابقہ وفاقی وزیر انٹی نارکوٹکس برگیڈیئر اعجاز شاہ کی سابقہ کونسلر...
27/08/2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہزاد خالد مون خان ،سابقہ وفاقی وزیر انٹی نارکوٹکس برگیڈیئر اعجاز شاہ کی سابقہ کونسلر چوہدری شفیق سے ملاقات ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

پی ٹی آئی ننکانہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر شہزاد خالد خان مون خان شاہکوٹ میں منعقد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ...
26/08/2022

پی ٹی آئی ننکانہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر شہزاد خالد خان مون خان شاہکوٹ میں منعقد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام یوتھ اور اہلیان شاہکوٹ کو ننکانہ ضمنی الیکشن کے لئے عمران خان صاحب کے لئے بھرپور کمپین چلانے کی تلقین کی اس موقع پر علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

24/08/2022

ننکانہ صاحب میں پی ڈی ایم کی متفقہ امیدوار شزرہ منصب کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کردی عمران خان پر 118 NA ننکانہ صاحب میں لگے تمام تر اعتراضات ختم

24/08/2022

‏الیکشن ٹربیونل نے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی
الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی اپیل منظور کرلی
جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چند دن قبل صوبائی وزیر صحت ننکانہ تشریف لائی۔مجال ہے اس نے یا کسی" قریبی" نے ہی معاملہ  اٹھایا ہو۔ کرسی کی جنگ سے فرصت م...
19/08/2022

چند دن قبل صوبائی وزیر صحت ننکانہ تشریف لائی۔مجال ہے اس نے یا کسی" قریبی" نے ہی معاملہ اٹھایا ہو۔
کرسی کی جنگ سے فرصت ملے تو عوامی مسائل کی طرف توجہ ہو۔
اور ہم عوام بھی تو کسی نمائندہ یا امیدوار برائے نمائندگی سے آج تک
سوائے نالی اور پی سی سی۔۔۔ سے آگے بات نہیں کر سکے۔

(جانوروں میں لمپی سکن بیماری کی وجہ سے 80فیصد کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے میڈیا کو اگر سیاست سے فرصت ملے تو اس قومی نقصان پر بھی رپورٹنگ کر لیں جانور پالنے والے بھی پاکستانی شہری ہیں....

لمپی سکن سے غریب کسانوں کا لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے
مگر کروڑوں ۔اربوں
کا فنڈ ز لینے والے پاکستانی کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ
یہ اتنی بڑی بیماری
لمپی سکن کہاں سے آئی.
اس کا کوئی تریاق
کوئی علاج اور
کوئی دوائی ہو سکتی ہے
کیا غریب آدمی جس کی ساری پراپرٹی ہی اس کے جانور ہوتے ہیں جب وہ مر جائیں گے اور ملک میں
دودھ اور گوشت کی قلت ہو جائے گی اس وقت سوچیں گے....🫢 من حیث القوم ہم نے ان کا درد محسوس نہیں کرنا تو کس نے کرنا ہے....
پوری قوم یہ فتویٰ تو بڑی جلدی دے دیتی ہے. کہ
گائے کا گوشت اور دودھ استعمال نہ کرو
مگر ان کسانوں کے نقصان کے بارے میں کوئی بھی شخص آواز بلند کرنے سے گریزاں ہے
کوئی سرکاری محکمہ اس بارے
بتانا پسند کرے گا..... نہیں
کیونکہ
ہم ایک قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں
۔😓😰
ایڈووکیٹ شفیق سندھو کی وال سے

ننکانہ صاحب۔ موڑکھنڈا کے گاؤں گورائیہ سے تعلق رکھنے والے جمیل احمد سندھو کو گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کر دیا گیا...
19/08/2022

ننکانہ صاحب۔ موڑکھنڈا کے گاؤں گورائیہ سے تعلق رکھنے والے جمیل احمد سندھو کو گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پانچ سال کے لئے ہے۔

PTI upcoming Jalsas
18/08/2022

PTI upcoming Jalsas

Address

Railway Road Nankana Sahib
Nankana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Nankana News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share